Tag: فیصل آباد

  • بیٹے نے ماں کے 8 لاکھ روپے چرالئے

    بیٹے نے ماں کے 8 لاکھ روپے چرالئے

    فیصل آباد: بیٹے نے ماں کے 8لاکھ روپے چرالئے، تفتیش کے دوران ملزم نے چوری کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی مرادکالونی میں بیٹے نے ماں کے 8 لاکھ روپے چرالئے، پولیس نے بتایا کہ ملزم زین نےرقم چوری کر کےموٹر سائیکل میں چھپا دی اور خود ہی پولیس کو گھر میں چوری کی اطلاع دی۔

    تفتیش کےدوران ملزم نے چوری کااعتراف کرلیا ، جس کے بعد مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

    تھانہ ڈی ٹائپ میں ملزم کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کی موٹرسائیکل سے رقم نکالنے کی ویڈیوسامنے آگئی ہے۔

  • فیصل آباد : الائیڈ اسپتال ٹو میں 2 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام

    فیصل آباد : الائیڈ اسپتال ٹو میں 2 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام

    فیصل آباد : الائیڈ اسپتال ٹو میں دو سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اغواکار کو پکڑلیا،ملزم نے امجد نامی شخص کو پانچ ہزار روپے میں بچہ فروخت کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال ٹو میں دو سالہ مریض بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی اور اغواکار قاسم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    الائیڈ اسپتال ٹو کے ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج دوسالہ بچے کو ملزم قاسم اٹھا کر باہر لے جانے لگا تو سیکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک دیکھ کر اسے پکڑ لیا۔

    پوچھ گچھ کے دوران ملزم قاسم نے انکشاف کیا کہ اسے امجد نامی شخص نے بچہ اغوا کر کے لانے کے عوض پانچ ہزار روپے معاوضہ دینے کو کہا تھا، اس نے مغوی بچے کو چوک گھنٹہ گھر میں امجد کے حوالے کرنا تھا ۔

    اسپتال انتظامیہ نے بازیاب بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا اور ملزم قاسم کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قاسم کے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • 20 سالہ رکشہ ڈرائيور کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

    20 سالہ رکشہ ڈرائيور کے قتل میں ملوث 4 ملزم گرفتار

    فیصل آباد: 20سالہ رکشہ ڈرائيور وشال مسیح کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ریکارڈیافتہ رہزن ملزمان نےوشال کو رکشہ چھیننے کے لئے اغواکیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بیس سالہ رکشہ ڈرائيور وشال مسیح کے قتل میں ملوث چار ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں امتیازمسیح، اس کا بھائی فراز، ساتھی ہارون اور بادل شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی، رہزنی اور ناجائز اسلحے کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں۔

    ریکارڈ یافتہ رہزن ملزمان نے وشال کو رکشہ چھیننے کے لئے اغوا کیا تھا جبکہ ملزمان نے ایک ساتھی کے پہچانے جانے پر چھری سے وشال کا گلا کاٹ دیا تھا۔

    ہری سنگھ والا کا رہائشی وشال انیس فروری کو لاپتا ہوا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں درج کیا گیا تھا، جس کے چار روز بعد نہر سے وشال کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

  • فیصل آباد میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    فیصل آباد میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

    فیصل آباد: چک چھ میں محنت کش مزدور کے 8 سالہ بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک چھ میں محنت کش کے آٹھ سالہ بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، گرفتار ملزم وارث علی نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

      ذرائع نے بتایا کہ چک چھ کے رہائشی آصف کا 8 سالہ بیٹا طیب منگل کے روز لاپتا ہو گیا تھا، تلاش کے باوجود طیب کا کہیں سراغ نہ ملا، اسی دوران علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو اسی علاقے کے رہائشی وارث علی کے ساتھ گاؤں سے باہر جاتے دیکھا تھا۔

    تھانہ نشاط آباد پولیس نے وارث علی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا۔

