Tag: فیصل آباد

  • لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس اہلکارکی پٹائی کردی

    فیصل آباد : نشاط آباد کے مکینوں کا گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے پولیس کے گلوبٹ کو پکڑ کر خوب دھلائی کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق نشاط آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو گزشتہ دو سال سے گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ بندش کے خلاف مظاہرین نے احتجاجا ٹائروں کا آگ لگا کر روڈ بلاک کردی۔ برتن اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک تھی۔

    مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر زبردستی سڑک کھولنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد مبینہ پویس کانسٹیبل الیاس نے مظاہرین پر پستول تان لیا۔

    جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پیستول چھین کر اس کی خوب دھلائی کی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔گیس بحال ہونے پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

  • فیصل آباد: غیرت کے نام پر پورا خاندان تباہ

    فیصل آباد: غیرت کے نام پر پورا خاندان تباہ

    فیصل آباد: سنہری ٹاؤن میں سوئی گیس ملازم نے غیرت کے نام پر ٹوکے سے بیوی ، بیٹی اور بھائی کے گلے کاٹ دیئے، جس کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق ہوگئی، ملزم نے خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں ہیں۔

    فیصل آباد میں غیرت کے نام پر پورا خاندان تباہ ہوگیا، ستیانہ روڈ پر واقع سنہری ٹاؤن کے رہائشی سوئی گیس کے اہلکارکو اپنے خاندان پر شک ہوا، ملزم پر خون سوار ہوا اور اپنی پینتیس سالہ بیوی زیبا، سترہ سالہ بیٹی حرا اور پینتالیس سالہ بھائی اسد کے گلے کاٹ دیئے، جس سے بیٹی حرا موقع پر ہی جان دے گئی۔

    ملزم نے قتل کے لئے ٹوکا استعمال کیا، جس سے سب کے گلے کاٹ دیئے۔

    ملزم نے خون کی ہولی کھیلنے سے پہلے گندم میں رکھی جانے والی پانچ زہریلی گولیاں کھالی تھیں، ملزم سمیت تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزم کی حالت انتہائی نازک ہے ۔

  • غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لائیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لائیں گے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    فیصل آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناہےجس سیاسی جماعت میں جاگیرداروں کاپیسہ لگتا ہےان کا منشور بک جاتا ہے،عوامی تحریک غریبوں کی جنگ غریبوں کےپیسوں سےلڑےگی۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگومیں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وڈیرے اور جاگیردار پیسےکےبل بوتےپر سیاسی جماعتوں پراثرانداز ہوتےہیں،لیکن عوامی تحریک غریبوں کےپیسوں سےانقلاب لےکر آئےگی۔

    اس سے پہلےفیصل آبادمیں ڈاکٹر طاہر القادری کی صدارت میں پی اے ٹی کاتنظیمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری تئیس نومبر کو بھکر، تیس نومبرکوسرگودھا اور سات دسمبر کو میانوالی میں جلسہ کریں گے۔ اجلاس میں سردار آصف احمد علی اور رحیق عباسی بھی شریک تھے۔

  • عوامی تحریک آج فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

    عوامی تحریک آج فیصل آباد میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

    فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک آج فیصل آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں،انقلاب کا قافلہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں فیصل آباد پہنچنے والا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کا سیاسی پنڈال آج دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں سجے گا، جلسے کے شرکاء کے لئے پچاس ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جلسہ کو انقلاب ان فیصل آباد کا نام دے دیا ۔

    جلسہ میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف ایک ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ جبکہ عوامی تحریک کے پندرہ سو کارکنان پنڈال کے اندر سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

    داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں ۔ جلسے سے ڈاکٹر طاہر القادری ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سمیت دیگر سیاسی قائدین خطاب بھی کریں گے۔

  • عمران خان جھوٹے، گورنرپنجاب سرمایہ ہیں،عابد شیرعلی

    عمران خان جھوٹے، گورنرپنجاب سرمایہ ہیں،عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بھارت مریخ پرپہنچ گیا اورہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی اپنی قربانی ہو گئی ۔

    فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں ۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے ۔ اس طرح خون خرابے کو دعوت دی جا رہی ہے ۔ اس طرح کی حرکات سے ہمارے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا ۔

    وزیرِمملکت کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اوردھرنے دینے والوں کا مقصد ملکی معیشت اورکلچرکو تباہ کر نا ہے۔ عمران خان کو جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے ۔

    عمران جھوٹو ں کے بے تاج بادشاہ ہیں ۔ گورنر پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال پرعابد شیرعلی کا کہنا تھا گورنر پنجاب ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

