Tag: فیصل آباد

  • یونس خان’’پاکستان کپ‘‘چھوڑ کر کراچی روانہ

    یونس خان’’پاکستان کپ‘‘چھوڑ کر کراچی روانہ

    فیصل آباد: پاکستان کپ میں خیبرپختونخواہ کے کپتان یونس خان ٹورنامنٹ ادھوراچھوڑ کرکراچی روانہ ہوگئے۔

    یونس خان کو امپائرسے بحث مہنگی پڑگئی، پاکستان کپ میں خیبر پختونخواہ کے کپتان پرمیچ فیس کاپچاس فیصد جرمانہ عائدکردیاگیا، پنجاب کےخلاف میچ میں یونس خان نے رن آؤٹ ہونے پر امپائر سے اعتراض کیا، یونس خان اورامپائرمیں بحث ہوئی، جس پرامپائرنے میچ ریفری کو شکایت لگادی۔

    اس سے قبل یونس خان نے اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کے خلاف اپیل مسترد ہوجانے پر بھی امپائرسے الجھ پڑے تھے، یونس خان کو فیلڈامپائرسے تلخ کلامی پرنوٹس بھیجاگیا، لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا، میچ ریفری کے بلانے پر بھی یونس خان نہیں گئے۔

    جرمانے کی خبرسن کریونس خان آؤٹ آف کنٹرول ہوئے اوراحتجاجا پاکستان کپ چھوڑکرکراچی روانہ ہوگئے،ذرائع کے مطابق کے پی کے کی قیادت احمد شہزاد کریں گے۔

  • پاکستان کپ، سندھ نے بلوچستان کو باآسانی42رنز سے شکست دیدی

    پاکستان کپ، سندھ نے بلوچستان کو باآسانی42رنز سے شکست دیدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ میں سندھ نے بارش سے متاثرہ میچ میں بلوچستان کو باآسانی بیالیس رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کردیا،سندھ کی جانب سے خرم منظور اور سمیع اسلم نے سینچریاں بنائیں۔

    پاکستان کپ میں سندھ کی ٹیم نے خرم منظور اور سمیع اسلم کی سینچریوں کی بدولت بلوچستان کو زیر کرکے دھماکہ خیز آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے ایک سو اڑتالیس رنز کی نہ صرف شراکت قائم کی بلکہ دونوں نے سینچریاں بھی جڑ دیں۔

    پینتالیس اوورز کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ کو اکتیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا، جس کے باعث بلوچستان کو اکتیس اوورز میں دو سو انتیس رنز کا ہدف ملا۔

    ہدف کے تعقب میں بلوچستان کے بیٹنسمین سندھ کے بولرز کے آگے جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے، صرف کپتان اظہر علی ڈٹے رہے اور سینچری بھی اسکور کی لیکن ان کی سینچری بلوچستان کو فاتح نہ بناسکی، جو مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو چھیاسی رنز ہی بناسکی، خرم منظور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • فیصل آباد: پاکستان کپ کاآغاز بلوچستان نے پنجاب کو12رنزسےشکست دےدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کاآغاز بلوچستان نے پنجاب کو12رنزسےشکست دےدی

    فیصل آباد: پاکستان کپ کامیلہ سج گیا۔ افتتاحی میچ میں اظہرعلی کی بلوچستان نےشعیب ملک کی پنجاب کوبارہ رنزسےشکست دےدی۔

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان کپ کامیدان سج گیا۔ پہلےمیچ میں شعیب ملک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ بلوچستان کاآغازمایوس کن رہا، کپتان اظہرعلی دوسرےہی اوورمیں پویلین لوٹ گئے۔

    بلوچستان کے عمراکمل، بابراعظم اورشاہد یوسف نے اچھی باری کھیلی،وکٹ پرنظرجمانےکےباوجود بڑی اننگزنہ کھیل سکے، بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورکھیلےبغیردوسوپندرہ رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ عامر یامین، ذوالفقاربابر ،شعیب ملک اورعمادبٹ نےدودووکٹیں حاصل کی۔

