Tag: فیصل جاوید

  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے، گزشتہ روز ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا بانی پی ٹی آئی کورہا کیا جائے۔

    فیصل جاوید نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جلدرہا ہوں گے، سائفر کیس بھی ایک سے 2 سماعتوں میں ختم ہو جانا چاہیے، اس کیس کی پچھلی سماعت براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ امیدوارووٹر زکو ڈھونڈتے تھے ہمارے ووٹرز نے امیدواروں کو ڈھونڈا۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما و معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انشاءاللہ بانی پی ٹی آئی ہفتہ 10دن میں جیل سے باہر آجائیں گے۔

  • ‘عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے’

    ‘عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے، امپورٹڈ حکومت نے مقدمے بنا کر ہمیں اتنا بڑا دہشت گرد بنا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پر متعدد مقدمات کیے گئے، گنتی ختم ہوگئی لیکن مقدمات ختم نہیں ہورہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشت گرد بنا دیا، عمران خان پر ابھی بھی مقدمات درج ہیں.

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے، ملک میں معاشی استحکام تب ہی آئے گا جب سیاسی استحکام ہوگا۔

    عمران خان صبح اٹھتے ہیں تو ان کے سامنے نیا مقدمہ پڑا ہوتا ہے

    ‘امپورٹڈ حکومت نے مقدمے بنا کر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دہشت گرد بنا دیا ہے’

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے برے حالات ہیں، معیشت گر گئی ہے، شفاف انتخابات کی جانب جلد جائیں گے، پرامن احتجاج ہوگا۔

    ایک ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ آج سب سےبڑا مسئلہ پاکستان کی معیشت ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کا باعث ہے، غریب اورمتوسط طبقہ شدیدمشکلات کا شکار ہے،فیصل جاوید

    فیصل جاوید نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونےکی نہج پرپہنچ گیاہے، ایسی صورت میں عوام سے رجوع کرنا ناگزیر ہوگیا، ملک میں الیکشن واحد حل ہے۔

  • کراچی جلسہ :  فیصل جاوید نے بڑا دعویٰ کردیا

    کراچی جلسہ : فیصل جاوید نے بڑا دعویٰ کردیا

    ااسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے آج کراچی جلسے میں کم از کم 10 لاکھ سے زائد لوگوں کی آمد کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جاگتے رہنا پاکستان ہم حقیقی آزادی لیکررہیں گے، قوم نے غلامی کی زنجیروں کو توڑ ڈالا،امپورٹڈحکومت نامنظور۔

    ،فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں کے بعدعمران خان ایک بارپھروزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، آج کراچی جلسے میں کم از کم 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ سب پاکستان کےجھنڈےلیکرمزارقائدپہنچیں، لوگ پاکستان بنانے کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں، پوری قوم نے ملکر حقیقی آزادی کی جدوجہد کرنی ہے، سب نے ملکر امپورٹڈ حکومت نامنظور کردی، اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔

  • 6 ماہ کے دوران سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور

    6 ماہ کے دوران سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا، 6 ماہ میں 1.302 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے 6 ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مالی سال 22-21 کے دوران اب تک ہماری آئی ٹی برآمدات 1.302 ارب ڈالر کی ہوئیں۔ 21-2020 کی اسی مدت کے دوران 959 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں یہ 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے، امید ہے کہ ہم اس مالی سال کے دوران 3.5 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی توجہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے پر ہے، 2 سال میں آئی ٹی انڈسٹری کو دوگنا کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روزگار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ٹیک زونز قائم کیے جا رہے ہیں، آج ہم دنیا کی تیسری بڑی گیگ اکانومی ہیں۔

  • بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے: فیصل جاوید

    بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے، اس پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنے والے انسان نہیں، وحشی درندے ہیں، ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے۔

    اپنے ٹویٹ میں فیصل جاوید نے مزید کہا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ عملدر آمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔

