Tag: فیصل آباد

  • جماعت اسلامی کے جلسے میں کارکنوں کا ڈی ایس پی پر تشدد

    جماعت اسلامی کے جلسے میں کارکنوں کا ڈی ایس پی پر تشدد

    فیصل آباد : کرپشن مٹاؤ مہم کے تحت جماعت اسلامی کے جلسے میں کارکنوں اور پولیس کے ساتھ تصادم ہوا ہے،کارکنان نے ڈی ایس پی کو دھکے مار کر اسٹیج سے اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا فیصل آباد میں کرپشن کے خلاف ہونے والے جلسے میں کارکنان نے پولیس اہلکارں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کو دھکے مار مار کر اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔

    اے آر وائی کے رپورٹر جماعت اسلامی جلسے میں کارکنان نے معمولی تنازع کے بعد پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا اور جب ڈی ایس پی معاملہ سلجھانے اسٹیج پر گئے تو کارکنان نے ڈی ایس پی پر دھاوا بول دیا اور پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے دھکے مار کر اتار دیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جلسہ گاہ سے ایک مسلح شخص کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ڈی ایس پی کو دھکے دیے اور اہلکاروں کو زدوکوب کیا جس سے ڈی ایس پی گلبرگ کی وردی بھی پھٹ گئی۔

  • قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری

    کراچی: رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے قریب فتح جنگ میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو دھر لیا، دہشت گرد ولی محمد عرف ابراہیم آرمی اور ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہے، ولی محمد کے قبضے سے اسلحہ اورچارہینڈ گرنیڈ برامد ہوئے۔

    ملتان میں سی ٹی ڈی نے ریلوے اسٹیشن کے قریب سے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا مشکوک افراد سے آٹھ دستی بم برآمد ہوئے۔

    چنیوٹ میں ڈی ایس پی سٹی چنیوٹ نصراللہ خان کی زیر نگرانی پولیس اور دیگر حساس اداروں کا سرچ آپریشن شہر اور گرد و نواح کی پٹھان آبادیوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن میں پولیس, ایلیٹ اور دیگر اداروں کی بھاری نفری شامل تھی۔

    پولیس اور دیگر حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن میں پانچ سو پچاس مشکوک افراد کی بائیومیٹرک چیکنگ کی، سات مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    سکھر میں رینجرز اور پولیس نے نواں گوٹھ سے متعد افرادکو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے پاس شناختی کوائف نہیں تھے۔

    کراچی کے علاقے لسبیلہ میں بھی رینجرز اور پولیس نے گھر تلاشی کے دوران دس افراد کو حراست میں لیا۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی رائے ونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ کے گرد کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان کے مشہور شہروں کے ناموں کی تاریخ

    پاکستان کے مشہور شہروں کے ناموں کی تاریخ

    اپنے وطن سے محبت ایک قدرتی امر ہے یہ ہر انسان کی فطرت ہے کہ وہ دنیا میں جہاں بھی ہو اپنے وطن سے بے پناہ محبت رکھتا ہے۔ جب ہم اپنے وطن اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں تو اس کے شہروں سے بھی محبت کرتے ہیں، پاکستان کے تمام شہر بہت خوبصورت ہیں اور ہمیں ان سے پیار ہے۔

    کسی بھی شہر کا نام اس شہر کو نہ صرف ایک منفرد شناخت دیتا ہے بلکہ اپنے اندر ایک تاریخی پسِ منظر بھی رکھتا ہے۔ یہ پوری تحریر پڑھنے کےبعد آپ کو پتا چلے گا کہ پاکستان اور اس کے مشہور شہروں کے نام کیسے پڑے ، ان سے جڑا تاریخی پسِ منظر کیا ہے۔

    پاکستان

    pak-flag

    لفظ پاکستان ’’پاک‘‘ اور ’’ستان‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ پاک کا مطلب ’’روحانی طور پر صاف‘‘ ہے اور ستان سنسکرت کے لفظ ’’استھان‘‘ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے ملک، علاقہ یا رہنے کی جگہ۔ تو پاکستان کا مطلب ایسی پاک جگہ جہاں پاک لوگ رہتے ہیں۔

    پاکستان کا ’’پ‘‘ پنجاب سے، ’’ا‘‘ افغانیہ (خیبر پختونخوا) سے، ’’ک‘‘ کشمیر سے، ’’س‘‘ سندھ سے اور ’’تان‘‘ بلوچستان سے لیا گیا ہے۔

