Tag: فیصل آباد

  • فیصل آباد: طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل، ملزمان آزاد، مظاہرین پرلاٹھی چارج

    فیصل آباد: طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل، ملزمان آزاد، مظاہرین پرلاٹھی چارج

    فیصل آباد : جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ احمد کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان چھ روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے، یونیورسٹی طلبہ نے احتجاج کیا تو پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا، عابدہ کو انصاف دوسوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    عابدہ کو درندگی کا نشانہ کس نے بنایا؟ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ایم اے انگلش فورتھ ائیر کی طالبہ عابدہ احمد کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چھ ملزمان اب تک پکڑے نہ جا سکے۔

    جڑانوالا کی بیس سالہ عابدہ یونیورسٹی سے واپسی پر اغواء کی گئی اورچوتھے دن نالے سے اس کی لاش ملی، میڈیکل رپورٹ نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی کردی۔

    مقتولہ کا بوڑھا والد احمد علی دہائیاں دیتا رہ گیا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا، یونیورسٹی کے طلباء احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔

    طالبات پر ظلم ڈھانے والوں کو پکڑنے کے بجائے پولیس نے چناب چوک پرطلباء پر لاٹھی چارج کیا اور ان کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ ڈالا، دوسری جانب سوشل میڈیا پر عابدہ کو انصاف دو کے نام سے مہم بھی جاری ہے لیکن کئی دن بعد بھی طالبہ کےقاتل قانون کی گرفت سے دور ہیں۔

    اس حوالے سے سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی نہ کرنے پر تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او کو معطل کیا جاچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • فیصل آباد : لیڈیز ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ، منیجر کا اعتراف جرم

    فیصل آباد : لیڈیز ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ، منیجر کا اعتراف جرم

    فیصل آباد میں ملبوسات کے مشہور برانڈ کےخواتین ٹرائی روم میں کیمرے لگانے کا معاملہ۔۔شاپ مینجر نے لیڈیز ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈنگ کا اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ٹرائل روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے معاملے پر گرفتار مینیجر نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    پولیس کی حراست میں تفتیش کے دوران دکان کے مینجر فیاض نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے لیڈیز ٹرائی روم میں نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی ریکارڈنگ کر رہا تھا۔

    ملزم فیاض نے بتایا کہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں کمپیوٹر سے ڈیلیٹ کردیا کرتا تھا، اس نے کوئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کی۔

    پولیس ملزم مینجر فیاض اورسیلزمین رضوان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے دونوں کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی۔

    واضح رہے کہ سات فروری کو فیصل آباد کی پیپلزکالونی میں واقع معروف برانڈ کی ڈریس شاپ کے لیڈیز ٹرائی روم میں نصب خفیہ کیمرے پکڑے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : ملبوسات کے ٹرائل روم میں کیمرا‘ مزید دو افراد گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : چھ سالہ بچی کا قاتل5روز بعد بھی آزاد، لواحقین کو دھمکیاں

    فیصل آباد : چھ سالہ بچی کا قاتل5روز بعد بھی آزاد، لواحقین کو دھمکیاں

    فیصل آباد : چھ سالہ بچی کا قاتل پانچ روزبعد بھی نہ پکڑا جا سکا، ملزمان بچی کے اہلخانہ کو مقدمہ واپس لینے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں چھ سالہ بچی کے قاتل تاحال آزاد ہیں، اہلخانہ کومقدمہ واپس لینے کیلئےجان سے مارنےکی دھمکیاں ملنے لگیں۔

    فیصل آباد کےعلاقے ملکھاں والا میں اٹھائیس نومبرکو قرض کی قسط میں ادائیگی میں تاخیر پر ملزم اجمل چیمہ نے وارث مسیح پر فائرنگ کردی تھی، جس کی زد میں آکر مقروض کی چھ سالہ بیٹی مائرہ کی جان چلی گئی۔

    ملزم کے ساتھیوں نے وارث مسیح کے گھرمیں ایک مرتبہ پھر دھاوا بول دیا، پولیس کے مطابق ملزم اجمل کی بیوی،5بھائیوں سمیت 12افراد وارث مسیح کے گھر پہنچ گئے۔

    ملزمان نے اجمل کے خلاف قتل کا مقدمہ واپس لینے کےلئے دباؤ ڈالا، لواحقین کے انکار پر ملزمان نے وارث اور اس کے خاندان کو بھی قتل کی دھمکیاں دیں۔


