Tag: فیصل آباد ایئرپورٹ

  • دبئی سے آئے3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    دبئی سے آئے3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

    فیصل آباد : فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی سے آئے 3 مسافروں سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز سمیت سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم اور وفاقی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سوا کروڑ روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔

    نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی سے پہنچنے والے تین مسافروں سہیل ، سمیع اللہ اور تنویر کا سامان چیک کیا تو ان سے آٹھ لیپ ٹاپ ، بارہ آئی فون پرومیکس سمیت اٹھارہ موبائل فونز ، پلے اسٹیشن ، گھڑیاں ، شیشہ فلیورز اور ویپ فلیورز برآمد ہوئے جو نان کسٹم پیڈ تھے۔

    برآمد کئے گئے غیرقانونی سامان کی مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    متعلقہ حکام نے غیرقانونی طور پر لائے گئے سامان کو ضبط کر کے محکمانہ کارروائی کے بعد تینوں مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

    مسافر سہیل ساہیوال ، سمیع اللہ ڈیرہ غازی خان اور تنویر لودھراں کا رہائشی ہے۔

  • جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافر گرفتار

    فیصل آباد: فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    منڈی بہاؤالدین کا رہائشی نواز اور سرگودھا کا احمد شیر فیصل آباد ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہےتھے۔

    ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پاسپورٹس کی چیکنگ کے دوران دونوں مسافروں کے ویزے جعلی پائے گئے۔

    ایف آئی اے عملے نے ملزمان نواز اور احمد شیر کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کرنے اور جعلی ویزے فراہم کرنے والے ایجنٹوں کی نشاندہی کے سلسلے میں تفتیش کے لئے ایف آئی اے سرکل دفتر منتقل کر دیا ہے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد کرلئے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کئے۔

  • پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    فیصل آباد : دبئی جانے والے پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اور پرواز میں سوار145 مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ، فیصل آباد ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام 145 مسافروں کو لے کر پرواز نمبر پی کے ڈبل ٹو تھری دبئی روانہ ہو رہی تھی کہ اسی دوران طیارے کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    جس پرپائلٹ نے طیارے کی ایمرجنسی بریک لگائی ، ایمرجنسی بریک کے باعث طیارے کے بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائرز کی ہوا نکل گئی۔

    رن وے سے رگڑ لگنے پر طیارے کی بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائروں کونقصان پہنچا تاہم پرواز میں سوار145مسافر اور عملہ محفوظ رہا،

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کوگھر اور ہوٹل بھیج دیا، پروازاب آج دبئی روانہ ہو گی۔

  • فیصل آباد ایئرپورٹ کے حکام ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گئے

    فیصل آباد ایئرپورٹ کے حکام ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گئے

    کراچی: فیصل آباد ایئرپورٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن پر نیب نے ایئرپورٹ حکام کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ کے حکام ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گئے، نیب نے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

    ضمیر الحسن نامی شہری نے فیصل آباد ایئرپورٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو انکوائری کی درخواست دی تھی، جس پر نیب نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی شکایت ملی ہے، اس کی تحقیقات کی جائیں۔

    پی آئی اے ایئرہوسٹس کا کارنامہ، بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف تمام چھوٹے بڑے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دے کر مبینہ کرپشن کا الزام لگایا گیا ہے۔

  • فیصل آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ اسمارٹ فونز ضبط

    فیصل آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ اسمارٹ فونز ضبط

    فیصل آباد : کسٹمز حکام نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ اسمارٹ فونز اور دیگر سامان ضبط کرکے تین اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ اسمارٹ فونز، ڈرون کیمرہ اور دیگر لوازمات کی ایک بڑی تعداد قبضے میں لے لی۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کسٹم حکام نے شارجہ سے آنے والے تین اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کسٹمز حکام نے مسافروں کے سامان سے 971 اسمارٹ فونز، 78 آئی پوڈز، ڈرون کیمرہ، گیم ہارڈویئر قبضے میں لیا، ملزمان نے اسمگل شدہ سامان بیگوں اور شاپرز میں چھپا رکھا تھا۔

    چند روز قبل کسٹم حکام نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر سے تقریباً 100 ملین روپے مالیت کے 30 اسمارٹ فون برآمد کر لیے تھے۔

