فیصل آباد : نجی اسکول میں سوال کا جواب بھولنے پر خاتون استاد نے سات سالہ طالبعلم پر لوہے کے اسکیل سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے نجی اسکول میں خاتون استاد نے سات سالہ طالبعلم کو لوہے کے اسکیل سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ چک ناگاں کے رہائشی وقاص کا سات سالہ بیٹا رافع ڈجکوٹ کے نجی اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز ٹیسٹ کے دوران رافع ایک سوال کا جواب بھول گیا تو اس کی استاد آمنہ نے لوہے کے اسکیل سے اس کی پٹائی کر دی، تشدد سے معصوم رافع کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں اور گردن زخمی ہوئی جبکہ اس کی کمر پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر خاتون استاد اور اسکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے کے بعد نجی اسکول کو سیل کر دیا گیا تاہم مقدمے کے اندراج کے باوجود پولیس نامزد پرنسپل اور استاد کو گرفتار نہ کر سکی۔
فیصل آباد : پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 5 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ھرڑیانوالہ میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکرکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، اسپیڈ بریکر پر رکشے کے اچانک بریک لگانے سے موٹر سائیکل سے ٹکرایا تھا۔
جاں بحق ہونے والے زاہد، خبیب اور شاہد پیر محل کے رہائشی تھے، حادثے میں زخمی ارسلان اور امانت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹبہ سلطان پور میں چوک عاصم پر مسافر وین کی 2 کاروں اور موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں طالبعلم سمیت10 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد مسافروین کاڈرائیور گاڑی چھوڑکرفرارہوگیا تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے وین کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
فیروزوالا میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم مین خاتون اور 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔
تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی، جاں بحق خاتون کی شناخت تسلیم بی بی اور بچے کی شناخت غیور کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت40سالہ عمران کےنام سےہوئی۔
فیصل آباد کے شہری نے 425 دنوں کی محنت کے بعد ہاتھ سے دنیا کے سب سے بڑا قرآن پاک لکھنے کی سعادت حاصل کر لی اس قلمی نسخے کی نمائش جاری ہے۔
فیصل آباد کی تحصیل خان پور کے بزرگ شہری پیر امتیاز حیدر شاہ نے سوا سال کی انتھک محنت کے بعد قرآن پاک کا دنیا کا سب سے بڑا قلمی نسخہ تیار کر لیا ہے۔
اس نادر مترجم قرآن پاک کی لمبائی 41 فٹ، چوڑائی تقریباً ساڑھے 8 فٹ ہے۔ یہ 31 صفحات اور دو جلدوں پر مشتمل ہے۔
کلام اللہ کے اس قلمی نسخے کی لکھائی میں چار رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ آیات سیاہ رنگ سے لکھی گئی ہیں۔ ترجمہ سرخ رنگ، رموز اور اوقاف کی لکھائی سبز رنگ جب کہ حاشیہ نگاری میں نیلے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس قرآن پاک کی خانپور کے مختلف اسکولوں اور کالجز میں دو روزہ نمائش کی گئی۔ کلام اللہ کے قلمی نسخے کی زیارت کرنے کے لیے اسکول وکالجز کے طلبہ وطالبات، اساتذہ، اہل خانہ اور شہری بڑی تعداد میں پہنچے اور زیارت کا شرف حاصل کیا۔
قرآن پاک کا یہ نادر قلمی نسخہ تیار کرنے والے پیر امتیاز حیدر شاہ نے بتایا کہ انہوں نے 425 دنوں کی انتھک محنت سے اپنے ہاتھوں سے یہ قرآن پاک تحریر کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس کو لکھنے کا آغاز 13 رجب میں شروع کیا گیا اور سوا سال بعد رمضان کی 27 ویں شب کو اسے مکمل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس نسخے کی نمائش ہوتی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے قلمی قرآن پاک کے نسخہ کی نمائشی زیارات کا مقصد نوجوانوں میں قرآن پاک کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
فیصل آباد: ڈجکوٹ سمندری روڈ پر تین ڈاکوؤں نے بیٹری شاپ لوٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ پر ڈجکوٹ میں ڈاکو دکاندار سے پچاس ہزار روپے لوٹ کر موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔
دکاندار نے تھانہ ڈجکوٹ میں اس واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے لیکن پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے، دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چادر سے چہرے چھپائے دو ڈاکو دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں، ایک ڈاکو دکان کے باہر موٹرسائیکل پر کھڑا پہرا دیتا رہا۔
