Tag: فیصل آباد

  • پانچ روزہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

    پانچ روزہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

    فیصل آباد : انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد میں کل بروز بدھ تین جنوری سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ انٹر نیشنل کبڈی چیمپئن شپ3سے7جنوری تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں پاکستان،ایران اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    ایونٹ میں شرکت کرنے والی ایرانی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی ہے، ایرانی کبڈی ٹیم کے فیصل آباد پہنچنے پر کمشنر آصف اقبال نے مقامی ہوٹل میں ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی کبڈی ٹیم کے کپتان حامد زیر نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، شاندار استقبال پر پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں، ایرانی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہے، ہم کبڈی چیمپئن شپ جیتنے کیلئے پرامید ہیں، پاکستان کے کھلاڑی کبڈی بڑی ذہانت سے کھیلتے ہیں۔

    اس موقع پر سیکریٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرورکا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے ٹیموں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس انٹرنیشنل سیریز سے کھیلوں کی مزید سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

  • فیصل آباد :27 لاکھ روپے چوری، دکان میں آتشزدگی ملزم گرفتار، رقم برآمد

    فیصل آباد :27 لاکھ روپے چوری، دکان میں آتشزدگی ملزم گرفتار، رقم برآمد

    فیصل آباد : دکان کو آگ لگا کر لاکھوں روپے لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا، پولیس نے دکان میں کام کرنے والے ملازم کو حراست میں لے کر لاکھوں کی رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں ستائیس لاکھ روپے چوری کر کے دکان میں آگ لگانے والا ملزم بارہ روز بعد گرفتار کرلیا گیا، ملزم سفیان اسی دکان پر ملازمت کرتا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج نے پکڑوا دیا۔

    فیصل آباد کے چنیوٹ بازار میں بارہ اور تیرہ دسمبر کی درمیانی رات تنویر نامی تاجر کی بیڈ شیٹس کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے کمبل ، بیڈ شیٹس اور دوسرا سامان جل گیا تھا۔

    وقوعہ کے بعد سے دکان میں موجود ستائیس لاکھ روپے کی رقم بھی غائب تھی، متاثرہ تاجر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو واردات میں دکان کا ملازم سفیان ملوث پایا گیا.

    دکان مالک نے پولیس کو مطلع کیا جس پر ملزم سفیان نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ اس سے بیس لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

  • شالیمارایکسپریس کوحادثہ‘ 1 شخص جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

    شالیمارایکسپریس کوحادثہ‘ 1 شخص جاں بحق‘ 5 افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے قریب شالیمارایکسپریس کے بوگی سے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافرٹرین شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ٹریک پر کھڑی بوگی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور 5 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمارایکسپریس حادثے کے باعث ٹریک سے اترگئی، حادثے کے بعد امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شالیمارایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    ملتان: ٹرین کی زد میں آکر 4 افراد جاں بحق ہوگئے


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ٹرین کی زد میں آکر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • فیصل آباد: 5 کروڑ سال قدیم مچھلیوں کے فوسلز دریافت

    فیصل آباد: 5 کروڑ سال قدیم مچھلیوں کے فوسلز دریافت

    فیصل آباد: کوہاٹ کے علاقے کلڈانا سے 5 کروڑ سال پرانی مچھلیوں کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں، علاقے میں چینی اور پاکستانی ماہرین مل کر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صرف ایک صدی تاریخ رکھنے والے پاکستانی علاقے فیصل آباد میں پانچ کروڑ سال قدیم مچھلیوں کے فوسلز کی دریافت نے شہریوں کو حیران کر دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”مچھلیوں کے فوسلز کوہاٹ کے 5 کروڑ سال قبل دریائی گزرگاہ ہونے کا ثبوت ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ملک کے تیسرے گنجان آباد شہر فیصل آباد میں مقامی جی سی یونی ورسٹی اور چین کے سائنس دان اس سلسلے میں مل کر کام کر رہے ہیں۔

    جی سی یونی ورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خضر سمیع نے بتایا کہ دریافت مچھلیوں کے گروپ کا تعلق چنی ڈی سے ہے۔

    ڈاکٹر خضر سمیع نے مزید بتایا کہ قدیم مچھلیوں کے فوسلز کوہاٹ کے 5 کروڑ سال قبل دریائی گزرگاہ ہونے کا ثبوت ہے۔ خیال رہے کہ تاریخی اعتبار سے یہ علاقہ دریائے راوی اور دریائے چناب کے درمیان میں واقع دو آبہ رچنا کا اہم حصہ رہا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کے فوسلز پر مزید تحقیق کے لیے جی سی یونی ورسٹی میں خصوصی لیبارٹری قائم کی جائے گی، دوسری طرف کوہاٹ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی مدد سے اس سلسلے میں 3 سال کا ایک پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  مگرمچھ زمین پرکب سے موجود ہیں؟


