Tag: فیصل جاوید

  • آج تاریخی دن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے ،فیصل جاوید

    آج تاریخی دن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے ،فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے ، امید کرتے ہیں آئندہ بھی اپوزیشن قانون سازی کیلئے تعاون کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں مکمل منی ٹریل پیش کی، عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا، شریف خاندان کی ٹرسٹ ڈیڈ اور قطری خط دونوں جعلی نکلے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے ، قومی مفاد کی قانون سازی پر سیاسی جماعتیں متفق ہیں، امید کرتے ہیں آئندہ بھی اپوزیشن قانون سازی کیلئے تعاون کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں بھی قانون سازی کے عمل کو تیز کریں ، قانون سازی کا فائدہ عوام کو ہوگا ،ہرچیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، اپوزیشن کریں مگر عوام کیلئے قانون سازی میں تیزی لانا ہوگی۔

    مزید پڑھیں : آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش

    خیال رہے پرویز خٹک کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں آرمی ایکٹ بل کے معاملے پرحکومت ،اپوزیشن میں مذاکرات کامیاب ہوئے اور فیصلہ کیا گیا کہ آرمی سروسز ایکٹس ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے اور تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اوربل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوادیا گیا تھا۔

  • پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، فیصل جاوید

    پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، فیصل جاوید

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا دیکھے گی ہم سب متحد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ نشان عبرت ان کو بنانا چاہیے جو بچوں سے زیادتی، قتل کرتے ہیں، ایسے درندوں کو الٹا لٹکانا چاہیے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ زینب الرٹ بل عرصے سے بلاول زرداری کی قومی اسمبلی کمیٹی میں پڑا ہے، کمیٹی بل کو جلد ہاؤس میں بھیجے تا کہ بل پاس ہو۔ تحریک انصاف کے سینیٹر نے مزید کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا دیکھے گی ہم سب متحد ہیں۔

    جسٹس وقار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کیا جائے گا، فروغ نسیم

    اس سے قبل وفاقی وزیر فروغ نسیم کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ آج کے فیصلے میں پیرا 66 بہت اہم ہے، جس میں لکھا ہے مشرف کو گرفتارکریں اور قانون کے مطابق سزائیں دی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیرا 66 میں لکھا ہے کہ مشرف انتقال کر گئے ہیں تو لاش ڈی چوک پر3 دن لٹکائی جائے، معلوم نہیں اس قسم کی آبزرویشن جج صاحب کو دینے کی کیا ضرورت تھی۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے عوامی مقام پر لاش لٹکانا آئین اور اسلام کے خلاف ہے، آئین میں بھی اس قسم کی سزا کا ذکر نہیں ہے، جسٹس وقار کی آبزرویشن کو دیکھتے ہوئے حکومت سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرے گی، ہماری رائے ہے ایسے جج کو کسی ہائی کورٹ کا جج نہیں ہونا چاہیے۔

  • دنیا کے بہترین ادارے پاکستانی معیشت کی بحالی  کا اعتراف کررہے ہیں،فیصل جاوید

    دنیا کے بہترین ادارے پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف کررہے ہیں،فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت2020میں پروان چڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کی جانب سے معاشی میدان میں حکومتی اصلاحات کی تعریف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانی معیشت کی بحالی کا اعتراف دنیا کے بہترین ادارے کررہے ہیں، پہلے ورلڈ بینک ، پھر آئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور اب اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کیا، عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت 2020میں پروان چڑھے گی۔

    یاد رہے معاشی اصلاحات کے باعث موڈیزکی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری پر امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نےپاکستانی حکومت کی معاشی میدان میں اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی، پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے، وزارت خارجہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا۔

    مزید پڑھیں : امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف

    واضح رہے دسمبر کو معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کر دیا تھا ، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی ہے تاہم پہلے مستقبل یعنی آؤٹ لُک منفی تھا۔