    ہدف کےتعاقب میں تمام نظریں سلمان بٹ پرتھی،لیکن عمرگل نےسلمان بٹ کووکٹ پررکنےنہ دیا، اسد شفیق اورمحمدرضوان نےمزاحمت دکھائی،لیکن دونوں کےآؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی۔

    شعیب ملک دورنزبناکراظہرعلی کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔پنجاب کی ٹیم دوسوتین رنزپرآؤٹ ہوگئی، بلوچستان کےکپتان اظہرعلی اورجنیدخان نے تین، تین اورعمرگل نےدو وکٹیں حاصل کی۔

  • عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، عابد شیرعلی

    عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، عابد شیرعلی

    فیصل آباد: وزیرمملکت عابد شیر علی کہتے ہیں کہ عمران خان ایک جھوٹ کانام ہے، عمران خان نےپاکستان کونقصان پہنچایا۔

      فیصل آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پینتیس پنکچرکےبیان پرکہاکہ سیاسی تھا، عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان ایک جھوٹ کا نام ہے۔

    عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سےکراچی میں اموات ہوئیں، کراچی کے لوگوں کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ الطاف حسین کےخلاف برطانیہ میں مقدمات چل رہےہیں۔

  • نوجوان کو زندہ جلانے کی کوشش، نہرمیں کود کر جان بچائی

    نوجوان کو زندہ جلانے کی کوشش، نہرمیں کود کر جان بچائی

    فیصل آباد: موٹرسائیکل سوارنوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگانے کی کوشش کی گئی تو زخمی نوجوان نے نہرمیں چھلانگ لگاکرجان بچائی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر نوجوان کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر آگ لگانے کی کوشش کی گئی، سمندری روڈ پرموٹر سائیکل سوارظفرشہزاد کوچارافراد نےروکا اور ڈنڈوں لاتوں اور گھونسوں سےتشدد کرنا شروع کردیا۔

    حملہ آوروں نےظفر پرپٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش تو اس نے خود کو ملزمان کے چنگل سے چھڑاکر قریبی نہر میں چھلانگ لگادی تاہم ملزمان موٹر سائیکل کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

    زخمی نوجوان ظفر کے بھائی نے بتایا کہ بلال نامی ملزم نے گزشتہ رات کو ظفر سے جھگڑا کیا تھا، اور اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ظفر کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا۔

    ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا پولیس نےمعاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

  • ایم کیو ایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھے ہیں، عابد شیرعلی

    ایم کیو ایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھے ہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیرمملکت عابدشیرعلی نے الزام لگایا ہےکہ ایم کیوایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھےہیں،ایم کیوایم نےصولت مرزاکی پھانسی رکوانےکے لیے وزیراعظم نوازشریف سےرابطہ کیا تھا۔

    بجلی وپانی کےوزیرعابدشیرعلی نےایم کیوایم کےخلاف آتش بیانی کردی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی لندن میں بیٹھ کر فوج کو للکار رہا ہے۔

    ایم کیو ایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھے ہیں،سو سوافراد کے قاتل نائن زیرو سے پکڑے جارہے ہیں،اس طرح کے مزید نائن زیرو بھی ختم کرنا پڑے تو کریں گے۔

    عابد شیرعلی نےکہا کہ ایم کیوایم قتل کرکے فوج پرالزام لگاتی ہے،فوج پر تنقید کرنے والی ہر زبان کاٹ دیں گے، انہوں نے دعوٰی کیا کہ ایم کیوایم نےصولت مرزاکی پھانسی رکوانےکےلیےوزیراعظم نوازشریف سےرابطہ کیا تھا۔

