Tag: فیصلہ

  • آئی جی سندھ کے کیس کا فیصلہ محفوظ، کام جاری رکھنے کی ہدایت

    آئی جی سندھ کے کیس کا فیصلہ محفوظ، کام جاری رکھنے کی ہدایت

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالتی فیصلے تک اے ڈی خواجہ کے عہدے سے متعلق حکم امتناع برقرار رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت میں درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ جنرل، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے وکیل سمیت دیگر پیش ہوئے۔

    عدالت میں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئی جی کے پیچھے ہی پڑ گئی جبکہ آئی جی کو تعینات کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ہی نام وفاق کو ارسال کیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پولیس چیف کو مقررہ وقت سے پہلے عہدے سے سبکدوش کرنے کا منع کر رکھا ہے۔ سندھ حکومت کو سینیارٹی جنوری یا دسمبر میں یاد نہیں آئی جو اب سینیارٹی کی بات کی جارہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کے جواب میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ انیتا تراب کیس رولز آف بزنس سے مختلف بات کرتا ہے۔ لیکن یہ غلط تاثر ہے۔

    عدالت میں ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آئی جی سندھ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فیصلہ آنے تک اے ڈی خواجہ کے عہدے سے متعلق حکم امتناع برقرار رہے گا۔


     

  • سندھ ہائی کورٹ کا نیپرا کوکےالیکٹرک کےخلاف کارروائی کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا نیپرا کوکےالیکٹرک کےخلاف کارروائی کا حکم

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےغیراعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پرنیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپرا نے 22 جنوری 2016 کوعلاقوں کی سطح پرلوڈ شیڈنگ کوغیرقانونی قراردیا تھا، کےالیکٹرک نیپرا کے اس حکم پر فوری عمل کرے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔


    کراچی میں بجلی کا آٹھواں بڑا بریک ڈاؤن، پانی کا بحران بھی آگیا


    واضح رہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ کا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے جبکہ رواں ہفتے کراچی میں دوبڑے بجلی کے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے عوام کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • یورپ امریکہ‘ برطانیہ پرانحصارنہیں کر سکتا ‘ انجیلا مرکل

    یورپ امریکہ‘ برطانیہ پرانحصارنہیں کر سکتا ‘ انجیلا مرکل

    برلن : جرمن چانسلر انجیلا مکل کاکہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اور بریگزٹ کے بعد یورپ مکمل طور پرامریکہ اور برطانیہ پر انحصار نہیں کر سکتا۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی جرمنی میں الیکشن کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ’ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور مغربی قوتوں کے بریگزیٹ سے ٹوٹنے کے بعد یورپ کو اپنی قسمت خود اپنےہاتھوں میں لینا پڑے گی‘۔

    جرمن چانسلر نے کہا کہ وہ برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتی ہیں لیکن یورپ کو اب اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہو گا۔

    انجیلا مرکل کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جی سیون اجلاس میں 2015 پیرس کلائمٹ معاہدے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ اس اجلاس کے بعد جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ مذاکرات کافی دشوار تھے۔

    انہوں نےکہا کہ فرانس کے نئے منتخب صدرامینیول ماکروں اور برلن کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیے خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

    جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہناتھاکہ وہ وقت اب ختم ہونے والا ہے جب ہم دوسروں پر انحصار کیا کرتے تھےاور اس بات کا تجربہ میں نے گذشتہ چند دنوں میں کیا ہے۔


    نیٹو اتحادی ممالک دفاعی اخراجات اداکریں : ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک سے کہا تھا کہ وہ لازمی طور پر دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • فیصلے کی گھڑی آ گئی‘وزیراعظم مستعفی ہوجائیں‘فاروق ستار

    فیصلے کی گھڑی آ گئی‘وزیراعظم مستعفی ہوجائیں‘فاروق ستار

    لاہور: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکاکہناہے کہ پاکستان کے لیے بھی فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے،نواز شریف مستعفی ہوجائیں۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی ایم کیو ایم پاکستان لاہور میں قائم ہے۔

    فاروق ستار نےکہاکہ22اگست کی تقریر کےبعدہمارے لیے فیصلے کی گھڑی آئی،ہم نےفیصلہ کیا اورپیچھےمڑکرنہیں دیکھا،آج پاکستان کےلئے بھی فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے،نواز شریف کےلیےمشورہ ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔

