Tag: فیصل آباد ایئرپورٹ

  • جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں محمد شمریز اور محمد ضمیر شامل ہیں دونوں مسافروں کا تعلق گجرات سے ہے، مسافروں نے جعلی ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کی۔

    ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

  • فیصل آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے بند

    فیصل آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے بند

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے کو بند کردیا گیا، رن وے 17 مئی تک بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے اپنے جاری کردہ نوٹس ٹو دی ایئر مین (نوٹم) میں کہا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 03 آر تعمیراتی کام کے باعث 24 اپریل تا 17 مئی 2023 تک بند رہے گا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے باعث رن وے نمبر 03 آر پر بھاری مشینری لگادی گئی ہے۔

    نوٹم میں پائلٹس کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • فیصل آباد سے براہ راست یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کی تیاری

    فیصل آباد سے براہ راست یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کی تیاری

    فیصل آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے عالمی معیار کی سہولت فراہم کرنے پر کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ سے براہ راست یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی توسیع کا منصوبہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    سیکنڈری رن وے کی تعمیر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے جون تک مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، مرکزی رن وے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 سال میں مکمل ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی اپ گریڈنگ عالمی معیار کی ہوگی، رن وے پر جہاز کی لینڈنگ میں رہنمائی کے لیے جدید سسٹم بھی نصب کیے جائیں گے۔

    اتھارٹی کے مطابق رن وے کی تعمیر سے ہیوی اور لانگ رینج کے بوئنگ 777 طیارے لینڈ کر سکیں گے جس سے سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا جبکہ بھاری زرمبادلہ بھی آئے گا۔