Tag: فیصل آباد

  • نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، شیخ رشید احمد

    نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، شیخ رشید احمد

    فیصل آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں کھڑے ہو کر پاکستان توڑنے کا اعتراف کیا اور نواز شریف اس سے پگڑیاں تبدیل کرتا ہے، نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں قصاص تحریک ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں پانچ سو ارب کا فراڈ کیا گیا ہے۔

    حکمران عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں، قوم کو کمیشن خوروں اور لٹیروں سے جان چھڑانا ہوگی۔ حکمران ہمیں گلی سڑی سبزیاں سمجھتے ہیں،گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا ٹیڑھی کرنی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم وزیر اعظم نواز شریف کو پہچان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کے کہنے پر بیان دیا۔

     

  • فیصل آباد : یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ ہونیوالے بچے کا سراغ مل گیا

    فیصل آباد : یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ ہونیوالے بچے کا سراغ مل گیا

    فیصل آباد : یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والے بچے کا سراغ مل گیا، بچہ امتحانات میں ناکامی کے ڈر سے گھر سے فرار ہوگیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والا ساتویں جماعت کا تیرہ سالہ طالب علم ابراہیم نجی ہسپتال سے مل گیا۔

    یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشی سافٹ ویئر انجینئر محمد مشتاق کا تیرہ سالہ بیٹا ساتویں جماعت کا طالب علم ابراہیم عبدالعزیز پیر کی صبح سات بجے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا۔

    اسی حوالے سے : یونیورسٹی ٹاؤن سے لاپتہ بچے کا سراغ نہ مل سکا، سی پی او کی اہل خانہ سے ملاقات

     

    لواحقین نے تھانہ ملت ٹاؤن میں ابراہیم کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ منگل کی رات گلستان کالونی میں واقع نجی ہسپتال کے عملے نے ابراہیم کو مشکوک حالت میں دیکھ کر اسے پولیس کے حوالے کیا تو حقائق سامنے آ گئے۔

    ابراہیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ امتحانات کے ڈر سے گھر سے بھاگ کر ہسپتال میں چھپا رہا ۔ پولیس نے ابراہیم کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

     

  • عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناءاللہ

    عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ ہیں،رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد : وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کئی حوالوں سے مماثلت رکھتے ہیں اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اورٹرمپ امریکا کےعمران خان ہیں۔

    فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ڈونلڈ ٹرمپ اورعمران خان 2 ایسے سیاست دان ہیں جنہوں نے سیاست کے نام پر تماشے لگارکھے ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے ممالک میں حکومت کے جانے کے دن گنتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی الزام تراشی کی سیاست اور دھرنوں کے ذریعے ملک میں نفرت اور انتشار پھیلانے کی عادت کے باعث یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں۔

    رانا ثناءاللہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اگرعمران خان نے اپنی طرزِ سیاست کو تبدیل نہیں کیا تو عوام انہیں مسترد کردیں گے،دھرنے دینے والے جان لیں کہ 2018 کے الیکشن تحریک انصاف کے سیاسی سفر کے اختتام کا سال ہو گا اورعمران خان کی انتشار اور دشنام طرازی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں صوبائی حکومت عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گی تا ہم پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک جانب عدالتوں سے رجوع کرنے کی بات کرتے ہیں اوردوسری جانب سڑکوں پر تماشے بھی کرتے ہیں۔

    پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا اور ان کی بازیابی کے حوالے سے تمام تفصیلات میڈیا کو بتائی ہیں گھر سے غائب ہونے والے زیادہ تر بچے گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں یا پھر گھر والوں کی سختی سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔

  • فیصل آباد میں دو بچے اغوا، ایک بازیاب، ملزم گرفتار

    فیصل آباد میں دو بچے اغوا، ایک بازیاب، ملزم گرفتار

    فیصل آباد : فیصل آباد میں مختلف مقامات پر دو بچوں کو اغوا کر لیا گیا ۔ شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر نو سالہ بچہ بازیاب کروا لیا ۔ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواکار کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں فیصل آباد کے علاقے نلے والا میں پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار دو افراد نے محنت کش نوید کے آٹھ سالہ بیٹے حماد کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے،اغواء ہونے والا بچہ حماد گھر کے قریب دکان سے سامان لینے گیا تھا۔