    ملزم کی نشاندہی پر مقتول بچے کی برہنہ لاش کھیت سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سے تنگ شخص ٹرین کے آگے کود گیا

    بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سے تنگ شخص ٹرین کے آگے کود گیا

    فیصل آباد : بجلی اور گیس کے بھاری بلز سے تنگ شخص ٹرین کے آگے کود گیا، فد احسین کے گھر کا گیس کا بل 3500 روپے آیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں نے عوام سے جینے کی رہی سہی امید بھی چھین لی ہے، یہ بھاری بل غریبوں کے لیے موت کا پروانہ ثابت ہورہے ہیں۔

    فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بجلی اور گیس کے بھاری بلز سے تنگ شخص نے مبینہ طورپر ٹرین کے نیچے کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    ملت ٹاؤن کےرہائشی فداحسین نے ڈرائی پورٹ کےقریب اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ، رڑاٹالی کےرہائشی فدا حسین کو 24 ہزار 800 روپے بجلی کا بل آیا ۔

    فد احسین کے گھر کا گیس کابل3500روپے آیا، جیب سے بل نکلے ، علاقہ مکین نے بتایا کہ فدا حسین چند ماہ سے بے روزگاری کے باعث بل ادانہیں کرپارہا تھا۔

  • فیصل آباد : پولیس اہلکاروں کا اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر گھر جاتے نوجوان پر وحشیانہ تشدد

    فیصل آباد : پولیس اہلکاروں کا اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر گھر جاتے نوجوان پر وحشیانہ تشدد

    فیصل آباد : پولیس اہلکاروں کا اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر گھر جاتے نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور45 ہزار روپے سمیت دو موبائل فون چھین لئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے صدر بازار غلام محمد آباد کا رہائشی چوبیس سالہ نفیس اتوار کی رات اے ٹی ایم سے رقم نکال کر موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار سادہ لباس انچارج پولیس چوکی سدھو پورہ خاور رفیق اور کانسٹیبل عثمان نے اسے زبردستی روک کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اہلکاروں نے نوجوان سے پنتالیس ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین لئے، بعدازاں ملزمان نفیس پر تشدد کرتے ہوئے تھانے لے گئے جہاں اے ایس آئی خاور نے اس کے سر پر اینٹ کا وار کیا جس سے وہ بیہوش ہو گیا۔

    اہلخانہ نے علم ہونے پر زخمی نفیس کو ملزم پولیس اہلکار کی ناجائز حراست سے چھڑوا کر تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا۔

    متاثرہ نفیس کا کہنا ہے پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھے اور میں سمجھا کہ ڈاکو مجھے لوٹنا چاہتے ہیں۔

    دوسری طرف سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد میں ایس ایچ او رائے ارشد کی مدعیت میں دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انچارج چوکی سدھو پورہ اے ایس آئی خاور کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

  • باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو قتل کر ڈالا

    باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو قتل کر ڈالا

    فیصل آباد : باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو قتل کر ڈالا، 16 سالہ بیٹی زبیریہ نے پانچ ماہ قبل محسن مسیح سے شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے یاسر ٹاؤن میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی سمیت دو افراد کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

    ملزم خالد نے رخصتی کے بہانے بیٹی کو گھر بلا کر پنچایت میں فائرنگ کی۔

    پولیس نے بتایا کہ یاسر ٹاؤن کے رہائشی خالد مسیح کی سولہ سالہ بیٹی زبیریہ نے پانچ ماہ قبل محسن مسیح سے شادی کی تھی اور محسن نے شادی کے بعد زبیریہ کو لے کر وارث پورہ میں اپنے خالو اشرف کے گھر رہائش اختیار کرلی تھی۔

    خالد تین روز قبل صلح جوئی سے رخصتی کرنے کے بہانے اپنی بیٹی کو گھر واپس لے آیا اور پیر کی رات ملزم خالد نے اپنے گھر میں پنچایت بلائی اور اچانک پستول سے فائرنگ کر دی، جس سے زبیریہ اور اشرف موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

