Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد: بھکاری عورت ایلیٹ فورس کی وردی میں

    فیصل آباد: بھکاری عورت ایلیٹ فورس کی وردی میں

    فیصل آباد: سڑکوں پر ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ایک معذور خاتون کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے، ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کنال روڈ پر پولیس ایلیٹ فورس کی وردی پہنے ہوئے ایک خاتون دکھائی اکثر دیتی ہے جو لوگوں سے بھیک مانگتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے اس کی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معذور خاتون دو بے ساکھیوں کے ذریعے تیزی سے کہیں جارہی ہے اس نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن رکھی ہے اورکمر پر پولیس بھی واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔

    اس ضمن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے قمر زمان نے بتایا کہ یہ خاتون فیصل آباد کے مصروف روڈ کنال روڈ سے گزرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق یہ وہاں اکثر بھیک مانگتی ہے، آج بھی یہ وہاں سے گزری جس کی ویڈیو بنالی گئی، پولیس کی وردی میں بھیک مانگنے کے باوجود پولیس نے اسے کبھی پکڑںے کی کوشش نہیں کی۔

    رپورٹر کے مطابق جیسے ہی اس کی فوٹیج بنائی گئی وہ تیزی سے وہاں سے فرار ہوگئی اس کے بارے میں مزید معلومات کی کوشش کی جارہی ہیں۔

  • پنجاب میں کرپشن نام کو بھی نہیں، رانا ثناءاللہ

    پنجاب میں کرپشن نام کو بھی نہیں، رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد  صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کی خدمت کررہی ہے جس کے تحت کم ازکم ہزاروں ملین روپے کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔

    وہ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی بہ نسبت پنجاب میں ترقیاتی کام پورے زور و شور سے جاری ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تعمیر و ترقی کے لیے تمام تر توانیاں صرف کر رکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی میگا پروجیکٹس جاری ہیں جن کی مالیت ہزاروں ملین میں بنتی ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں کرپشن نام کو نہیں اسی لیے اپوزیشن کو کچھ اور تو ملتا نہیں بلاوجہ کے شوشے چھوڑتی رہتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں جب کہ ایک صاحب صرف دھرنے اور لاک ڈاؤن کی سیاست کر رہے ہیں جنہیں خیبر پختونخوا کے عوام ڈھونڈ رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہونے والی ترقی کو دوسرے صوبوں کی عوام رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور اپنے اپنے حکمرانوں کی متلاشی نظر آتی ہیں۔

  • وکلا کی شدید فائرنگ، اے آر وائی کی خبر پر سی پی او جاگ اٹھے

    وکلا کی شدید فائرنگ، اے آر وائی کی خبر پر سی پی او جاگ اٹھے

    فیصل آباد: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں ہونے والے ضلع کچہری کے انتخابات ختم ہوتے ہی وکلاء جدید اسلحہ ہاتھوں میں تھامے جشن منانے لگے اور شدید ہوائی فائرنگ کی ، اے آر وائی نیوز نے معاملہ اٹھایا تو سی پی اور افضال احمد نے نوٹس لیتے ہوئے وکلاء کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

    نمائندہ اے آر وائی قمر زمان کے مطابق فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج سامنے آتے ہی وکلا  آپے سے باہر ہوگئے اور قانون کے رکھوالے خود ہی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہوگئے۔

    فیصل آباد ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے نتائج میں ابوبکر عبدللہ جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے تو اُن کے حامیوں نے جدید اسلحہ ہاتھوں میں تھاما اور تمام قوانین کو بالائے طاق رکھا اور جدید اسلحے سے فائرنگ میں مشغول ہوگئے جس کے بعد ضلع کچہری کی فضا شدید فائرنگ سے گونجنے لگی۔

    قمر زمان کے مطابق الیکشن کے دوران اسلحے کی نمائنش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر وکلاء جیت کے موقع پر قانون ہی بھول گئے، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں نظر آئے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا جبکہ دورانِ فائرنگ پولیس افسران بھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

    اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہوئی تو سی پی او نے ضلع کچہری میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ فائرنگ کرنے والے وکلا کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کریں، سی پی او کے احکامات کے بعد پولیس کی بھاری نفری ضلع کچہری پہنچی اور فائرنگ میں ملوث وکلا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    یاد ہے فیصل آباد کی ضلع کچہری میں سی پی او افضال احمد کا دفتر موجود ہے جبکہ سی پی او اور آر پی ہاؤس بھی قریب میں ہی واقع ہیں۔

  • فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    فیصل آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوارافراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین آپس میں کزن تھے اور ڈیرے پر جا رہے تھے، پولیس نے واردات کو خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بنڈالہ میں دہرے قتل کی واردات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، مقتولین موٹر سائیکل پر ڈیرے پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔

    تھانہ ڈجکوٹ کے گاؤں میانی کا رہائشی محمد ناصر اور اس کا چچا زاد اٹھارہ سالہ بہاول شیر جمعے کی رات موٹر سائیکل پر ڈیرے پر جا رہے تھے۔

    راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں روک کر فائرنگ کر دی جس سے ناصر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والا بہاول شیر الائیڈ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

    نامعلوم ملزمان دہرے قتل کی واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے واردات کو خاندانی رنجش کا شاخسانہ قراردے دیا۔

  • لاہور، آٹھ افراد کے قتل میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار

    لاہور، آٹھ افراد کے قتل میں ملوث دو سگے بھائی گرفتار

    لاہور: چوہنگ پولیس نے گیارہ افراد کے قتل میں ملوث دو اشتہاریوں ملزموں کو چودہ سال بعد فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے اپنے بہنوئی سمیت آٹھ افراد کو قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے آٹھ افراد کے قتل میں ملوث لاہور کے رہائشی خالد اور ناصر کو حراست میں لے کر چودہ سال قبل کیس کو حل کرلیا ہے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    چوہنگ پولیس کا اس کامیاب کارروائی پر کہنا تھا کہ ملزمان خالد اور ناصر سگے بھائی ہیں اورانہوں نے 2002 میں اپنے والد کے ساتھ مل کرگھریلو جھگڑے پر اپنے ہی رشتے داروں کو قتل کیا تھا۔

    ملزمان نے اپنے چچا، چچی اور بہنوئی سمیت آٹھ رشتے داروں کو ایک ہی دن قتل کیا تھا جس پر ملزمان کے خلاف لاہور میں تھانہ چوہنگ اور ہنجروال تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں ملزمان بہاولپور میں عباسی خاندان کے تین افراد کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے پولیس نے چودہ سال بعد فیصل آباد میں کاروائی کر کے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا تاہم انکا والد تاحال فرار ہے، پولیس کے مطابق تیسرے ملزم کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

  • آپ کیسے باپ ہیں؟ خود کو بچانے کے لیے بچوں کو آگےکررہے ہیں، بلاول بھٹو

    آپ کیسے باپ ہیں؟ خود کو بچانے کے لیے بچوں کو آگےکررہے ہیں، بلاول بھٹو

    فیصل آباد : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سستی روٹی، آشیانہ اسکیم اور دانش اسکول سمیت شہباز شریف کے تمام پروجیکٹس فیل ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کا دماغ بھی فیل ہوگیا ہے۔

    وہ فیصل آباد میں اپنے چار مطالبات کی منظوری کے لیے دیے گئے الٹی میٹم کے اختتام پر حکومت مخالف تحریک کے آغاز پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ آج جس شہرمیں آیاہوں وہ پاکستان کاصنعتی مرکزکہلاتا تھا یہاں مِلیں چلا کرتی تھیں تو لوگوں کو روزگار ملتا تھا افسوس کا مقام ہے کہ آج یہاں تمام مِلیں بند ہیں۔

    بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ ہم نے حکومت مخالف تحریک کا آغا ز کر دیا ہے جو عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی تک جاری رہےگی جس کے پہلے مرحلے میں لاہور سے فیصل آباد آیا ہوں جہاں شاندار استقبال، پذیرائی اور عاجزی پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یاد رکھیے کہ تاریخ گواہ ہے بڑی تحریکوں کے آغاز عاجزانہ ہی ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی دورمیں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے کیوں کہ موجودہ حکمرانوں کی ذاتی تعلقات پرمبنی خارجہ پالیسی نے دنیا بھر میں پاکستان کوتنہا کردیا ہے لیکن اب پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش مزید نہیں چلے گی ملک کو مستقل وزیر خارجہ اور وزیرداخلہ کی ضرورت ہے۔

