Tag: فیصل بن فرحان السعود

  • وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، اعلامیہ جاری

    وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توقع ہے صحت، سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا وزیراعظم نے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کیا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے صحت، سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی وزیرخارجہ نے شاہ سلمان بن عبد العزیزکا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں فروغ کے لیے سعودی ولی عہد کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کو ہرموقع پر بھرپور امداد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فارمہ سوٹیکل قابل تجدید توانائی میں سعودی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات

    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت دو طرفہ تعلقات اور خطےکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا وزیرخارجہ بننے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات

    اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • سعودی وزیرخارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے

    سعودی وزیرخارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی وزیرخارجہ ہم منصب شاہ محمود قریشی سےملاقات کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک روزہ دورے کے دوران سعودی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوگی۔ملاقاتوں میں باہمی تعلقات خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنےمیں کردار ادا کرتا رہے گا، اس کے علاوہ پاکستان خطے اور دنیا کےامن کیلئے کوششوں میں مدد بھی فراہم کرتا رہے گا۔