Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    فیصل آباد: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

    فیصل آباد: زیادتی کے بعد قتل کی جانے والے سات سالہ معصوم بچی فضا کا قاتل عبدالرزاق لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرایع نے معصوم فضا کے قاتل کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے. ایف آئی اے ذرایع کے مطابق ملزم عبدالرزاق بچی کا قریبی رشتے دار ہے.

    سیکیورٹی ذرایع کے مطابق ملزم عبدالرزاق جدہ فرارہونے والا تھا، ملزم کو اس کی تصویرکی مدد سے گرفتارکیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مقتولہ فضا نور والدین کی اکلوتی اولاد تھی، بچی کے والد روزگار کے سلسلہ میں کویت میں مقیم ہیں۔

    گذشتہ روز سمن آباد کے علاقہ مطفر کالونی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے سات سالہ بچی کو دکان جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، گھر والوں کے تلاش کرنے پر رات گئے فضا کی لاش رضا آباد کے علاقے سے ملی۔

    پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا اور اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کر دی تھی.

    بچی کی جسم پر تشدد کے نشانات تھے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں۔

    اب ایف آئی آے ذرایع نے لاہور ایئرپورٹ سے بچی کے قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ‌ کیا گیا ہے.


    فیصل آباد میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : خواجہ سراؤں کے پہلے نجی اسکول میں کلاسز کا آغاز

    فیصل آباد : خواجہ سراؤں کے پہلے نجی اسکول میں کلاسز کا آغاز

    فیصل آباد : خواجہ سراؤں کیلئے ملک کے پہلے نجی اسکول میں کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، خواجہ سراؤں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈھنڈی والا میں خواجہ سراؤں کے لیے قائم کیے گئے ملک کے پہلے نجی اسکول میں باقاعدہ درس و تدریس کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    خواجہ سرا پیلس نان فارمل نامی ہائی اسکول میں بچوں سمیت42خواجہ سرا طالب علموں نے داخلہ لیا ہے، اسکول کی ڈائریکٹر سعدیہ نورین نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے دن خواجہ سرا جیکسن نے لیکچر دیا اور بچوں کو حروف تہجی اور اردو گرائمر سکھائی۔

    انہوں نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کو دو سال میں میٹرک اور فنی کورس کروایا جائے گا، طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ کتابیں، یونیفارم اور اسٹیشنری بھی مفت فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ مفت پک اینڈ ڈراپ سروس اور ماہانہ3ہزار روپے وظیفے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لیے اسکول قائم

    انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سراؤں کو ٹیوٹا سے فنی کورس کروائے جائیں گے اور ایف اے پاس دو خواجہ سراؤں کو مختلف اداروں میں ملازمت دلائی جائے گی جہاں وہ بہتر روزگار کے ساتھ ساتھ عزت کی زندگی گزار سکیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا نیوزکاسٹر متعارف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • فیصل آباد اورہری پورمیں قتل کی ہولناک وارداتیں، 8افراد جاں بحق

    فیصل آباد اورہری پورمیں قتل کی ہولناک وارداتیں، 8افراد جاں بحق

    فیصل آباد / ہری پور : فیصل آباد میں نوجوان نے باپ بھابھی بھتیجے اور بھیتجی کو قتل کردیا، خانپور میں شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے بعد مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے باپ، بھابی، کمسن بھتیجے اور بھتیجی کو موت کی نیند سلادیا۔

    پولیس کے مطابق بھابی کو طلاق نہ دینے کی رنجش پر ملزم خون کی ہولی کھیل کر فرار ہوگیا، دس سالہ اقصٰی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنیہں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب ہری پورکے علاقے خانپور میں ماں اور تین بیٹیوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفیان کو زہریلی چیز کھلانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا۔

    پولیس نے قتل کا شبہ گھر کے سربراہ پر ظاہر کیا ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر شفاقت مختلف مقدمات میں مطلوب اور عرصہ دراز سے روپوش ہے، قاتل کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

    آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آج سب گیدڑ مل کر شیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں، نیب صرف نوازشریف کو پکڑتی ہے، جس نے 62 ارب کا سی پیک دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور زرداری تمھاری باری کبھی نہیں آئے گی، اب اس کو باری ملے گی جو قوم کی خدمت کرے گا.

    [bs-quote quote=” مر جائیں گے لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عابد شیر علی”][/bs-quote]

    عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز 60 سےزائد پیشیاں بھگت چکے ہیں، مگر ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو کسی نے نہیں پکڑا.

    وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےعمران خان کی طرح جھوٹے 300 ڈیم نہیں بنائے، نواز شریف نے خیبر پختو نخواہ کا ہیلی کاپٹر مفت میں استعمال نہیں کیا، مر جائیں گے لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ راجا ریاض کو لے کر جیت جائیں گے، لوٹے کیا نیا پاکستان بنائیں گے، زرداری دور میں حج سے لے کر رینٹل پاور تک اسکینڈل بنے.

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ خون بہتا تھا، ہم نے شہر میں امن قائم کیا، مشرف نے ایک کال پر ملک کا سودا کیا، زرداری نے ملک لوٹا، نیب صرف نوازشریف کو پکڑتی ہے، جس نے سی پیک دیا، اب یہ لڑائی اقتدارکی نہیں، بلکہ پاکستان کی ہے، جیت عوام کی ہوگی.


    لاہور میں جلسہ کرنا ہے تو عمران خان لاہور کے لوگ لائیں: عابد شیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • فیصل آباد میں برقعہ پوش کی دکانوں پرفائرنگ، 3دن بعد مقدمہ درج

    فیصل آباد میں برقعہ پوش کی دکانوں پرفائرنگ، 3دن بعد مقدمہ درج

    فیصل آباد : برقعہ  پوش شخص نے رات کے وقت بازار میں اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ پکے پکے نشانے لگا کر اطمینان سے چل دیا، پولیس نے تین روز بعد مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے بازار میں فلمی سین نے حقیقت کاروپ دھارلیا۔ چھوٹے مانچسٹر میں بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملا، رات کے تین بجے ایک برقع پوش شارپ شوٹر نے نورپورہ بازار میں انٹری دی اس کے ہاتھوں میں پستول تھی۔

    برقعہ پوش شخص دونوں ہاتھوں سے دکانوں کو ٹارگٹ کرکے فائرنگ کرتا رہا۔ اے آر وائی نیوز کو موصول نونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکاھ جاسکتا ہے کہ ملزم دونوں ہاتھوں میں پستول سے پکے نشانے لگا کر آرام سے روانہ ہوگیا۔

    البتہ پولیس کو تاحال یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ برقع میں خاتون ہے یامرد؟ لیکن فائرنگ دیدہ دلیری اور کسی ماہر نشانہ باز کی طرح کی گئی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے ملنے والے پستول کے بیس کے قریب خول فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیجے جائیں گے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی دو بار اسی بازار میں فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔

  • فیصل آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا

    فیصل آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا

    فیصل آباد: پنجاب میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو پھندا لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا جہاں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا اور تھانے جاکر اپنی گرفتاری دے گی۔

    بوڑھے باپ نے چالیس سالہ بیٹی کنیز کو محض اس لیے قتل کر دیا کہ علاقہ مکین اس سے متعلق شکاتیں کرتے تھے، جس کے بعد والد نے تیش میں آکر بیٹی کو پھندا لگا کر موت کی نیند سلا دیا، اور مدینہ ٹاؤں پولیس اسٹیشن جا کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پنجاب میں غیرت کے نام پر بیوی کا قتل، شوہر گرفتار

    دوسری جانب ملزم صدیق کا کہنا تھا کہ گھر میں ہمشہ لڑائی جھگڑے ہوتے تھے جس کے باعث کنیز اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے آگئی تھی، تاہم علاقہ مکینوں کی جانب سے مسلسل شکاتیں ملنے پر بیٹی کی جان لی۔

    واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقبل کر دیا گیا ہے، مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی۔

    پسند کی شادی، خواہش ظاہر کرنے پر اہل خانہ نے لڑکی کو زندہ جلادیا

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو موت کے گھا اتار دیا بعد ازاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصل آباد: فیس بک پرناپسندیدہ کمنٹ، نوجوان پربہیمانہ تشدد، 5 ملزمان گرفتار

    فیصل آباد: فیس بک پرناپسندیدہ کمنٹ، نوجوان پربہیمانہ تشدد، 5 ملزمان گرفتار

    فیصل آباد : فیس بک پر ناپسندیدہ کمنٹس کرنے کی پاداش میں اوباش افراد نے نوجوان کو اغواء کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بااثر افراد نے فیس بک پر ناپسندیدہ تبصرہ کرنے پر گلفشاں کالونی کے رہائشی ذیشان نامی نوجوان کو اغواء کیا، ملزمان اس کو افغان آباد میں اپنے ڈیرے پر لے آئے اور مار مار کر اسے بے حال کر دیا۔

    مشتعل افراد نے ذیشان کا سر بھی پھاڑ دیا، ملزمان جنونی تشدد کی یہ ساری کارستانی سوشل میڈیا پر لائیو نشر بھی کرتے رہے، اے آر وائی نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ذیشان کے سر پر جوتے مارتے رہے اور اپنے پاؤں کو ہاتھ بھی لگواتے رہے۔

