Tag: فیصل آباد

  • پاکستان کی یہ منفرد گلی کس شہر میں ہے؟ اس گلی کی دو عمارتوں نے لوگوں کو ہمیشہ حیران کیا، ویڈیو رپورٹ

    پاکستان کی یہ منفرد گلی کس شہر میں ہے؟ اس گلی کی دو عمارتوں نے لوگوں کو ہمیشہ حیران کیا، ویڈیو رپورٹ

    فیصل آباد کا ناظم آباد، جہاں ایک ہی گلی سے مسجد کی اذان اور چرچ کی گھنٹی سنائی دیتی ہے، مذہبی رواداری کی خوب صورت مثال ہے۔

    ایک طرف مسجد کی اذان دوسری طرف کلیسا کی گھنٹی کی آواز، دونوں ہی آوازیں ایک ہی گلی سے الگ الگ اوقات میں آتی ہیں۔ یہ فیصل آباد کا علاقہ ناظم آباد ہے۔ یہاں ایک ایسی گلی ہے جہاں کوئی پہلی بار آتا ہے تو یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہے کہ مسجد اور گرجا گھر کی عمارت ایک ساتھ کیسے!

    اس گلی میں مذہبی رواداری کی کہانی دلچسپ ہے، 1962 میں سینٹ پال کیتھولک چرچ کی بنیاد رکھی گئی، اس وقت یہاں کی تقریباً سبھی آبادی مسیحی برادری کی تھی، بعد میں مسیحی برادری کے لوگوں زمینیں فروخت کیں تو کچھ مسلمان یہاں آ کر آباد ہو گئے، 1994 سے پہلے یہاں کوئی مسجد نہیں تھی۔ چرچ کےساتھ خالی پلاٹ فروخت ہوا تو مسیحی برادری سے اجازت کے بعد مسجد کی تعمیر کی گئی اور اس تعمیراتی کام میں مسیحی برادری نے بھی حصہ ڈالا۔


    یہ بے نام قبریں کس کی ہیں؟ دل دہلا دینے والی کہانی


    نائب موذن کا کہنا ہے کہ دل چسپ بات یہ ہے کہ دونوں عمارتوں کی دیوار بھی سانجھی ہے، دونوں کمیونٹی کے لوگ ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے کام بھی آتے ہیں۔ ایک بزرگ نمازی نے کہا 30 سال سے مسجد اور چرچ ایک ساتھ ہیں اور اس دوران کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، فیصل آباد کا یہ علاقہ تعصب سے بالاتر ماحول اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • آٹھویں جماعت کے 2 طالبعلموں نے خاتون ٹیچر پر فائرنگ کردی

    آٹھویں جماعت کے 2 طالبعلموں نے خاتون ٹیچر پر فائرنگ کردی

    فیصل آباد: آٹھویں جماعت کے 2 طالبعلموں نے مشتعل ہو کر خاتون ٹیچر پر فائرنگ کردی، زخمی استانی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے پولیس نے بتایا کہ مطابق امین پوربنگلہ میں 2 طالبعلموں کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر زخمی ہوگئیں، آٹھویں جماعت کے بچوں عون سعید اور داؤد نے خاتون ٹیچر پر فائرنگ کی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ زخمی خاتون ٹیچر حفظہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمی ٹیچر کا بیان قلمبند ہونے پر فائرنگ کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

    اس سے قبل پچھلے سال ملتان میں بھی خاتون ٹیچر پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ٹیچر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا، قاتل نے بچوں کے سامنے گولی چلائی اور فرار ہوگیا تھا۔

    ملتان کی گلزیب کالونی میں خاتون ٹیچر کو قتل کیا گیا تھا، سی سی ٹی وی میں نامعلوم شخص کو صبح سویرے اسکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر کے پیچھے چلتے دیکھا گیا تھا، ملزم خاتون کے پیچھے چلتا آیا اور سر پر گولی ماردی، جس سے وہ موقع پرہی دم توڑگئی تھیں۔