    خیال رہے کہ فیصل آباد کو ایک وقت میں سائنس دانوں کا شہر بھی کہا جاتا تھا، کیوں کہ یہاں پاکستان کے کسی بھی دوسرے شہر سے زیادہ تعداد میں پی ایچ ڈی سائنس دان موجود ہیں۔

    شہر فیصل آباد کی تاریخ صرف ایک صدی پرانی ہے۔ آج سے کم و بیش 100 سال پہلے جھاڑیوں پر مشتمل یہ علاقہ مویشی پالنے والوں کا گڑھ تھا۔ اس کا ابتدائی نام پکا ماڑی تھا، پھر اسے ساندل بار کہا جانے لگا۔

    1896 برطانوی راج کے لیفٹیننٹ گورنر جیمز براڈووڈ لائل کے نام سے موسوم کر کے اسے لائل پور بنایا گیا، 1979 میں سعودی فرماں روا شاہ فیصل کے نام پر اسے فیصل آباد بنا دیا گیا۔

  • فیصل آباد: وزیرِ اعلیٰ کے حکم پر 2 دن بعد 8 سالہ بچہ رہا، ایس ایچ او معطل

    فیصل آباد: وزیرِ اعلیٰ کے حکم پر 2 دن بعد 8 سالہ بچہ رہا، ایس ایچ او معطل

    فیصل آباد: پنجاب پولیس کی پھرتیاں سامنے آ گئیں، 8 سالہ طالبِ علم کو حوالات میں خطرناک ملزموں کے ساتھ بند کر کے رکھا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر بچے کو رہا کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے آٹھ سالہ بچے کو دو دن تک حوالات میں عادی ملزمان کے ساتھ بند رکھا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر بچے کو رہا کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بیٹا بارات میں پیسے لوٹنے گیا تھا، چوری نہیں کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”والدہ”][/bs-quote]

    ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے بچے کی فوری رہائی کا حکم دیا، ان کے حکم پر تھانا ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ تیسری جماعت کے طالبِ علم پر چوری کا الزام عائد کیا گیا تھا، والدین کی منت سماجت کے با وجود ایس ایچ او نے بچے کی رہائی سے انکار کر دیا تھا۔

    پولیس 8 سال کے اویس علی کو بھائی کی جگہ اٹھا لائی تھی، اویس کے بھائی پر چوری کا پرچا درج کرایا گیا تھا، جب کہ والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بارات میں پیسے لوٹنے گیا تھا، چوری نہیں کی۔


    یہ بھی پڑھیں:  گورنر پنجاب نے اپنی جیب سے جرمانے کی رقم ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہائی دلوادی


    دریں اثنا اویس علی تھانہ غلام محمد آباد سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گیا، اویس علی نے بتایا کہ تھانے کے منشی نے مجھے تھپڑ مارے اور کمرے میں بند کر دیا، پولیس والے جیل بھجوانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ چوری کا الزام لگانے والی خاتون نے میری تلاشی لی، کوئی چیز نہیں ملی، 2 دن حوالات میں سویا، گھر والوں کو یاد کر کے روتا تھا۔

    خیال رہے کہ فرید گنج کے ایک رہائشی نے غلام محمد آباد تھانے میں موبائل فون اور رقم چوری کی درخواست دی تھی، ملزم ہاتھ نہ آیا تو پولیس نے اس کے آٹھ سالہ بھائی کو اٹھا لیا۔

  • چوری کے الزام میں آٹھ سالہ بچہ دو روز سے حوالات میں بند، اہل خانہ کا مظاہرہ

    چوری کے الزام میں آٹھ سالہ بچہ دو روز سے حوالات میں بند، اہل خانہ کا مظاہرہ

    فیصل آباد : پولیس نے چوری کے شبہ میں ملزم کے بجائے اس کے بھائی تیسری جماعت کے آٹھ سالہ طالب علم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد کی پولیس نے اپنی پھرتیاں دکھاتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو چوری کے الزام میں پکڑ کر حوالات میں بند کردیا، آٹھ سالہ خواہش علی تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔

    فرید گنج کے ایک رہائشی نے اپنے موبائل فون اور رقم چوری ہونے کی درخواست دی تھی، درخواست میں خواہش علی کے بھائی اویس کو نامزد کیا گیا، پولیس نے اویس کے چھوٹے بھائی تیسری جماعت کے طالب علم8سال کے خواہش علی پر چوری کا الزام لگادیا۔

    خواہش علی دو روز سے حوالات میں بند ہے، اے آر وائی نیوز نے حوالات میں بند بچے کی فوٹیج حاصل کرلی، واقعے کے خلاف ننھے طالب علم کی والدہ اوررشتے داروں نے تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا بارات سے پیسے لوٹنے گیا تھا جسے چور سمجھ کر تھانے بند کردیا گیا، میرا بچہ بے قصور ہے اس نے کوئی گناہ نہیں کیا۔