    اپنے وطن سے محبت ہو تو اس کے شہروں سے محبت ہونا فطری بات ہے۔ پاکستان کے سارے شہر ہمارے لیے اتنے ہی پیارے اور محترم ہیں جتنا کہ ہمیں اپنا شہر۔ ان شہروں کے نام کیسے رکھے گئے۔

    اسلام آباد

    1468131101_a4fc1f1349_b

     

    ۱۹۵۹ء میں مرکزی دارالحکومت کا علاقہ قرار پایا۔ اس کا نام مسلمانانِ پاکستان کے مذہب اسلام کے نام پر اسلام آباد رکھا گیا۔

    راولپنڈی

    rawalpindi_railway_station_4

    یہ شہر راول قوم کا گھر تھا۔ چودھری جھنڈے خان راول نے پندرہویں صدی میں باقاعدہ اس کی بنیاد رکھی۔

    کراچی

    karachi_from_above

    تقریباً ۲۲۰ سال قبل یہ ماہی گیروں کی بستی تھی۔ کلاچو نامی بلوچ کے نام پر اِس کا نام کلاچی پڑ گیا۔ پھر آہستہ آہستہ کراچی بن گیا۔ ۱۹۲۵ء میں اسے شہر کی حیثیت دی گئی۔ ۱۹۴۷ء سے ۱۹۵۹ء تک یہ پاکستان کا دارالحکومت رہا۔

    حیدرآباد

    maxresdefault

    اس کا پرانا نام نیرون کوٹ تھا۔ کلہوڑوں نے اسے حضرت علیؓ کے نام سے منسوب کرکے اس کا نام حیدرآباد رکھ دیا۔ اس کی بنیاد غلام کلہوڑا نے ۱۷۶۸ء میں رکھی۔ ۱۸۴۳ء میں انگریزوں نے شہر پر قبضہ کرلیا۔ اسے ۱۹۳۵ء میں ضلع کا درجہ ملا۔

    پشاور

    peshawar_

    پیشہ ور لوگوں کی نسبت سے اس کا نام پشاور پڑ گیا۔ ایک اور روایت کے مطابق محمود غزنوی نے اسے یہ نام دیا۔

    کوئٹہ

    quetta_railway_station_-_40311

    لفظ کوئٹہ، کواٹا سے بنا ہے جس کے معنی قلعے کے ہیں۔ بگڑتے بگڑتے یہ کواٹا سے کوئٹہ بن گیا۔

    سرگودھا

    sargoda-university-2012

    یہ سر اور گودھا سے مل کر بنا ہے۔ ہندی میں سر، تالاب کو کہتے ہیں، گودھا ایک فقیر کا نام تھا جو تالاب کے کنارے رہتا تھا۔ اسی لیے اس کا نام گودھے والا سر بن گیا۔ بعد میں سرگودھا کہلایا۔ ۱۹۰۳ء میں باقاعدہ آباد ہوا۔

    بہاولپور

    noormahal1

    نواب بہاول خان کا آباد کردہ شہر جو انہی کے نام پر بہاولپور کہلایا۔ مدت تک یہ ریاست بہاولپور کا صدر مقام رہا۔ پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی یہ پہلی رہاست تھی۔ ون یونٹ کے قیام تک یہاں عباسی خاندان کی حکومت تھی۔

    ملتان

    ????????????????????????????????????

    کہا جاتا ہے کہ اس شہر کی تاریخ ۴ ہزار سال قدیم ہے۔ البیرونی کے مطابق اسے ہزاروں سال پہلے آخری کرت سگیا کے زمانے میں آباد کیا گیا۔ اس کا ابتدائی نام ’’کیساپور‘‘ بتایا جاتا ہے۔

    فیصل آباد

    faisal

    اسے ایک انگریز سر جیمزلائل (گورنرپنجاب) نے آباد کیا۔ اُس کے نام پر اس شہر کا نام لائل پور تھا۔ بعدازاں عظیم سعودی فرماں روا شاہ فیصل شہید کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ

    toba_tek_singh_train_station

    اس شہر کا نام ایک سکھ "ٹیکو سنگھ” کے نام پہ ہے "ٹوبہ” تالاب کو کہتے ہیں یہ درویش صفت سکھ ٹیکو سنگھ شہر کے ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک درخت کے نیچے بیٹھا رہتا تھا اور ٹوبہ یعنی تالاب سے پانی بھر کر اپنے پاس رکھتا تھا اور اسٹیشن آنے والے مسافروں کو پانی پلایا کرتا تھا سعادت حسن منٹو کا شہرہ آفاق افسانہ "ٹوبہ ٹیک سنگھ” بھی اسی شہر سے منسوب ہے

