Tag: فیصل واوڈا

  • فیلڈ مارشل نے صرف جنگ نہیں جیتی ،   بلکہ عوام کے دل بھی جیت لیے ہیں، فیصل واوڈا

    فیلڈ مارشل نے صرف جنگ نہیں جیتی ، بلکہ عوام کے دل بھی جیت لیے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے صرف جنگ نہیں جیتی ، بلکہ عوام کے دل بھی جیت لیے ہیں، ہمارے لیے تو قائد فیلڈ مارشل ہیں جو پاکستان کیلئے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے سیاسی قیادت پر شدید تنقید کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم بچپن سے ایک ہی جمہوری شکلیں دیکھ رہے ہیں، کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسمبلی فلور پر کئی بار کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے مگر آج بھی سب وہی پرانا راگ الاپ رہے ہیں، کوئی ٹک ٹاک میں مصروف ہے تو کوئی گالیاں دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے، خیبرپختونخوا میں درخت کاٹ دیے گئے، سندھ کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے، گودام گندم سے بھرے تھے لیکن نااہلی کے باعث ہزاروں ٹن گندم خراب ہوگئی، چینی بحران دیکھ لیں، 75 سال سے گندم اور چینی کا مسئلہ حل نہیں کرسکے۔

    سینٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کہ قوم آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پیچھے کھڑی ہے، انہوں نے صرف جنگ نہیں جیتی بلکہ عوام کے دل بھی جیتے ہیں۔ فیلڈ مارشل اپنی قابلیت سے عالمی سطح پر پاکستان کا لوہا منوا رہے ہیں اور ان کے ایک دورے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کے لیے قائد آج فیلڈ مارشل ہیں، ان پر کوئی داغ نہیں، انہیں روکنے کی بھی کوشش کی گئی مگر ناکامی ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تسلسل کے درمیان میں کوئی بھی آیا تو اسے روند دیا جائے گا، پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ 2026 میں پاکستان میں ترقی کے تسلسل کے ساتھ بہت کچھ اچھا ہوتا دیکھیں گے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ سیلاب یا کوئی بھی مسئلہ آتا ہے تو سب سے پہلے فوج ہی مدد کو پہنچتی ہے۔

    پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی 10 نشستیں تھیں جن میں سے 8 پی ٹی آئی جیت سکتی تھی لیکن قیادت نے انہیں 5 پر لایا اور پھر لین دین کی۔ بعد میں یہ 5 بھی 4 ہوگئیں کیونکہ ایک نشست مراد سعید کو دی گئی مگر وہ نہیں آئے۔ یہ مسائل اس لیے ہیں کہ ہم پارلیمنٹیرینز اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، جو اچھا کام کرے گا ہم اس کی تعریف کریں گے، موجودہ پی ٹی آئی لیڈرشپ ہی موجودہ حکومت کی ضامن ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک کوئی جمہوری لیڈر پیدا نہ کرسکا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں روشنی ہمیں فیلڈ مارشل کی صورت میں نظر آرہی ہے، انہوں نے ملک کے استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

  • گورنر سندھ کا ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ ہوگیا، نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں، فیصل واوڈا

    گورنر سندھ کا ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ ہوگیا، نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کاعارضی طورپرسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا اور ان کے نٹ بولٹ بھی ٹائٹ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مالک کے ساتھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا عارضی طور پر ’’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘‘ ہوگیا ہے اور ان کے ’’نٹ بولٹ‘‘ بھی ٹائٹ ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھائی تو نہیں آرہے لیکن اب بھائی بھائی ہوگیا ہے۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں آئینی اور سرکاری عہدوں کے لیے ’’مینٹل ٹیسٹ‘‘ بھی لازمی ہونا چاہیے تاکہ ایسے عہدوں پر صرف موزوں افراد ہی فائز ہوں۔

    انھون نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کہا کہ اگر وہ معافی مانگ لیتے ہیں تو یہ ایک نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو مستقبل کی سیاست پر اثر انداز ہوگا۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور ملک میں ایڈمنسٹریٹیو صوبے بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انتظامی امور بہتر طریقے سے چلائے جا سکیں۔

  • منافق سیاستدان ودیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا

    منافق سیاستدان ودیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا

    (17 اگست 2025): سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاستدان این جی اوز ودیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں وہ اپنی سمت ٹھیک کر لیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے سیاستدانوں سمیت این جی اوز اور دیگر پر شدید تنقید کی ہے۔

    فیصل واوڈا نے لکھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے گھناؤنی کوشش کرتے ہیں۔

    سینیٹر نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔ اس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام منافق سیاستدان اور دیگر پنی سمت ٹھیک کرلیں، اور پاکستان کی ترقی کا جو تسلسل جاری ہے اس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں، ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے۔ امید ہے کہ سب کو میری بات صحیح طرح سمجھ آ رہی ہوگی۔

  • ’’قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پی ٹی آئی کی قوم سے معافی‘‘، فیصل واوڈا نے کیا کہا؟

    ’’قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پی ٹی آئی کی قوم سے معافی‘‘، فیصل واوڈا نے کیا کہا؟