    پاناما کیس کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب سےمتعلق پیپلزپارٹی کابل منظور کیا جائے ہماری قیادت کو جیل میں رکھا جاتا ہے جب کہ نوازشریف خود اپنا سرمایہ باہر بھجواتے رہے لیکن اب ہم اب ایسا نہیں ہونےدیں گے ملکی خزانے میں نقب لگا کر بیرون ملک سرمایہ کی منتقلی ناقابل برداشت ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کیسے باپ ہیں؟ جوخود کو بچانے کے لیے اپنے بچوں کو آگے کرتے ہیں، ہم میں اور آپ میں یہی فرق ہے آپ اپنامال بچانے کے لیے اپنے بچوں کو آگے کر رہے ہیں جب کہ دوسرے شریف صرف شوبازیاں کرتے ہیں۔

    چیئرمین پیلز پارٹی نے کہا کہ ہماری ریلی پر آج کسان خوشیاں منا رہے ہیں کیوں کہ کسان جانتے ہیں کہ ان کا محفوظ مستقبل اور خوشحال روزگار پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے جب کہ موجودہ دور میں غریب کسان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور کسان خود کشی کر رہے ہیں جب کہ نہ جانے میاں برادران کس ترقی کی بات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غریب کابچہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتا، مریض اسپتالوں کے ٹھنڈے فرش پر سسک سسک کر دم توڑ رہے ہیں، تین سال میں قرضے دگنے کر دیئے ہیں پھر آپ کس ترقی کی بات کرتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ آپ نے تو دعوی کیا تھا کہ حکومت 3سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے میں پوچھتاہوں کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی؟ لوڈ شیڈنگ تو ختم نہ ہوئی البتہ بجلی ضرور مہنگی ہو گئی ہے، لوڈ شیڈنگ نے تو بے نظیر بھٹو نے ختم کر دی تھی اور ہمارے ہی دور حکومت میں بجلی 8 روپے فی یونٹ تھی جب کہ آج 16 روپے فی یونٹ ہے جب کہ عالمی منڈی میں تیل بھی سستا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ترقی صرف جاتی امراء میں ہو رہی ہے عوام کوغریب بناکرذاتی کاروبارچمکایاجارہاہے جب کہ قومی اداروں کو ترقی و وسعت دینے کے بجائے اسے دوستوں میں بانٹا جارہا ہے اسی لیے اگر پاکستان کی معیشت کو بچاناہے تو شریفوں کونکالنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب نےمنشور میں کہا تھا کہ ایکسپورٹ 100ارب ڈالر تک لے کرجائیں گے لیکن میاں صاحب تو حکومتی منصوبے اپنا سریا اور دوستوں کاسیمنٹ بیچنے کے لیے بناتے ہیں۔

  • فیصل آباد میں بس حادثہ‘4افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں بس حادثہ‘4افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مسافر بس الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں مسافر بس حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ70افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال اور الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں نعیم،ارشد،اکرم،عمرفاروق شامل ہیں۔جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،قانونی کارروائی کےبعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاجائےگا۔

    خیال رہےکہ مسافر بس ملتان سے فیصل آباد جارہی تھی کہ راستے میں بارش کے باعث سمندری کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی۔

    مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ تین روز قبل آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

  • پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان،قمرزمان کائرہ

    لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ کا کہناہےکہ پیپلزپارٹی انیس جنوری سےحکومت کےخلاف تحریک شروع کرے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی پنجاب کےصدرقمر زمان قائرہ نے کہاہےکہ حکومت نےہمارے چارمطالبات تسلیم نہیں کیے،انہوں نے کہاکہ انیس جنوری کوپیپلزپارٹی کا فیصل آبادمیں جلسہ ہوگا۔

    قمرزمان کائرہ نےشکوہ کیاکہ پیپلزپارٹی کوعدالتوں سےاس طرح انصاف نہیں ملتاجیسے نون لیگ کے لیے فیصلے ہوتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کوبھی شاید ہی انصاف مل سکے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو پانامہ لیکس پر پھانسی لگ چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مزید بااختیار کرنےتک پانامہ لیکس معاملہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچےگا۔

