Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد: نوجوان کو کچلنے والا ڈرائیور بھائی سمیت گرفتار

    فیصل آباد: نوجوان کو کچلنے والا ڈرائیور بھائی سمیت گرفتار

    فیصل آباد : چند روز قبل فٹ پاتھ پر کھڑے طالب علموں کو کچلنے والے ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کو فیصل آباد کے ایئرپورٹ روڈ پر کالج کے چند طالب علم سڑک پار کرنے کے لیے کھڑے تھے کہ تیز رفتاری کے سبب ایک کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس میں دو طلبا زخمی اور ایک 17 سالہ طالب علم حنظلہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

    یہ پڑھیں: تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

    حادثے کے بعد کار سوار افراد فرار ہوگئے تھے، اتفاق سے اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں سارا واقعہ دیکھا گیا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس گاڑی کی تلاش میں تھے بالآخر وہ گاڑی اور ملزمان بھی مل گئے جو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے مرتکب ہوئے۔

    ملزم عمران کار چلا رہا تھا، بھائی ساتھ بیٹھا تھا، پولیس

    متعلقہ پولیس نے بتایا کہ گاڑی سے طالب علم کو کچلنے والا ملزم عمران اپنے بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، عمران کار چلا رہا تھا اور بھائی صدام ساتھ بیٹھا تھا، دونوں بھائیوں کو رینٹ اے کار کے مالک کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

    پولیس کے مطابق 27 اکتوبر کو کار کی ٹکر سے 17سالہ حنظلہ جاں بحق اور قمر الحق زخمی ہوا تھا۔

    حادثے کی ویڈیو:

    یاد رہے کہ حادثے کے بعد کمیونٹی کالج کے طلبا نے ٹائر جلا کر جھنگ روڈ کر بلاک کردیا، سیکیورٹی انچارج نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے سے اپنی گاڑی دینے سے انکار کردیا تھا جس پر کالج انتظامیہ نے سیکیورٹی انچارج ناصر اور گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا۔

  • فیصل آباد: پولیس اہلکار نے بچی کو اغواء کرلیا، باپ کی خودکشی کی دھمکی

    فیصل آباد: پولیس اہلکار نے بچی کو اغواء کرلیا، باپ کی خودکشی کی دھمکی

    فیصل آباد : پولیس اہلکار نے بیمار ماں کے پاس اسپتال جانے والی چودہ سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا، انکوائری میں اے ایس آئی قصوروار ہونے کے باوجود سات ماہ بعد بھی سکیورٹی گارڈ کی بیٹی بازیاب نہ ہو سکی، مغویہ کے باپ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خودکشی کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گٹی کے رہائشی سکیورٹی گارڈ گل ناصر شاہ نے آئی جی پنجاب کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کی چودہ سالہ بیٹی رضیہ سولہ مارچ کی رات اپنی بیمار ماں کے پاس الائیڈ اسپتال جاتے ہوئے راستہ بھول گئی۔

    اسی دوران تھانہ ملت ٹاؤن کا اے ایس آئی حماد یوسف اور کانسٹیبل شہزاد گجر لڑکی کو اپنے ساتھ تھانے لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

    ایس پی مدینہ ڈویژن کی انکوائری میں اے ایس آئی حماد یوسف کو لڑکی کے اغواء کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی لیکن ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ہی مغویہ کو بازیاب کروایا جاسکا ہے۔

    انکوائری رپورٹ میں بچی کو بازیاب نہ کرنے پر تھانہ ملت ٹاؤن کے اس وقت کے ایس ایچ او رانا راشد اور تفتیش میں مجرمانہ غفلت برتنے پر اے ایس آئی سعید انور کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی لیکن اس کے باوجود سابق سی پی او افضال کوثر نے ایس ایچ او رانا راشد کو کو اہم بااثر سیاسی شخصیت کی ایما پر تھانہ بٹالہ کالونی میں ایس ایچ او تعینات کردیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغویہ کے والد گل ناصر کا کہنا ہے کہ اگر اس کی بیٹی بازیاب نہ ہوئی تو وہ لاہور جا کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خودکشی کر لے گا۔

     

  • فیصل آباد سے کراچی لائی گئی 66 کلو گرام چرس ضبط، ملزم گرفتار

    فیصل آباد سے کراچی لائی گئی 66 کلو گرام چرس ضبط، ملزم گرفتار

    کراچی: ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے کراچی لائی جانے والی 66 کلو گرام چرس ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ایک اطلاع پر ڈرگ روڈ پر فیصل آباد سے کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس کے ایک ڈبے پر چھاپہ مار کر 66 کلو گرام چرس برآمد کرلی جو کہ اعلیٰ معیار کی حامل چرس ہے۔

    چھاپہ ایس ایچ او کینٹ اشفاق ندیم کی سربراہی میں ٹیم نے مارا جس نے کارروائی میں ایک ملزم ندیم کو حراست میں لے لیا۔

