Tag: فیصل آباد

  • خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی

    خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی

    فیصل آباد: پولیس کا بتانا ہے کہ رسول پارک میں خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد مدینہ ٹائون محلہ رسول پارک میں بیڈ شیٹ فروخت کرنے کے بہانے گھر میں گھس کر خاتون کو ہراساں کیا جس کے بعد خاتون نے اسے آگ لگا دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ  خاتون نے سائیکل سوار شخص پر تیل پھینک کر آگ لگا دی جس سے اس شخص کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا، دوسری جانب تھانہ مدینہ ٹائون پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

  • پتنگ ڈور سے آصف کی موت کے ذمہ داروں کی نشان دہی، پولیس نے حیران کن طریقے سے ملزمان پکڑ لیے

    پتنگ ڈور سے آصف کی موت کے ذمہ داروں کی نشان دہی، پولیس نے حیران کن طریقے سے ملزمان پکڑ لیے

    فیصل آباد: محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ ڈور سے نوجوان آصف اشفاق کی موت کے ذمہ داروں کی نشان دہی کر لی گئی ہے۔

    سی پی او محمد علی ضیا نے آج پیر کو پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کے ذمہ داروں کو ٹریس کرنے کے لیے 48 گھنٹے دیے تھے، ہمارے پاس صرف ایک ڈور اور سی سی ٹی وی فوٹیج تھی، جس پر ہم نے 12 ٹیمیں بنا کر تکنیکی طریقے سے تفتیش کی۔

    سی پی او کے مطابق جائے وقوعہ پر بینک کے قریب عمارت پر پتنگ بازی ہو رہی تھی، تفتیش کے دوران ٹیم کو عمارت پر ڈور اور پتنگیں جلائے جانے کا سراغ ملا، جس پر عابد نامی مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا، عابد نے اعتراف کیا کہ اس کی غلطی سے آصف کی موت ہوئی۔

    مریم نواز والد نواز شریف کے ساتھ تعزیت کے لیے آصف کے گھر پہنچ گئیں

    سی پی او کا کہنا تھا کہ عابد وقوعہ کے روز سے متوفی آصف کے نام پر خیرات کر رہا تھا، ملزم نے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ڈیلیٹ کرا دی تھی، عابد کی نشان دہی پر بلال نامی دکان دار کو بھی پکڑ لیا گیا ہے، اور بلال کی نشان دہی پر ڈور سپلائر مراد خان کو گرفتار کیا گیا، مراد خان خیبر پختونخوا سے پانڈا نام کی ڈور لا کر فروخت کرتا ہے۔

    سی پی او نے پریس کانفرنس میں اپیل بھی کہ پتنگ بازی روکنے کے لیے والدین اور میڈیا کردار ادا کرے۔

  • آصف کی موت کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    آصف کی موت کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کے رہائشی 22 سالہ آصف مشتاق کی افسوس ناک موت کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔

    سی پی او محمد علی ضیا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 مقدمات درج اور 49 پتنگ باز گرفتار کر لیے گئے ہیں، ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔

    سی پی او کے مطابق آصف کی موت کے افسوس ناک واقعے پر 2 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم ملزم کو تلاش کر رہی ہے، پتنگ سازوں اور اڑانے والوں کے خلاف 2345 مقدمات درج کیے جا چکے۔

    انھوں نے بتایا کہ 9 بڑے مینوفیکچررز اور 805 دکانداروں سمیت 2508 ملزمان گرفتار کیے، ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد پتنگیں اور 5874 ڈور چرخیاں ضبط کی گئیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔

    فیصل آباد میں قاتل ڈور کا خونی کھیل جاری، پتنگ بازی نے رواں ماہ 4 جانیں لے لیں

    سی پی او کے مطابق سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی ترغیب دینے والے 25 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں، جب کہ دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لیے 22 ہزار موٹر سائیکلوں پر حفاظتی شیڈز لگائے گئے۔

    دوسری طرف گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچے کے جھلسنے کا واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ثمر عباس گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا، گیند لینے چھت پر گیا تھا، چھت کے اوپر سے گزرنے والی تار سے ٹکرا کر بُری طرح جھلس گیا۔ بچے کے چچا نے کہا کہ بچہ پتنگ بازی نہیں کر رہا تھا حادثاتی طور پر ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرایا۔

  • فیصل آباد: کمسن ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    فیصل آباد: کمسن ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    فیصل آباد میں مالکن سے تشدد سے جاں بحق ہونے والی کمسن گھریلو ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں فیصل آباد کے علاقہ نعمت کالونی میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی تھی، پولیس نے عائشہ کی مالکن سنیلہ سمیت دو افراد کو حراست میں لیا تھا، جاں بحق گھریلوملازمہ کی مالکن سنیلہ نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچر ہے۔

    تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں عائشہ پر بدترین تشدد سامنے آیا ہے۔

    عائشہ کے جسم کے دس حصوں پر تشدد سے موت واقع ہوئی، گردن، پیشانی، کمر، کولہوں پر تشدد کے نشان پائے گئے ہیں۔

    کمسن ملازمہ کی دائیں ران کے پیچھے، بائیں گھٹنے کے قریب ہڈی، پٹھوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، دونوں بازوؤں، دونوں پاؤں پر تشدد کے نشان پائے گئئے، دائیں ران کے پیچھے، بائیں گھٹنے کے قریب ہڈی، پٹھوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عائشہ کے دونوں پاؤں کی انگلیوں پر بھی تشدد کے نشان پائے گے ہیں، جسم سے نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ کی موت کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے مالکن سمیت تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔

  • فیصل آباد : مالکن کے بدترین تشدد سے 11  سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

    فیصل آباد : مالکن کے بدترین تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

    فیصل آباد : پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مالکن کے بدترین تشدد سے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ  جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مالکن سنیلہ سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ نعمت کالونی میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مبینہ تشدد سےجاں بحق ہو گئی ، پولیس نے عائشہ کی مالکن سنیلہ سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا، جاں بحق گھریلوملازمہ کی مالکن سنیلہ نجی تعلیمی ادارے میں ٹیچر ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گھر کی مالکن رات گئے کم عمرملازمہ کی لاش لے کر سول اسپتال پہنچی، مالکن سنیلہ نے ملازمہ کے جسم پر الرجی ہونے کا بہانہ بنایا لیکن چیک اپ میں سر،ہاتھوں،بازوؤں،ٹانگوں پرتشدد کے نشانات پائےگئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق عائشہ کی بائیں کلائی بھی ٹوٹی ہوئی لگتی ہے تاہم ویمن پولیس نےبچی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے الائیڈاسپتال منتقل کردی،

    مکو آنہ کے رہائشی مصطفیٰ نے اپنی بیٹی عائشہ کو گھریلوملازمہ رکھوایا تھا، تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کرے گی۔۔

    مبینہ تشدد سے 11 سالہ گھریلوملازمہ عائشہ کے جاں بحق ہونے کی اےآروائی نیوز کی خبر پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے نوٹس کیا۔

    سارہ احمد نے چائلڈپروٹیکشن بیوروٹیم کو متاثرہ خاندان کی قانونی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کم عمرملازمہ عائشہ کے جسم پربہیمانہ تشددکےنشانات ہیں، چائلڈ پروٹکشن بیورو عائشہ کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانےمیں کردار ادا کرے گا۔

  • بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص نے  خودکشی سے پہلے کیا کیا؟  امام مسجد کا اہم انکشاف

    بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص نے خودکشی سے پہلے کیا کیا؟ امام مسجد کا اہم انکشاف

    فیصل آباد: امام مسجد نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کے کر خودکشی کرنے والے شخص سے متعلق انکشاف کیا کہ طاہر نے آ کر مجھے بتایا کہ اس نے اہلخانہ کو قتل کر دیا ہے۔

    فیصل آباد کے علاقے بھڑولیاں والا میں بیوی اوربیٹیوں کے قتل کے بعد شوہر کی خودکشی کے معاملے پر امام مسجد نے اہم انکشاف کردیا۔

    امام مسجد نے بتایا کہ طاہر نے آ کر مجھے بتایا کہ اس نے اہلخانہ کو قتل کر دیا ہے اور طاہرنےمجھے تحریر دی کہ میری وصیت میرے لواحقین کو دے دینا۔

    امام مسجد کا مزید کہنا تھا کہ طاہر نے بتایا کہ اس نے خود بھی زہریلی گولی کھا لی ہے، ہم نے طاہر کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گیا، طاہر نے زمینداری کے علاوہ گاؤں میں کلینک بھی بنا رکھا تھا۔

    دوسری جانب ڈی ایس پی عطاالرحمان نے واقعے کے حوالے سے کہا کہ طاہر کا 9 سالہ اکلوتا بیٹا چھت سے گر کر جاں بحق ہوا تھا، بیٹے کی وفات کے بعد طاہر ڈپریشن کا شکار ہو گیا تھا۔

    عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ طاہر مالی حالات خراب ہونےپربھی پریشان تھا ، ملزم نے رات کو اہلخانہ کو نیند کی گولیاں کھلانےکےبعد قتل کیا۔

    ملزم کے گھر سے آلہ قتل ہتھوڑی برآمد کر لی گئی ہے،ملزم طاہر نے بیوی بچوں کومارنےکےبعدامام مسجدکےپاس جا کراسے سب بتایا۔