    کسٹم حکام نے پرواز نمبر PK-210 کے ذریعے شارجہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچنے والے عدیل نامی مسافر سے تقریباً 100 ملین روپے مالیت کے 30 آئی فون برآمد کئے تھے، بعد میں معلوم ہوا تھا کہ ملزم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ملازم ہے۔

    حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم فلائٹ اسٹیورڈ عدیل سمگل شدہ اسمارٹ فون کراچی اور لاہور سپلائی کرتا تھا۔

  • فیصل آباد ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی صورت حال سے نمٹنے کی مشق

    فیصل آباد ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی صورت حال سے نمٹنے کی مشق

    کراچی: فیصل آباد ایئر پورٹ پر کریش لینڈنگ کی صورت حال سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فل اسکیل مشق کا انعقاد کیا گیا۔

    مشق میں ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) سمیت ریسکیو ادارے 1122 نے بھی حصہ لیا۔

    مشق کے دوران کریش لینڈنگ کی صورت میں طیارے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالنے، فوری طبی امداد دینے اور اسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

    ایئر پورٹ منیجر انور ضیا کا کہنا تھا کہ عالمی ہوا بازی کے قوانین کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی مشقوں سے سی اے اے اور متعلقہ اداروں کے معیار کو مؤثر بنانا ہے۔

  • ملک کے 3 ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب

    ملک کے 3 ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب

    کراچی: ملک کے مختلف ایئر پورٹس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 3 ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمنل انفارمیشن سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین ایئر پورٹس پر جدید آلات نصب کر کے اپ گریڈ کیا ہے، ان میں کوئٹہ، سکھر اور فیصل آباد کے ایئر پورٹ شامل ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہروں کے ایئر پورٹس پر ڈیجیٹل ٹرمنل سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

    سسٹم کے تحت کپتانوں کو لینڈنگ سے قبل موسم کی صورت حال سے آگاہ رکھا جائے گا، ذرایع کے مطابق یہ جدید سسٹم ڈنمارک سے برآمد کیا گیا ہے، جس پر3 کروڑ سے زاید کی لاگت آئی ہے۔

    سی اے اے ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈی اے ٹی آئی ایس سسٹم موسم کی صورت حال سے کپتان کو 40 سے 60 ناٹیکل میل تک کی رہنمائی فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا نا ہموار ہونا اور لینڈنگ کے دوران مسائل پیدا ہوتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر بھی یہ جدید سسٹم نصب کیا جائے گا۔

    ذرایع کے مطابق بوئنگ 777 اور دیگر طیاروں میں جدید سسٹم موجود ہوتا ہے، بعض طیاروں میں سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے کپتان کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

    یاد رہےایک ہفتہ قبل امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد کے بعد کراچی ایئر پورٹ پر بھی مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکورٹی آلات کی جانچ کی تھی، جس کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیے سیکورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔

    رواں ماہ کے آغاز میں اے آر وائی نیوز کے نمایندے نے انکشاف کیا تھا کہ لاہور ایئر پورٹ کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی گاڑیوں کو چیک کرنے کے لیے نصب اسکینر گزشتہ ایک سال سے خراب ہے۔

  • وزیر اعظم نے فیصل آباد ایئر پورٹ توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے فیصل آباد ایئر پورٹ توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد ایئر پورٹ توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے منصوبوں کی فہرست نہ ختم ہونے والی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے ہوائی اڈے پر ہفتے میں 118 پروازیں آتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کی تکمیل پر خوشی ہے۔ منصوبہ مقررہ مدت اور کم لاگت میں تعمیر ہوا۔ ’حکومت سنبھالی تو فیصل آباد ہوائی اڈے کی سہولت نہ ہونے کے برابر تھی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ فیصل آباد ہوائی اڈے میں پروازوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ نواز شریف کے وژن کے مطابق ملک میں ترقی کا عمل جاری ہے۔ ہوائی اڈوں میں توسیع کا کام شروع کر رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہوا بازی کا شعبہ جدید معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ فیصل آباد میں نجی شعبے میں ہوائی اڈہ ایک بہترین منصوبہ ہوگا۔ یقین ہے سول ایوی ایشن انڈسٹری کا لیڈر بنے گا۔