Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونےوالی خاتون کا قتل‘ ملزم گرفتار

    فیصل آباد: 2 ماہ قبل لاپتہ ہونےوالی خاتون کا قتل‘ ملزم گرفتار

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے 2 ماہ پہلے لاپتہ ہونے والی خاتون کے قتل کے الزام میں پولیس نے ملزم صابر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے 2 ماہ پہلےلاپتہ ہونے والی 28 سالہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم صابرکو گرفتارکیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتولہ نوری چوک غلام محمدآباد کی رہائشی تھی، مقتولہ25 دسمبر2017 کوفون کال آنے پرگھرسے گئی، غلام محمدآباد پولیس نے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزم صابرکو گرفتارکیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صابر نے دوران تفتیش مقتولہ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ سے دوستی تھی، زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کیا۔ ملزم کی نشاندہی پرنڑوالاروڈ پرنالے سے لاش کی تلاش جاری ہے۔


    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 19 فروری کو ایبٹ آباد میں مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب میں ضلع لودھراں کےعلاقے دنیا پور میں ننھی بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصل آباد : نرس سے زیادتی کی مبینہ کوشش، وارڈبوائے پر جوتوں کی برسات

    فیصل آباد : نرس سے زیادتی کی مبینہ کوشش، وارڈبوائے پر جوتوں کی برسات

    فیصل آباد : سول اسپتال میں وارڈ بوائے کی نرس سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر نرسوں نے مار مار کر ملزم کی درگت بنا دی اور منہ بھی کالا کر دیا، ملزم وارڈ بوائے سکندر شرمندگی سے کھڑا جوتے کھاتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سول اسپتال فیصل آباد کے وارڈ بوائے سکندر نے گزشتہ رات نرس سمیرا کو کمرے میں بند کر کے مبینہ زیادتی کی کوشش کی،نرسوں نے ملزم وارڈ بوائے کا منہ کالا کرنے کی کوشش کی اور اس پر جوتوں کی برسات کردی۔

    نرسوں نے ایم ایس کے کارروائی نہ کرنے پر آج ہڑتال کر کے احتجاج کرتے ہوئے ایم ایس اور وارڈ بوائے کے خلاف نعرے بازی کی ، نرسوں کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث وارڈ بوائے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    اسپتال انتظامیہ نے کوریج کیلئے آئے میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران پستول کے دستے اور ڈنڈوں کے وار سے گیارہ میڈیا نمائندے زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے ۔

    کال کرنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالرؤف نے ملزم سکیورٹی گارڈز اور جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے وارڈ بوائے کو اسپتال سے فرار کروا دیا ۔

    صحافیوں نے تشدد کے واقعے پر سی پی او فیصل آباد اور ایم ایس سول اسپتال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چناب کلب چوک کو بلاک کر دیا اور نعرے بازی کی ۔

    ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے پولیس حکام کو درخواست دے دی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: دکان کی دوسری منزل پر آتشزدگی، لوگوں نے کُود کر جانیں بچائیں

    فیصل آباد: دکان کی دوسری منزل پر آتشزدگی، لوگوں نے کُود کر جانیں بچائیں

    فیصل آباد : گھنٹہ گھر چوک کے قریب دکان میں آگ بھڑک اٹھی، آئس کریم کھانے کے لیے آنے والوں کو شعلوں سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگیں لگانا پڑگئیں، حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گھنٹہ گھر چوک پر ایک آئس کریم پارلر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف کی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا.

     بالائی منزل پر موجود عملے اور آئسکریم کھانے کے لیے آئے افراد نے جان بچانے کیلئے چھلانگیں لگا دیں اس دوران ایک خاتون زخمی ہوگئی.

    فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیاگیا، شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے لاکھوں کا سامان راکھ کر ڈالا۔

  • جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی: عمران خان

    جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی: عمران خان

    فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی۔ ایسی پالیسی بنائیں گے کہ حکمران خود کو فائدہ نہ پہنچا سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک خود کوئی چیز نہ بنائے وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چین کا جی ڈی پی 30 سال پہلے 300 ارب تھا۔ آج ٹریلین ڈالرز میں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روزگار دینے کے لیے انڈسٹریز ہونی چاہئیں۔ انڈسٹریز قائم کرنے کے لیے صنعت کاروں کی مدد کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میں آج سے 15 سال پہلے مہاتیر محمد سے ملا تھا۔ مہاتیر محمد نے بتایا کہ کس طرح وہ ملائیشیا کو آگے لے کر گئے۔ ملائیشیا پہلے صرف ربر برآمد کرتا تھا، آج ملائیشیا الیکٹرانکس کا سامان برآمد کرتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتیں اس لیے بند ہو رہی ہیں کہ گیس اوربجلی پر ٹیکس بہت ہے۔ بنگلہ دیش اور بھارت اس لیے آگے ہیں کیونکہ وہاں گیس اور بجلی سستی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے بتایا کہ انہوں نے ترکی میں صنعت کاروں کی مدد کی۔ صنعت کاروں اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی اقتدار میں آیا اس کے کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی۔ بڑے بڑے طاقتور لوگ شوگر ملوں کے مالکان ہیں۔ ایسی پالیسی بنائیں گے جس کے تحت حکمران خود کو فائدہ نہ پہنچا سکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہزارگیدڑ بھی ایک شیرکا مقابلہ نہیں کرسکتے، شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سے سنائی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج فیصل آباد سے شیر کی ڈھار سنائی دے گی۔

    خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹرپراپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ چلتے ہی چلوکہ یہ ڈیرے منزل پرہی ڈالے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے جناح گراونڈ میں 120 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے کہ جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج جڑانوالہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج جڑانوالہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن آج جڑانوالہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے جناح گراونڈ میں 120 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے کہ جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔


    ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بیوہ خاتون تیزاب گردی کا شکار

    فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بیوہ خاتون تیزاب گردی کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں شادی سے انکار پر فیکٹری ورکر نے بیوہ پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعے میں 7 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کا رہائشی قاسم اور تھانہ ڈجکوٹ کے گاؤں روشن والا کی رہائشی 27 سالہ بیوہ صفیہ مقامی کاٹن فیکٹری میں اکٹھے کام کرتے تھے۔

    اسی دوران راہ و رسم بڑھنے پر قاسم نے صفیہ کے گھر آمد و رفت شروع کردی اور اس سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ صفیہ کے انکار پر قاسم مشتعل ہوگیا اور منگل کی صبح بہانے سے صفیہ کے گھر کا دروازہ کھلوا کر اس پر تیزاب پھینک دیا۔

    واقعے میں صفیہ، 7 سالہ سعدیہ اور صفیہ کی کزن 45 سالہ رسولاں بی بی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

    زخمی ہونے والی خواتین کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    ملزم قاسم تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے صفیہ کے کزن وارث علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم قاسم کی تلاش شروع کر دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    فیصل آباد: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    فیصل آباد: کڑی ولا میں‌ بھائی غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر کے فرار ہوگیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے کڑی ولا میں‌ پیش آیا، جہاں‌ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو راڈ اور قینچی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    تھانا نشاط آباد کے علاقے کڑی ولا کے رہائشی نوجوان یاسر نے اپنی بہن پر الزام لگایا، جس پر دونوں‌ میں‌ تلخ کلامی ہوئی، جو جلد جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

    ملزم یاسر نے اپنی بہن کے سر اور گردن پر لوہے کی راڈ اور قینچی سے پے در پے وار کیے، جس سے وہ موقع ہی پر دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: عمر کوٹ، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا

    پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے لواحقین کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ سیکڑوں خواتین غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی ہیں۔ 2017 میں پاکستان میں سو سے زائد خواتین کو ان کے سگے رشتہ داروں نے غیرت کے نام قتل کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • فیصل آباد، سیکیورٹی گارڈ کی مریضہ کے ساتھ زیادتی

    فیصل آباد، سیکیورٹی گارڈ کی مریضہ کے ساتھ زیادتی

    فیصل آباد : اسپتال میں علاج کے غرض سے آنے والی خاتون کو سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنادیا.

    تفصیلات کے مطابق چھرہ کی ریائشی خاتون فیصل آباد میں واقع الائیڈ اسپتال میں علاج کی غرض سے آئی تھیں جہاں سیکیورٹی گارڈز نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے زیادتی کا نشانہ بنایا.

    ذرائع کے مطابق زیادتی کی شکار خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے.

    اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی متاثرہ خاتون، سیکیورٹی گارڈز اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرے گی اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں رپورٹ ترتیب دے گی.

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی گارڈ اسے دھوکے سے برن یونٹ کے پیچھے لے گیا، جہاں اس نے ساتھیوں کی مدد سے زیادتی کی.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ذہنی مریضہ قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے.

  • فیصل آباد : طلاق مانگنے پرشوہر نے بیوی اورساس کو قتل کردیا

    فیصل آباد : طلاق مانگنے پرشوہر نے بیوی اورساس کو قتل کردیا

    فیصل آباد : سابق پولیس اہلکار نے طلاق مانگنے پر فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو موت کی نیند سلادیا، سالی شدید زخمی ہوگئی، دہرے قتل کا مقدمہ چھ افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شوہر سے طلاق مانگنے پر بیوی کو موت مل گئی، فیصل آباد کے علاقے اشرف آباد میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی بسمہ اور ساس راشدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا.

    فیصل آباد کا سابق پولیس اہلکار افتخار روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا، لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا تو آپے سے باہر ہوگیا۔

    افتخار نے طیش میں آکر بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے ملزم کی اہلیہ اور ساس نے موقع پر دم توڑ دیا۔ملزم واردات کے بعد فرارہوگیا۔

    دہرے قتل کے مقدمے چھ افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے واردات میں ملزم افتخار کے ساتھی بھی ملوث ہیں۔


    مزید پڑھیں: عمر کوٹ، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا


    مقدمے میں ملزم افتخار کی دوسری بیوی اوربھائی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے بھی تھانہ ماموں کانجن میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم افتخار رسول کو پولیس کی نوکری سے بر طرف کردیا گیا تھا۔