    قاتل نے بچوں کی موجودگی میں گولی چلائی اور لاش کے قریب سے کوئی چیز اٹھائی اور بھاگ گیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون اسکول جارہی تھیں، فوٹیج کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/government-school-teacher-dies-by-firing-in-khyber/

  • فیصل آباد  : سسرالیوں کا  بہو پر وحشیانہ تشدد ، ڈنڈے برسائے، ٹھوکریں ماریں

    فیصل آباد : سسرالیوں کا بہو پر وحشیانہ تشدد ، ڈنڈے برسائے، ٹھوکریں ماریں

    فیصل آباد : سمانہ میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے بہو پر وحشیانہ تشدد کیا ڈنڈے برسائے، ٹھوکریں ماریں تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    فیصل آباد کے علاقے سمانہ کی رہائشی آمنہ کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ گھریلو جھگڑا ہوا، جس پر سسرالی مردوں اور خواتین نے آمنہ کو قابو کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بتایا۔

    مرد و خواتین نے ملکر آمنہ کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر ڈنڈوں کے وار کئے اور ٹھوکریں مارتے رہے۔

    انسانیت سوز تشدد سے آمنہ شدید زخمی ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے چار ملزمان مناہل ، مصباح ، نوید اور جمیل کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی تشدد کی فوٹیج میں ایک مرد متاثرہ آمنہ کے بازو پکڑے نظر آتا ہے جبکہ دو خواتین کو آمنہ پر ڈنڈے برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج میں ایک حملہ آور خاتون اپنی ہمسائی کو دھمکیاں دیتی بھی نظر آتی ہے۔
    .

  • فیصل آباد: اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد: اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر کی خاتون گارڈ سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹر اور سیکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، جس کے بعد خاتون مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے سے خود کو زخمی کیا گیا ہے، تھانہ ویمن میں متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر نے بہلا پھسلا کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری ویڈیو بھی بنائی، سیکیورٹی سپروائزر نے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، کارروائی کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

  • پانی نہ پلانے پر سفاک بھائی نے بہن کو قتل کرڈالا

    پانی نہ پلانے پر سفاک بھائی نے بہن کو قتل کرڈالا

    فیصل آباد : پانی نہ پلانے پر سفاک بھائی نے بہن کو قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ، جہاں بھائی والا میں بھائی نے پانی نہ پلانے پر بہن کو قتل کردیا.

    پولیس کا کہنا تھا کہ حسنین نےچھوٹی بہن ثناکو پانی پلانے کا کہا تھا اور تلخ کلامی کےبعد حسنین فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔

    یاد رہے لاہور میں شادی سے 3 دن پہلے غیرت کے نام پر بہن کو تشدد سے قتل کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    نشتر کالونی کے رہائشی ملزم نعیم نے شک کی بنیاد پر بہن کو قتل کیا تھا، واقعے کے تین روز بعد بہن کی شادی تھی۔

  • فیصل آباد : حوالات میں 3 بھائیوں کا قتل : 8 افسران اور اہلکار معطل

    فیصل آباد : حوالات میں تین بھائیوں کے قتل واقعے میں قصور وار ثابت ہونے پر آٹھ پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدرتاندلیانوالہ کے حوالات میں تین بھائیوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، آر پی او نے قصور وار ثابت ہونے پر آٹھ افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں سابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی انسپکٹربشارت علی، انسپکٹرعمران سرور، سب انسپکٹرپرویزخالد، سب انسپکٹرمبشر حسین شامل ہیں ۔،محررنعیم حسن محررنعمان علی، ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد اور کانسٹیبل محمد عثمان شامل ہیں۔

    یاد رہے فیصل آباد میں حملہ آوروں نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں گھس کر حوالات میں بند تین بھائیوں قتل کر دیا تھا جبکہ مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دوہرے قتل کا بدلہ لینے کے لئے کھرل برادری کے ایک درجن سے زائد مسلح افراد اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سوا تین بجے عمارت کے عقب سے سیڑھیاں لگا کر تھانہ صدر میں داخل ہوئے، تھانے میں ڈیوٹی پر چار پولیس اہلکار موجود تھے جو اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔

    حملہ آور کھرل برادری نے حوالات میں بند ملزمان پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے بلال ، عثمان اور ناصر جاں بحق ہوئے اور ۔ حملہ آور تہرے قتل کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد: ماہلاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 30 سے زائد وارداتوں میں مطلوب 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے عالاقے ماہلاں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 30 سے زائد وارداتوں میں مطلوب 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ٹھیکریوالہ پولیس ملزم شاہد اور لیاقت کو برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی، موٹرسائیکل سوار 6 ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم  اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست دونوں ڈاکو مارے گئے، حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

  • بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے پر  کمسن بچی  گھر سے بھاگ گئی

    بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے پر کمسن بچی گھر سے بھاگ گئی

    فیصل آباد : بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے پر کمسن بچی گھرسے بھاگ گئی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نشئی والد نے کمسن بچی کی بوڑھے شخص سے زبردستی شادی کروانے کی کوشش کی۔

    سیف سٹیز ترجمان نے بتایا کہ بچی زبردستی کی شادی سے بچنے کیلئے سمن آباد میں اپنے گھر سے بھاگی، شہری نے ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹرمیں بچی کے ملنے کی اطلاع دی۔

    جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کوتحویل میں لیا اور بچی کی شکایت پر پولیس نےوالدین سےرابطہ کیا۔

    والدین کی جانب سےمعافی مانگنےاورآئندہ ایسانہ کرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ، جس کے بعد پولیس نے والدین سے تحریری ضمانت لیکربچی کو ساتھ لے جانے دیا۔

  • مہندی کی تقریب کے دوران  گھر کی چھت گر گئی

    مہندی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گر گئی

    فیصل آباد : مہندی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے فقیرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، گھر کی چھت گرنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ شادی والے گھر میں چھت پر مہندی کا ایونٹ تھا، چھت زیادہ افرادکی موجودگی کےباعث گری، جس کے نتیجے میں 8 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ ایک بچے سمیت 3 افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے چارسدہ کے ترنگزئی خٹ کورونہ میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے بتایا تھا کہ چارسدہ میں جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ ساجد اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ بچوں میں 8 ماہ کی دعانور، 7 سالہ حنیفہ، 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔

  • انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے 14 سالہ عبدالقدیر کا قاتل گرفتار

    انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے 14 سالہ عبدالقدیر کا قاتل گرفتار

    فیصل آباد : انڈے بیچ کر پڑھائی کے پیسے جمع کرنے والے 14سالہ عبدالقدیر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ماجھی وال میں 14 سالہ عبدالقدیر کے قتل کے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزم جنید اپنے رشتے دار کے گھر چھپا ہوا تھا، ملزم نے ساتویں کے طالبعلم کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا اور لاش اپنے گھر کے قریب پلاٹ میں پھینکی تھی۔

    مقتول بچہ تعلیمی اخراجات کے لئے انڈے فروخت کرتا تھا اور سائیکل خریدنےکےلیے پیسے جمع کررہا تھا۔

    گذشتہ رات چودہ سالہ قدیر انڈے بیچنے نکلا تو پھر واپس نہ آیا ، صبح سویرے مدرسے جانے والے بچوں کو خالی پلاٹ سے بچے کی لاش ملی۔

    مزید پڑھیں : ’طالبعلم کا بہیمانہ قتل، مکینوں نے سوشل میڈیا پر’عبدالقدیر کو انصاف دو‘ ٹرینڈ بنادیا

    ولیس حکام کا بتانا تھا کہ قدیر کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا ، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکےلاش گھروالوں کے حوالے کردی تھی۔

    ڈجکوٹ ماجھی وال میں افسوسناک واقعے پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ ماں شدت غم سے نڈھال ہے۔

    بچے کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ جیسے قدیر کو مارا ویسے ہی ظلم کرنے والے کو بھی مارا جائے۔

    پولیس کے مطابق دو مفرور ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیرحراست ایک ملزم کا بھتیجا جنید صبح سے روپوش ہے، عبدالقدیر کے قتل میں تین افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