  • فیصل آباد سے اغوا کی گئی دو بہنیں ایک ماہ بعد اسلام آباد سے بازیاب

    فیصل آباد سے اغوا کی گئی دو بہنیں ایک ماہ بعد اسلام آباد سے بازیاب

    فیصل آباد کے یونیورسٹی ٹاؤن سے اغوا کی گئی دو بہنیں ایک ماہ بعد اسلام آباد سے بازیاب کرالی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشی زاہد کی دو بیٹیوں 18 سالہ نورالہدیٰ اور 12 سالہ مہر ماہ کو نو اکتوبر کو گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔

    تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے مغوی بہنوں کے بھائی محمد احمد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، ڈی ایس پی نشاط آباد سرکل عمر دراز کی قیادت میں اسپیشل ٹیم نے سوشل میڈیا چیٹ اور آئی ڈی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور لیڈی پولیس کے ہمراہ اسلام آباد کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے دونوں بہنوں کو بازیاب کروا لیا۔

    پولیس نے دو اغواکاروں نصر محمود اور حمیداللہ کو بھی گرفتار کر کے فیصل آباد منتقل کر دیا، گرفتار کئے گئے ملزمان کو آج مقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

  • ایک اور معصوم بچی  اغوا اور  زیادتی کے بعد قتل

    ایک اور معصوم بچی اغوا اور زیادتی کے بعد قتل

    فیصل آباد : صوبہ پنجاب میں ایک اور بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، مقتولہ کی لاش کھیت سے ملی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے باراں میں سات سالہ بچی مہک کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    رہائشی محنت کش عمران کی سات سالہ بیٹی مہک فاطمہ منگل کی رات گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے باپ عمران کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    لواحقین بچی کو تلاش کر رہے تھے کہ آج کھیت سے اس کی لاش مل گئی، پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کے پوسٹمارٹم کے بعد ہی زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی۔

    تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے گاؤں سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے ڈجکوٹ فیصل آباد میں 7سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعےکی رپورٹ طلب کر لی

    آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو ہر پہلو سے تفتیش اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    دوسری طرف مہک کے قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سمندری روڈ بلاک کر دی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سفاک ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

  • بجلی کا بل زیادہ آنے پر چھوٹے بھائی نے  بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا

    بجلی کا بل زیادہ آنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر ڈالا

    فیصل آباد: بجلی کا بل زیادہ آنے پر چھوٹے بھائی نے چھری کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم بھائی غلام فرید کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ے رہائشی محمد قیس کے گھر کا بجلی کا بل آیا تو اس نے بل کی ادائیگی کے لیے چھوٹے بھائی سے پیسے مانگے۔

    گھر میں ایک ہی میٹر تھا اور دونوں بھائی آدھا آدھا بل ادا کرتے تھے، بل کے معاملے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا اور طیش میں آکر چھوٹے بھائی نے چھری سے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بجلی بل کے جھگڑے پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ غلام فریدنے گھر میں گھس کر بڑے بھائی کوقتل کیا، ملزم کا بڑے بھائی کے ساتھ بجلی کا بل زیادہ آنے پر جھگڑا چل رہا تھا۔

    بعد ازاں پولیس نے مقتول قیس کو قتل کرنے والا ملزم بھائی غلام فرید کو گرفتار کرلیا۔

  • بجلی بل: 50 سے زائد سرکاری ادارے ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ کے نادہندہ نکلے

    بجلی بل: 50 سے زائد سرکاری ادارے ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ کے نادہندہ نکلے

    فیصل آباد: 50 سے زائد سرکاری ادارے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ کے نادہندہ نکلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے فیسکو کے نادہندہ اداروں کی فہرست حاصل کر لی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پچاس سے زائد ایسے سرکاری ادارے ہیں جنھوں نے بجلی بل ادا نہیں کیے، اور واجبات ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ تک پہنچ گئے۔

    واسا فیسکو کا ایک ارب 39 کروڑ 58 لاکھ 55 ہزار روپے کا نادہندہ ہے، پنجاب پولیس 2 کروڑ 10 لاکھ ، جیل خانہ جات ایک کروڑ 85 لاکھ روپے اور خود فیسکو دفاتر نے 14 لاکھ 11 ہزار روپے کے واجبات ادا نہیں کیے۔

    ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ایک کروڑ سے زائد، ٹی ایم اے چنیوٹ نے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے، ریلوے نے 68 لاکھ 43 ہزار، ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے 68 لاکھ 22 ہزار روپے کے بل نہیں دیے، ایف آئی اے 19 لاکھ 41 ہزار روپے کی نادہندہ ہے۔

    پاسپورٹ آفس نے 11 لاکھ 66 ہزار روپے ادا کرنے ہیں، ضلعی حکومت جھنگ نے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے بجلی بلز ادا نہیں کیے، ضلعی محکمہ تعلیم 19 لاکھ 25 ہزار، اور محکمہ صحت 7 لاکھ 92 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