پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا اپنی والدہ کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
گزشتہ دنوں اداکار فیصل قریشی کی والدہ افشاں قریشی کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا مانگی تھی کہ میرے بیٹے کو بہت بڑا اسٹار بنائے اور میری یہ دعا قبول ہوگئی لیکن مجھ سے ایک غلطی یہ ہوئی کہ مجھے یہ بھی دعا کرنی چاہئے تھی کہ اللہ اسے اچھا بیٹا اور اچھا انسان بھی بنائے۔
انڈسٹری کی اداکارہ افشاں قریشی نے نوجوان نسل کو والدین کی عزت کرنے کی ترغیب دیتی نظر آئیں جس سے یہ تاثر ملا کہ فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیٹے سے ناراض ہیں۔
اب افشاں قریشی نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اور کمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں‘۔
فیصل قریشی نے اداکارہ افشاں قریشی کے اس کمنٹ کا اسکرین انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا، انہوں نے لکھا کہ ’ ارے ساری اسپائس ہی ختم کردی ہماری اماں نے اب لوگ کیا کریں گے‘۔
پاکستان کے جانے مانے اداکار فیصل قریشی کی والدہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کے اسٹار بننے کی دعا کی مگر اچھا بیٹا بننے کی دعا کرنا بھول گئی۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے اپنے بیٹے اداکار فیصل قریشی سے متعلق ایک ویب شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آج میری دعاؤں کی وجہ سے ایک بڑا اسٹار بن چُکا ہے۔
تاہم انھوں نے اپنی ایک غلطی کی بھی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی میں نے اس کی کامیابی کے لیے تو دعا کی لیکن یہ دعا نہیں کی کہ وہ اس کے ساتھ اتھ ایک اچھا بیٹا اور ایک اچھا انسان بھی بنے۔
افشاں نے بتایا کہ مرحوم اداکار خالد بٹ صاحب عمرہ ادا کرنے گئے تو میں نے انھیں فیصل قریشی کے لیے ایک دعا لکھ کر دی تھی کہ’اللّٰہ تعالیٰ میرے بیٹے فیصل قریشی کو بھارتی اداکار امیتابھ بچن جتنا نام اور شہرت دینا‘۔
اداکارہ نے اس شو کے دوران اولاد کے لیے یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے ماں باپ کی عزت کریں اور اُن کی خدمت کریں کیونکہ ماں باپ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی بھی چیز نہیں ہے۔
اگر آپ والدین سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں گے تو جنت ملے گی اور اگر آپ اپنے والدین کو ٹھکرائیں گے تو اللّٰہ تعالیٰ بھی آپ کو ٹھکرا دیں گے۔
دوران انٹرویو انھوں نے اپنے اور فیصل قریشی کے درمیان اختلافات کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا مگر ان کی گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے فیصل قریشی سے ناراض ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی میں متعدد بار موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹنے کا تجربہ کیا ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں فیصل قریشی بطور مہمان شریک ہوئے، اس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اکثر افراد جب موت کا تجربہ کرتے ہیں تو ان کی زندگی بدل جاتی ہے کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا کچھ ہوا؟
اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ ایسا متعدد بار ہوا ہے کہ جب میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا لیکن زندگی دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اس نے ہر بار محفوظ رکھا۔
فیصل قریشی نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں کہیں جارہا تھا تو میری گاڑی کا ٹائر ایک موڑ پر پھٹ گیا اور اس کے بعد کیا ہوا میں بھول چکا ہوں، میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا کہ اب تو گیا، بس اتنا یاد ہے کہ آس پاس کے لوگوں نے آکر مجھے گاڑی سے نکالا۔
فیصل قریشی نے کہا کہ جس وقت یہ خطرناک حادثہ پیش آیا میں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا سروائیکل پر چوٹ آئی تھی۔ اگر سیٹ بیلٹ نہیں پہنتا تو شاید بڑا نقصان ہوجاتا۔
فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہاتھ کی نبض کٹ گئی تھی، ساتھی فنکارہ فرح شاہ یہ منظر دیکھ کر بیہوش ہوگئی تھیں، جبکہ احسن بھائی نے ہاتھ پر روئی رکھ کر خون کو بہنے سے روکا تھا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ”The Knock Knock Show“ میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر پروگرام کے میزبان محب مرزا نے فیصل قریشی سے دلچسپ سوالات کئے اور فیصل قریشی نے اطمینان سے محب مرزا کے سوالات کے جواب دیئے۔
