Tag: فیصلے کا خیر مقدم

  • پاکستان کا غزہ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

    پاکستان کا غزہ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم

    اسلام آباد : پاکستان نے غزہ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قابض حکام کو چاہیے وہ رفح کراسنگ کوانسانی امدادکی فراہمی کیلئے کھلا رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے اضافی عارضی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائیوں کو روکنےکاحکم دیاگیا ہے.

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کیخلاف درخواست کی حمایت کرتا ہے، اسرائیلی قابض حکام کو چاہیے وہ رفح کراسنگ کوانسانی امدادکی فراہمی کیلئےکھلا رکھیں اور تحقیقاتی کمیشن، فیکٹ فائنڈنگ مشن کی غزہ پٹی تک بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنائیں..

    دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا اقوام متحدہ نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کرے، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے تازہ احکامات پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کرتاہے

    ترجمان نے زور دیا کہ اقوام متحدہ غزہ میں اسرائیل کی جاری وحشیانہ فوجی مہم کوختم کرنےمیں کردار ادا کرے۔

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف کے صدر نواف سلام نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عالمی عدالت نے جنوبی افریقا کی جانب سے اسرائیل کو رفح پر حملہ سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

    29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا پھر جنوبی افریقا کی جانب سے نئی درخواست بھی دائرکی گئی تھی جس میں اسرائیل کے رفح آپریشن کو رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

    درخواست میں ترکیہ، مصر اور کولمبیا بھی اسرائیل کے خلاف فریق بن چکے ہیں۔

    عالمی عدالت نے حملے روکنے اور تحقیقات کا فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سناتے ہوئے حکم دیا کہ غزہ میں نسل کشی کی تحقیقات کرائی جائیں اور یہ تحقیقات اقوام متحدہ کرے۔

  • طبی بنیاد پر نواز شریف کو ضمانت نہ دینا بہترین فیصلہ ہے، فیصل جاوید

    طبی بنیاد پر نواز شریف کو ضمانت نہ دینا بہترین فیصلہ ہے، فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طبی بنیاد پرنواز شریف کو ضمانت نہ دینا بہترین فیصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طبی بنیاد پرنواز شریف کو ضمانت نہ دینا بہترین فیصلہ ہے۔

    یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزامعطلی اورضمانت کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے قراردیاکہ نوازشریف کوایسی کوئی بیماری لاحق نہیں جس کاعلاج ملک میں نہ ہوسکے، طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

    العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ مجرم نوازشریف نے طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست کی تھی اور جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن کیانی پرمشتمل دو رکنی بیبنچ نے دلائل کے بعدفیصلہ بیس فروری کو محفوظ کیاتھا۔

    نیب نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پررہائی کی مخالفت کی تھی۔

    خیال رہے نواز شریف العزیزیہ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں اور اپنی بیماری کے سبب لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ، میڈیکل بورڈ نے سفارشات محمکہ داخلہ کو بجھوادیں ہیں ، جس میں انجیو گرافی تجویز کی گئی ہے۔

    واضح رہے گزشتہ برس 24 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا گیا تھا، فیصلے میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید کی جرمانے کا حکم سنایا تھا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا گیا تھا۔