    ملزم خالد نے فرار ہونے کی کوشش نہ کی اور خود ہی تھانہ روشن والا پولیس کو گرفتاری دے دی، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • فیصل آباد :  لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

    فیصل آباد : لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

    فیصل آباد : لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، واقعے میں 9 افراد جھلس گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ میں لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگنے سے جھلسنے والے مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔

    حادثے میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے، ہفتہ کے روز جاں بحق ہونے والوں میں راشدہ ، دیور مکی رضا اور آٹھ سالہ آریان شامل ہیں، راشدہ ساٹھ فیصد اور مکی رضا اٹھاون فیصد جھلس گئے تھے۔

    کمسن آریان گزشتہ روز وفات پانے والی نرگس کا بیٹا تھا، اس وقت آریان کی چار سالہ بہن سمیت دو زخمی الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ہیں

    یاد رہے 18 جون کو رہائشی محمداحمد کے گھر میں اسپارکنگ کی وجہ سے لیپ ٹاپ پھٹنے سے لگنے والی آگ مبینہ طور پر اے سی کی گیس لیکج کے باعث کمرے میں پھیل گئی تھی۔

    جس کے نتیجے میں وہاں سوئے چار بچوں سمیت نو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے، متاثرین کوالائیڈ اسپتال کے برن وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

    جہاں چھ سال کی بیٹی دعا فاطمہ اورنو سال کا بیٹا طہٰ جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں محمد احمد کی بیوی 32 سالہ نرگس اور تین سالہ بیٹا ابراہیم بھی انتقال کرگیا تھا جبکہ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی، ان کے جسم ساٹھ فیصد جھلس چکے تھے۔

  • فیصل آباد : لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی، مزید2 افراد دم توڑ گئے

    فیصل آباد : لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی، مزید2 افراد دم توڑ گئے

    فیصل آباد : لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آتشزدگی کے باعث جھلسنے والی خاتون اور تین سالہ بچہ بھی دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقے شریف پورہ کے ایک گھر میں لیپ ٹاپ پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث جھلسنے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے۔

    محمد احمد کی بیوی بتیس سالہ نرگس اور تین سالہ بیٹا ابراہیم بھی آج علی الصبح انتقال کر گئے، ابراہیم کا جسم ستر فیصد اور بتیس سالہ نرگس کا جسم 72 فیصد جھلس چکا تھا، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی۔

    منگل کی رات رہائشی محمداحمد کے گھر میں اسپارکنگ کی وجہ سے لیپ ٹاپ پھٹنے سے لگنے والی آگ مبینہ طور پر اے سی کی گیس لیکج کے باعث کمرے میں پھیل گئی تھی۔

    جس کے نتیجے میں وہاں سوئے چار بچوں سمیت نو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے، متاثرین کوالائیڈ اسپتال کے برن وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

    جہاں چھ سال کی بیٹی دعا فاطمہ اورنو سال کا بیٹا طہٰ جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ جھلسنے والے پانچ افراد زیرعلاج ہیں، جن میں سے دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ان کے جسم ساٹھ فیصد جھلس چکےہیں۔

    جاں بحق ہونے والی ماں اوراس کے تینوں بچوں کی نمازجنازہ گھر کے قریب پارک میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں میں چار خواتین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھمرہ فلائی اوور کے قریب تیز رفتار گاڑی نے لوڈر رکشے کو ٹکر ماردی۔

    خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگئے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    مرنے والوں میں ماں، دو کمسن بیٹیاں، ایک بیٹا اور ساس شامل ہیں، ڈرائیور جائے حادثہ پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق سکندرپور کا رہائشی محنت کش امجد اپنے گھر والوں کے ہمراہ رکشے میں گھر جارہا تھا کہ اچانک ایکسپریس وے پر گاڑی نے ٹکر مار دی۔

    امجد اور اس کے دو بیٹے حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