  • حکومت اپوزیشن رابطوں کی حقیقت کیا؟ سینیٹر فیصل جاوید نے بتا دیا

    حکومت اپوزیشن رابطوں کی حقیقت کیا؟ سینیٹر فیصل جاوید نے بتا دیا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں کی حقیقت سے متعلق کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان بار بار وزیر اعظم عمران خان کو پیغامات بھجوا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو میں فیصل جاوید نے بتایا کہ اپوزیشن اراکین وزیر اعظم سے بار بار رابطے کر رہے ہیں اور یہ کہا جا رہا ہے کہ 1999 سے پہلے کے مقدمات معاف کر دیں تو ہم ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے سوال پر کہ یہ پیغامات کون بھجوا رہاہے؟ فیصل جاوید نے بتایا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سینئر قیادت یہ پیغامات دیتی ہے، شاہ محمود قریشی کو 3 مطالبات تحریری طور پر لکھ کر دیے گئے، 1999 سے پہلے کے مقدمات کی معافی کا مطالبہ کیاگیا، ایک ارب سے کم کرپشن پر مقدمات نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اور یہ کہ نیب منی لانڈرنگ مقدمات کو نہ دیکھے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا ان کے تمام مقدمات ہی منی لانڈرنگ سے متعلق ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جن 34 ترامیم کا کہاگیا ان میں ہر ترمیم کے بدلے ان کا ایک بندہ چھوٹ سکتا ہے، پوری پی ڈی ایم نے سلیم اللہ کلیم اللہ والا کھیل شروع کر دیا ہے۔

    استعفوں پر انھوں نے کہا میں چیلنج کرتا ہوں یہ استعفے اسپیکر کو دیں اگلے 5 منٹ میں قبول کر لیں گے، ہم ایاز صادق کی طرح استعفے پاس رکھ کر نہیں بیٹھیں گے، جب ہم نے استعفے دیے تو پارٹی میں 2 طرح کی رائے تھی، کچھ لوگ استعفے واپس لینے اور کچھ ہرگز واپسی کے حق میں نہیں تھے، جب کہ عمران خان اس وقت اسمبلیوں میں واپسی کے حق میں نہیں تھے۔

    این آر او سے متعلق سینیٹر نے کہا کہ این آر او ہمیشہ حکومتیں دیتی ہیں لیتی نہیں، جنرل مشرف سے این آر او لینے والوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو بھی دیے، اپوزیشن کی بات مذاق ہے کہ حکومت کو این آر او نہیں ملے گا، یہ سب وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے کے لیے پیچھے پڑے ہیں۔

    اپوزیشن کے جلسوں پر ان کا کہنا تھا حکومت کو دھرنے سے فرق پڑتا ہے نہ لانگ مارچ سے، ہم عدالتی احکامات کے نتیجے میں جلسوں کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر روکتے ہیں تو تصادم کا خطرہ ہے جو حکومت کسی صورت نہیں چاہتی، یہ الٹے بھی لٹک جائیں عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔

    کیاحکومتی لوگ اپوزیشن سے رابطہ کر رہے ہیں؟ اے آر وائی نیوز کے اس سوال پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پارلیمانی فورم کے ذریعے اپوزیشن سے رابطے کیے گئے ہیں، انھیں پیغام دیاگیا ہے کہ ڈیل اور این آر او کے علاوہ بات کرنا چاہیں تو ہم تیارہیں۔

  • حالات کی بہتری تک عوامی نمائندوں کواسی تنخواہ پر گزاراکرناہوگا، فیصل جاوید

    حالات کی بہتری تک عوامی نمائندوں کواسی تنخواہ پر گزاراکرناہوگا، فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک عوامی نمائندوں کواسی تنخواہ پر گزاراکرناہوگا ، سرے محل اور  ایون فیلڈ بنانے والے حکمران بھی تنخواہ لیتے رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں نےعام آدمی کو غریب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پرورگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہاحالات کی بہتری تک عوامی نمائندوں کواسی تنخواہ پر گزاراکرناہوگا، متوسط طبقے کے سینیٹرز کے مالی مسائل ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سابق حکمران کرپشن کی وجہ سے ارب پتی ہوئے ہیں، سرے محل اور ایون فیلڈ بنانے والے حکمران بھی تنخواہ لیتے رہے ہیں، کرپٹ حکمرانوں نےعام آدمی کو غریب کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تنخواہ کا ذکر عام آدمی کے تناظرمیں کیاتھا۔

    مزید پڑھیں : جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی، ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

    گذشتہ روز سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، انھوں نے بنی گالہ کی سڑک کاکام اپنی جیب سےکرایا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکمران عوام کاپیسہ اپنی عیاشیوں میں لگاتے تھے، ہم پارلیمنٹیرینز کو عام آدمی کے حالات بدلنے میں حصہ ڈالناہے، فوج نے بھی ہماراساتھ دیااپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

    انھوں نے مزید کہاتھا کہ  معیشت مکمل طورپر ٹھیک ہونے تک بل مؤخر کردیاگیا،گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔

  • جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی، ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

    جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی، ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے ، گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا ، چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1975 کاترمیمی بل پیش کیا گیا ، بل سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت 6 ارکان کی جانب سے پیش کیا۔

    اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، انھوں نے بنی گالہ کی سڑک کاکام اپنی جیب سےکرایا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکمران عوام کاپیسہ اپنی عیاشیوں میں لگاتے تھے، ہم پارلیمنٹیرینز کو عام آدمی کے حالات بدلنے میں حصہ ڈالناہے، فوج نے بھی ہماراساتھ دیااپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔

    معیشت مکمل طورپر ٹھیک ہونے تک بل مؤخر کردیاگیا،گزارش ہے فی الحال ارکان اسمبلی اسی تنخواہ پر گزارا کریں۔

    مزید پڑھیں : سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ، تحریک انصاف کا مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان

    یاد رہے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مسودہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافےکی کوششوں کاحصہ نہیں بنےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہےجب کہ قومی خزانےکو خود پر استعمال نہ کرنےکی ابتدا وزیراعظم نےخود سےکی۔

    سینٹرفیصل جاوید نے کہا تھا کہ وزیراعظم ذاتی رہائشگاہ میں مقیم ہیں اور دفتر کےاخراجات میں تاریخی کمی کر چکے ہیں، بیرون ممالک دوروں میں بھی وزیراعظم نےخود کو مثال بنایا ہے جب تک معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو جاتی نمائندوں کوبھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔

  • سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ، تحریک انصاف کا مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان

    سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ، تحریک انصاف کا مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مسودہ قانون کی مخالفت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق مسودہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافےکی کوششوں کاحصہ نہیں بنےگی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی بچت کی ہدایات دے رکھی ہیں، وزیراعظم اور تحریک انصاف کی ترجیح عوام خصوصاً غریب طبقہ ہےجب کہ قومی خزانےکو خود پر استعمال نہ کرنےکی ابتدا وزیراعظم نےخود سےکی۔

    سینٹرفیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم ذاتی رہائشگاہ میں مقیم ہیں اور دفتر کےاخراجات میں تاریخی کمی کر چکے ہیں، بیرون ممالک دوروں میں بھی وزیراعظم نےخود کو مثال بنایا ہے جب تک معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو جاتی نمائندوں کوبھی وزیراعظم کی تقلید کرنی چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی کوششوں کاحصہ نہیں بنے گی اور اس حوالے سے ایوان میں مجوزہ مسودہ قانون کی مخالفت کریں گے۔

  • اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوئیں توحکومت بھی ویلکم کرے گی، فردوس عاشق

    اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوئیں توحکومت بھی ویلکم کرے گی، فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں بہتر ہوئیں توحکومت بھی ویلکم کرے گی، پرامید ہیں اپوزیشن ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اہم قومی معاملے پر یکجہتی کا اظہار کیا، سیاسی جماعتوں نے پختگی کا مظاہرہ کر کے قانون سازی کی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی سلامتی، دفاع کو یقینی بنانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہوتی ہے، آج وزیراعظم نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت،جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں نے پاکستان کو تقویت دی، پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے مثبت قدم اٹھایا گیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پرامید ہیں اپوزیشن ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی، سیاسی محاذ پر ایک دوسرے سے سیاسی انداز میں گفتگو جمہوریت کا حسن ہے، اختلاف یا تنقید کرنا جمہوریت کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی کسی ایک شخصیت یاا دارے کے سربراہ کے لیے نہیں تھی، یہ قانون سازی ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے تھی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی ایسی بات نہیں آئی کہ نوٹی فکیشن غلط تھا، ہمیں مثبت سوچ کو آگے لے کر چلنا ہے، سپریم کورٹ کی گائیڈلائن کو ہی ہم نے عملی جامعہ پہنایا ہے۔

    سینیٹر شبلی فرار نے کہا کہ قانون سازی کا مرحلہ آج مکمل ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہ ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تب ہی مضبوط ہوتی ہے جب عوامی مسائل حل ہوں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ قومی مفاد کی قانون سازی ہے، ان بلز کا کثرت رائے سے منظور ہونا بڑی کامیابی ہے، آگے بھی جو بلز ایوان میں آئیں تو ان میں بھی سنجیدگی ہونی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 کا بہت اچھا آغازہوا ہے، ہم اب تیزی سے قانون سازی لائیں گے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا۔