Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد: لیگی کارکنوں‌ کا سٹی کونسل کے چیئرمین کے دفتر پر حملہ

    فیصل آباد: لیگی کارکنوں‌ کا سٹی کونسل کے چیئرمین کے دفتر پر حملہ

    فیصل آباد: مسلم لیگی کارکنوں کا تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین عتیق الرزاق کے دفتر پر حملہ، دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں تحریک انصاف کے سٹی کونسل 47 سے منتخب ہونے والے چیئرمین عتیق الرزاق دو افراد کے ہمراہ لیگی رہنما لکی شاہ کے دفتر  کے باہر سے جارہے تھے کہ اچانک تنازعہ شروع ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تنازعے نے اُس وقت شدت اختیار کی کہ جب چئیرمین کے ساتھ چلنے والے افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، جس پر مخالف جماعت کے کارکنان کی بڑی تعداد نے حملہ کردیا۔

    جھگڑا شروع ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد نے چئیرمین کے ملازمین پر ڈنڈوں سے وار کیا، جس کے نتیجے میں دو افراد طفیل اور ولی خان زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی جس کے باعث حملہ آوار گاڑی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبو ہوگئے، اس موقع پر مشتعل افراد نے حملہ آوروں کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر صورتحال کو قابو کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد مظاہرین جمرا روڈ سے منتشر ہوگئے۔

  • فیصل آباد : باپ اور دو بیٹوں کا اغواء کے بعد قتل

    فیصل آباد : باپ اور دو بیٹوں کا اغواء کے بعد قتل

    فیصل آباد: بلوچنی کے علاقے میں مخالفین نے باپ اور دو بیٹوں کو اغواء کے بعد قتل کردیا تینوں کی لاشیں پانچ روز بعد سیم نالے سے برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بلوچنی گاؤں کے رہائشی اکبر علی اور اس کے دو بیٹے شاہد اور ندیم دس مئی کو موٹرسائیکل پر قتل کیس کی پیشی کیلئے عدالت جاتے ہوئے راستے سے اغواء ہوگئے تھے۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کے پیاروں کو مخالفین شفیق، لیاقت اور ان کے ساتھیوں نے اغواء کر کے قتل کردیا ہے اور لاشیں نواحی گاؤں کے سیم نالے میں پھینک دیں۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول اکبر علی دو سال قبل قتل کے مقدمے میں نامزد تھا اور کیس عدالت میں چل رہا تھا۔

    پولیس نے مزیدبتایا کہ ملزمان قتل کے بعد گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب فیصل آباد کے ہی علاقے چھوٹی اناسی میں کرائے داروں اور مالک مکان کے درمیان ہونے والے تنازعے نے اٹھارہ سالہ نوجوان کی جان لے لی۔

    کرائے دار خرم اور اُس کے بھائی نے اتوار کے روز ظفر عباس کو گھر پر جھانکنے کے الزام میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شدید زخمی ہونے کے سبب نوجوان جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس میں شنوائی نہ ہونے اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر مقتول کے لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر ٹروالا سڑک پر ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    پولیس حکام کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔

  • پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    لاہور : پیلپزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ ریاض کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، جلد اس سلسلے میں اعلان کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا.

    پی ٹی آئی کی فیصل آباد میں 15 مئی کو ہونے والی ریلی میں راجہ ریاض نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا تھا. تاہم لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں ریلی کو ملتوی کردیا.

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی لاہور جلسے میں ہونے والے واقعہ کے بعد پنجاب پولیس کی سکیورٹی پر اعتماد نہیں کرتی.

    رواں سال جنوری میں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے پنجاب میں کام نہیں کیاجارہا جس پر انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا
    .
    یادرہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے بلاول بھٹو کو فیصل آباد آنےکی دعوت دی گئی تھی. تاہم چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میں ضرور آؤں گا،لیکن پہلے آپ اپنی کارکردگی کے بارے میں بتائیں.

    بلاول بھٹوکی جانب سے کہا گیا تھا کہ جو رہنما پنجاب میں اپنی کاکردگی نہیں دکھائے گا، اسکی پارٹی میں کوئی ضرورت نہیں ہے.