    انہوں نے ہائی کورٹ بار کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کو شفاف بنانے کے لیے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کےسربراہ کا کہناتھاکہ سیاست میں بادشاہت ایک عرصے سے قائم ہے،کسی بھی منتخب حکومت پر لازم ہےکہ آئین کی بالادستی کو قائم رکھے۔

    فاروق ستار کا کہناتھاکہ مردم شماری کا فیصلہ سپریم کورٹ نےکیا،حکومتوں کا کام عدالتیں کررہی ہیں،اس لیے وفاقی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔


    اب نواز شریف ان کے کہنے پر استعفیٰ دے گا؟


    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی بلدیاتی انتخابات کروانےکےلیے ٹال مٹول کرتی رہیں،اس پر بھی سپریم کورٹ کو آنا پڑا۔

    واضح رہےکہ ایم کیو ایم پاکستان کےسربراہ کا کہناتھاکہ حکومت کے سارے کام اگر سپریم کورٹ نے کرنے ہیں تو پھر حکومت گھر جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے‘ تبدیل نہیں ہوگا: یونس خان

    ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے‘ تبدیل نہیں ہوگا: یونس خان

    جمیکا: پاکستان کےاسٹار کرکٹر یونس خان نے ریٹائرمنٹ واپس لینےسےمتعلق تردید کرتے ہوئےکہاکہ ان کے بیان کو متنازع نہ بنایا جائے۔

    تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہناہےکہ ان کی ریٹائرمنٹ پر باتیں کی جارہی ہیں کہ میں ریٹائرمنٹ واپس لے رہاہوں۔

    انہوں نےاپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہاکہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔،

    یونس خان نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریزمیں ہراننگزمیں سنچری بنائی تب بھی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔

    پاکستان کی شان یونس خان کاکہناتھاکہ ریٹائرمنٹ کا اعلان سوچ سمجھ کرکیاہے۔

    اسٹار کرکٹر یونس خان نےکہاکہ وہ پاکستان کےلیے کھیلتے ہیں بھارت کے لیے نہیں ان کی اہلیت پرشک نہ کیا جائے اور ان کےلیے دعا کی جائے کہ وہ اچھا پرفارم کریں۔


    ضرورت پڑنے پرریٹائرمنٹ واپس لینےکوتیارہوں‘یونس خان


    یاد رہےکہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان سے متعلق ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ ضرورت پڑنے پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کوتیار ہیں۔


    یونس خان کاریٹائرمنٹ کااعلان‘ ویسٹ انڈیز سیریزآخری ہوگی


    واضح رہےکہ یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے روانگی سے قبل کراچی میں باقاعدہ طور پر رواں سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • اللہ کاجتنا شکر ادا کریں کم ہے، خواجہ آصف

    اللہ کاجتنا شکر ادا کریں کم ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کا کہناہےکہ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف آئندہ انتخابات جیت کربھی وزیراعظم ہونگے۔

    تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کمشین بنانےکےلیےخط لکھ چکے تھے۔ان کا کہناتھاکہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکراداکیاجائےکم ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف کو چور دروازے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

    ادھر وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ میاں محمد نوازشریف آج پھر سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیاجائےگا۔

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی ٹویٹ میں وزیراعظم نوازشریف کو مبارک باد دی اور الحمد اللہ کہا۔


    پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دے دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاناما کیس: سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی

    پاناما کیس: سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی

    اسلام آباد: پاناما لیکس کیس کا فیصلہ آج دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔ اہم ترین فیصلے کے باعث سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں ریڈ الرٹ ہے۔ صرف پاسز رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے فیصلے کے مد نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں ریڈ الرٹ نافذ ہے اور عام افراد کا داخلہ بند کردیا گیا۔

    سپریم کورٹ کے اندر اور باہر فول پروف سکیورٹی کے لیے 500 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ خصوصی پاس کے بغیر کسی شخص کو عدالت عظمیٰ میں داخلے کی اجازت نہیں۔

    مزید پڑھیں: پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

    سیاسی رہنماؤں عمران خان، سراج الحق اور شیخ رشید کو خصوصی سیکیورٹی دی جائے گی۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے سپریم کورٹ میں داخلے پر مکمل پابندی ہے۔