    اسی سے متعلق : اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں

    جب کہ دوسرے واقعے میں جھنگ روڈ پر واقع رشید آباد میں پچیس سالہ نواز نے مبینہ طور پر نو سالہ زمان کو اغوا کر لیا تا ہم خوش قسمتی سے علاقہ مکینوں نے تعاقب کر کے بچی بازیاب کروالیا اور ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم کو تھانہ جھنگ بازار پولیس کے حوالے کردیا جہاں ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : لاہور میں بچوں کے اغواء کا معاملہ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں‌ بینچ تشکیل

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم نواز سے تفتیش کا عمل جاری ہے وہ پیر محل کا رہائشی ہے اور ٹرک اسٹینڈ پر ملازمت کرتا ہےملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے جس کے ذریعے پنجاب میں بچوں کو اغواء کرنے والے گروہ تک پہنچنا ممکن ہو جائے گا۔

  • فیصل آباد:لاپتا بچی مل گئی، دکان دار نے بے ہوش کیا

    فیصل آباد:لاپتا بچی مل گئی، دکان دار نے بے ہوش کیا

    فیصل آباد:شہر میں  ٹاٹا بازار سے پیر کی شام لاپتا ہونے والی10 سالہ بچی خدیجہ تھانہ بٹالہ کالونی کے قریب فٹ پاتھ سے مل گئی,بچی نے بیان دیا ہے کہ دکان دار نے سر پر کوئی چیز مار کر بے ہوش کیا۔

    ٹاٹا بازار گنیش ملز کے رہائشی محنت کش رفیق کی چوتھی جماعت کی طالبہ بیٹی خدیجہ پیر کی شام ٹیوشن پڑھ کر گھر واپس جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی ۔ خدیجہ پراسرار گمشدگی کے بعد چار گھنٹے بعد ستیانہ روڈ پر پہنچ گئی جہاں تاجروں نے اس کے اسکول بیگ میں موجود کاپی سے فون نمبر لے کر اس کے والدین کو بلا کر خدیجہ کو ان کے حوالے کر دیا۔

     اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خوف زدہ بچی خدیجہ کا کہنا تھا ٹیوشن سے واپسی پر گھر کے قریب اکبر کی دکان میں چیز لینے گئی تو دکان دار نے اس کے سر پر کسی سخت چیز کا وار کر کے اسے بے ہوش کر دیا ۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ فوارہ چوک کے قریب فٹ پاتھ پر پڑی تھی ۔ تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے خدیجہ اور اس کے والدین کے بیان قلم بند کرنے کے بعد رات گئے تک مبینہ ملزم دکان دار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

  • گھریلو جھگڑا: نوجوان نے اپنی ماں اوربھائی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

    گھریلو جھگڑا: نوجوان نے اپنی ماں اوربھائی کو گولیوں سے چھلنی کردیا

    فیصل آباد : سمندری میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے ماں اور بھائی کو قتل کردیا۔ دہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیوی کی محبت میں شوہر ماں اور بھائی کا قاتل بن گیا۔ فیصل آباد کے علاقے سمندری کے رہائشی اکبر نے اپنی بیوی کو ناراض کرنے پر ماں اور چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔

    پینتیس سالہ اکبر کی بیوی کچھ عرصہ قبل گھریلو جھگڑے پر روٹھ  کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ جس کا اس کو بہت رنج تھا،اسی بات پر والدہ کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد اکبر نے مشتعل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ سے اس کی والدہ پچاس سالہ رفیقہ بی بی اور پچیس سالہ بھائی عبدالسلام موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزم اکبر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

     

