Tag: فیصل آباد

  • بچوں کی لڑائی:  مخالفین نے  گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی  کے  بال کاٹ کر چہرہ کالا کر دیا

    بچوں کی لڑائی: مخالفین نے گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کے بال کاٹ کر چہرہ کالا کر دیا

    فیصل آباد : بچوں کی لڑائی کی رنجش پر فیصل آباد گھر میں گھس کر 16 سالہ لڑکی کے بال کاٹ کر چہرہ کالا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چک 558 میں بچوں کی لڑائی کی رنجش پر سات افراد نے 16 سالہ لڑکی پر تشدد کرکے بال کاٹے اور چہرہ کالا کر دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بچوں کی لڑائی پر ریاض اور خالد کے اہلخانہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی ، اسی رنجش پر ملزمان نے بدھ کے روز ریاض کے گھر گھس کر اس کی سولہ سالہ بیٹی ثنا کو زبردستی بازار میں لا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ثنا کے سر کے بال کاٹ دیئے اور چہرہ بھی کالا کیا تاہم ماموں کانجن پولیس نے ریاض کی مدعیت میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تین ملزمان سلطان ، اس کے بیٹے خالد اور ساتھی مظہر کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تین خواتین انور بی بی ، ذکیہ ، نصرت سمیت چار ملزمان فرار ہیں۔

  • ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں دن دہاڑے ڈکیتی کے دوران خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، بھٹہ مزدور بیوی کے ہمراہ سامان خریدنے جارہا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھٹہ مزدور سے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے 2500 روپے، موبائل چھینا، دوسرے ایک ڈاکو نے خاتون کو کھیت میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار میں شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    فیصل آباد: بھڑولیاں والا میں زمیندار نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں بھڑولیاں والا میں میاں بیوی نے 3 بچیوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق طاہر اور اسکی بیوی ناہید نے غربت اور قرض سے تنگ آ کر اقدام کیا، طاہر نے مختلف افراد سے 3 لاکھ روپے ادھار لے رکھے تھے، قرض کی رقم واپس نہیں کرسکتا تھا اس لیے بیٹیوں کو قتل کیا اور خودکشی کی۔

    فیصل آباد پولیس کا بتانا ہے کہ بیٹیوں کے قتل کے بعد میاں بیوں نے خودکشی کی،  طاہر نے بیٹیوں کو مارنے اور خودکشی سے پہلے خط بھی تحریر کیا۔

    خط میں طاہر نے لکھا کہ بیوی بچوں کی کفالت نہ کر سکتا تھا اس وجہ سے یہ قدم اٹھا رہا ہوں، اگر کوئی قرض مانگے تو میرا گھر بیچ کر ادا کر دینا اہلخانہ کو اس لئے قتل کیا تاکہ بہن بھائیوں پر مالی بوجھ نہ پڑے، میرے بعد میری بیٹیاں کہاں جاتیں، لوگوں نے انہیں برا بھلا کہنا تھا۔

  • 10 سال کی بچی سے شادی کرنیوالا دولہا اسماعیل گرفتار

    10 سال کی بچی سے شادی کرنیوالا دولہا اسماعیل گرفتار

    فیصل آباد میں پولیس نے 10 سال کی بچی سے نکاح کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    پولیس کے مطابق فیصل آباد میں کم عمر بچی سے شادی کرنے والے دلہا، نکاح خواں، گواہوں اور دلہن کے والد کیخلاف مقدمہ درج  کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  دلہا کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ اسماعیل جتوئی نے پانچویں جماعت کی طالبہ مسکان سے شادی کی، جس کے بعد دلہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم نکاح خواں، گواہوں اور دلہن کے والد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے 2 ہفتے قبل 10 سال کی بچی سے شادی کی تھی، کم عمر بچی کے نکاح کے بعد رخصتی بھی کر دی گئی تھی۔ دلہا کی گرفتاری کے بعد دلہن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہےہیں

  • فیصل آباد: فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں سے زیادتی

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں کو زیادتی کا نشان بنایا گیا، ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹری میں 2 کمسن بچیوں کو فیکٹری کے ٹھیکیدار نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

    13 سالہ شائستہ اور 12 سالہ ثمینہ فیکٹری میں کام کرتی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ ایک بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

    ایک متاثرہ بچی نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم شہباز بہانے سے ہم دونوں کو ایک طرف لے گیا، بعد ازاں ٹھیکیدار نے باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا مالک بچیاں اغوا کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ بلوچنی میں درج کرلیا گیا ہے، ملزم شہباز فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

  • لندن میں پاکستانی طالبہ حنا بشیر کا قتل، ممبر پارلیمنٹ کا وزیر اعظم سے اقدامات کا مطالبہ

    لندن میں پاکستانی طالبہ حنا بشیر کا قتل، ممبر پارلیمنٹ کا وزیر اعظم سے اقدامات کا مطالبہ

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ طالبہ حنا بشیر کے قتل نے پاکستانی کمیونٹی کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے بہیمانہ قتل نے پاکستانی کمیونٹی میں تحفظ کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔

    علاقے کے ممبر پارلیمنٹ نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا اور برطانوی وزیر اعظم سے خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ممبر پارلیمنٹ سام ٹیری نے کہا کہ انھوں نے پاکستانی طالبہ حنا بشیر اور زارا علینہ کے قتل کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سخت سزاؤں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تربیت بھی ضروری ہے، تاکہ خواتین خود کو محفوظ سمجھیں، انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ہر تین روز میں ایک عورت کو قتل کر دیا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین پر تشدد کو بھی نفرت پر مبنی جرم (ہَیٹ کرائم) قرار دیا جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ خواتین کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف محمد بشیر خان ککے زئی ٹھیکیدار کی بیٹی حنا بشیر کی میت پاکستان پہنچ گئی ہے، اور اس کے نماز جنازہ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق مقتولہ حنا کی نماز جنازہ ہفتہ 30 جولائی صبح ساڑھے 9 بجے جڑانوالہ چک نمبر 56 میں ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ حنا بشیر کے فیملی فرینڈز کا کہنا ہے کہ وہ پیر 11 جولائی کو لندن کے الفرڈ علاقے میں ڈنر سے قبل ایک دوست کے گھر کھانے کی کچھ اشیا لینے گئی، اور پھر واپس نہیں آئی، 14 جولائی کو پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے اس کی لاش جنگل سے ایک سوٹ کیس سے برآمد کر لی۔

    معلوم ہوا کہ پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل اس کا دوست 26 سالہ محمد ارسلان خان تھا، جو اسی کے گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور حال ہی میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے لندن آیا تھا، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے، ارسلان نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

  • جائیداد نام نہ کرنے کا انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے

    جائیداد نام نہ کرنے کا انجام، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کر ڈالے

    فیصل آباد: شوہر نے جائیداد نام منتقل نہ کرنے پر بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فيصل آباد کے علاقے چک61 میں شوہر نے بیوی کوقتل کرکےلاش کے ٹکڑے کردیئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد نے جائیداد اپنے نام منتقل نہ کرنے پر بیوی کوقتل کیا اور فوزیہ کی لاش کے ٹکڑے کرکے سیم نالےمیں پھینک دیئے۔

    پولیس کے مطابق ملزم شاہد اور ساتھی قتل کے بعد فرار ہوگئے ، جس کے بعد تھانہ بلوچنی میں شاہد،آصف اور2نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کےباپ عبدالرزاق کی مدعیت میں درج مقدمےمیں 2دفعات شامل کی گئی۔

    بعد ازاں پولیس نے چک 61میں بیوی کےقتل کے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، ملزم نےاعتراف جرم کرلیا ہے۔

  • فیصل آباد، ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس نے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا

    فیصل آباد، ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر پولیس نے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا

    فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر ملزمان کے بچوں اور خواتین کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے 5 افراد کے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ملزمان کے 2 بچوں اور 3 خواتین کو غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے ننکانہ روڈ پر 28 جون کو قتل کی دشمنی پر مخالفین نے وین میں سوار 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں ناکامی پر ان کے پانچ اور سات سال عمر کے 2 بچوں اور تین خواتین کو غیرقانونی طور پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کو ساری رات ویمن تھانے کے کمرے میں رکھا گیا جبکہ بچوں کو تھانہ کوتوالی کی حوالات میں خطرناک ملزمان کے ساتھ بند کیا گیا، سخت گرمی سے بے حال بچے تھانے میں آنے والے شہریوں کی منت سماجت کرتے رہے کہ انہیں یہاں سے رہا کروایا جائے۔

    اے آر وائی نیوز پر حوالات میں بند بچوں کی خبر نشر ہونے پر آر پی او فیصل آباد رفعت مختار نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران اور عملے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی جس کے بعد بچوں اور خواتین کو رہا کردیا گیا۔

    سی پی او سہیل چوہدری کے مطابق ملزمان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے پکڑا تھا اب انہیں گھر بھجوادیا گیا ہے۔

  • فیصل آباد سے براہ راست یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کی تیاری

    فیصل آباد سے براہ راست یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کی تیاری

    فیصل آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے عالمی معیار کی سہولت فراہم کرنے پر کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ سے براہ راست یورپ اور برطانیہ کے فضائی آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی توسیع کا منصوبہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    سیکنڈری رن وے کی تعمیر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے جون تک مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، مرکزی رن وے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 سال میں مکمل ہوگا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی اپ گریڈنگ عالمی معیار کی ہوگی، رن وے پر جہاز کی لینڈنگ میں رہنمائی کے لیے جدید سسٹم بھی نصب کیے جائیں گے۔

    اتھارٹی کے مطابق رن وے کی تعمیر سے ہیوی اور لانگ رینج کے بوئنگ 777 طیارے لینڈ کر سکیں گے جس سے سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا جبکہ بھاری زرمبادلہ بھی آئے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں پناہ گاہ کا افتتاح کردیا

    فیصل آباد : وزیراعظم عمران خان نےفیصل آباد میں پناہ گاہ کاافتتاح کردیا ،عمران خان نےپناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ کھانا کھایا ۔

    تفصیلات کے مطابق غریب اور بے گھر افراد کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں جاری ہے ، عمران خان نے دورہ فیصل آباد کےدوران پناہ گاہ کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی موجود تھے۔

    حکام نے وزیراعظم کو پناہ گاہ کادورہ کرایا اور پناہ گاہ میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں پر بریف کیا ، عمران خان نےپناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ کھانا بھی کھایا جبکہ پناہ گاہ سے متعلق یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    یاد رہے 3 روز قبل بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر بے سہارا افراد کے لیے اقدامات کرتے ہوئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ہدایت پر پنجاب میں بے سہارا افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم

    92 عارضی پناہ گاہوں میں 17 سو افراد کو منتقل کیا جا چکا ہے جنہیں کھانے پینے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے، بہاولپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں 8 پناہ گاہیں قائم کی گئی، جن میں 241 افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف شہروں میں پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں، انھوں نے ہدایت کی تھی کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے۔ پنجاب اور پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا اور عارضی پناہ گاہیں فراہم کرے۔