  • فیصل آباد :زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 7افراد جاں بحق

    فیصل آباد :زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 7افراد جاں بحق

    فیصل آباد: زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے ماں اور چار بیٹیوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    فیصل آباد کے علاقے ٹھیکری والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ناقص میٹریل کئی قیمتی جانیں لے گیا، ٹھیکری والا کی رہائشی بیوہ خاتون حمیدہ اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ مکان میں رہتی تھی اور بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر اپنے کنبے کی کفالت کرتی تھیں۔

    پیر کی شام مزدور مکان کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اچانک چھت زور دار دھماکے سے گرگئی، ملبے تلے دب کر حمیدہ اور اسکی تین بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ایک بیٹی اور ٹیوشن پڑھنے آئے، سات سالہ جڑواں بھائی حماد اور بلال دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ڈی سی او نورالامین مینگل نے کہا کہ ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث حادثہ رونما ہوا۔ افسوس ناک حادثے میں حمیدہ کا داماد عمران ، مستری اور دو مزدور زخمی بھی ہوئے۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے، خرم دستگیرخان

    ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوسکتا ہے، خرم دستگیرخان

    فیصل آباد :انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ بند ٹیکسٹائل یونٹس کو دوبارہ چلا کر پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے،فیصل آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل یونٹ دوبارہ چلانے سے روزگار کے ایک لاکھ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کی مالی مشکلات دور کرنے کے لئے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے لئے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیٹ بینک کے حکام کو قائل کریں گے۔

  • فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد:ایم پی اے کی گرفتاری کیلیے چھاپے، 2ساتھی گرفتار

    فیصل آباد :رکن صوبائی اسمبلی شعیب ادریس کی گرفتاری کے لیے آنے والی پولیس نے اسکے دو ساتھیوں کو گرفتارکرلیا ۔ایم پی اے کو عبوری ضمانت سے روکنے کے لئے عدالتوں میں پولیس نے بھاری نفری تعینات کردی۔ پنجاب اسمبلی کے رانا شعیب ادریس کو پولیس گرفتار کرنے آئی تھی تاہم رکن اسمبلی کے نہ ملنے پر اس کے دو ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئی۔

    مقامی ایم پی اے پر الزام ہے کہ اس نے قتل اور دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اپنے رشتہ دار ذوالفقار، اللہ رکھا، شہزاد، علی رضا اور خاور علی کو پناہ دی تھی۔ پولیس نےایم پی اےکے ڈیرے پر چھاپہ مارکران پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا جس کے بعد ایم پی اے شعیب ادریس نے اپنے پچاس ساٹھ ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی.

    ، ایک سب انسپکٹر پر تشدد کیا اور ہتھکڑیوں میں جکڑے پانچوں گرفتار قیدیوں کو چھڑا کر لے گیا تھا جس کا مقدمہ ایم پی اے کے خلاف درج کر لیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں پولیس نے ایم پی اے کا نام درج کرنے سے گریز کرتے ہوئے اسے صرف سیاسی شخصیت لکھا جبکہ فرار ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد: ن لیگ کے ایم پی اے کا پولیس اہلکاروں پرتشدد

    فیصل آباد کے علاقے کھرڑیاں والا میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شعیب ادریس اوراس کے ساتھیوں نے تھانے میں تشدد کر کے تین پولیس اہلکار زخمی کر دیئے۔ وزیراعلی شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

    طاقت کا زور ، کرسی کا نشہ ایک بار پھر رکن اسمبلی شعیب ادریس پرچڑھا ۔زور بازو ایک مرتبہ اورپولیس اہلکاروں پرآزمایا ، فیصل آباد تھانہ کھرڑیاں والا کے  اے ایس آئی ریاست اور ساتھی نشانہ بنے، وہ بھی تھانے کی حدود میں ، قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایم پی اے شعیب ادریس کے قریبی عزیز کے ڈیرے پر چھاپہ مارا  گیا

    ملزمان تو نہ ملے مگر دو گن مین قابو کر لئے گئے ۔تو پھر طاقت کا نشہ اپنے عروج پر آیا اور رکن اسمبلی  اپنے ساتھیوں سمیت پولیس اسٹیشن پہنچے اور تلخ کلامی کے بعددھما چوکڑی شروع کی ، مکے اور لاتیں برسا دیں ایسا تشدد کہ اے ایس آئی کے تین دانت توڑ ڈالے

    ۔مذکورہ رکن اسمبلی کا یہ معمول ہے ،اسی لئے اس بار وزیراعلی شہباز شریف نے بھی چپ نہ سادھی اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