Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد میں دھند کےباعث حادثہ،2افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں دھند کےباعث حادثہ،2افراد جاں بحق

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں شدید دھند کے باعث موٹرسائیکل اور ٹرالرمیں تصادم کےنتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے علاقےکراڑی کے رہائشی ناصر اقبال اور بلال احمد مقامی فیکٹری میں چھٹی کے بعد موٹرسائیکل پر کینال ایکسپریس وے سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

    نلے والا کے قریب جھمرہ بائی پاس پر دھند کے باعث ناصراور بلال سڑک پر کھڑے کماد کے ٹرالے کو نہ دیکھ سکےاور موٹرسائیکل ٹرالے کے عقبی حصے سے جا ٹکرائی۔حادثے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں سول اسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیں لیکن دونوں افرادکے لواحقین نے کوئی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

    خیال رہے کہ اپنے ماموں کےگھر مقیم متوفی بلال احمد کی لاش اس کے آبائی شہر چشتیاں روانہ کر دی گئی۔

    مزید پڑھیں:ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئےتھے۔

  • فیصل آباد:جائیدادکاتنازعہ،3افراد قتل

    فیصل آباد:جائیدادکاتنازعہ،3افراد قتل

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہرفیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیاں والا کے گاﺅں روڈا میں جمیل کا اسی گاﺅں کے قاری نامی رہائشی کے ساتھ جائیداد کا تنا زع چلا آ رہا تھا۔

    جمعرات کی شب جمیل اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔گولیاں لگنے سے جمیل،احسان اور رفاقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جڑاں والا پہنچا دی گئیں۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاہےاور ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں:ملیر، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کی جاں بحق ہو گئےتھے۔

  • فیصل آباد کی سیاسی شخصیت پربہو کے قتل کا الزام

    فیصل آباد کی سیاسی شخصیت پربہو کے قتل کا الزام

    فیصل آباد : ذوالفقار آباد کی سیاسی شخصیت پر اپنی بہو کو زہر دینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ مقتولہ ثمینہ کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ کے سٹی کونسل چیئرمین ملک مختار اوراس کے بیٹوں نے ہی میری بیٹی کوقتل کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ذوالفقار آباد میں ایک خاتون کے قتل میں مقامی سیاسی شخصیت سٹی کونسل   کے وائس چئیرمین ملک مختار پر اس کی بہو مقتولہ ثمینہ کی والدہ نے قتل کا الزام عائد کیا ہے، ملک مختار کا تعلق نون لیگ سےہے۔

    ثمینہ کی والدہ نے کہا ہے کہ ثمینہ کو اس کے شوہر رضوان اورجیٹھ بلال نے زہر دے کر مارا ہے۔ قتل میں ان کا والد بھی ملوث ہے۔

     ثمینہ کی والدہ کا رو رو کر برا حال ہے، ان کا کہنا ہے کہ بیٹی کو جس گھر بیاہ کر بھیجا تھا وہاں سے اس کی لاش آگئی، ثمینہ کو اس کے شوہر رضوان اور جیٹھ بلال نے زہر دے کر مارا ہے۔

    ثمینہ اوراس کی بہن کی شادی دوسال قبل اپنے تایا سٹی کونسل کے وائس چئیرمین ملک مختار کے بیٹوں سے ہوئی تھی۔ دونوں بہنوں پر تشدد کیا جاتا تھا، ثمینہ کی بڑی بہن کو چند روز پہلے ہی خاوند نے گھر سے نکال دیا تھا۔

    ثمینہ کابھائی کہتا ہے کہ سیاسی اثررسوخ کی وجہ سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ثمینہ کے بھائی مزید نے بتایا کہ ثمینہ کو سسرال والے اولاد نہ ہونے کا طعنہ دیتے تھے، ملک مختار بھی میری بہن پر تشدد کرتا تھا، سسر سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے اورہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

    انہوں نے اپیل کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہمیں انصاف دلائیں، پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں مقتولہ ثمینہ کے شوہر رضوان، جیٹھ بلال اور جیٹھانی صدف کا نام شامل کیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد مقتولہ کے سسرال والے گھرکو تالے لگا کرفرار ہوگئے، پولیس کو کسی ملزم کی گرفتاری میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

  • بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کی تمیز سیکھنی چاہیئے، پیپلز پارٹی انکل اور آنٹی سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے،” بچہ تو بچہ ہے بچوں سے کیا بات کرنی “۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے ایک چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیرعلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتساب کا وقت آ گیا، بلاول بھٹو کے انکل اور آنٹیوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے، بلاول  پہلے ملک کی لوٹی ہوئی  دولت واپس لائیں پھر ہم سے احتساب کی بات کریں۔

    عابد شیرعلی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بچہ تو بچہ ہے، دل بھی بچہ ہے اور آگے بھی بچہ ہے۔

     انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر صوبائی وزراء کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو کوڑستان بنا دیا، صوبائی وزرا نے مزار قائد کا فانوس تک اتار کر بیچ دیا، سانحہ بلدیہ سندھ میں جاری گینگ وار کا شاخسانہ ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز لیگ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی  27 دسمبر کو اپنی قبر کھودنے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کو قبضہ گروپ نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ ملنے کے دعوے داروں کے دعوے دھرے رہ گئے، جو لوگ ٹکٹ کے دعوے کرتے تھے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میئر کا الیکشن ایک میچ ہے، تبدیلی ووٹ سے آئے گی، ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں، فیصلہ 22 دسمبر کو ہو گا۔

  • گورنر پنجاب نے علامہ اقبال ؒ کے شعرکا حلیہ ہی بگاڑدیا

    گورنر پنجاب نے علامہ اقبال ؒ کے شعرکا حلیہ ہی بگاڑدیا

    فیصل آباد : گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی شعر کی ٹانگ توڑ دی۔ ایک تقریب میں وہ علامہ اقبالؒ کا مشہورشعر ہی بھول گئے، شہبازشریف اور قائم علی شاہ بھی اس فن میں ماہرہیں، اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ سندھ بھی شاعری کے ساتھ دو دو ہاتھ کر چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے کنووکیشن کی تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو شعر کہنے کی سوجھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    گورنر پنجاب اپنی تقریر کے دوران علامہ اقبالؒ کا بہت مشہور شعر ہی بھول گئے کہ اصل شعر تھا کیا؟ کبھی زمین تو کبھی مٹی کو ذرخیز کہتے رہے۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل اسی شعر کے ساتھ یہی سلوک وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی ماڈل ٹاؤن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا تھا۔

    اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی شعر کے معاملے پر خاصے بھلکڑ واقع ہوئے ہیں، سیاستدانوں کی شعر و شاعری سے یہ چھیڑخانی اکثر سننے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بھی بکھیردیتی ہے۔

  • فیصل آباد: وکلا کا ماں بیٹی سمیت 3 افراد پر تشدد

    فیصل آباد: وکلا کا ماں بیٹی سمیت 3 افراد پر تشدد

    فیصل آباد: شہر میں وکلا گردی کی انتہا ہوگئی، مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر وکلاء نے ماں بیٹی سمیت تین افراد پر تشدد کیا جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر بلقیس نامی خاتون ،اس کی بیٹی فرزانہ اور بھتیجا منظور عدالت میں پیشی پرآئے۔ جہاں وکلاء سمیت آٹھ افراد نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، ایک لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، پیٹ پر لاتیں ماری گئیں۔


    یہ بھی پڑھیں:لومیرج کرنے والی بیٹی کا ماں پر سرعام تشدد، تھپڑوں کی بارش


    فوٹیج میں حملہ آور ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن کے گیٹ سے نکلتے نظر آ رہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور وں نے متاثرین پرڈنڈے برسائے، وکیلوں کا ایک ساتھی بے ہوش خاتون پر بھی لاتیں برساتا رہا،وکلا نے خواتین کے ساتھ آنےو الے مردوں پر بھی ڈنڈے برسائے۔


    Lawyers brutally beat women in Faisalabad by arynews

    زخمی خاتون بلقیس کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد محمود نے جعل سازی سے ہماری 7 مرلہ اراضی پر قبضہ کیا،کیس کی پیروی کرنے کی پاداش میں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد نے اپنے وکیل بھائی عمران اور ساتھیوں کی مدد سے ہمیں تشدد کا نشانہ بنا یا۔

  • فیصل آباد: بس نہر میں گرنے سے24افراد زخمی

    فیصل آباد: بس نہر میں گرنے سے24افراد زخمی

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں راجباہ روڈ پر تیزرفتاری کے باعث شافٹ ٹوٹنے سے بس نہر میں جا گری۔حادثے میں 24افرادزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں آج صبح صادق آباد جانے والی بس تیزرفتاری کے باعث شافٹ ٹوٹنے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر راجباہ کی حفاظتی دیوار اور ٹیلی فون کا کھمبا توڑتی ہوئی نہر میں الٹ گئی۔

    حادثے میں آٹھ بچوں سمیت چوبیس مسافر زخمی ہوئے جبکہ ڈرائیور فرار ہو گیا۔ریسکیو عملے نے12 افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا جبکہ 12زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور بس کو انتہائی تیزرفتاری سے چلارہا تھا۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد: یونیورسٹی بس حادثہ، 1 شخص جاں بحق، 19طالبات سمیت20 زخمی

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 2 نومبر کویونیورسٹی کی تیز رفتار بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ انیس طالبات سمیت بیس زخمی افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

