Tag: فیصل آباد

  • نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا

    نہر میں ڈرم سے خواتین کی لاشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا

    فیصل آباد: پنجاب کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے 2 خواتین کی نعشیں ملنے کا معمہ حل ہو گیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں نہر سے ایک ڈرم میں دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو ان کے آشناؤں نے قتل کیا، اور مارنے سے پہلے دونوں بہنوں سے زیادتی بھی کی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں 2 ملزمان بھائی ہیں، جب کہ تیسرا ان کا ساتھی ہے، معلوم ہوا کہ انھوں نے پہلے وہاڑی میں مقتولہ زینب کے خاوند ظفر کو بھی قتل کر دیا تھا۔

    پولیس تفتیش کے مطابق زینب اور آمنہ دونوں بہنیں تھیں اور ان کی وہاڑی میں شادیاں ہوئی تھیں، مقتولہ زینب کی 3 بیٹیاں اور آمنہ کی 2 بیٹیاں تھیں، دونوں بہنوں کی عمر فاروق اور اس کے بھائی ابوبکر سے بھی دوستی تھی۔

    فیصل آباد میں نہر سے ملے ڈرم سے دو خواتین کی لاشیں برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ زینب اور آمنہ اپنے آشناؤں سے ملنے ماموں کانجن گئی تھیں، ظفر کے قتل کے بعد زینب عمر فاروق سے شادی کی ضد کرنے لگی، لیکن عمر کےانکار پر زینب نے شوہر کے قتل میں پکڑانے کی دھمکی دے دی تھی۔

    تفتیش کے مطابق عمر فاروق اور ابوبکر نے دونوں بہنوں کو نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا، اور پھر انھوں نے منہ پر تکیہ رکھ کر دونوں بہنوں کی سانس روک کر قتل کر دیا، بعد ازاں ملزمان نے پانی کی ٹنکی کے ڈرم میں لاشیں ٹھونس کر نہر میں بہا دیا۔

  • فیصل آباد واقعہ: پولیس نے فقیرنیوں کی نیوز کانفرنس کرا دی

    فیصل آباد واقعہ: پولیس نے فقیرنیوں کی نیوز کانفرنس کرا دی

    فیصل آباد: فقیرنیوں کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں پولیس نے فقیرنیوں کی نیوز کانفرنس کرا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ چور خواتین نے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کے سامنے خود کپڑے پھاڑنے کے اعتراف کے بعد اپنا بیان بدل لیا ہے۔

    ایس پی مدینہ ٹاؤن کے دفتر میں مدعیہ آسیہ سمیت 3 خواتین نے میڈیا سےگفتگو کی، دکانداروں کے خلاف کیس کی مدعی آسیہ نے کنیز فاطمہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کنیز فاطمہ سے ملاقات میں خود کپڑے اتارنے کا اعتراف نہیں کیا۔

    فقیرنی نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک لڑکی سے سامان چوری کرنے کی غلطی ضرور ہوئی، لیکن ہمارے ساتھ ظلم ہوا، ہمیں انصاف ملنا چاہیے۔

    فیصل آباد واقعہ: ’خواتین نے کپڑے خود پھاڑے‘‏

    آسیہ نے کہا پانی مانگنے پر چوری کا الزام لگا کر ہم پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑے گئے، میں خود واپس آ کر دکان میں بند 2 لڑکیوں کو چھڑانے گئی تھی، ہم نے اپنے لباس خود نہیں اتارے تھے، کنیز فاطمہ سے ملاقات میں خود کپڑے اتارنے کا اعتراف نہیں کیا۔

    مدعیہ آسیہ نے کہا واقعے کے بعد پولیس نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، آج ہم جس مقام پر کھڑی ہیں وہ پولیس کی وجہ سے ہے۔

    تاہم جب مدعیہ آسیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا، اور وہ دکانداروں کے برہنہ کرنے کے بیان پر ڈٹی رہی۔

    واضح رہے کہ مبینہ چور خواتین کی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کنیر فاطمہ سے ملاقات ہوئی تھی، کنیز فاطمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون نے کپڑے خود پھاڑنے کا اعتراف کیا، ملاقات میں چور خواتین نے چوری کرنے پر معافی بھی مانگی، خاتون نے کہا کہ ڈر کی وجہ سے اپنے کپڑے پھاڑے تھے۔

  • فیصل آباد میں  کار کی ٹکر سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق

    فیصل آباد میں کار کی ٹکر سے 24 سالہ لڑکی جاں بحق

    فیصل آباد: کینال روڈ پر کار کی ٹکرسے 24 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، تاہم حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے کینال روڈ پر کار کی ٹکر سے 24سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ نارووال کی رہائشی مقامی شاپنگ مال میں ملازمت کرتی تھی ، لڑکی ڈیوٹی کے بعدگھرجانے کے لئے سڑک عبورکررہی تھی کہ تیز رفتارکار کی زدمیں آگئی۔