  • سوشل میڈیا پر سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویربرآمد

    سوشل میڈیا پر سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویربرآمد

    فیصل آباد : ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وقار کو چیچہ وطنی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ملزم وقار سوشل میڈیا پر اپنی سابقہ بیوی کی جعلی آئی ڈی بنا کر نازیبا تصاویر پوسٹ کرتا تھا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم وقار سے نازیبا تصاویر اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے،  اس کے علاوہ ملزم اپنے موبائل فون سے سوشل میڈیا کے8 اکاؤنٹس بھی چلا رہا تھا۔

    مزید پڑھیں : لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا، ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لے کر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

    یاد رہے کہ فروری میں بھی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • فیصل آباد: تیزرفتار کار ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: تیزرفتار کار ٹرالی سے ٹکرا گئی‘ 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تیزرفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گٹ والا کے قریب تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، کار میں سوار 2 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فیصل اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری سے اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔

    چکوال: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی


    یاد رہے کہ رواں ماہ 13 نومبر کوصوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    سیالکوٹ: تیز رفتار کار درخت سے جاٹکرائی، 4 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

  • فیصل آباد : جعلی مقابلہ، بیوہ خاتون7سال بعد شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب

    فیصل آباد : جعلی مقابلہ، بیوہ خاتون7سال بعد شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب

    فیصل آباد : بیوہ خاتون7سال بعد شوہر کے قتل کا مقدمہ درج کرانے میں کامیاب ہوگئی، پولیس نے مفرور انسپکٹر فرخ وحید کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے شخص کی بیوہ کو سات سال بعد انصاف کی امید مل گئی، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مفرور انسپکٹر فرخ وحید کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مقدمے میں چار ایس ایچ اوز سمیت17پولیس اہلکار اور2شہری نامزد ہیں، انتقال کر جانے والا انسپکٹر یاسرجٹ بھی قتل کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمہ میں قتل سمیت تین دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان میں ایس ایچ اوز انسپکٹر عمردراز اور انسپکٹر بلال منصور چیمہ شامل ہیں، اس کے علاوہ مقدمے میں سب انسپکٹرز اظہر، ادریس، اے ایس آئی زاہد، کانسٹیبل طاہر، وقاص کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جوڈیشل انکوائری میں پولیس مقابلہ جعلی ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی بیوہ خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے2011میں میرے شوہر افتخار کو گھرمیں تشدد کا نشانہ بنا کر حراست میں لیا تھا، بعد زاں ملزمان نے شوہر کو جون2011 کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا تھا۔

  • فیصل آباد: اے ٹی ایم سے 40 لاکھ روپے چرانے والا سروس کمپنی کا انجینئر نکلا

    فیصل آباد: اے ٹی ایم سے 40 لاکھ روپے چرانے والا سروس کمپنی کا انجینئر نکلا

    فیصل آباد: اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے غائب کرنے والا پکڑا گیا، مشین کھول کر 40 لاکھ روپے چرانے والا مشین کی سروس کمپنی کا انجینئر نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین کھول کر 40 لاکھ روپے چرانے والا اے ٹی ایم مشین کی سروس کرنے والی کمپنی کا ملازم نکلا، ملزم نے ہیلمنٹ پہن کر واردات کی۔

    [bs-quote quote=”ملزم عثمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی جسامت سے شناخت کیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس نے بتایا کہ لاہور کا رہائشی ملزم عثمان این سی آر کمپنی میں اے ٹی ایم انجینئر ہے، کمپنی نے نیشنل بینک کینال روڈ میں اے ٹی ایم نصب کی تھی، جہاں سے ملزم نے 10 نومبر کو اے ٹی ایم سے 40 لاکھ 78 ہزار روپے چرائے۔

    پولیس کے مطابق ملزم عثمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی جسامت سے شناخت کیا گیا، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اندر داخل ہوا اور مشین کھول کر اس کا صفایا کر دیا۔

    گرفتار ملزم عثمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کوڈ لگا کر اے ٹی ایم کھولی، چرائی گئی رقم میں 15 لاکھ 78 ہزار روپے کی کار خریدی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ہیکرز نے مزید دو شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کا صفایا کر دیا


    ملزم عثمان نے بتایا کہ پولیس نے اس سے کار اور 24 لاکھ 91 ہزار روپے وصول کر لیے ہیں۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے کی پہلی واردات کی اور پکڑا گیا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ہیکنگ کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس کا صفایا کرنے والے ہیکرز کی خبریں آئے دن آ رہی ہیں، تاہم اب اے ٹی ایم مشین ہی کھول کر واردات کی گئی۔