  • خاندانی چپقلش نے دو بہنوں کی جان لے لی

    خاندانی چپقلش نے دو بہنوں کی جان لے لی

    فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں خاندانی تنازعے میں مخالفین کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ہو گئیں،ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقے میں کچھ لوگوں نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دو سگیں بہنیں شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال ذارئع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی بہنوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں،ہلاک ہونے والی بہنوں کا پوسٹ مارٹم جا رہی ہے جس کے بعد میتوں کو ورثاء کے حوالے کردیا کیا جائے۔

    علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خاندانی چپقلش کا نتیجہ ہے مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور دو سگی بہنوں نسرین اور شبانہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،پولیس نے فائرنگ کرنے والے چمن اور نزیر نامی ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مخالفین ایک ہی خاندان کے ہیں جن میں کئی سالوں سے درینہ دشمنی چلی آرہی ہے اور پہلے بھی تصادم ہوتا رہا ہے جس کو مقامی بااثر افراد حل کرادیا کرتے تھے تا ہم اس بار مخالفین نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

  • فیصل آباد : موٹروے کے قریب سڑک حادثہ،دو بچوں سیمت تین افراد جاں بحق

    فیصل آباد : موٹروے کے قریب سڑک حادثہ،دو بچوں سیمت تین افراد جاں بحق

    فیصل آباد: موٹر وے کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے،ٹرک ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرار ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر واقع تین چک رام دوالی کا رہائشی ستر سالہ لیاقت ہفتے کی رات اپنے رشتے دار دو بچوں ایک سالہ معیز اور سات سالہ سفیان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا.

    چک نمبر ایک کے قریب چنیوٹ سے آنے والا تیز رفتار ٹرک موٹرسائیکل ٹکرا گیا جس سے دو بچوں سمیت تین افراد سڑک پر گر گئے اور ٹرک کے ٹائر تلے کچل کر موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    حادثے کا مرتکب ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا،پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا.

  • عائشہ ممتاز رمضان بچت بازار کے انچارج  پر برس پڑیں

    عائشہ ممتاز رمضان بچت بازار کے انچارج پر برس پڑیں

    لاہور: غالب مارکیٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز رمضان بچت بازار کے انچارج سے الجھ گئیں، جس سے رمضان بازار میں تماشا لگ گیا۔

    غالب مارکیٹ رمضان بازار کے انچارج کا اصرار تھا کہ اس نے ملاوٹ کرنے والے کو پکڑا ہے، جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز بپھر گئیں، عائشہ ممتاز اور رمضان بچت بازار کےانچار ج کے درمیان نازیبا الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    عائشہ ممتاز نےرمضان بازار کے انچارج کا گریبان پکڑنے کی کوشش بھی کی، ملاوٹ کرنے والے کو پکڑنے کا کریڈٹ لینے کے معاملے پر غالب مارکیٹ لاہورکے رمضان بازار میں تماشالگ گیا۔

    واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ ماہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی تھی کہ دو گاڑیوں میں بھاری مقدار میں بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت لاہور کے مختلف حصوں میں سپلائی کرنے کے لئے لایا جارہا ہے، جس پر لاہور کے داخلی راستے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکا لگا کر ایک کار اور منی ٹرک کو روکا گیا جس سے تیس من مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔

    پنجاب فوڈاتھارٹی نے مضر صحت گوشت ضبط کرکے دونوں ملزمان طارق اور اکبر کو تحویل میں لے لیا، جبکہ مضر صحت گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے۔

  • فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، دومبینہ ڈاکو ہلاک دو فرار

    فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، دومبینہ ڈاکو ہلاک دو فرار

    فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک،جبکہ دو فرار ہوگئے.

    فیصل آباد کے علاقے کوہ نور چوک میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جمعہ کو رات گئے ڈھڈی والا کی طرف سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا.

    پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کی بجائے ڈی گراؤنڈ کی طرف موٹر سائیکلیں موڑ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئے جبکہ دو فرار ہو گئے.

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار دونوں مبینہ ڈاکوؤں کی سڑک پر پڑی لاشوں کے پاس پستول رکھ رہا ہے،عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو جان بوجھ کر سڑک پر پڑا رہنے دیا اور ان کے دم توڑنے پر لاشیں اسپتال منتقل کردیں گئی.