    رحیم یار خان

    43570904
    بہاولپور کے عباسیہ خاندان کے ایک فرد نواب رحیم یار خاں عباسی کے نام پر یہ شہر آباد کیا گیا۔

    ساہیوال

    yadgar

    یہ شہر ساہی قوم کا مسکن تھا۔ اسی لیے ساہی وال کہلایا۔ انگریز دور میں پنجاب کے انگریز گورنر منٹگمری کے نام پر ”منٹگمری“ کہلایا۔ نومبر 1966ء صدر ایوب خاں نے عوام کے مطالبے پر اس شہر کا پرانا نام یعنی ساہیوال بحال کردیا۔

    سیالکوٹ

    recently-built-baab-i-sialkot-on-daska-road-was-formally-opened
    2 ہزار قبل مسیح میں راجہ سلکوٹ نے اس شہر کی بنیاد رکھی۔ برطانوی عہد میں اس کا نام سیالکوٹ رکھا گیا۔

    گوجرانوالہ

    urdu-hotline-gujranwala

    ایک جاٹ سانہی خاں نے اسے 1365ء میں آباد کیا اور اس کا نام ”خان پور“ رکھا۔ بعدازاں امرتسر سے آ کر یہاں آباد ہونے والے گوجروں نے اس کا نام بدل کر گوجرانوالہ رکھ دیا۔

    شیخوپورہ

    pavilion2
    مغل حکمران نورالدین سلیم جہانگیر کے حوالے سے آباد کیا جانے والا شہر۔ اکبر اپنے چہیتے بیٹے کو پیار سے ”شیخو“ کہہ کر پکارتا تھا اور اسی کے نام سے شیخوپورہ کہلایا۔

    ہڑپہ

    img_8474
    یہ دنیا کے قدیم ترین شہر کا اعزاز رکھنے والا شہر ہے۔ ہڑپہ، ساہیوال سے 12 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ موہنجوداڑو کا ہم عصر شہر ہے۔ جو 5 ہزار سال قبل اچانک ختم ہوگیا۔رگِ وید کے قدیم منتروں میں اس کا نام ”ہری روپا“ لکھا گیا ہے۔ زمانے کے چال نے ”ہری روپا“ کو ہڑپہ بنا دیا۔

    ٹیکسلا

    4389359_orig

    گندھارا تہذیب کا مرکز۔ اس کا شمار بھی دنیا کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ راولپنڈی سے 22 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ 326 قبل مسیح میں یہاں سکندرِاعظم کا قبضہ ہوا تھا۔

     مظفر گڑھ

    urdu-hotline-muzaffargarh

    والی ملتان نواب مظفرخاں کا آباد کردہ شہر۔ 1880ءتک اس کا نام ”خان گڑھ“ رہا۔ انگریز حکومت نے اسے مظفرگڑھ کا نام دیا۔

    میانوالی

    urdu-hotline-mianwali-1024x768

    ایک صوفی بزرگ میاں علی کے نام سے موسوم شہر ”میانوالی“ سولہویں صدی میں آباد کیا گیا تھا۔

     جھنگ

    urdu-hotline-jhang

    یہ شہر کبھی چند جھونپڑیوں پر مشتمل تھا۔ اس شہر کی ابتدا صدیوں پہلے راجا سرجا سیال نے رکھی تھی اور یوں یہ علاقہ ”جھگی سیال“ کہلایا۔ جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جھنگ سیال بن گیا اور پھر صرف جھنگ رہ گیا:۔

  • آف اسپنر سعید اجمل نے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی

    آف اسپنر سعید اجمل نے الوداعی میچ کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی

    لاہور: مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر کرکٹ کوخیربادکرنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 38 سالہ اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہےاس وقت ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے میں نے پاکستان ٹیم میں واپسی کےیے بہت محنت کی ہے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    لندن میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ہفتے کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو ایک نمائشی میچ میں یادگار انداز میں الوداع کہا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو الوداع کہنے کی تیاری

