Tag: فیصلہ

  • عید پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

    عید پر موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، بازاروں، شاپنگ سینٹرز اور نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوں گی جبکہ موبائل فون سروس بند نہ کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

    عیدالفطرکےموقع پرملک بھرمیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام بڑےشہروں میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئےہیں،  تمام شہروں میں پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں، کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ اور اسلام آبادسمیت تمام بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں عید کےاجتماعات کی سیکیورٹی پر خاص انتظامات کیےگئےہیں۔

    مساجد،امام بارگاہوں اوربڑے بڑے عید اجتماعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی،  کلوزسرکٹ کیمروں کےذریعےحساس مقامات کی نگرانی بھی کی جائیگی جبکہ چاندرات کوشاپنگ سینٹرز،پلازوں اور مارکیٹوں میں اضافی فورس تعینات کی جارہی ہے جبکہ عید پر موبائل سروس بند نہ کر نے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

    وزارت داخلہ نے موبائل فون بند کرنیکی تجویز کو مسترد کر دیا، لاہور میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبےمیں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لینےسے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وزیراعلی نےچاندرات اور عید الفطرکےموقع پرصوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی، وزیراعلی نےکہاکہ سکیورٹی پلان پرمکمل عملدرآمدیقینی بنایا جائےجبکہ پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینےکیلئےخود فیلڈمیں موجود رہیں۔

  • عیدالفطر کے موقع پر 11اسپیشل مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عیدالفطر کے موقع پر 11اسپیشل مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

       لاہور :ریلوے انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے گیارہ اسپیشل مسافر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور 26جولائی کو صبح گیارہ بجے پہلی عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی
    ریلوے حکام کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین 26جولائی کو کراچی کینٹ سے رات ساڑھے آٹھ بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی ، تیسری اسپیشل ٹرین 26جولائی کو ساڑھے گیارہ بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی ۔27

    جولائی کو چوتھی اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے گیارہ بجے دن لاہور کے لیے 28جولائی کو پانچویں اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے صبح سات بجے ملتان کے لیے ، چھٹی اسپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے گیارہ بجے لاہور کے لیے جبکہ ساتویں اسپیشل ٹرین پشاور کینٹ سے ہی اسی روز سہ پہر چار بجے پشاورکینٹ سے لاہور کےلیے روانہ ہوگی ۔ 29

    جولائی کو آٹھویں اسپیشل ٹرین لاہور سے رات بارہ بجے ملتان کے لیے ، نویں اسپیشل ٹرین 30جولائی کو ملتان کینٹ سے صبح نو بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی ، دسویں اسپیشل ٹرین اسی روز سہ پہر دوبجے لاہور سے کراچی کے لیے جبکہ گیارھویں اسپیشل ٹرین یکم اگست کو لاہور سے سہ پہر چار بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی ۔