دونوں ڈاکوؤں کو دکاندار اور اس کے بچوں پر پستول تانے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں ایک ڈاکو دراز اور دکاندار کی جیبوں سے رقم نکالتا ہے اور کمسن بچوں کو بھی ہاتھ اوپر اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیصل آباد : پیزا ڈلیوری بوائز سے لوٹ مار کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا اور چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، فوڈ ڈلیوری کے ڈبے برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پیزا ڈلیوری بوائز سے لوٹ مار کرنے والے گینگ کے ٹھکانے کا پتہ چل گیا۔
ملزمان عثمان آباد میں ساتھی ملزمہ محراب عرف شیریں کے گھرمیں رہتےتھے، ملزمان فلک شیر اور رشید رات گئے پیزا ڈلیوری بوائز کیساتھ وارداتیں کرتے تھے اور واردات کے بعد ملزمان لوٹے سامان کیساتھ اسی گھر میں روپوش ہوتے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ڈلیوری بوائے کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کواسی گھر میں داخل ہوتے بھی دیکھا گیا۔
پی ایس پیپلز کالونی کی ایک خصوصی ٹیم نے تفصیلی تحقیقات اور سرچ آپریشن کے بعد تین افراد فلک شیر، محراب عرف شہریں، اور رشیدکو گرفتار کیا۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ اس گینگ نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پیزا ڈلیوری بوائز سے متعدد ڈکیتی کی وارداتیں کیں۔
پولیس نے ملزموں سے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، فوڈ ڈلیوری کے ڈبے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار، اور دیگر مسروقہ اشیا برآمد کر لیں۔ تاہم اس گینگ کے 2 ارکان ابھی تک فرار ہیں۔
فیصل آباد : تھانہ صدر تاند لیانوالہ میں حوالات میں بند تین سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ واقعے میں مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس تھانے بھی غیر محفوظ ہے، حملہ آوروں نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں گھس کر حوالات میں بند تین بھائیوں قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوا، جس کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دوہرے قتل کا بدلہ لینے کے لئے کھرل برادری کے ایک درجن سے زائد مسلح افراد اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سوا تین بجے عمارت کے عقب سے سیڑھیاں لگا کر تھانہ صدر میں داخل ہوئے، تھانے میں ڈیوٹی پر چار پولیس اہلکار موجود تھے جو اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔
حملہ آور کھرل برادری نے حوالات میں بند ملزمان پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے بلال ، عثمان اور ناصر جاں بحق ہوئے اور ۔ حملہ آور تہرے قتل کے بعد فرار ہو گئے۔
تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے دو بھائیوں کے قتل کیس کے گرفتار ملزمان سکھیرا برادری کے تین بھائیوں اور ان کے کزن آصف کو ملحقہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند کر رکھا تھا۔
تاندلیانوالہ میں ڈی ایس پی آصف علی گیلانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن،سی آئی اےٹیم نےفائرنگ میں ملوث6مشتبہ افرادکوحراست میں لےلیا ہے ، قتل دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ، مقتولین پرکھرل برادری کے افراد کے قتل کاالزام تھا اور ملزمان کودشمنی کی وجہ اور محفوظ رکھنے کیلئے سٹی کی بجائےتھانہ صدرمیں بندکیاگیاتھا،۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ علی الصبح5سےچھ نامعلوم ملزمان تھانہ کی عقبی دیوارسیڑھی سے پھلانگ کرداخل ہوئے، ملزمان کو دیکھتے ہی ڈیوٹی پر موجود تھانہ کے سنتری نے فائرنگ کی ، جس پر ملزمان نےسنتری اورحوالات میں موجودملزمان پرفائرنگ شروع کر دی اور قتل کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے
فیصل آباد میں ساتویں جماعت کے طالب علم عبدالقدیر کے قتل کے شبے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل کے آباد کے علاقے میں ساتویں جماعت کے طالب علم 14 سالہ عبدالقدیر کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے شبے میں پولیس نے بھٹو اور اس کے بھانجے طیب کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست بھٹو کا بھتیجا جنید بھی صبح سے روپوش ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے غائب ہونے والے جنید کا فون بھی بند مل رہا ہے، عبدالقدیر کے قتل میں بھٹو، جنید، طیب کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار جنید کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
والد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، قدیر تعلیم کا خرچ اور سائیکل خریدنے کے لیے پیسے جمع کررہا تھا۔