    یاد رہے کہ سعید اجمل حال ہی میں ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے نو میچوں میں 11 کی اوسط سے 20 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے جہاں انہوں نے 35 اوورز میں صرف 220 رنز دیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی فٹنس ثابت کردی لہٰذا مجھے موقع ملنا چاہیے۔اگر میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تو خود چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔

    آف اسپنر سعید اجمل کو 35 ٹیسٹ اور 113 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آف اسپنر نے کہا کہ سلیکٹرز نے انہیں فٹنس پر کام کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کا کہا تھا،اب میں نے اپنی فارم اور فٹنس ثابت کردی ہے لہٰذا میں چھوڑ کر نہیں جا رہا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ سعید اجمل نے کہا کہ میں نے ٹیم کو کئی فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا لہٰذا بورڈ کو مجھے ایک موقع ضرور دینا چاہیے جس طرح ویسٹ انڈیز سنیل نارائن کو دے رہا ہے۔

  • اپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، عابد شیرعلی

    اپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جاتی امرا کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے گھروں پر حملہ ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے ہم اپنے اوراپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ہمارے گھر کی طرف اگر کوئی گیا تو وہ واپس نہیں آسکے گا۔

    انہوں نے کہا عمران خان کو سیاست میں رہنے کیلئے چند لاشیں چاہئیں جو ہم نہیں گرنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ کی نہر میں غرق ہوجائے گی ۔ کوئی نقصان ہوا توعمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے جیل میں ڈالیں گے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جھوٹی سیاست کو الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ نے بھی رد کردیا ہے، اس لیے وہ مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

    عمران خان رات کو سوتے وقت وزیراعظم ہوتے ہیں، صبح اصل حالت میں آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ میں ہی غرق ہوجائے گی۔

     

  • گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی، ممنوعہ دستاویزات برآمد

    گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی، ممنوعہ دستاویزات برآمد

    فیصل آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم کی نشاندہی کے بعد تولیہ کے گودام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش ممنوعہ دستاویزات اور لڑیچر چھپانے کا ناکشاف کیا جس کے بعد فوج ، حساس اداروں اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے تولیہ کے گودام میں کارروائی کی۔ دورانِ کارروائی تولیہ کے ڈبوں میں چھپائے گئے پمفلٹ، اشتعال انگیز مواد اور کتابیں برآمد کی گئیں۔

    پڑھیں:  کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’برآمد ہونے والا سامان کالعدم مذہبی جماعت کا ہے جس میں اشتعال انگیز مواد بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں ملزم نے دوران تفتیش جن افراد کے نام لیے اُن کی گرفتاری کے لیے عید کے بعد باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں:  راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار

    یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی خاص ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں اب تک کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے خطرناک دہشت گروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کل پنڈی شہر کو آگ لگانے کی سازش کی گئی تھی،عابد شیرعلی

    کل پنڈی شہر کو آگ لگانے کی سازش کی گئی تھی،عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیرعلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد کے گھر کی طرف جو بھی آیا اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیرعلی نکاسی آب کی ایک اہم اور بڑی اسکیم کا افتتاح کرنے فیصل آباد پہنچے تھے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل راولپنڈی کو آگ لگانے کی سازش تیار کی گئی تھی اسی لیے ہم نے خاموشی اختیار کررکھی تھی۔

    لیکن اگر کسی نے ہمارے قائدین کی جانب انگلی اُٹھائی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے ہمارے قائدین کے گھروں پرآنے کی دھمکیاں دینے والے جان لیں کہ پھر لال حویلی کی اینٹ سے اینٹ بھی بجا دی جائے گی۔

    انہوں نے عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا نام لیے بغیرمخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات میں نہ رہے تو سبق سکھانا جانتے ہیں اگر رائے ونڈ کا نام لیا تولال حویلی کی اینٹ سےاینٹ بجا دیں گے،قائد کےگھر کی طرف قدم بڑھایا توسیاست چھوڑدیں گے۔

    فیصل آباد میں سیوریج اسکیم کا افتتاح کرنے کے لیے آنے والے عابد شیر علی کے لیے صورت حال اُس وقت دل چسپ ہوگئی جب انہیں پتہ چلا کہ اس اسکیم کی افتتاح کرنے رات گئے رانا ثناء اللہ بھی آنے والے ہیں۔