    عالمی ریٹنگ ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور انہیں بہتر ہونے میں وقت لگے گا مگر پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور آزادانہ شرح مبادلہ سے ادائیگیوں کے توازن کی بہتری میں مدد ملے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی یہ کہا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جا سکتے، بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں۔

    سینیٹر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وزرا عمران خان کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں۔ منزل قریب ہے اور حسین ہے۔

  • مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اندرونی خسارہ 50 فیصد نیچے لے کر آئے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی تب ہوتی ہے جب کوئی چیز آپ کی پہنچ سے باہر ہو جائے، مہنگائی کے کچھ اسباب ہیں جن سے ہم آگاہ ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، اندرونی خسارہ 50 فیصد نیچے لے کر آئے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو فخر ہونا چاہیئے پاکستان ریفارمز میں چھٹے نمبر پر آیا، جب ریفارمز لے کر آتے ہیں تو بہتری میں وقت لگتا ہے۔ ماضی میں ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں ٹریژری بلز (غیر ملکی سرمایہ کاری) نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرف یکم سے 12 نومبر تک ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری 26 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریژری بلز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نومبر کے 12 روز میں ٹریژری بلز میں امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

  • سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

    سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

    اسلام آباد: انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کرتاپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کی بھونڈی کوشش پرسینیٹر فیصل جاوید نے کرارا جواب دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والی تنگ نظر جماعت کے رہنما امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کرتاپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امیت شاہ کو مودی سرکار کا حقیقی چہرہ دکھا دیا۔

    امیت شاہ نےکرتاپور راہداری کو اپنی حکومت کی تاریخی کامیابی قراردیا، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ کرتارپورراہداری خالصتاًپاکستانی اقدام ہے۔

    فیصل جاوید نے لکھا کہ امیت شاہ نےپاکستانی کاوش کوہائی جیک کرنےکی کوشش کی، امیت شاہ سرکارسکھوں کوپاسپورٹ کی فراہمی سےگریزاں ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ سکھ یاتریوں کوپاسپورٹ کےحصول میں مشکلات کاسامناہے اور مودی سرکاری کی جانب سےسکھ یاتریوں کودھمکایاجارہاہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ، سکھ برادری کرتارپورراہداری کھلنے پر خوش اور عمران خان کی شکرگزار ہے، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:کرتار پورراہداری ، بھارتی سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے

    بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے ایک محلے میں سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے، جس کے بعد پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جبکہ مودی سرکارعمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔

    اس سے قبل امرتسرمیں بھی عمران خان کے اقدام کی بھرپور پذیرائی ہوئی تھی اور شہرمیں شکریہ عمران خان کے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے تھے ، بعد ازاں عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلائی مودی سرکارنے بل بورڈز ہٹوادئیے تھے۔

  • عمران خان تنہا اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل جاوید

    عمران خان تنہا اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں: فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مفاد پرست ٹولہ ایک طرف جبکہ دوسری طرف وزیراعظم تنہا اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے عمران خان تنہا اور ہم متحد ہیں، یہ ہی تو ہم بھی کہتے ہیں کہ مفادپرست ٹولہ ایک طرف ہے۔

    سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان تنہا اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، تاریخ گواہ رہے گی کون مفادات کے ساتھ اور کون قوم کے ساتھ کھڑا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مولانا مارچ کو اپنے ٹوئٹ کے ذریعے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اسلام آباد میں مارچ جاری ہے، البتہ کئی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ جلد ختم ہوجائے گا۔

    دوسری جانب گذشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم ہو سکتا ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دے سکتا، مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

    مفاہمت کے راستے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پرویز الٰہی، اکرم درانی

    مولانا فضل الرحمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی چوک پر جا کر تصادم نہیں چاہتے، تمام فیصلے اپوزیشن کی مشاورت سے کر رہے ہیں، میں چاہتا ہوں مریم نواز کنٹینر پر آ کر عوام سے خطاب کریں تاہم اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

