Tag: فیصلہ کن کارروائی

  • ’کویت: فیصلہ کن کارروائی شروع کردی گئی‘

    ’کویت: فیصلہ کن کارروائی شروع کردی گئی‘

    سالمیہ کے علاقے میں ایک اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لیے حولی گورنریٹ میونسپلٹی برانچ نے فیصلہ کن کارروائی شروع کردی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلاکس 11 اور 12 کے غلط استعمال سے متعلق متعدد شکایات کے جواب میں، جو بیچلر کرایہ داروں کے لیے رہائش میں تبدیل ہو رہے تھے، ٹیم کی جانب سے سخت اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اس اقدام کا مقصد انسپکٹرز اور بیچلر کرایہ داروں کے درمیان کسی بھی ممکنہ تنازعات کو روکنا ہے۔ کمیٹی کی حالیہ کوششوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے ان بلاکس کو مکمل طور پر بند کرنا شامل ہے۔

    ٹیم بیچلرز کے زیر قبضہ جائیدادوں کی بھی قریب سے نگرانی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جو عمارت کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

    ان خلاف ورزیوں میں غیر مجاز تعمیراتی توسیع اور ”پارٹیشنز”اور ڈویژنز کی تنصیب کے ذریعے اضافی چھوٹے کمروں کی تخلیق شامل ہیں، جن میں سے ہر ایک کا رقبہ دو مربع میٹر سے زیادہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب کویت میں انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رہائشی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 4 ہزار کے قریب تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا ہے۔

    گزشتہ دو ماہ کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کو فلٹر کرنے کے لیے کویتی وزارت داخلہ نے منظم کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے لیبر اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 7,685 افراد کو ڈی پورٹ کیا۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماہ ستمبر میں ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد تقریباً 3,837 افراد تک پہنچ گئی جن میں 2,272 مرد اور 1,565 خواتین شامل ہیں۔ ان سبھی کو مختلف حفاظتی شعبوں سے محکمہ کو ریفر کیا گیا تھا، جن پر اپنے کفیل سے بھاگ جانے اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام تھا۔

    ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈی پورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے اصلاحی اداروں کے تحت اس سال اگست میں دونوں جنسوں کے تقریباً 3,848 تارکین وطن کو ملک کے ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کیا ہے۔

    شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کفیل سے بھاگ جانے والے ملازمین کو زیر التوا مقدمات میں پناہ نہ دیں، رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حفاظتی مہم تمام گورنریٹس میں جاری ہے۔جبکہ اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

  • عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم  کا  بڑا حکم

    عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم کا بڑا حکم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں15سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیتے ہوئے قانونی حدسےزائدغذائی اجناس ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہاکھانےپینےکی اجناس غیرقانونی طورپرذخیرہ نہیں ہونی چاہئیے اور قیمتوں میں ردو بدل کرکےزائد پیسہ بنانےوالوں کیخلاف کارروائی کریں، ذخیرہ اندوزوں کو10دن میں غیرقانونی ذخیرہ مارکیٹ میں لاناہوگا۔

    عمران خان نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں15سے20 فیصد تک کمی کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح کیا کہ کسی بھی ذخیرہ اندوزکونہ چھوڑا جائے، غریب عوام کا مفاد ہر چیز سے اوپر ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کےپہلےہفتےتک قانون کے مطابق ذخیرہ ظاہرنہ کیا تو کارروائی ہوگی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی نہ کرنیوالے افسران خودکارروائی کا سامنا کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 15 ارب کا پیکج دیا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے اشیائے خورونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سےسختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