    مزید پڑھیں:کھاد سے سبسڈی ختم کرکے حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، زرداری

    اس سےقبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ کھاد پر سے سبسڈی ختم کرکے وفاقی حکومت آگ سےکھیل رہی ہے،فیصلہ فوری واپس لے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم کا کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کی بحالی کا حکم

    واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے عوامی اور سیاسی ردعمل کے بعد کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا حکم دے دیاتھا۔

  • پاناما کا پاجامہ شیخ رشید اورعمران خان کو پہنایا جائیگا، رانا ثناء اللہ

    پاناما کا پاجامہ شیخ رشید اورعمران خان کو پہنایا جائیگا، رانا ثناء اللہ

    فیصل آباد : صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاناما کا شکنجہ اب پاجامہ بن رہا ہے جو شیخ رشید اورعمران خان کو جلد پہنا دیا جائے گا، پی ٹی آئی کے چیئرمین پیش گوئیوں پر سال تبدیل کرتے ہوئے گزارا کرتے رہیں گے اورالیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور شیخ رشید کے بہاولپور جلسے سے کئے گئے خطابات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے نوازشریف سے متعلق انتہائی گھٹیا بات کی۔

    شیخ رشید کے ڈھیٹ پن اور بے شرمی کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔ عمران خان ابھی گزارا کریں 2017 انتخابات کا سال نہیں ہے۔ عمران خان صرف پیش گوئیوں پرگزارا کرتے رہیں گے۔ انتخابات 2018 میں ہوں گے، سڑکوں اور تھرڈ امپائر کی سیاست کرنے والوں کی نفی ہوگی اور نوازشریف 2018 تک ملک کے وزیراعظم رہیں گے۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سی پیک کا کریڈٹ کوئی نواز شریف سے نہیں چھین سکتا، 2017 میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے آنے سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔

  • جعلی وفاقی وزیربن کرسرکاری اداروں کو چکمہ دینے والا ملزم گرفتار

    جعلی وفاقی وزیربن کرسرکاری اداروں کو چکمہ دینے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد : ایف آئی اے نے جعلی وفاقی وزیر بن کر فراڈ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا، ملزم سلامت علی چوہان نے وزیراعظم اورجج سمیت تمام وفاقی اورصوبائی اداروں کو جعلی وفاقی وزیر بن کر چکمہ دیا اور بے شمار فوائد حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چند روز قبل لاہور سے ایک ملزم سلامت علی چوہان کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ چھ سال سے خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرکے سرکاری اداروں سے مختلف مراعات حاصل کر رہا تھا، ملزم کیخلاف کارروائی ایک شہری کی درخواست پر کی گئی۔

    ملزم سلامت علی سے جعلی لیٹر پیڈ، مہریں، جعلی تقرر نامے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے کی تفتیش کے دوران جعلی وفاقی وزیر سلامت علی نے اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم نے وزیر اعظم سمیت صوبائی حکومتوں سے سیکیورٹی اور دفاتر بھی لے لیے، کسی ادارے نے بھی جعلی وزیر کےخطوط کی تصدیق نہ کی۔

    پی ٹی سی ایل نے جعلی وزیر کے خط پر سرکاری فون کا کنکشن بھی دے ڈالا، اس کے علاوہ ڈٰ ی سی او لاہور نے ملزم کو گاڑی اورسیکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کیلئے پولیس کو حکم بھی دے دیا۔

    جعلی وزیر نے وزیر اعظم نوازشریف کو ملاقات کا وقت دینے کا خط بھی لکھا تھا، جعلی وزیر سلامت علی چوہان نے وزارت خزانہ کو سرکاری ملازمین کی اپنے ادارے سے رجسٹریشن کیلئے خط لکھا۔

    ملزم سلامت علی نے بیت المال کو سرکاری فنڈ اپنے ادارے میں منتقل کرنے کیلئے خط لکھے، جعلی وزیر نے بلاسود قرضے دلانے کا جھانسہ دے کرسینکڑوں لوگوں سے لاکھوں روپے بھی بٹورے۔