  • فیصل آباد میں غیرت کے نام پر3 خواتین کا قتل

    فیصل آباد میں غیرت کے نام پر3 خواتین کا قتل

    فیصل آباد :  بلوچنی میں شوہر نے بیوی اور ساس سمیت 3 خواتین کو فائرنگ کے غیرت کے نام پرقتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بلوچنی کے علاقے 92 ر- ب میں میں واحد نامی شخص نے اپنے بھائی اور کزن کے ساتھ مل کر محض کی شک بنیاد پراپنی بیوی فرزانہ، ساس نسرین اور رشتہ دارخاتون غلام زہرہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا.

    واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم واحد کو اپنی بیوی اور ساس کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے اُس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

    اس موقع پرگھر میں موجود مہمان خاتون اُنہیں بچانے کے لیے آئیں تو ملزم نے اسے بھی ہلاک کر دیا اور ساتھویں سمیت فرار ہو گیا.

    ابتدائی تفتیس کے لیے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جبکہ مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • فیصل آباد : خونی بس نے نو سالہ بچے کو کچل ڈالا، سات افراد زخمی

    فیصل آباد : خونی بس نے نو سالہ بچے کو کچل ڈالا، سات افراد زخمی

    فیصل آباد : تیز رفتاربس نے دو رکشوں اور موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں نو سالہ بچہ جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ مشتعل شہریوں نے بس کو نذر آتش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹرسائیکل پر چڑھ گئی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

    حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے بس کو آگ لگا دی اور جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش سڑک پر رکھ  کر احتجاج کیا، جس سے ملت روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔

    پولیس افسران نے مظاہرین کو ڈرائیورکو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ منتشر ہو گئے اور بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

    بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، متوفی کی ماں شدت غم سے نڈھال ہوگئی، لواحقین نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • فیصل آباد میں حساس ادارے کی کاروائی پانچ دہشتگرد گرفتار

    فیصل آباد میں حساس ادارے کی کاروائی پانچ دہشتگرد گرفتار

    فیصل آباد: حساس اداروں کی جانب سے فیصل آباد کے علاقے غفور ٹاؤن میںگھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی ٹیم نے مصدقہ اطلاعات پر جمعہ کی شام غفور ٹاؤن کا محاصرہ کیا اور ایک ایک گھر پر چھاپہ مار کر پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے بڑی مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گرد کافی عرصے سے اس علاقے میں روپوش تھے اور پنجاب میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

    دہشت گردوں کو لاہور اور دوسرے شہروں میں پہلے سے گرفتار ان کے ساتھیوں کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

    حساس ادارے کی ٹیم نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ، ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

    ۔

  • فیصل آباد: مردہ جانوروں کا 200 من گوشت برآمد

    فیصل آباد: مردہ جانوروں کا 200 من گوشت برآمد

    فیصل آباد: محکمہ لائف اسٹاک نے سرگودھا روڈ پر کارروائی کر کے مردہ جانوروں کا 200 من گوشت تحویل میں لے لیا۔ گوشت فروخت کرنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ لائف اسٹاک کو اطلاع ملی تھی کہ فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈ پر مردہ جانوروں کے گوشت کی ترسیل جاری ہے۔ محکمہ لائف اسٹاک نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 200 من گوشت اپنی تحویل میں لے کر لیبارٹری بھجوا دیا۔ گوشت کی ترسیل و فروخت پر معمور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے بھی کئی چھاپہ مار کارروائیاں کی تھیں جس کے بعد یہ ہولناک انکشافات ہوئے تھے کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے، یہاں تک کہ گدھے اور کتے کے گوشت کی فروخت بھی جاری ہے۔ انہوں نے کئی ریستورانوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بند بھی کر دیا تھا اور کئی بیکریز کے لائسنس منسوخ کیے تھے۔


    Dead animals meat seized in Faisalabad by arynews

    لائف اسٹاک و پنجاب فوڈ اتھارٹی کی یہ کارروائیاں معاملہ کی سنگینی کو جانچنے کے لیے کافی ہیں۔ ضروری امر یہ ہے کہ حکومت اس طرف سنجیدگی سے توجہ دے اور شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

  • ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر نہیں توڑا، کرکٹراحمد شہزاد

    ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر نہیں توڑا، کرکٹراحمد شہزاد

    فیصل آباد : قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے ڈریسنگ روم کا شیشہ جان بوجھ کر توڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ میں نے بلا مار کر ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑدیا، یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    احمد شہزاد نے کہا کہ لوگ انہیں پیار کرتے ہیں اسی لئے چھوٹی باتوں کو بھی نوٹ کرلیتے ہیں۔ ڈریسنگ روم میں میرا بیگ شیشے کے ساتھ رکھا ہوا تھا، میں نے بلا اپنے بیگ میں پھینکا تھا اور ہوسکتا ہے کہ میرا بیٹ لگنے کی وجہ سے شیشہ کریک ہوگیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہر بات اور الزام کا جواب ٹی وی پر آکر دینا ضروری نہیں ہوتا ۔ چونکہ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم کا کپتان ہوں اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھا پیغام دینے کیلئے ٹی وی پر آکر اس بات کی صفائی بیان کرنا ضروری خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈریسنگ روم کے شیشے پر دراڑ پڑنے کا نوٹس پی سی بی نے لے لیا ہے۔ اب احمد شہزاد کو میچ فیس سے ایک نیا شیشہ لگوانا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ احمد شہزاد پر الزام ہے کہ پاکستان کپ میں بلوچستان کیخلاف سنچری نہ بنانے پر احمد شہزاد غصے میں آگئے تھے۔

    اناسی رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ڈرسینگ روم پہنچے اور طیش میں آکر بلا پھینکا جو شیشہ پر لگ گیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے جان بوجھ کر شیشہ توڑنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

     

  • پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    پاکستان کپ، خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کو 74 رنزسے زیرکرلیا

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ نے بلوچستان کی ٹیم کو چوہتر رنز سے شکست دے دی۔

    فیصل آباد کے اقبال نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں خیبرپختونخواہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو چھیالیس رنز اسکور کئے۔

    زوہیب خان نے بیاسی اور کپتان احمد شہزاد نے اناسی رنز کی اننگز کھیلی، بلوچستان کی جانب سے عمرگل،سہیل تنویر اور بلاول بھٹی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں بلوچستان کی ٹیم خراب بیٹنگ کی وجہ سے ایک سو باہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بابر اعظم پچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔زوہیب خان نے آل راؤنڈر پرفامنس دیتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

     

  • پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    پاکستان کپ، سندھ نےاسلام آباد کو 118رنزسے شکست دے دی

    فیصل آباد : پاکستان کپ میں سندھ کی سرفرازالیون نے یونس خان کی اسلام آباد کوایک سو اٹھارہ رنزسےشکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں سرفرازالیون چھاگئی۔ سندھ ٹیم نے پاکستان کپ میں بلوچستان کوہرانے کے بعد مصباح الیون کوبھی شکست دے دی۔

    سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔خرم منظوراورسمیع اسلم نے ایک سو چھیانوے رنزکی شراکت جوڑی۔ اوپنرزکے آؤٹ ہونے کے بعد صہیب مقصود، فوادعالم اورسرفراز کابلارنزنہ اگل سکا۔

    خالد لطیف نے تین چھکوں کی مدد سےناقابل شکست باسٹھ رنزبنائے۔ سندھ نے مقررہ اوورزمیں چھ وکٹ پرتین سوچھیتس رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    اسلام آباد کےمحمد عرفان، محمدعباساورشاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ تین سو سینتس رنزکےتعاقب میں اسلام آباد کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

    محمد عامر نے شانداربولنگ کرتے ہوئےابتدائی چاربلے بازپویلین بھیج دئیے۔ مصباح الحق اورحماد اعظم نے ایک سوتیرہ رنزجوڑ کر کچھ مزاحمت دکھائی۔ لیکن بلال آصف نےمصباح الحق اورحماد اعظم کو ہتھیارڈالنے پرمجبور کردیا۔

    ۔ہدف کےتعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم دو سو اٹھارہ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عامرنےپانچ اوربلال آصف نے چار وکٹیںحاصل کی۔