    شہر بھر میں سیف سٹی کیمرے ہر شخص پر نظر رکھیں گے۔

  • یونس خان کاریٹائرمنٹ کااعلان‘ ویسٹ انڈیز سیریزآخری ہوگی

    یونس خان کاریٹائرمنٹ کااعلان‘ ویسٹ انڈیز سیریزآخری ہوگی

    لاہور: ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کپتان مصباح الحق کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریزان کےکرکٹ کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نےکراچی میں پریس کانفرنس کےدوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ سیریز ان کی آخری سیریز ہوگی۔

    خیال رہےکہ ٹیسٹ کرکٹریونس خان نےرواں سال جنوری میں اعلان کیاتھاکہ وہ مزید دوسال کھیل سکتےہیں۔

    ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنےکےلیےبھی تیارتھے۔

    خیال رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نےدورہ ویسٹ انڈیزکےبعدنئی ٹیم بنانےکااشارہ دیاتھا۔

    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سے صرف 23رنز کی دوری پر ہیں جبکہ وہ اپنے کریئر کے آخری ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نےٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں اور 32نصف سنچریاں اسکور کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑاانفرادی اسکور 313رنز ہے۔


    ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان


    یاد رہےکہ دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیاتھا۔


    مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز میں شامل


    واضح رہےکہ مصباح الحق کو وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر 2017 میں دنیا کے5 بہترین کھلاڑیوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

  • اقوام متحدہ کا پاک ،افغان سرحد دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

    اقوام متحدہ کا پاک ،افغان سرحد دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم

    نیویارک : اقوام متحدہ نےوزیراعظم نوازشریف کے پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنےسےمتعلق فیصلےکاخیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےنائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں بریفنگ کے دوران پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کو دوبارہ کھولنے کے فیصلےکا خیرمقدم کیا

    اقوام متحدہ کےترجمان فرحان حق نےکہاکہ کہ اس فیصلے کے بعد دونوں ملکوں کے عوام آزادانہ طورپر سرحد پار کرسکیں گے۔

    خیال رہےکہ پاک افغان سرحد بتیس روز بعد کھول دی گئی،جس پرشہریوں اور تاجروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    ایف سی حکام کےمطابق کسٹم ہاؤس کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور مال بردار ٹرکوں کی بڑی تعداد کلیئرنگ کے بعد روانہ کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد32 روز کی بندش کے بعد کھول دی گئی

    یاد رہےکہ گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان اور افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رابطے اور تعلق کے پیش نظر،سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم کے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری

    واضح وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نےسرحد کھولنے کا فیصلہ افغان اپیلوں اور جذبہ خیر سگالی کے تحت کیاتھا۔

  • جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    جنوبی کوریا:عوام کابرطرف صدر کی گرفتاری کےلیےاحتجاج

    سیول : جنوبی کوریا کی صدر پارک گن کی برطرفی کے عدالتی فیصلے کے بعد عوام کی جانب سے ان کی گرفتاری کےلیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جمعے کےروز جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کی نے پارک گن کےپارلیمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے مواخذے کےحق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں صدر کے عہدے سے فارغ کردیاتھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی ریلی نکالی اور پارک گن کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔پارک گن جنوبی کوریا کی جمہوری طور پر منتخب پہلی رہنما ہیں جنہیں ان کے عہدے سے برطرف کیاگیا۔

    پارک گن کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے اور وہ فوجداری قوانین کے تحت مقدمات کا سامنا کر سکتی ہیں۔

    مزید پڑھیں:جنوبی کوریا کی صدر عہدے سے برطرف

    دوسری جانب ملک کے الیکشن کمیشن نے آزاد و شفاف انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔جس کےلیے ووٹنگ رواں سال نو مئی کوہوگی۔

    جنوبی کوریا میں کیےجانے والے سروے کےمطابق اس وقت ڈومیسٹک پارٹی کے مون جائے اِن اس وقت قائم مقام صدر وانگ یو آن جو کہ پارگ گن کے وفادار ہیں سے 22 فیصد آگے ہیں۔

    واضح رہےکہ پارک گن کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کےالزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