    اس پر انہوں نے وضاحت کی کہ یہ میرے فنڈز کی اسکیم ہے،یہاں سے میرا نامزد چیرمین منتخب ہوا ہے اسکیم کا اجرا میرے پیسوں سے ہوا،اب کوئی اور بندہ ادھر سے ادھر ہوجائے تو یہ اس پر منحصر ہے۔

    واضح رہےعابد شیرعلی اور رانا ثناء اللہ خان یوں تو ایک ہی جماعت یعنی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں تا ہم شیرعلی فیملی اور رانا فیملی میں تناؤ تا حال برقرار ہے دونوں خاندان ایک دوسرے کے مقابل بلدیاتی نمائندے کھڑے کرتے آئے ہیں اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگاتے آئے ہیں۔

  • فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن،6دہشت گرد گرفتار

    فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن،6دہشت گرد گرفتار

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کرلیے.

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا.

    *کور کمانڈر کانفرنس، کومبنگ آپریشن کا جامع منصوبہ منظور

    آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں جبکہ ایک دہشت گرد خود کش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا،یہ تمام دہشت گرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے.

    *لاہور میں‌ کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں‌ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت گیارہ شدت پسندوں‌ کو گرفتار کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آئی ہے.

  • ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    ایم کیو ایم قائدکی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنااللہ

    فیصل آباد:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد اور ان کے چند ساتھیوں کے لیے اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، اردو بولنے والے محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں.

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں مویشی منڈی کے افتتاح کے موقع پر وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کا کہناتھاکہ ماڈل مویشی منڈی کی تعمیر پر 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،میگا پروجیکٹس کی وجہ سے فیصل آباد پنجاب کادوسرا اورپاکستان کاتیسرا شہر بنےگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتادیکھتے ہی دھرنے کا سبق شروع کردیاجاتاہے،عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں دھرنے کامقصد نہیں بتا سکے،افراتفری اورعدم استحکام چاہنے والوں کا ایجنڈا انہی کو مبارک ہو.

    صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ ہے، یہ بات سب کو سمجھنا ہوگی،پنجاب میں انسداددہشت گردی پر مکمل توجہ ہے.

    راناثنااللہ کا کہنا تھاکہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی حکومت جلد قائم ہواور عام آدمی کے مسائل حل ہوسکیں.

    *کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ

    واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کی گئی جس کے بعد اے آر وائی نیوز کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کیاتھا،کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ہراساں کیاتھا.

  • بڑے بھائی نے چندٹکوں کی خاطر چھوٹے بھائیوں کو آگ لگادی

    بڑے بھائی نے چندٹکوں کی خاطر چھوٹے بھائیوں کو آگ لگادی

    فیصل آباد : پنجاب میں انتہائی معمولی رقم کے تنازع پر بڑے بھائی نے دو چھوٹے بھائیوں کو پٹرول چھڑک کر جلا نے کی کوشش کے بعد خود کو بھی آگ لگا لی۔

    تفصیلات کے مطابق قاسم آباد کے رہائشی تیس سالہ مشتاق نے آج پانچ سو روپے کے لین دین کے جھگڑے پر اپنے دو بھائیوں بیس سالہ ابو بکر اور بائیس سالہ عمر پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا نے کے بعد خود کو بھی آگ لگالی۔

    اسی سے متعلق : پندرہ سوروپے کے معمولی قرض کی عدم ادائیگی پر مقروض‌کو قتل کردیا گیا

    آگ لگنے سے ملزم بری طرح جھلس گیا جب کہ دونوں چھوٹے بھائی معمولی زخمی ہوگئے تھے جنہیں اہل محلہ نے قریبی واقع الائیڈاسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد ابو بکراورعمر فرارہو گئے جب کہ ملزم مشتاق کے جسم کا ستر فیصد حصہ جھلس چکا ہے جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لین دین کا تنازعہ‘ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    معمولی تنازعوں پر انتہائی قدم اُٹھانے کا عمل معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور عدم برداشت کے روش کی جانب اشارہ کرتا ہے جس کے باعث ہمارے معاشرے سے رشتوں کا تقدس اور قانون کا احترام تک ناپید ہو تا جارہا ہے۔