    ایس ایس پی ریلوے روبن یامین نے میڈیا کو بتایا کہ چرس کافی کے پیکٹ میں اسمگل کی جارہی تھی جسے خفیہ اطلاع پر پکڑ لیا گیا، کارروائی کرنے والے پولیس کی ٹیم کے لیے انعام کی سفارش کی جائے گی۔

  • فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے پولیس اورانتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتےہوئے ڈجکوٹ سمندری روڈ بند کردیا جس کے باعث سمندری روڈ پردونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


    کوئٹہ:مسافرکوچ اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ 24 ستمبر کوکوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد کے قریب مسافرکوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے باعث حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اگست کو اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔


    بہاولپور میں مسافر بس پل سےگرگئی‘ 7افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 16 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس پل سےکھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

     

  • فیصل آباد: سرگودھا روڈ پرطالب علم بس کی زد میں آکرجاں بحق

    فیصل آباد: سرگودھا روڈ پرطالب علم بس کی زد میں آکرجاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس کی زد میں آکرکالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بسوں کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے کالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے6 بسیں نذر آتش کردیں۔

    حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائنر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔

    سرگودھا روڈ پرطلبا کے شدید احتجاج اور پتھراؤ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا۔

    پولیس نے طلبا سے مذاکرت کیے جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے اور فائربریگیڈ کے عملے نے نذر آتش کی جانے والی بسوں کی آگ بجھا دی۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 6 نومبر2015 کو ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : پتنگ لوٹنے پرگارڈ نے بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    فیصل آباد : پتنگ لوٹنے پرگارڈ نے بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    فیصل آباد : کمسن بچے کو پتنگ لوٹنے کی سزا میں موت دے دی گئی، شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے بارہ سال کے بچے کو گولی ماردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شاپنگ مال کے سیکیورٹی گارڈ نے پتنگ لوٹنے والے بچے کو گولی ماردی، بارہ سالہ ثقلین پتنگ لوٹنے کیلئے بغیر اجازت شاپنگ مال کے احاطے میں داخل ہوگیا تھا جس پر طیش میں آکر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے بچے پر اپنی گن تان لی۔

    مقتول ثقلین کےکزن نے میڈیا کوبتایا کہ وہ پتنگ لوٹنے شاپنگ مال کے احاطے میں گئے تھے سیکیورٹی گارڈ نے پہلے ڈانٹا اور پھر ثقلین کے سینے میں گولی ماردی۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہ گیر جاں بحق


    واقعے کے بعد ملزم جائے وقعہ سے فرار ہوگیا تھا، ثقلین کے اہل خانہ غم سے نڈھال اور اپنے بچے کی موت کا بدلہ مانگ رہے ہیں اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔


    مزید پڑھیں: گارڈ نے ’ماسک‘ سے خوفزدہ ہوکربچے کوگولی ماردی


    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کر کے فرار ہونے والے گارڈ کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    مزید پڑھیں: سیکیورٹی گارڈسے اتفاقیہ گولی چل گئی، خاتون کیشئرجاں بحق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ

    اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ

    فیصل آباد : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف آپ نے پارلیمنٹ کو غیرمعتبر کیا اور سیاسی جماعتوں کو دھوکے دیئے ہیں، اڈیالہ جیل آپ کی منتظر ہے، کہا بھی تھا کہ استعفیٰ دے دیں ورنہ کالر سے پکڑکرنکال دیئےجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب تاش کے بکھرنےکا وقت شروع ہوگیاہے، اڈیالہ جیل آپ کی منتظر ہے، اب آپ اڈیالہ جیل کی یاترا کرنے آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میٹرو، موٹروے، اورنج ٹرین، نندی پور منصوبے کا حساب دینا ہوگا، جےآئی ٹی میں جواب نہیں دے سکے، اب میڈیا پربیان بازی کرتے ہیں، ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں اور ہرحال میں چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ نہ وہاں جیت سکے ہیں اور نہ ہی یہاں، آ پ نے پارلیمنٹ کا وقار کم کیا، میاں صاحب آپ نےدس سال تک ملک ایک آمر کے نام کیا، میاں صاحب آپ نے پارلیمان کو غیرمعتبر کیا ہے، آپ کو کہا بھی تھا کہ استعفیٰ دے دیں، ورنہ کالر سے پکڑ کر نکال دیئےجائیں گے۔

    نوازشریف نے ملک سے جانے کیلئے قوم کو دھوکا دے کر راتوں رات معافی نامہ لکھا، نواز شریف کے ابھی تھوڑے سے کرتوت سامنے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، آپ کا ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔

    انہوں نے سابق وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ نے سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ دھوکا کیا ہے، آپ کی موجودگی میں بی بی شہید پر گھٹیا الزامات لگتے رہے، آپ کو اب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کیس اپنے خلاف آجائے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے؟

    ہمارا ماضی عدالتوں کے ساتھ آرام دہ نہیں تھا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ 40سال سے مقدمے بنتے جارہے ہیں لیکن ہمارے خلاف ایک بھی سول جج کا فیصلہ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کو ایسےعزتیں نہیں اچھالنی چاہئیں، ان کو عدالت میں ثبوت دینے چاہئیں، یہ ملک اور اس کے ادارے اشرافیہ کیلئے نہیں ہیں۔

    بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کا مشن لیکر نکلے ہیں، وہ ملک بھرمیں دورے کریں گے، کنونشن بھی ہوں گے جلسےبھی ہوں گے، بلاول بھٹو ساہیوال، اٹک، گوجرانوالہ اور چنیوٹ میں جلسوں سے خطاب کرینگے۔

  • فائرنگ کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    فائرنگ کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل تاندلیا نوالہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی جعفر علی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد کی تحصیل تاندلیا نوالہ میں تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے انجمن سبزی منڈی کے صدر پر تشدد کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

    تاجروں کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی کے بھائی تاجروں سے بھتہ مانگتے ہیں، نہ دیا جائے تو تشدد کیا جاتا ہے۔

    لیگی کارکنوں نے زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی تو کارکنان اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ بندوق تھامے لیگی کارکن نے فائر کھول دیے۔

    فائرنگ سے صحافی اور 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی جعفر علی اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 6 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • فیصل آباد : مظاہرین پر لیگی کارکن کی اندھا دھند فائرنگ، 8 زخمی

    فیصل آباد : مظاہرین پر لیگی کارکن کی اندھا دھند فائرنگ، 8 زخمی

    فیصل آباد : تاندلیانوالہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پر قبضے کیخلاف ہونیوالے مظاہرے میں مقامی رکن اسمبلی کے بھائی نے مظاہرین پرگولیاں چلادیں، فائرنگ سے ایک بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے.۔

    تفصیلات کے مطابق تاندلیاں والا کے بازار میں سر عام گولیاں چل گئیں، با اثر افراد کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجر زد میں آگئے۔

    فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں تاجر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے انجمن سبزی منڈی کے صدر پر تشدد اور مقامی لیگی ایم پی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

    لیگی کارکنوں نے زبر دستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی تو جھگڑا ہوگیا۔ بندوق تھامے لیگی کارکن نے اسٹریٹ فائر کھول دیئے فائرنگ سے صحافی اور دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم پی اے کا بھائی تاجروں سے بھتہ مانگتا ہے اسے بھتہ نہ دیا جائے تو تشدد کیا جاتا ہے۔

    بااثر افراد کی فائرنگ اور ساتھیوں کے زخمی ہونے پر تاجروں نے ٹائر جلاکر فیصل آباد اوکاڑہ روڈ بھی بلاک کردیا۔

  • فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس اڈے میں تبدیل

    فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس اڈے میں تبدیل

    فیصل آباد : فیصل آباد ایئرپورٹ پربین الاقوامی سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے، مسافروں کو طیاروں کے قریب اتارا جانے لگا۔ مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت رن وے سے ایئر پورٹ جانے پر مجبور کردیا گیا، سول ایوی ایشن افسران خاموش تماشائی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ کا رن وے بس ٹرمینل کا منظر پیش کرنے لگا، ایک وقت میں تین پروازیں آنے سے مسافروں کا رش لگ گیا، فیصل آباد کے رن وے پر پروازیں پسنجر کوچ کی طرح چلائی جانے لگیں۔

    ایئرپورٹ کا رن وے بس ٹرمینل بنا دیا گیا۔ کسی مسافر نے اپنا سامان اٹھا رکھا ہے تو کوئی بریف کیس کو گھسیٹتے ہوئے چلاجارہا ہے۔ ایئرپورٹ پر لاری اڈے یا ریلوے اسٹیشن کا گمان ہونے لگا۔

    فیصل آباد ایئرپورٹ پر کئی ماہ سے سیفٹی طریقہ کار نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن انتظامیہ خاموش تماشا کا کردار ادا کررہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین نے بتایا کہ بین الاقوامی سیفٹی قوانین کے مطابق دو پروازیں بھی ایک ساتھ نہیں اتاری جاسکتیں جبکہ یہاں تین پروازوں کو بیک وقت اتار لیا گیا، مسافروں کو طیارے سے اتار کر بس کے ذریعے لاؤنچ منتقل کیا جاتا ہے۔

    انتظامیہ نے اس کا بھی کوئی بندوبست نہیں کیا، مسافر پیدل ہی لاؤنچ کی جانب رواں دواں ہیں، یہ سول ایوی ایشن کی جانب سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