    پولیس کے مطابق حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کیلئے لڑکی کی لاش کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رے گذشتہ ماہ لاہور میں کلمہ چوک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ فردو س مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری تھی۔

  • سنگدل باپ نے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی 25 ہزار روپے کے عوض بھکارن کو فروخت کرڈالی

    سنگدل باپ نے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی 25 ہزار روپے کے عوض بھکارن کو فروخت کرڈالی

    فیصل آباد : سنگدل باپ نے کمسن بیٹی بھکاری کو 25 ہزار روپے میں فروخت کرڈالی، پولیس نے ملزم باپ ندیم اور بھکارن سروری کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے غلام محمدآباد میں سنگدل باپ نے کمسن بیٹی بھکاری کو فروخت کردی ، پولیس نے بچی کی فروخت کے انکشاف پر کارروائی کی اور بچی بازیاب کروا کر ملزم باپ اور بھکارن کوحراست میں لے لیا۔

    بازیاب بچی کوچائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکےسپردکردیاگیا، گرفتار ملزم ندیم نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو 25 ہزار روپے میں بھکارن کو بیچا تھا۔

    پولیس نے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی بھکارن کوفروخت کرنےپر4ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ غلام محمدآباد میں درج مقدمےمیں باپ بھی نامزد ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں پنجاب میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ میں 13سالہ بیٹی فروخت کردی تھی۔

  • جلد سے جلد بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوشش ہے: یاسمین راشد

    جلد سے جلد بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوشش ہے: یاسمین راشد

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوشش ہے 14 اگست تک بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسی نیٹ کردیں، ہم اپنی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دیں تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے 70 فیصد کیسز سامنے آرہے ہیں، ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عملدر آمد کریں، کوشش ہے 14 اگست تک بڑے شہروں میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسی نیٹ کردیں۔ ہم اپنی 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دیں تو پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت فیصل آباد میں 13 لاکھ 24 ہزار لوگوں کو ڈوزز لگ چکی ہیں، صرف گزشتہ 24 گھنٹے میں 31 ہزار لوگوں کو ڈوزز لگی ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ساتھ نیا ڈینٹل کالج بنایا جا رہا ہے، پی سی ون تیار کر کے فیصل آباد کو نیا ڈینٹل کالج دیاجائے گا، دسمبر کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت کارڈ ہوگا۔

    انہوں نے میزد کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ صحت کے شعبے میں زیادہ سہولیات دیں، ہمارا صرف دوائیوں کا بجٹ 40 ارب روپے سے زیادہ ہے، اسپتالوں سے کہا ہے کہ یقینی بنائیں کہ مریضوں کو مفت دوائیں ملیں۔

  • فیصل آباد میں گزشتہ 40 گھنٹے سے بجلی بند

    فیصل آباد میں گزشتہ 40 گھنٹے سے بجلی بند

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گزشتہ 20 سے 40 گھنٹے سے بجلی بند رہی جس پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے فیسکو کے متعدد افسران کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 20 سے 40 گھنٹے کی بجلی بندش پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے نوٹس لے لیا۔

    وزیر توانائی حماد اظہر نے چیف ایگزیکٹو فیسکو ارشد منیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن فرخ پرویز، ایکسین آپریشن عبد اللہ پور امجد اور ایس ای فرسٹ مبشر حسین کو معطل کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ عید پر فیسکو افسران کی کارکردگی مایوس کن رہی، سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی معطلی کی ہدایات کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیسکو بورڈ آف گورنرز کو بھی انکوائری کی ہدایات کی ہیں۔

  • ڈیڑھ سال قبل لاپتا شہری کی لاش گھر سے برآمد

    ڈیڑھ سال قبل لاپتا شہری کی لاش گھر سے برآمد

    فیصل آباد : پولیس نے ڈیڑھ سال قبل لاپتا شہری کی لاش گھر سے برآمد کرلی ، سجاد کو اس کی بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈیڑھ سال قبل لاپتا شہری کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد کو اس کی بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا اور سجادکی لاش گھرکےصحن میں دبا دی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول سجاد کے 9 سالہ بیٹے کی نشاندہی پر گھر سے لاش ملی ، مقتول سجادکی بیوی اوربیٹی کوبھی ملزم نے9ماہ قبل قتل کیاتھا تاہم قتل کرنےوالاملزم ابھی تک مفرورہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے کورنگی کے علاقے محمد علی کالونی 51 بی کی رہائشی خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر محمد شاہد کو چھری کے وار سے قتل کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش پلنگ کے نیچے چھپا دی تھی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی چھری بھی صاف کر کے رکھ دی تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لیا، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اپنے آشنا کے حوالے سے بھی بتایا۔

