Tag: فیصل واوڈ

  • حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،  فیصل واوڈا

    حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔

    انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری کے بغیر بھیجا گیا، این سی اے نے کہا تھا کہ یہ پیسہ پاکستان کا ہے ، اس معاملےمیں مذہبی کارڈ کھیلنے کی شرمناک کوشش کی گئی ، بند لفافہ جب لایا گیا تو وہ اسوقت بھی ایجنڈے کاحصہ نہیں تھا۔

    مزید پڑھیں : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

    عدالتی فیصلے کے حوالے سے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ جو کہہ رہے ہیں غلط ہو رہا ہے ان میں سے جو وزیر تھے وہ بھی کہہ رہے ہیں غلط ہوا تھا، یہ بد نصیبی ہے کہ ہم ملزم کو پکڑ نہیں سکتے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہے ، کل پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہماری آرمی چیف سے مثبت اور ون آن ون ملاقات ہوئی جو جھوٹ تھا، پروپیگنڈے ،جھوٹ اور فریب میں یہ لوگ بہت تیز ہیں۔

    سانحہ 9 مئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کویہ کہتے تھے کہ ہم نے نہیں کیا ہمیں پھنسایاگیا ہے ، علی امین گنڈاپور نے پھر خود کہا ہمارے لوگ موجود تھے سزا دے دیں۔

    حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے پیش گوئی کی آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے۔

    سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں عمران خان جیل کےاندر رہیں، اعلیٰ عدلیہ میں بھی جاکر یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، بانی کو اندر رکھنےوالے آدھے لوگ وہی ہیں جو ان کیخلاف بیان دے کر آئے ہیں ، 20جنوری سے امید لگانے پر انھیں مایوسی ہوگی۔

  • مجبور نہ کریں کہ فون سے چیزیں نکال کر سامنے لاؤں، فیصل واوڈا کی بانی پی ٹی آئی کو وارننگ

    مجبور نہ کریں کہ فون سے چیزیں نکال کر سامنے لاؤں، فیصل واوڈا کی بانی پی ٹی آئی کو وارننگ

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ مجبورنہ کریں کہ فون سےچیزیں نکال کر سامنے لاؤں، ریاست کی رٹ چیلنج کریں گے تو آپ کا چیپٹرکلوز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کوسیکیورٹی رسک پر لیکر آرہےہیں، غریب ملک میں بہت سے مسائل ہیں ، آپ کواپنی پڑی ہے، کےپی اورپنجاب پولیس آمنےسامنےکھڑی ہے، کیا یہ ہندوستانی پولیس ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے دورمیں بھی اچھا کام کررہی تھی، بانی پی ٹی آئی کو فیض حمید کو آرمی چیف بنانا تھا، جب فیض حمیدڈی جی آئی ایس آئی تھاتومیں نے اس وقت بھی کہا تھا غلط کررہےہیں، میں نےفیض حمید سےمتعلق بولنے پر تکالیف اٹھائی ہیں۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ پولیس والا مارا جاتا ہے ایک خبر چلتی ہے، فوجی بارڈر پر مارا جاتا ہے جھنڈا لگایا جاتا ہے، کیا یہ لوگ مرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں، ریاست ، سیاست اور حکومت کی بھی ایک حدود ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اچھی اور بری چیزیں ہیں، میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا، میں پھر کہہ رہاہوں بڑھکیں مارنےسے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں سیاسی کیس بنارہےہیں، کیا 190 ملین کیس میرے باپ نے بنایا ہے، کابینہ میں منع کیا تھا آپ نے پھر بھی کیا، آپ جان کرغیرقانونی کام کرنےجارہےہیں تاکہ حالات خراب ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے پیار تھا میں نے انہیں بھی روکا تھا اور میں نے بانی پی ٹی آئی کو جاتے وقت بتایا تھا گولیاں چلیں گی۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ میں موجودہ حکومت کا فین نہیں ہوں، مینڈیٹ کی بات کریں تو 2018 میں ہم نے چوری کیا آج یہاں ہوگیا، سیاست میں چوری کرپشن نارمل سی چیزہے۔

    فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ آج بھی کہہ رہاہوں مروت اور لحاظ بہت ہوگیا، مجھے یہاں تک نہ لائیں کہ اپنے فون سےقوم کے آگے چیزیں رکھنی پڑیں، صورتحال کو اس نہج پر نہ لائیں کہ چیزیں آؤٹ آف کنٹرول ہوجائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی بات کرنے کیلئے آیا ہوں، گھٹیاویڈیوزکامیں قائل نہیں ہوں ،میرےفون میں بہت بھری ہوئی ہیں، میں کوشش کررہاہوں کہ قتل و غارت رک جائے لیکن ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں گے تو پھر رول مختلف ہیں۔

    سینیٹر واوڈا نے کہا کہ وقت پر پرامن احتجاج کرنا آپ کا حق ہے ، اگر میرے گھر پر میت ہوئی اور آپ ڈھول باجے لائیں تو جوتے ہی کھائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ ارٹی چھوڑ گیا یا نکالا گیا ہوں تو میری زندگی تو ختم نہیں ہوگئی، ان بزدلوں جیسا نہیں جو9مئی واقعات کے بعد بال کرکے پی ٹی آئی چھوڑ گئے ، یہ جس راستے پر جارہے ہیں اپنے سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھوک رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی فرشتہ نہیں لیکن ایمان مضبوط ہے، میں آزادہوں میں غلامی کوقبول نہیں کرسکتا، 21اکتوبر کو میری تاریخ پیدائش ہے ہم سب بیٹھ کرکیک کھائیں گے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سرحدپرہم نہیں فوجی مرتے ہیں لیکن ہم نے آج تک انھیں کیا دیا ہے، پاکستان کی ترقی اور خودمختاری کوکوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم سیاستدانوں نے فوج کی جان جانے پر کیا دیا ہے، آپ کہتے ہیں فوج قربانیاں بھی دےاور حکومت کے کام بھی کرے، آپ کہتے ہو فوج مداخلت نہ کرے، یہاں سیاستدان سب کچھ بیچنے کو تیار ہے۔

  • کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے ، فیصل واوڈا

    کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے ، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کرپشن پرگرفتار سیاسی افراد سے وہی سلوک ہوگا، جو عام افراد سے ہوتا ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکےگا ، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ کرمنلز کو منتخب کرکے لایاجائے گا تو مجرموں کو تو سہولت ملےگی، کرمنلز 25 ،25 گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا  کہ کرپشن پرگرفتارسیاسی افرادسےوہی سلوک ہوگاجوعام افرادسے ہوتا ہے، چاہے کچھ بھی ہوجائے احتساب نہیں رکے گا، سیاسی قیدی نہیں ہوں گے، ایساقانون بنایاجارہاہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا جس طرح بجٹ پاس کرایا ہے یہ بھی ہوجائےگا، پاکستان میں دونہیں ایک ہی قانون چلےگا، کسی مہذب ملک میں مجرموں کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوتے۔

    مزید پڑھیں : ہرقربانی دیں گے، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فیصل واوڈا

    اس سے قبل گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا  کہ ہرقربانی دیں گے لیکن احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدل کی راہ میں جسٹس قیوم، سیف کی طرح مداخلت نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم کا مؤقف واضح ہے کرمنلز کو کرمنلز کی طرح ٹریٹ کیا جائےگا، ملک میں اب سب کےلئے قانون سازی ہورہی ہے ، حکومت نے آکر اداروں کو آزاد کردیا ہے ، ادارے خودمختار ہیں ، جس جماعت میں کرمنل ہیں انھیں پکڑا جانا چاہیے۔

    راناثنااللہ کے جانےسے مریم بی بی جتنی خوش ہے اور کوئی نہیں،ن لیگ کے ٹکڑے کراچی کی پارٹی سے بھی زیادہ ہوں گے، پروڈکشن آرڈر بند ہو رہے ہیں، یہ نیا پاکستان ہے، معیشت مستحکم کردی ، بجٹ بھی منظور کرالیا، حکومت کہیں نہیں جارہی۔