فیصل آباد : درزی نے کپڑے لینے آئی خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک 546 میں درزی کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔
درزی خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تاہم تھانہ ماموں کانجن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شفقت عباس کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے بتایا کہ چک 546 کے رہائشی بھٹہ مزدور عارف کی بیوی دو بچوں کی ماں نجمہ چند روز قبل درزی شفقت عباس سے کپڑے لینے گئی تو اس نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
ملزم نے متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کر کے بعد میں بھی زیادتی کرتا رہا، ملزم شفقت نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگا تو متاثرہ خاندان نے اسے دس ہزار روپے دیئے۔
پولیس کے مطابق ملزم شفقت نے مزید رقم نہ ملنے پر نازیبا ویڈیوز وائرل کر دیں ۔