    مزید پڑھیں: پیسوں کی لین دین نے 6 سالہ بچی کی جان لے لی


    فیصل آباد کے صدرتھانے میں ملزم اجمل چیمہ سمیت بارہ افراد کیخلاف چھ سالہ مائرہ کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعہ کو پانچ روز گزرنے کے بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد : نامعلوم افراد معذورنومولود بچی کو فٹ پاتھ پرچھوڑ گئے

    فیصل آباد : نامعلوم افراد معذورنومولود بچی کو فٹ پاتھ پرچھوڑ گئے

    فیصل آباد : سفاک والدین ایک نومولود معذور بچی کو سڑک کنارے پھینک گئے، پولیس اہلکار نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، نامعلوم افراد ایک معذور نومولود بچی کو جیل روڈ کی فٹ پاتھ پر مرنے کیلئے چھوڑ کر چلے گئے۔

    مذکورہ بچی کا ایک پیر ٹیڑھا تھا اور شاید اسی لیے اس کے ماں باپ نے اسے اپنانا گوارا نہ کیا، بعد ازاں ایک پولیس اہلکار نے بچی کو لاوارث حالت میں دیکھا تو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو اطلاع دی۔

    اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر سی پی بی کے رضاکاروں نے بچی کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہلال احمر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔


    مزید پڑھیں: نومولود بچی پیدا ہوتے ہی چلنا شروع


    اس کے علاوہ رات گئے رنگ پور میں بھی ایک نوزائیدہ بچی ملی ہے جسے ایک شہری نے اسے رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچی صحت مند ہے، پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔


    مزید پڑھیں: لاہور، قبر سے نومولود بچی کی لاش غائب


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصل آباد کے شہری نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی

    فیصل آباد کے شہری نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی

    لاہور : تین رکنی بارات لے جا کر فیصل آباد کے سجاد نے سادگی سے شادی کی مثال قائم کردی، دولہا چنگچی اور بس میں سسرال جاکر دلہن کو بیاہ کر لے آیا، بارات میں دلہا کی ماں بھانجی اوررشتہ کرانے والی خاتون شامل تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے رہائشی اور موٹر سائیکلوں کے پنکچر لگانے والے نوجوان سجاد محمود نے انتہائی سادگی سے شادی کر کے مثال قائم کرد ی۔

    سجاد نے شادی میں کسی دوست یا رشتہ دار کو مدعو نہیں کیا مگر ساری رسمیں ادا کیں، اپنی ماں بھانجی اور رشتہ کروانے والی خاتون کے ہمراہ سجاد گھر سے چنگ چی سے کھڑریانوالا اور پھر ایک عا م بس میں سوار ہوکر لاہور پہنچا۔

    سسرالی گاؤں جلو پہنچنے کے لئے ایک جاننے والے نے اپنی گاڑی فراہم کی، نکاح کے بعد دودھ پلائی کی رسم میں بڑی مشکل پیش آئی مگر سالی نے دو ہزار روپے کھرے کرلئے۔

    سب اخراجات سادگی سے انجام پائے۔ تین رکنی بارات کو کھانا کھلایا گیا۔ رخصتی کا وقت آیا تو گاڑی جاچکی تھی، سجاد اپنی دلہنیا کوچنگ چی رکشے میں ہی واپس لے گیا۔

  • ن لیگ کے 100 یوسی چیئرمین پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے

    ن لیگ کے 100 یوسی چیئرمین پارٹی کے خلاف پھٹ پڑے

    فیصل آباد : ن لیگ کے سو سے زائد چیئرمینوں نے استعفوں کی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں یوسی چیئرمین اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف پھٹ پڑے۔ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دےدیا۔

    پولیس پر نیشنل ایکشن پلان ناکام بنانے کا الزام بھی لگادیا.فیصل آباد میں نواز لیگ کے بلدیاتی نمائندوں نے پولیس کارروائیوں کےخلاف سات دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

    سوسےزائد چیئرمینوں نےاستعفوں کی دھمکی دےڈالی۔ یو سی چیئرمینز نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بااثر شخصیات کی ایماء پر ہراساں کی جارہاہے۔

    منتخب عوامی نمائندوں نے کہا کہ اگر کارروائی کرنے والے پولیس افسران کو معطل نہ کیا گیا تو مستعفی ہوجائیں گے۔

