Tag: فیصل آباد

  • میاں بیوی نے ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    میاں بیوی نے ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    فیصل آباد میں بھائی والا پھاٹک کے قریب میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی پاور لوم ورکر ساجد اور اس کی بیوی عدیل ٹاؤن کے رہائشی تھے، دونوں کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول میاں بیوی ساجد اور رضیہ کی لاشیں الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، ساجد نے بھائی زاہد کو فون کر کے خود کشی کرنے کی اطلاع دی تھی۔

    پولیس کے مطابق دونوں لاہور جانے والی بدر ایکسپریس کے آگے لیٹ گئے تھے اور زندگی کا خاتمہ کرلیا، مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اس سے قبل لاہور میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سابق کسٹم افسر نے اہلیہ کوگولیاں مار کر قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی، پولیس نے جائے وقوع سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سندر کے علاقے میں سابق کسٹم افسر نے اہلیہ کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔

    پولیس نے بتایا کہ 36 سالہ عثمان ارشد نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، عثمان نے رات کے آخری پہر پہلے بیوی کو 4 گولیاں ماریں اور پھر خودکشی کی۔

    فائرنگ اورچیخوں کی آوازیں سن کر محلہ داروں نے پولیس کواطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تاہم عثمان ارشد نے موقع پر دم توڑا جبکہ اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

    کراچی میں زلزلوں کی حالیہ لہر، ماہرین نے خبردار کردیا (آڈیو پوڈ کاسٹ)

    ڈاکٹرز نے بتایا کہ خاتون کی حالت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتہائی تشویشناک ہے تاہم پولیس نے جائے وقوع سے عثمان کا لائسنس یافتہ پستول برآمد کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: سوہل کے قریب مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے اپنی منزل کی جانب گامزن تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی۔

    اس سے قبل کراچی میں کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 12سالہ بچہ جاں بحق اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد کے قریب کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثیمیں 12سال کا بچہ جاں بحق اور 2 لڑکے زخمی ہوئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ جان بحق اور زخمی تینوں لڑکوں کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی، ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں کچرا اٹھانے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    حادثے میں زخمی نوجوان نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکندر گوٹھ سیہم تینوں موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہے تھے کہ سہراب گوٹھ سمن آباد کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرک نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری، جس سے حادثہ پیش آیا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شفیق موڑ کے قریب تینوں لڑکے ایمبرائڈری فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔

    خیال رہے کراچی میں 135 روز میں ٹریفک حادثات میں 114 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 24، ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 اور واٹرٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

    رات گئے کراچی میں تین پولیس مقابلوں میں 7 ملزمان گرفتار

    منی ٹکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی

    فیصل آباد: کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس سے متعدد بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دارالاحسان کے قریب شالیمار ایکسپریس رات گئے ٹریلر سے ٹکرا گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن سمیت ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    ٹرین حادثہ کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، ریلوے حکام کے مطابق ٹریلر پھاٹک پر پھنس گیا تھا جب کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین پہنچ گئی۔

    شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے، جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کلیئر کرنے میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


    پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان


    ادھر رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم ہوا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

  • کپڑے استری کرنے میں تاخیر پر مشتعل بااثر افراد کا ڈرائی کلینر پر تشدد

    کپڑے استری کرنے میں تاخیر پر مشتعل بااثر افراد کا ڈرائی کلینر پر تشدد

    فیصل آباد : استری کرنےمیں تاخیر پر مشتعل بااثر افراد نے ڈرائی کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے مالک وقاص اور اس کا ملازم زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے صدر بازار میں واقع ڈرائی کلین شاپ کا مالک وقاص علاقے کے بااثر شخص کے ملبوسات بروقت استری کر کے واپس نہ دے سکا، جس پر ملزم نے اپنے دس سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر دھاوا بول دیا۔

    حملہ آوروں کے تشدد سے ڈرائی کلین شاپ کا مالک وقاص اور اس کا ملازم زخمی ہو گئے ، جنہیں جنرل اسپتال غلام محمد آباد منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم تشدد کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو دکاندار اور ملازمین پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

    فوٹیج میں متاثرہ افراد اپنی جان بچا کر بھاگتے نظر آتے ہیں تاہم تھانہ غلام آباد پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

  • کبوتر بازی کا انجام خوں ریز جھگڑا، لاشیں گر گئیں

    کبوتر بازی کا انجام خوں ریز جھگڑا، لاشیں گر گئیں

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے عبداللہ پل پر کبوتر بازی کا مقابلہ خوں ریز جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کبوتر بازی کے جھگڑے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، حملہ آور فائرنگ کر کے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔

    تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے عبداللہ پل کے رہائشی اچھو گروپ اور یونس گروپ کے مابین پیر کی صبح کبوتروں کی بازی پر جھگڑا ہو گیا تھا۔ اس رنجش پر رات کو اچھو گروپ کے موٹر سائیکل سوار مبشر، قاسم، مدثر، ٹوڈی، بھالو سمیت 8 افراد نے یونس کے گھر جا کر فائرنگ کر دی۔


    جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹینکر چلا کر آبادی سے دور لے جانے والا بھی دم توڑ گیا


    گولیاں لگنے سے یونس، اس کی بیوی کنیزاں، شفاقت اور ناصر زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور مبشر اور قاسم بھی زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو جنرل اسپتال سمن آباد منتقل کیا، جہاں کنیزاں اور مبشر دم توڑ گئے۔

    فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی نہ کر کے نقصان کو بڑھنے دیا۔

    ادھر گوجرانوالہ میں اڑتالی ورکاں میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

  • بھیک منگوانے والا بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا کارندہ گرفتار

    بھیک منگوانے والا بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا کارندہ گرفتار

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے زبردستی بھیک منگوانے والے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ  گینگ کے کارندہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے سیالکوٹ انٹر ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ  گینگ کے ظہور احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے واپسی پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ظہور احمد ایک منظم گروہ کا حصہ ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر ملزمان میں محمد غفور اور محمد شریف شامل ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عمر فاروق، نائیلہ رانی اور اشرف محمود شامل ہیں، ملزمان کو مالدیپ سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک سفر کیا، ملزمان کو مالدیپ میں قیام کے دوران جعلی دستاویزات کی نشاندہی پر ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ملزمان برطانیہ میں مقیم ارشد نامی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔

  • پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، پاک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ پہلے یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے، دونوں کرکٹ بورڈز باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، اس اسٹیڈیم میں اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

  • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد: ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان خالد اور ندیم چنیوٹ کے چک 143 کے رہائشی تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکا گیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے ڈولفن فورس پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان خالد اور ندیم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے، 2 ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ہلاک ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل چوری کی نکلی ہے۔

  • فیصل آباد :  دورانِ ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم گرفتار،  اعتراف جرم کرلیا

    فیصل آباد : دورانِ ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

    فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم علی شیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران زرعی یونیورسٹی کی ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر تھانہ ساندل بارپولیس نے نامزد ملزم علی شیر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم علی شیر نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا تاہم ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    گذشتہ روز فیصل آباد میں ملزمان نے شوہر کے ساتھ گھر جاتی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی جبکہ موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں : فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی شوہر کو باندھ کو بیوی سے عصمت دری

    بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھے مشتبہ افراد کو حراست میں کیا جبکہ متاثرہ جوڑے نے ڈکیتی اورزیادتی کےایک ملزم کی نشاندہی کی اور بتایا دو ڈاکوؤں کے فون کرنے پر آنے والا ملزم علی شیر تھا، علی شیر بھی اجتماعی زیادتی میں شامل تھا۔

    حکام کا بتانا تھا کہ چنن کے گاؤں کا رہائشی عدنان مسیح اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر زرعی یونیورسٹی جھنگ روڈ کیمپس سے گھر واپس جا رہا تھا کہ چنن کے موٹروے پل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا۔

    ملزمان نے عدنان کو ازار بند سے باندھ کر کھیت میں پھینک دیا اور بعد ازاں اپنے تیسرے ساتھی کو فون کر کے بلالیا اور تینوں ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

  • چرچ کی گھنٹی اور آذان ایک ساتھ : پاکستان میں مذہبی روا داری کی خوبصورت مثال

    چرچ کی گھنٹی اور آذان ایک ساتھ : پاکستان میں مذہبی روا داری کی خوبصورت مثال

    فیصل آباد : دنیا بھر میں مذہبی منافرت اور عدم برداشت کی صورتحال چاہے جیسی بھی ہو مگر پاکستان کے شہر فیصل آباد کے لوگوں نے چرچ اور مسجد کو ساتھ رکھ کر مذہبی رواداری کی خوبصورت مثال قائم کردی۔

    شہر کے گنجان آباد علاقے ناظم آباد کی گلی نمبر 14 میں جانا ہو تو آپ کو چرچ کی گھنٹی اور آذان کی آوازیں الگ الگ اوقات میں سنائی دیتی ہیں۔

    اس گلی میں پہلی بار آنے والے کو یہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ مسجد اور گرجا گھر کی دیوار ایک ساتھ سانجھی کیسے ہوگئی۔

    دونوں مذاہب کے لوگوں کے نظریات اور عقائد میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن وہ بنا کسی لڑائی جھگڑے کے سالہا سال سے ایک ساتھ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کرتے آرہے ہیں۔

    یہ بظاہر سادہ سی دو ملحقہ عمارتیں ہیں، جن میں سے ایک پر صلیب کا نشان اور دوسری پر بلند و بالا مینار بنے ہیں۔ پہلی ہی نظر میں اندازہ ہو جاتا ہے کہ ایک مسجد ہے اور دوسرا چرچ ہے۔

    masjid

    سانجھی دیوار کے ایک طرف مسلمان اور دوسری طرف عیسائی اپنی اپنی عبادات کرتے ہیں۔ گزشتہ30 برس سے فیصل آباد میں ایک مسجد اور چرچ برابر واقع ہیں۔ اس دوران یہاں ایک بھی ناخواشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

    علاقے میں رہائش پذیر مسیحی برادری نے یہ چرچ 1970ءمیں تعمیر کیا تھا جبکہ جامع مسجد علی فضلی کے نام سے منسوب مسلمانوں کی مذہبی عبادت گاہ کا قیام 1994ءمیں عمل میں لایا گیا۔

    charch

    علاقہ مکینوں کے مطابق شروع شروع میں مسجد اور چرچ میں پانچ مرلہ کے ایک پلاٹ کا فاصلہ تھا مگر پھر مسلمانوں نے مسجد کی توسیع کے لئے وہ پلاٹ بھی خرید لیا اور یوں چرچ اور مسجد کی دیوار سانجھی ہوگئی۔