Tag: فیصلہ چیلنج

  • بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں  چیلنج

    بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ 2 ریفرنس میں ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت کے ہائیکورٹ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی، ضمانت میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر کے ساتھ ملوث ہیں، جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے کے شواہد کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ طے کر چکی خاتون کا بھی کا کرمنل ریکارڈ ہو ضمانت نہیں مل سکتی، 263 دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

    مزید پڑھیں : بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا 23اکتوبرکافیصلہ کالعدم قراردےکربشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انھیں رہا کیا گیا تھا۔

    خیال رہے عمران خان کی اہلیہ مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں، ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

    سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی، بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ سزا معطل کردی تھی تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

  • عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے کا  فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست کردی ، عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے پر سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

    پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی جانب سےفیصلےکیخلاف باضابطہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ عملے نےسیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست کو نمبر لگا دیا۔

    درخواست میں سیشن عدالت کے فیصلے پر قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت سے نظرثانی کی استدعا کی ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کاکیس ہائیکورٹ میں دائرکردیا ہے ، تاریخ کا پہلامقدمہ ہے، جس میں حاضری کیلئے گرفتاری لازم ہے ورنہ پیشی کی یقین دہانی کافی ہوتی ہے۔

    گذشتہ روز سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

  • نوازشریف کا نام ای سی ایل سےنکالنے کی مشروط منظوری،حکومتی فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    نوازشریف کا نام ای سی ایل سےنکالنے کی مشروط منظوری،حکومتی فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری کا حکومتی فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں عدالت کوجواب دہ ہوں کسی اور کونہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر حکومتی فیصلہ چیلنج کرے گی ، عدالت نے ضمانت دی ہے کوئی پابندی نہیں لگائی۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہے کہ میں عدالت کوجواب دہ ہوں کسی اور کونہیں، حکومت کافیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے، اس سلسلے میں ن لیگ کے خواجہ حارث اور دیگر وکلا کے ساتھ صلح مشورے جاری ہے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کو ذیلی کمیٹی کے صبح کے فیصلے کا انتظار ہیں ، ن لیگ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکورٹی بانڈز جمع کر ادیئے تو ن لیگ کو سیاسی طور نقصان ہوگا، ذیلی کمیٹی کے فیصلے کے بعد پارٹی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : ذیلی کمیٹی کا اجلاس : نوازشریف کے وکلاء کا ضمانتی بانڈز دینے سے انکار

    گذشتہ روز وزیرقانون فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے نمائندے عطا تارڑ اور ڈاکٹر عدنان نے شرکت کی ، انہوں نے صاف منع کیا کہ نوازشریف ضمانتی بانڈز کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے، عطا تارڑکا کہنا تھا کہ عدالت میں پہلے ہی زرضمانت جمع کراچکے ہیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علاج کرانے کو تیار ہوں، بانڈز دے کر باہر جانا گوارا نہیں جبکہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شریف خاندان کے نمائندوں اور نیب کو صبح دس بجے تک کا وقت دیا ہےاور کہا کہ اگر شریف فیملی اپناموقف تبدیل کرتی ہے تو آگاہ کردے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط کی منظوری دے دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔

  • شیخ رشید نے  این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا  اور کہا امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، امیدوار کوسزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی این اے 60 کے الیکشن ملتوی ہونے پر پٹیشن دائرکردی، رٹ پٹیشن لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائرکی گئی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، امیدوار کو سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر پچیس جولائی کو انتخاب کا حکم دیا جائے۔

    گذشتہ روز شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ این اے 60 میں انتخاب ملتوی کیے جانے کا نوٹس لیں۔


    مزید پڑھیں : چیف جسٹس این اے 60 میں انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹس لیں، شیخ رشید


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات کا غیر آئینی استعمال کیا ہے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں میں الیکشن ملتوی کیوں نہیں کیے گئے، آئین کے تحت کوئی طاقت الیکشن روک نہیں سکتی۔

    واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی راولپنڈی این اے 60 سے الیکشن لڑ رہے تھے ، جہاں ان کا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔

    حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے این 60 پر انتخابات ملتوی کردیئے تھے اور کہا تھا کہ تمام جماعتوں کویکساں موقع دینا چاہتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی اورعوامی مسلم لیگ نے ان اے ساٹھ میں انتخاب ملتوی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن، شریف برادران سمیت 21 شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ چیلنج

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، شریف برادران سمیت 21 شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ چیلنج

    سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیشن عدالت کی جانب سے وزیراعظم اور وزیراعلٰی سمیت 21 شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    درخواست وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیشن عدالت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی فیصلہ سنایا جبکہ ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو سکا۔

    مؤقف میں کہا گیا ہے کہ سیشن عدالت نے بہت سے حقائق کو نظر انداز کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلٰی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سمیت 21 شخصیات کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم غیرقانونی ہے، استدعا ہے کہ اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

    چیف جسٹس ہائیکورٹ نے معاملہ جسٹس محمود مقبول باجوہ کو بھجوا دیا ہے۔ مقدمے کی سماعت آج ہی ہوگی۔