Tag: فیصل رضا عابدی

  • چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ، فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

    چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ، فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

    اسلام آباد :چیف جسٹس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کے کیس میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور کرلی گئی اور ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیف جسٹس کے خلاف نازیباالفاظ کے استعمال کیس کی سماعت ہوئی ، فیصل رضا عابدی اے ٹی سی جج سید کوثر عباس زیدی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصل رضا عابدی نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلی۔

    اے ٹی سی جج کوثر عباس نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت گیارہ اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے خفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ایک روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ کہاں ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ٹرائل کورٹ اسلام آباد میں ہے۔ جس پر جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا ایک ہی شہر کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت کا کوئی تصور نہیں، فیصل رضا کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنی چاہیے۔

    عدالت نے 5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد کے تھانہ سیکٹریٹریٹ میں مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ ایف آئی آر میں مذکورہ پروگرام کے اینکر کا نام بھی درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ فیصل رضا عابدی سنہ 2009 سے 2013 تک پی پی کے سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

  • فیصل رضا عابدی کی گرفتاری، اسلام آباد پولیس کو سندھ حکومت کا گرین سگنل

    فیصل رضا عابدی کی گرفتاری، اسلام آباد پولیس کو سندھ حکومت کا گرین سگنل

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے اسلام آباد سے آئی پولیس ٹیم کو فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا گرین سگنل دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اسلام آباد سے کراچی آنے والی پولیس ٹیم کو سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اجازت نامے میں کراچی پولیس کو وفاقی دارالحکومت سے آئی ٹیم کی معاونت فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیاہے۔

    پی پی کے سابق رہنما کی گرفتاری کے لیے دو روز قبل اسلام آباد سے ٹیم کراچی پہنچی تھی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے  خلاف 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد کے تھانہ سیکٹریٹریٹ میں مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ ایف آئی آر میں مذکورہ پروگرام کے اینکر کا نام بھی درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ فیصل رضا عابدی سنہ 2009 سے 2013 تک پی پی کے سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

  • چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ

    چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ

    اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہوا ہے جبکہ مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

    ایف آئی آر میں مذکورہ پروگرام کے اینکر کا نام بھی درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ وہ سنہ 2009 سے 2013 تک سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

  • فیصل رضاعابدی کیخلاف توہین عدالت کیس، نجی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    فیصل رضاعابدی کیخلاف توہین عدالت کیس، نجی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    اسلا م آباد : سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے چینل 5 کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس حکام کو آئندہ سماعت پر فیصل رضا عابدی کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، فیصل رضا عابدی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر فیصل رضا عابدی کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے۔

    چینل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے پروگرام کے اینکراور پروڈویوسر کو نکال دیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نام ہے پروگرام ہے؟ جس پر چینل انتظامیہ نے بتایا کہ پروگرام کا نام نیوز ایٹ 8 ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چینل 5 کو شرم آنی چاہیے، ایسے چینل کو بند ہوجانا چاہیئے۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ضیا شاہد صاحب ہمیں آکر اخلاقیات سے متعلق بتاتے رہے، خود ان کے چینل کا یہ حال ہے، ان کے پروگرام میں عدلیہ کو گالیاں دی گئیں، اس پروگرام میں جو گفتگو ہوئی وہ توہین عدالت ہے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کدھر ہے فیصل رضا عابدی جس نے گالیاں دیں، کیا آپ نے پروگرام ائیر کرنے سے پہلے دیکھا نہیں تھا؟ آپ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر رہے ہیں اس کا جواب دیں۔

    چینل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ فیصل رضا عابدی کے خیالات تھے ہمارے نہیں، ہم آن ائیر معافی بھی چلا رہے ہیں۔

    عدالت نے چینل 5 کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کی ضمانت منظور

    سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کی ضمانت منظور

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضاعابدی کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر کے سیشن جج نےپیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضاعابدی کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

    فیصل رضاعابدی کی جانب ملیر کے سیشن جج کی عدالت میں ایس ایم جی کا لائسنس اور دستاویزات پیش کی گئی جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی۔

    مزید پڑھیں: فیصل رضا عابدی:غیر قانونی اسلحے کے الزام میں گرفتارہیں، مراد علی شاہ

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ فیصل رضاعابدی کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے پرگرفتارکیا گیاتھا، پولیس نے کارروائی کے دوران جو اسلحہ برآمد کیا اُن میں سے ایک ایس ایم جی غیر قانونی تھی۔

    مزید پڑھیں:فیصل رضاعابدی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو6 نومبر اتوار کے روز عدالت میں پیش کیاگیا تھا اور عدالت نے انہیں 19نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

    مزید پڑھیں:پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • فیصل رضاعابدی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    فیصل رضاعابدی کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : پیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضاعابدی کو انیس نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق جمعے کی شب کراچی کے علاقےرضویہ سوسائٹی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کیا تھا۔ اور آج صبح انہیں کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں میں پیش کیا گیا۔

    عدالت نےپیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فیصل رضا عابدی کے گھرسے ملنے والے اسلحے میں سے ایک ایس ایم جی لائسنس پیش نہیں کیا گیاجس کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائی،علامہ مرزا یوسف زیرحراست

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سیکیورٹی اداروں نےجامعہ مسجد نو رِ ایمان کےخطیب علامہ مرزا یوسف حسین کو بھی حراست میں لے لیا تھا اور انہیں تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاتھا۔

     

  • فیصل رضا عابدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

    فیصل رضا عابدی کو آج عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق رہنماوسینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ رات ان کے گھر سے حراست میں لیاگیا تھا آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی کو گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نےسچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران حراست میں لیاتھا۔

    پولیس کےمطابق سابق سینیٹر کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا جو لائسنس یافتہ ہے۔فیصل رضاعابدی کےعزیزواقارب نے لائسنس پولیس کوفراہم کردیے جس کےمطابق دو ہتھیار سابق سینیٹر کےگارڈکےنام جبکہ دیگربھائی کےنام ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےفیصل رضاعابدی کوشہرمیں دہشت گردی اورفائرنگ کےحالیہ واقعات پر گرفتارکیاگیا۔

    مزید پڑھیں: پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ایسٹ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ پرتفتیش کی جارہی ہے اور امکان ہے کہ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے۔

  • پٹیل پاڑہ قتل  کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    کراچی :قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق سینیٹر اور پیپلزپارٹی کے سابق رہنما فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پٹیل پاڑہ میں دو افراد کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے رات گئے سچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

    فیصل رضا عابدی کو پوچھ گچھ کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی سیکیورٹی ادارے کی جانب سے فیصل رضا عابدی کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

    قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے آدھے گھنٹے تک فیصل رضا عابدی کے گھر کی تلاشی لی۔اس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیاگیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کے گھر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،واقعے پر شیعہ تنظیم پاسبان عزا نے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

    تنظیم کے صدر راشد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی فیصل رضا عابدی کے پارٹی چھوڑنے کا بدلہ لے رہی ہے،اگر معاملےکو جلد حل نا کیا گیا تو صبح 10 بجے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