غمزدہ والدہ کا کہنا ہے کہ جیسے بیٹے کو قتل کیا گیا ملزمان کو بھی اسی طرح سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ ماجھی وال کے رہائشی محنت کش محمد حفیظ کا 14 سالہ بیٹے عبدالقدیر کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، مقتول ابلے انڈے فروخت کر کے اپنے باپ کا ہاتھ بٹاتا اور تعلیمی اخراجات پورے کرتا تھا، وہ اتوار کی شام گھر سے گیا اور واپس نہ آیا بعدازاں لاش خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول ساتویں جماعت کا طالب علم اور 7 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا جبکہ اسے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کا جوتا اور انڈوں کی بالٹی مشکوک گھر کے سامنے زیر تعمیر مکان سے ملی، فرانزک سائنسی ایجنسی اور کرائم سین یونٹ عملہ دوبارہ بلایا ہے، دونوں شعبوں کے اہلکار زمیر تعمیر مکان سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔
نوجوان طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج تھانہ ڈجچکوٹ میں درج کیا گیا تھا جس میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق عبدالقدیر کا گلا کٹا ہوا تھا، چہرے پر زخموں کے نشان بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں علاقہ مکینوں نے نوجوان کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا پر ’عبدالقدیر کو انصاف دو‘ ٹرینڈ بنایا تھا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز، آئی جی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
فیصل آباد : سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 3 بھائی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان مقتول کے رشتے دار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بوگنی میں سات سالہ بچے علی حسن سے زیادتی اور قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان نواز،شہباز اور ارشد نے بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور قتل کے بعد فرار ہوگئے تھے، ملزمان مقتول کے رشتے دار ہیں ۔
بچے کےوالدکی مدعیت میں تھانہ صدرمیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، ننکانہ صاحب کےرہائشی تینوں ملزمان اسی گاؤں میں مقیم تھے۔
یاد رہے 15 اکتوبر کو فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والے سات سال کے بچے کی لاش قریبی کھیت سے ملی تھی۔
پولیس نے بتایا تھا کہ نواحی علاقے بوگنی میں ظفر اقبال نامی شخص کا سات سال کا بیٹا علی حسن پیر کی شام گھرسےکھیلنے نکلا تھا اورلاپتا ہو گیا تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم بچے کی لاش قریبی کھیت سے ملی۔
پولیس کا کہنا تھا بچے کے ناک اور کان سے خون بہنے کے نشانات موجود ہیں تاہم فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
حکام کے مطابق علی حسن کو3 بھائیوں نے زیادتی کے بعد قتل کیا تاہم تھانہ صدر میں نواز،شہبازاورارشد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، تینوں ملزمان مفرورہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
فیصل آباد : سات سالہ بچے کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور ملزمان لاش کھیت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والے سات سال کے بچے کی لاش قریبی کھیت سے مل گئی۔
پولیس نے بتایا کہ نواحی علاقے بوگنی میں ظفر اقبال نامی شخص کا سات سال کا بیٹا علی حسن پیر کی شام گھرسےکھیلنے نکلا تھا اورلاپتا ہو گیا تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم بچے کی لاش قریبی کھیت سے ملی۔
بچے کی لاش ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کا کہنا ہے بچے کے ناک اور کان سے خون بہنے کے نشانات موجود ہیں تاہم فرانزک ٹیم نے شواہداکٹھے کرکے لاش اسپتال منتقل کردی ہے۔
پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، علی حسن کو3 بھائیوں نے زیادتی کے بعد قتل کیا تاہم تھانہ صدر میں نواز،شہبازاورارشد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، تینوں ملزمان مفرورہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ملازم نے چودہ سالہ مریضہ کو بیہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ملازم نے چودہ سالہ مریضہ کو بیہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد ملزم احسان فرار ہو گیا تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
افغان آباد کی رہائشی نازیہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے خاوند کا واقف کار احسان الائیڈ اسپتال میں ملازم ہے، احسان نے اس کی چودہ سالہ بیمار بیٹی نور فاطمہ کے ٹیسٹ کروانے کے لئے اسپتال بلایا اور اسے لیبر روم میں لے گیا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو انجکشن لگا کر بیہوش کرنے کے بعد زیادتی کی، کافی دیر تک واپس نہ آنے پر وہ کمرے میں گئی تو ملزم بچی سے زیادتی کر رہا تھا جو انہیں دیکھ کر فرار ہو گیا۔
تھانہ سول لائن پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ نازیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