    مزید پڑھیں: فیس بک ذہنی دباؤ کی وجہ قرار، تحقیق

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر تھانہ جنگ بازار پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں عمر حیات، حمزہ، احسان، اسامہ علی اور شاہ زیب شامل ہیں، پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • راؤانوارنے کس کے کہنے پر کراچی میں خون بہایا؟ عابد شیرعلی کا سوال

    راؤانوارنے کس کے کہنے پر کراچی میں خون بہایا؟ عابد شیرعلی کا سوال

    فیصل آباد: وزیرمملکت عابدشیرعلی کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کراچی میں  رہنے والوں کا قاتل ہے،  اسے وی وی آئی پی پروٹوکول کیوں‌ دیا گیا؟

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے فیصل آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ راؤانوارنے کس کے کہنے پر کراچی میں خون بہایا، عزیربلوچ نےبھی اہم انکشافات کئے  ہیں، آخر کس چیز کا انتظار کیا جارہا ہے، فوری کارروائی کی جائے.

    [bs-quote quote=” دہرامعیار نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوناچاہیے، مگر یہاں‌ نہ تو عزیر بلوچ کا کچھ ہوا، نہ ہی ایان علی کا۔” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عابد شیر علی”][/bs-quote]

    مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما کا کہنا تھا کہ مشرف اور زرداری حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کیا، پرویزمشرف نےکرپشن کی بنیاد رکھی، 12مئی کوکراچی میں وکلا، سول سوسائٹی کے افراد کوقتل کیا گیا، کرپشن کےبےتاج بادشاہ نےکراچی کوگندگی کاڈھیربنادیا، اس پر ایکشن کب ہوگا.

    انھوں نے کہا کہ میری چیئرمین نیب سے درخواست ہے کہ ایان علی کو پکڑیں، ڈاکٹرعاصم کوملک سے باہر بھیج دیا جاتا ہے، راؤ انوارکوکیوں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا گیا؟ ان سوالات کے جواب ملنے چاہییں.

    انھوں‌نے کہا کہ انصاف کا دہرامعیار نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوناچاہیے، مگر یہاں‌ نہ تو عزیر بلوچ کا کچھ ہوا، نہ ہی ایان علی کا. البتہ ہم مایوس نہیں.الیکشن ہوجائیں پھردودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا، حقیقت سب کے سامنے آجائے گی.

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے ملک کو لوڈشیڈنگ سےپاک کردیا، کئی منصوبہ مکمل ہوئے.


    نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ،عابد شیر علی


    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • فیصل آباد میں پولیس مقابلہ‘ پولیس اہلکارشہید‘ 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں پولیس مقابلہ‘ پولیس اہلکارشہید‘ 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اورایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمد پورہ میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ 2 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کی شناخت افضل اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان موبائل فون کے ٹاورسے بیٹریاں چوری کررہے تھے۔


    کراچی : ناظم آباد میں پولیس مقابلہ‘ ایک ڈاکو ہلاک‘ 2 گرفتار


    خیال رہے کہ یکم مارچ کو شہر قائد کےعلاقے ناظم آباد 4 نمبرپرپولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 30 جنوری کوکراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔


    ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 4 ملزمان ہلاک


    واضح رہے کہ 30 دسمبرکو صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکارشہریوں کومغلظات بکتا رہا

    فیصل آباد : شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکارشہریوں کومغلظات بکتا رہا

    فیصل آباد : قانون کے محافظ نے سرعام شراب پی کر غل غپاڑہ شروع کردیا، بیچ چوک پر بیٹھ کر شراب کی پوری بوتل چڑھا گیا ،نشے میں دھت اہلکار عبداللہ نے شہریوں کو گالیاں دیں، سی پی او نے کانسٹیبل کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکار صدیق آپے سے باہر ہوگیا، منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیاں کرنے کی دعویدار پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے سورج کی روشنی میں شراب کی محفل سجا لی اور ہوش کھو بیٹھا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد کے مدینہ ٹاؤن تھانے کا اہلکار عبداللہ نشے میں چور ہے، وردی میں ملبوس اہلکار نے شہریوں کو خوب مغلظات بکیں اور ریسکیو اہکاروں کو بھی نہ بخشا.

    ریسکیو اہلکار اسے روکنے کی کوشش کرتا رہا لیکن وہ کسی صورت نہ مانا، مذکورہ پولیس اہلکار گارڈن ناکے پر تعینات تھا۔

    اے آر وائی نیوز پرخبرنشر ہونے کے بعد سی پی او نے کانسٹیبل عبداللہ کو معطل کر دیا، انہوں نے ایس پی مدینہ ٹاؤن کوانکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