Tag: فیصل جاوید خان

  • عمران خان کے خلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے: فیصل جاوید

    عمران خان کے خلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، انشا اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے بار بار کوشش کی کہ کسی طرح عمران خان کو تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کیا جائے، سیاسی اور عوامی میدان میں مخالفین ہر جگہ عمران خان سے شکست کھا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انشا اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔

  • 2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا گیا ہے: فیصل جاوید

    2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا گیا ہے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا ہے، 10 سال 10 ڈیمز کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سمپوزیم پاکستان کی ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ عالمی تناظر میں، سے خطاب کریں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کل بروز پیر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے سمپوزیم میں امریکا، سوئٹزر لینڈ، ترکی، آسٹریلیا اور چین کے ڈیموں کے متعدد بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک روایتی سیاست دان صرف اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ ایک لیڈر آنے والی نسل کے لیے کام کرتا ہے۔

    سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے 2018 سے 2028 کو ڈیمز کی دہائی قرار دیا ہے، 10 سال 10 ڈیمز کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے، بدقسمتی سے پاکستان نے پچھلے 50 سالوں میں ایک بھی بڑا ڈیم نہیں بنایا۔

  • کینیڈا، ڈیم فنڈز مہم، عمران خان کی دستخط شدہ گیندیں 65 ہزار ڈالر میں فروخت

    کینیڈا، ڈیم فنڈز مہم، عمران خان کی دستخط شدہ گیندیں 65 ہزار ڈالر میں فروخت

    اوٹاوا: کینیڈا میں ڈیم فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں عمران خان کی دستخط شدہ 2 گیندیں 65 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت چار رکنی وفد کینیڈا کے دورے پر ہے جہاں وہ ڈیم فنڈز کے لیے عطیات جمع کررہے ہیں۔

    کینیڈا میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو آگاہی فراہم کی جاتی ہے جس کے بعد وہ اس ضرورت کو خود ہی محسوس کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کراتے ہیں۔

    ایک روز قبل کینیڈامیں ڈیم فنڈریزنگ کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ ایک کرکٹ بال 30 ہزار کینیڈین ڈالر جبکہ دوسری 35 ہزار ڈالر میں دو شہریوں نے خریدی، نیلامی کی صورت میں فروخت ہونے والی گیندوں کی رقم ڈیم فنڈز میں جمع کی جائے گی۔

    قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’سپریم کے فیصلے کے بعد دیا میر اور بھاشا ڈیموں کی تعمیر کوئی روک نہیں سکتا، عمران خان کی دیانتداری پر کوئی شک نہیں ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دور رہنے والے پاکستانیوں کی وطن سے محبت کی کوئی مثال نہیں ملتی، وہ ہزاروں میل کی مسافت کے باوجود بھی اپنے ملک کے اچھے مستقبل کی خواہش رکھتے ہیں۔

    تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے آگاہ کیا کہ کینیڈا دورے کے دوران اب تک 20 لاکھ ڈالرز سے زائد عطیات جمع ہوچکے جو پاکستانیوں کی وطن سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    یاد رہے کہ کینیڈا کے تین شہروں اوٹاوا، ٹورنٹو اور مونٹیرل میں ڈیم فنڈز جمع کرنے کی مہم کامیاب رہی، اب عطیات جمع کرنے والی ٹیم کیلگری میں موجود ہے جہاں پاکستانی عطیات جمع کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