    ن لیگی چیئرمینز نے کہا کہ پولیس نیشنل ایکشن پلان کوناکام بنارہی ہے۔ یاد رہے کہ فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات کےدوران لیگی رہنما عابد شیرعلی اوررانا ثناءاللہ گروپ آمنے سامنے آگئے تھے۔

     

  • اسکول طالبات نے عابد شیر علی کو لاجواب کردیا

    اسکول طالبات نے عابد شیر علی کو لاجواب کردیا

    فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت عابد شیرعلی نے فیصل آباد میں اسکول کادورہ کیا اورطالبات سے سبق سنا،طالبات نے تو سبق سنادیا لیکن وزیرصاحب ان کے سوال کا جواب نہ دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیرعلی فیصل آباد میں گرلزاسکول ناظم آباد پہنچے تو طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا، اس موقع پر بچیاں پھول لیے کھڑی تھیں، وزیرمملکت وہ ہی پھول بچیوں پرہی نچھاورکر دیئے۔

    عابدشیرعلی خاصے خوشگوارموڈ میں تھے، وزیرمملکت نےاسکول میں مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور طالبات سے سبق بھی سنا جو انہوں نے فرفر سنادیا۔

    اسکول کی طالبات کی جانب سے جب وزیرمملکت سےسوال کیا گیا تو موصوف کی سٹی گم ہوگئی، بچیوں کا کہنا تھا کہ ’’آپ جب بھی اسکول آتےہیں، بجلی نہیں ہوتی‘‘ عابد شیرعلی طالبات کےسوال کا جواب نہ دے سکے اور صرف اتنا کہنے پراکتفا کیا کہ بجلی اپنے وقت پر آجائے گی۔

    اسکول کی میڈم نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو خبر ہے کہ بجلی کے وزیرآئے ہیں۔ یاد رہے کہ عابد شیرعلی نے اسکول میں تو بچیوں کا سبق سنا لیکن کچھ عرصہ قبل وہ قومی اسمبلی میں بھی اپنا سبق نہیں سنا سکے تھے۔

  • وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس ، یوم علی کی سیکیورٹی کا جائزہ

    وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس ، یوم علی کی سیکیورٹی کا جائزہ

    اسلام آباد: صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کی زیر صدارت امن و امان اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے اور یوم علی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    راناثنااللہ کی قیادت میں سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی لاہور آمد اور دھرنے کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ منہاج القرآن انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہا جائے اور 38 نکاتی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے۔

    راناثنااللہ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی اور خصوصی طور پر یوم علی کےموقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

  • فیصل آباد : فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے تین محنت کشوں کا لرزہ خیز قتل

    فیصل آباد : فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے تین محنت کشوں کا لرزہ خیز قتل

    فیصل آباد : فٹ پاتھ پرسوئے ہوئے تین محنت کشوں کوقتل کردیا گیا، ایک مقتول سزائے موت کے مقدمےمیں بری ہوا تھا۔ عدالت نے موت کی سزا ٹالی لیکن دشمنوں نے مار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاون کے علاقے میں فُٹ پاتھ پر سوئےتین محنت کش پُرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے.

    کینال روڈ پر ہوٹل مالک غلام اصغر،مشتاق اور اکرم دکانوں کے باہر سورہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان تینوں کے سروں پر تیز دھار آلے سے وار کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تاہم قتل؛ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اکرم پر دو افراد کے قتل کاالزام تھا ۔ ہائی کورٹ سے بری ہونے کے بعد وہ فیصل آباد آگیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ قتل اسی دشمنی کا نتیجہ ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں فیصل آباد کا رہائشی اکرم، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی غلام اصغر اور جڑانوالہ کا رہائشی مشتاق ہے، پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے.

    پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیں ہیں ،جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔

     

  • پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    پاکستان کپ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کل فائنل میں مد مقابل

    فیصل آباد : پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل کل پنجاب اور خیبرپختون خوا کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کل دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا، فیصلے کی گھڑی آگئی۔ پنجاب اور کے پی کے نے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انٹری دے دی۔

    یونس خان نے تنازعہ حل ہونے کے بعد فیصل آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ فائنل میں اسٹار بیٹسمین کے پی کے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیبرپختونخوا کی ٹیم نے لیگ راؤنڈ میں چار میچز کھیلے۔ تین جیتے۔ اسلام آباد کے خلاف ٹیم ناکام رہی۔ ادھر پنجاب کی ٹیم نے اہم معرکے میں سندھ کو زیرکرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    لیگ راؤنڈ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل اتوار کی دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