  • بھارت پر زبردست دباؤ ہے، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی، فیصل جاوید

    بھارت پر زبردست دباؤ ہے، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی، فیصل جاوید

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت پر زبردست دباؤ ہے، کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو باور کرارہا ہے کہ بھارت یکطرفہ فیصلے کررہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے، دنیا سامنے آئے اور مسئلہ کشمیر حل کرے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف مسلمانوں کا نہیں انسانی حقوق کا بہت بڑا مسئلہ ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جو صاف نظر آرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے قربانیاں دی ہیں، دنیا بھر میں بھارت کے خلاف لوگ نکلے ہیں اور احتجاج کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید

    فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کے باعث اس قسم کی حرکتیں کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے جارحیت کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی فوجی مارے ہیں، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان اور دیگر مذاہب کے لوگ بھارت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، دنیا کو احساس ہے دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں، دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اٹھایا جارہا ہے۔

  • امید ہے کل سینیٹرز اپنےضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    امید ہے کل سینیٹرز اپنےضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت جمہوریت کاڈرامہ چھوڑدے ، چئیرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید نے چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کہا پیپلز پارٹی نام نہادجمہوری سوچ اور ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں، پیپلزپارٹی کاوژن کوئی نظریہ مقصد نہیں صرف کرپشن ہے، اپنےہی دیئے ہوئے ووٹ کونہیں مان رہی۔

    ،فیصل جاوید کا کہنا تھا صادق سنجرانی کےخلاف کوئی الزام نہیں، تحریک عدم اعتماداچھی روایت نہیں ہوگی،خفیہ ہوگی امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، بہت سےسینیٹرزٹیکنیکلی آزادہیں، ان کےتابع نہیں۔

    اپوزیشن کےایک سینیٹرکوصادق سنجرانی سےشکایت نہیں، ہمیں شکایت رہتی تھی صادق سنجرانی اپوزیشن کوزیادہ وقت دیتےہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلے کا اعلان

    ارکان سینیٹ غیرجمہوری 2خاندانوں کی غلامی نہیں کریں گے، کرپٹ مافیاپارٹی قیادت خاندان سےباہرنہیں جانے دیتا، غیرجمہوری اوربادشاہانہ سوچ پارٹی پرمسلط کیے ہوئے ہے، اچھی سوچ رکھنے والے پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکاڈٹ کر مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    خیال رہے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کل ہوگی،سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 65 ارکان کی واضح اکژیت حاصل ہے جبکہ حکومت کو 36 سنیٹرز کی حمایت حاصل ہیں۔

  • شاباش مریم نواز! آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں، فیصل جاوید

    شاباش مریم نواز! آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں، فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر کہا شاباش مریم نواز آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں ، لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ کے درعمل میں کہا شاباش مریم نواز! لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا مریم بی بی! ملکی تاریخ کی بدترین کارکردگی بے نقاب کرتی رہیں، سچ بولنے کے لئے یقیناً حوصلہ درکار ہوتا ہے، مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں۔

    یاد رہے مریم نواز نے تنقید کے چکر میں ورلڈ بینک کی دو ہزار پندرہ ، سولہ اور سترہ، اٹھارہ کی رپورٹ ٹوئٹر پر ڈال دی تھی اور اپنے ہی والد کی حکومت کو نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت قرار دیا تھا۔

    مریم پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سمجھیں اور جھٹ ٹویٹ کردی۔

    رپورٹ میں واضح طورمسلم لیگ ن کے دور کا ذکرہے، جب نواز شریف وزیراعظم کے عہدے پر تھے اور یہی وہ وقت کا تھا جس کی نشاندہی ورلڈ بینک نے کی۔

    عالمی بینک نے ان رپورٹس میں اس ہی دور کے زیادہ تر شعبوں کی انتہائی خراب کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا تھا، عالمی بینک نے یہ جائزہ یورپی یونین کےساتھ مل کرپیش کیا تھا۔