فیصل قریشی نے شان شاہد کی دریا دلی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ شان شاہد کو تو اب یاد بھی نہیں ہوگا، یہ جب کی بات ہے کہ جب میں بہت برے دور سے گزر رہا تھا اور بعض مواقعوں پر تو میرے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ اُس دور میں بھی کام چل رہا تھا، لیکن کپڑوں کی مارا ماری تھی، کبھی اپنے دوستوں سے وغیرہ سے بھی لے لیا کرتا تھا، اتفاق یہ ہوا کہ میں ایک گانا شوٹ کروا رہا تھا اور شان شاہد اسٹوڈیو کے باہر ہی مل گئے۔
انہوں نے مجھ سے کیا کررہا ہے، میں نے کہا کہ گانا شوٹ کروا رہا ہوں، انہوں نے کہا یہ کیا پہنا ہوا ہے تونے؟ فلم ہے یار یہ، ساری زندگی یہ گانا چلے گا، انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ کوئی ٹی شرٹ پہنو اور اوپر کوئی لیدر کی جیکٹ پہنو، اس پر میں نے کہا کہ ”میرے پاس نہیں ہے“۔۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ممتاز شاعرڈاکٹر راحت اندوری کے کے ایک مشہور شعر پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر فیصل قریشی نے راحت اندوری کے مشہور شعر پر اپنی آواز میں ویڈیو بنائی ہے، جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ جھوٹ سے سچ سے جس سے بھی یاری رکھیں۔
فیصل قریشی نے طنز کرتے ہوئے کہا آپ بس اپنی تقریر جاری رکھیں، آپ تو مالک ہیں بازار کے جو بھی چاہیں وہ قیمت ہماری رکھیں، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن مین لکھا کہ’ سمجھنے والوں کے لیے‘۔
اداکار نے چند گھنٹوں قبل پہلے یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں، اس کے علاوہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔
راحت اندوری کا مکمل شعر
جھوٹ سے سچ سے جس سے بھی یاری رکھیں
آپ تو اپنی تقریر جاری رکھیں
بات من کی کہیں یا وطن کی کہیں
جھوٹ بولیں تو آواز بھاری رکھیں
ان دنوں آپ مالک ہیں بازار کے
جو بھی چاہیں قیمت ہماری رکھیں
آپکے پاس چوروں کی فہرست ہے
سب پہ دست کرم باری باری رکھیں
پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے لائیو شو میں فہد مصطفیٰ کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’دی فورتھ امپائر‘ میں اداکار فیصل قریشی نے شرکت کی جس میں میزبان فہد مصطفیٰ نے سوال کیا کہ نعمان اعجاز، صبا قمر اور شبیر جان میں سے آپ کس کو اداکار نہیں مناتے۔
جس پر مہمان فیصل قریشی نے فہد مصطفیٰ کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے، انہوں نے کہا کہ نعمان ارعجاز اور شبیر خان میرے استاد ہیں، میں نے اداکاری ان سے سیکھی ہے۔
صبا قمر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہے، ابھی وہ جیسا کام کررہی ہے اس کی کہی مثال نہیں ملتی ہے۔
واضح رہے کہ صبا قمر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل سر راہ میں اپنی ایک ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کررہی ہیں جسے خوب سراہا جارہا ہے۔
آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سرِ راہ‘ میں منیب بٹ، زین بیگ، صبا قمر، حریم فاروق، صبور علی، سنیتا مارشل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔
ڈرامے کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جبکہ اس کی کہانی عدیل رزاق نے لکھی ہے۔سر راہ میں صبا قمر ٹیکسی ڈرائیور، سنیتا مارشل ڈاکٹر جبکہ صبور علی سوشل میڈیا اسٹار کا کردار نبھا رہی ہیں۔
لاہور: اداکار فیصل قریشی بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، فیصل قریشی نے کرونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن بھی کروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار فیصل قریشی بھی کرونا وائرس کے حملے کا شکار ہو گئے ہیں، انھوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا، اور کہا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں، کیوں کہ ڈیلٹا ویرینٹ بہت پھیل چکا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو متاثر کیا، آج اداکارہ اشنا شاہ بھی کرونا ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، اداکارہ نے سب سے ماسک پہننے، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔
کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود میرا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ایک صحت مند لڑکی ہوں، میری قوت مدافعت بھی کافی بہتر ہے، لیکن پھر بھی میں وائرس سے متاثر ہوگئی ہوں اور اس کے اثرات ناخوش گوار ہیں۔
کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے مداحوں کوبھا گیا، شائقین کی جانب سے ڈرامہ کو پسند کیا جارہا ہے.
اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کے نئے ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں جن کو مداح پسند کررہے ہیں اور ان میں ہی سے ایک ڈرامہ لوگ کیا کہیںگے ہیں جس میں اداکار اعجاز اسلم، فیصل قریشی، صحیفا جبار نے مرکزی کردار اداکیا ہے.
ڈرامے کی شروع کی اقساط میں دودوستوں کودکھایا کیا گیا ہے، اعجاز اسلم بہت ہی شاہ خرچ ہوتے ہیں اور اپنی بیوی اور بیٹی کی ہر خواش پوری کرتے ہیں ماں کی جانب سے سمجھانے کے باوجود ان کے اس طرز عمل میں تبدیلی نہیں آتی اورنتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.
بعدازاں وہ مایوسی کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں، لیکن اداکار اعجاز اسلم نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ’دوران شوٹنگ پھانسی لگنے کی اداکاری کے دوران رسی ٹوٹ گئی اور پھندا مزید ٹائٹ ہوگیا تھاا اور ان کا گلے پر بھی نشان پڑ گیا تھا، اعجاز اسلم کے مطابق تھوڑی دیر کے لیے شوٹنگ روک دی گئی تھی اور یہ سارا قصہ انہوں نے اپنے گھر پر بھی نہیں بتایا اور مجھے ٹھیک ہونے میں تین سے چار ماہ لگے تھے۔
فیصل قریشی جوان کے دوست ہوتے ہیں وہ انہیں تسلیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہی پریشان نہ ہو کوئی نہ کوئی جاب مل ہی جائے گی اور کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو بلاجھجک بول لینا ہم بچپن کے دوست ہیں کوئی تکلف کی بات نہیںہے.
اعجاز اسلم کی اہلیہ صحیفا عباس جعفری بھی نوکری چھوٹنے پر پریشان ہوجاتی ہیںکیونکہ انہیں اور شوہر دونوں کو ہی بچوں کے اسکول کی فیس، گاڑی کی قسط اور گھر کے اخراجات کی فکر ستارہی ہوتی ہے.
فیصل قریشی کو اعجاز اسلم کے برعکس سادہ انسان دکھایا گیا ہے لیکن اعجاز اسلم سڑک پر پیدل چل رہے ہوتے ہیں اور فیصل قریشی گاڑی سے اترکر ان کی مدد کرنے کو کہتے ہیں لیکن اعجاز اسلم ان کی مدد لینے سے انکار کردیتے ہیں.
ڈرامے کے گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس کے بول یہ ہیںمیرے خدا بتا دے کہاں جاوں دکھتا نہیں کوئی رستہ، ڈرامے میں دیکھتے ہیں آگے کیا موڑ آتا ہے کیا دو دوست لڑائی جھگڑے پر اتر آئیں گے یا اعجاز اسلم کو کوئی اچھی نوکری مل جائے گی یا وہ نوکری نہ ملنے پر خودکشی کرلیں گے اور ان کی اہلیہ بچوں کو کسی قابل بنانے کی خاطر نوکری کرنے پر مجبور ہوں گی؟ لوگ کیا کہیں گے ہر ہفتے کی رات آٹھ بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔
کراچی: ملک بھر میں آج 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے اس موقع پر شوبز ستاروں نے بھی پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر کے دن پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا تھا، 6 ستمبر کے دن شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شوبز ستارے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
صبور علی
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سجل علی کی بہن صبور علی نے لکھا کہ’ قوم پاکستانی فورسز کے شہید جوانوں اور غازی کو سلام پیش کرتی ہے۔
Our nation salutes the services of Pakistan armed forces and their Ghazis and Martyrs.#DefenceAndMartyrsDay
فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ٹویٹر پر نغمے کے بول لکھے ’اے راہ حق کے شہیدوں، وفا کی تصویروں، تمہیں وطن کی ہوائیں، سلام کہتی ہیں، انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے 1965 کی جنگ کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں محدود آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارت بھی پاکستان کے حملے کا جواب دے رہا ہے۔
Here is a unbiased analysis of 1965 war & why i think Pak won: Pak launched limited scale operation in IOK, Ind responded by full scale invasion of Pak..Pakistan, invaded by a country 5 times its size, defended itself completely & thoroughly. Pakistan ZINDABAD 🇵🇰#DefenceDay
معروف اداکار اور اے آر وائی زندگی کے مارننگ شو کے میزبان فیصل قریشی نے یوم دفاع و یوم شہدا پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مختلف اداکاروں پر فلمائے گئے کشمیریوں کی آزادی کے حوالے سے نغمے کی ویڈیو شیئر کی۔