  • تین سالہ بچی کشف کو باپ نے نہر میں کیوں پھینکا؟ افسوس ناک انکشاف

    تین سالہ بچی کشف کو باپ نے نہر میں کیوں پھینکا؟ افسوس ناک انکشاف

    فیصل آباد: پنجاب کے ایک نواحی علاقے ساندل بار میں نہر سے مردہ حالت میں ملنے والی تین سالہ بچی کشف سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ معصوم بچی کو باپ نے خود نہر میں پھینک دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جب ایک باپ کی شفقت وحشت میں بدلی تو اس نے تین سال کی بیٹی کو نہر میں ہی پھینک دیا، سفاک باپ آصف نے پولیس تفتیش کے دوران بتایا کہ کشف بول نہیں سکتی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والی 3 سالہ بچی کا قاتل باپ نکلا، تھانہ ساندل بار پولیس نے ملزم آصف جاوید کوگرفتار کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بچی کے والد آصف جاوید نے بتایا تھا کہ وہ بیٹی کے ہمراہ دربار گیا تھا، اس نے بیٹی کشف کو موٹر سائیکل کے پاس چھوڑا اور نیاز کے چاول لینے چلا گیا، لیکن واپسی پر بچی غائب تھی۔

    بچی کے والد نے تھانہ ساندل بار میں بیٹی کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش جاری تھی کہ اس کی لاش گوجرہ کے علاقے میں نہر سے مل گئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی تھی، اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کیں۔

    آخر کار، پولیس نے معلوم کر لیا کہ بچی کا قتل والد نے خود ہی کیا، اس نے سفاکی کے ساتھ بیٹی کو نہر میں پھینکا، پولیس تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ کشف ساری رات روتی رہتی تھی، اور سونے نہیں دیتی تھی، اس لیے اسے نہر میں پھینک دیا۔

    والد نے بتایا کہ بچی بولتی نہیں تھی تاہم ڈاکٹر نے کہا تھا کہ یہ آہستہ آہستہ بولے گی جس کی وجہ سے اسے نہر میں پھینکا۔

    باپ آصف نے یہ بھی بتایا کشف کو نہر میں پھینک کر اس نے میلے سے بیٹی کے اغوا کا ڈراما رچایا۔ پولیس کے مطابق معصوم کشف کے اغوا کا مقدمہ تایا ذوالفقار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آصف کا جمعرات کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔

  • باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا، ماں صدمے سے نڈھال

    باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا، ماں صدمے سے نڈھال

    فیصل آباد: بنڈالامیں باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر اپنے 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا، بیوی کے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں غربت جیت گئی اور معصوم زندگیاں ہار گئیں ، بنڈالا میں غربت سے تنگ باپ نے4بچے نہرمیں پھینک کر مارڈالے، تاہم تھانہ کھرڑیانوالا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غربت کےباعث بچوں کےعیدکےکپڑے نہ بناسکا تو 4 روزقبل ملزم عیدشاپنگ کےبہانےبچوں کولےگیا ور 3بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو بھکھی نہرمیں پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نےواپسی پربچوں کولاہورمیں رشتہ دارکےگھرچھوڑنےکاڈرامہ کیا تاہم بیوی کےتھانےمیں درخواست دینےپرملزم کو حراست میں لیاگیا ہے اور ملزم نےتفتیش میں بچےنہرمیں پھینک کرمارنےکااعتراف کرلیا۔

    ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پربھکھی نہرمیں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب بنڈالا میں نہر میں پھینکے گئے چار بچوں کی ماں صدمے سے نڈھال ہیں ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 12 دن قبل شوہر سے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا تھا ،  جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی ، محسن نے اسی روز چاروں بچوں کو نہر میں پھینک دیا ۔

    متاثرہ ماں نے کہا کہ میری تینوں بیٹیاں اور بیٹا بہت چھوٹے اور معصوم تھے ،  گھریلو حالات کی وجہ سے پہلے بھی جھگڑا ہوتا رہتا تھا ،  پولیس بچوں کی لاشیں ڈھونڈ کردے۔

  • فیصل آباد :   زمیندار کی جانب سے کاشتکار  پر بہیمانہ  تشدد ،ویڈیو وائرل

    فیصل آباد : زمیندار کی جانب سے کاشتکار پر بہیمانہ تشدد ،ویڈیو وائرل

    فیصل آباد : نواحی علاقے میں زمیندار کی جانب سے کاشتکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،کاشتکار پر زمیندار کی ملازمت چھوڑنے کی وجہ تشدد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں کاشتکار پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ایک زمیندار فضل چدھڑ کا ملازم بغیر بتائے نوکری چھوڑ گیا، جس کی رنجش پر زمیندار نے ملازمت چھوڑنے والے ملازم کے رشتے دار کسان منور کو ڈیرے پر بلا کر گارڈز کےحوالے کر دیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز نے چمڑے کے چھتر سے کسان کو تشدد کانشانہ بنایا جبکہ کسان منور ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا ، اس باوجود سکیورٹی گارڈز منور پر تشدد کرتے رہے۔