    عابد شیرعلی نےکہاکہ عمران خان حکومت کی کوشش سےہونےوالے امن کی وجہ سے کراچی میں جلسے کرسکے،انہوں نے نویدسنائی کہ دوہزارسترہ لوڈشیڈنگ خاتمےکاسال ہوگا۔

  • سزائے موت کے 3 قیدیوں کی پھانسی دیدی گئی

    سزائے موت کے 3 قیدیوں کی پھانسی دیدی گئی

    پنجاب: گجرانولہ میں سزائے موت کے دو اور فیصل آباد میں ایک مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ فریقین میں صلح پر دو مجرموں کی سزا پانچ دن کے لئے مؤخر کردی گئی۔

    گجرانوالہ اور فیصل آباد میں سزائے موت کے منتظر تین قیدی اپنے منطقی انجام کو پہنچے جبکہ فیصل آباد میں دو مجرموں کی پھانسی کا عمل پانچ روز کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

    گجرانوالہ سینٹرل جیل میں مجرم اعجاز اور عبدالجبار کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا، مجرم اعجاز کو انیس سو پچانوے جبکہ عبدالجبار کو دوہزار ایک میں قتل ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    فیصل آباد سینٹرل جیل میں مجرم ظفر کو پھانسی دے دی گئی، مجرم ظفر نے دوہزار پانچ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر خاتون کو قتل کیا تھا۔

  • فیصل آباد: پشاورسے اسلحہ اسمگل کرنے والے2 ملزمان پکڑے گئے

    فیصل آباد: پشاورسے اسلحہ اسمگل کرنے والے2 ملزمان پکڑے گئے

    فیصل آباد: دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سیکیورٹی ادارے پُرعزم ہیں، فیصل آباد میں پشاور سے اسلحہ اسمگل کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے۔

    فیصل آباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ پشاور سے اسلحہ آرہا ہے اور پھر ایک پلان تیار ہوا اور ایکشن کیا گیا۔

    اسلحہ اسمگلنگ کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے شہر بھر میں ناکے لگا دیئے، مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی سی ٹی ڈی فاروق ہندل کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ اور صابر کئی سال سے اسلحہ پشاور سے دیگر شہروں میں اسمگل کرتے تھے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: طیارہ حادثہ، شہید ایئرکموڈور شفقت مشتاق سپرد خاک

    ڈیرہ اسماعیل خان: طیارہ حادثہ، شہید ایئرکموڈور شفقت مشتاق سپرد خاک

    فیصل آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے ایئرکموڈور شفقت مشتاق کو فیصل آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    ایئرکموڈور شفقت مشتاق کی نماز جنازہ پہلے شورکوٹ کینٹ میں رفیقی ایئربیس پر ادا کی گئی، جس کے بعد شہید کا جسد خاکی فیصل آباد میں ان کی آبائی رہائش گاہ شادمان کالونی لایا گیا۔

    نماز جنازہ میں فضائیہ کے افسران ، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، شہید کے پسماندگان میں والدین ، بیوہ ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

  • عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کیخلاف سازش کی ہے، رانا ثناءاللہ

    عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کیخلاف سازش کی ہے، رانا ثناءاللہ

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہناہے کہ عمران خان نے دھرنے کے نام پر ملک کےخلاف سازش کی ہے۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد واقعہ کی فوٹیج تمام چینلزپرموجود ہے فائرنگ کا ملزم بھی گرفتار ہوچکا ہے‘ اب کس بات کا شورہے؟ ملزم کو ن لیگی کارکن ثابت کرنے کی ناکام کوشش پر پی ٹی آئی معافی مانگے۔

     انہوں نے کہا کہ عمران خان شاید اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اس لئے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نےرانا ثنااللہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گفتگو سے لگتا ہے کہ وہ فیصل آباد سانحے میں ملوث تھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث ان کی وزارت بھی واپس لی گئی۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف رانا ثناءاللہ کو ان کےمنطقی انجام تک پہنچائے گی اوروہ جلد ہی خود کو سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