  • جڑا نوالہ: آئل ٹینکر کی ٹکر،2 پولیس اہلکار جاں بحق

    جڑا نوالہ: آئل ٹینکر کی ٹکر،2 پولیس اہلکار جاں بحق

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے دو پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تھانہ ستیانہ کے ایس ایچ او خالد گجر کا کہنا ہے کہ ایگل اسکواڈ کے دونوں کانسٹیبل مبارک علی اور محمد رفیق موٹر سائیکل پرگشت پر تھے۔

    جڑانوالہ چک نمبر76گ ب کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے دونوں اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    واقعے کے فوراََ بعد ہی آئل ٹینکرکاڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا،دونوں پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں حکام کا کہناہے کہ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایگل اسکواڈ کے دونوں اہلکاروں کے حادثے میں جاں بحق ہونے پرایس پی نجیب اللہ بدرانی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہےاور کہا کہ بہت جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائےگا۔

  • ملک میں جمہوریت رہے گی یا بادشاہت،2نومبرکو فیصلہ ہوگا،عمران خان

    ملک میں جمہوریت رہے گی یا بادشاہت،2نومبرکو فیصلہ ہوگا،عمران خان

    فیصل آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہناہے کہ ملک میں جمہوریت رہے گی یا بادشاہت 2نومبر کو فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں تحریک انصاف کے سربراہ کے طور پر نہیں بلکہ ایک پاکستانی ہوتے ہوئے آپ سے بات کروں گا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہناتھا کہ آج مغرب میں کسی بھی شہری کی زندگی آسان ہے اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں طاقت نچلی سطح تک منتقل ہے۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ وکلا وہ کمیونٹی ہے جنہوں نے جمہوریت کےلیے قربانی دی اور جمہوریت کوآگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار اداکیا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہناتھا کہ ملائیشیااور جنوبی کوریا نے پاکستان کا ماڈل اپنایا اور آج وہ کہاں سے کہاں پہنچ گئے اور پاکستان قرضوں میں ڈوبتا چلا جارہاہے۔

    انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 30سال قبل چین کا جی ڈی پی 300ارب ڈالرز تھا اور آج اس کا جی ڈی پی 10000 ہزار ڈالرز سے بھی ذیادہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے انسانوں پر پیسہ خرچ نہیں کیا اور ہمارے مقابلے میں آج بنگلہ دیش اور نیپال جیسا ملک بھی انسانوں کی ترقی پر خرچ کرنے کے حوالے سے آگے نکل گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن 6 مرتبہ حکومت میں آئی لیکن فیصل آباد میں ہائی کورٹ کا بینچ نہیں بناسکی۔

    انہوں نے ڈیویڈ کمیرون کی مثال دی کی جب ان پر سوالات اٹھے تو انہوں نے خود کو عوام کےسامنےپیش کیا اور آئس لینڈ کے وزیراعظم نے جب خود کو عوام کے سامنے پیش نہیں کیا تو اسے استعفی دینا پڑا۔

    مزید پڑھیں:بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کے لیے آج پہلا قدم ہے،عمران خان

    یاد رہےکہ اس سے قبل آج صبح عمران خان کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کے لیے اہم قدم ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کا کہناتھا کہ 2نومبر فیصلہ کن دن ہوگا اور اس دن فیصلہ ہوگا کہ ملک میں جمہوریت یا بادشاہت رہے گی۔

  • بیٹی کی فروخت ناکام، شہریوں نے ماں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    بیٹی کی فروخت ناکام، شہریوں نے ماں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    فیصل آباد: شہریوں نے ماں کے ہاتھوں بارہ سالہ بیٹی کی فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون اور اس کے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر واقع ماڈل بازار میں رشید آباد کی ہائشی پروین نامی خاتون نے جمعے کی رات داماد کے ہمراہ مل کر اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر ایک شخص کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔

    مقدس نے بازار پہنچنے ہی ماں سے ہاتھ چڑوا کر وہاں موجود شہریوں سے مدد طلب کی، متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر کار سوار (خریدار) جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم لوگوں نے ماں اور داماد کو پکڑ کر چھان بین شروع کی۔

    بعد ازاں کچھ لوگوں کی جانب سے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس کے پہنچنے پر انہیں مقامی افسران کے حوالے کردیا، جس کے بعد پولیس نے دونوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

    اس موقع پر مقدس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے والد مقامی موٹر مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتے ہیں تاہم میری ماں مجھے دیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کرنا چاہتی تھی‘‘۔

    مقدس نے کہا کہ ’’میری والدہ مجھے جھوٹ بول کر یہاں تک لائی تاہم راستے میں صیح بات کا علم ہونے پر میں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو میرے ساتھ زبردستی کی مگر بازار پہنچتے ہی میں نے شور کیا اور اپنی جان بچائی‘‘۔