    (10 اگست 2025): سابق آرمی چیف قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پی ٹی آئی کے قوم سے معافی مانگنے پر سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹیشن دینے پر پارٹی کی جانب سے قوم سے معافی مانگ لی اور کہا کہ قمر باجوہ کو ایکسٹیشن دینا غلط تھا۔

    اسد قیصر کی پریس کانفرنس اور پی ٹی آئی کے معافی مانگنے پر سینیٹر فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، رہے گا اور راہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کسی میں دم ہے تو تسلسل روک کر دکھائے، پاکستان کی ترقی کا یہ سفر ان شااللہ جاری رہے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-apologizes-to-the-nation-for-granting-extension-to-qamar-bajwa/

  • پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ جلد سامنے لاؤں گا، فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ جلد سامنے لاؤں گا، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی قیادت کو 9 مئی کیس میں سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ملک کو نقصان پہنچانے والے سب لوگ زد میں آئیں گے۔

    فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 108 رہنماؤں کو سزائیں سنائے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے سب لوگ زد میں آئیں گے۔ میں جلد تحریک انصاف کا ایک خطرناک منصوبہ بھی منظر عام پر لاؤں گا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو جو باتیں میں نے کہی تھیں وہ آج سب کےسامنے سچ ثابت ہورہی ہیں۔ جو ٹائم لائن دی تھی تمام چیزیں اس کے مطابق ہی ہو رہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی مزید نااہلیاں ہوں گی۔ اگر عدالتیں ٹھیک کام نہ کر رہی ہوتیں تو بریت کیسے ہوتی۔

    سینیٹر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ بانی عمران خان اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔ کیسے کیسے خنجر مارا گیا، یہ سب قوم کو وطن واپسی پر بتاؤں گا۔ کیا وجہ ہے کہ نظریات کے نام پر خنجر گھونپ رہے ہیں۔ یہ خود کو سیاسی شہید بناناچاہتے ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی پاکستان بننے کی منصوبہ بندی ان کی پارٹی کے اندر ہی ہو رہی ہے۔ سینیٹ میں تحریک انصاف کو 8 سیٹوں کےبجائے 5 سیٹیں کیسے اور کیو ں ملیں؟ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کیا کہانی ہے، یہ سب بھی واپس آکر بتاؤں گا۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ قوم کو وقت سے پہلے بتا دیا تھا امریکا سے مثبت خبر آنیوالی ہے اور وہ آ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ آج فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے اے ٹی سی سے پارٹی قیادت کو دی جانے والی سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/may-9-cases-pti-central-leadership-sentenced-pti-leadership-announces-to-challenge-in-hc/

  • امریکی صدر نے جیتے ہوئے سپہ سالار کو عزت دی، فیصل واوڈا

    امریکی صدر نے جیتے ہوئے سپہ سالار کو عزت دی، فیصل واوڈا

    کراچی : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی تاریخی ملاقات ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے جیتے ہوئے سپہ سالار کو عزت دی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ امریکی صدر نے کبھی کسی آرمی چیف کو ایسا پروٹوکول نہیں دیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر جیتے ہوئے سپہ سالار کی حیثیت سے گئے، آج ان ہی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کو عزت ملی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ امریکی صدر نے خود کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات ان کیلیے اعزاز ہے، امریکی صدر نے جیتے ہوئے پاکستانی سپہ سالار کو عزت دی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں جو الفاظ کہے یہ پاکستان کی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ انہوں نے بہت تعاون کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان کیلئے خوشخبریاں ہیں، فیلڈ مارشل دلیر اور ایماندار ہیں اس لیے عزت ملی ہے۔

    مزید پڑھیں : عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو’’اعزاز‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو جنگ روکنے پر شکریہ کے لیے مدعو کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پربات چیت ہورہی ہے، آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ کے لیے مدعو کیا تھا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، کشیدگی ختم ہونا مثبت ہے۔

  • سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری لےکر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل کی ملاقات کے بارے میں ڈھائی ماہ پہلے بتا دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا کسی قسم کا ذکر نہیں آئیگا اور سپہ سالار پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری بھی لےکر آرہے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھی پی ٹی آئی پاکستان بن گئی ہے، کسی نے اگر اچھا اقدام کیا تو اس کی تعریف کرنی چاہیے، پی ٹی آئی نے امریکا میں احتجاج سے لاتعلقی کیا جو کہ اچھا اقدام ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ 4 یا 8آدمیوں کی بات نہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی بات ہے، 8 آدمی نا پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ملک کی۔

    https://urdu.arynews.tv/trumps-lunch-in-honor-of-coas-asim-munir-cabinet-room/

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں، سب بکواس ہے، فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں، سب بکواس ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں، سب بکواس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی فوج بے شرم اور بے حیاہےوہ ہمارے بچوں تک آگئی ہے، مجبور ہوگئے تو ہم اپنی فورسز سے کہیں گےمودی کاسر لا کر دیں۔

    تحریک انصاف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں، سب بکواس ہے۔

    سینیٹر واوڈا نے کہا کہ ہماری فوج اور سپہ سالار نے معرکہ مارا، دفاع مضبوط ہوگا تو ہم محفوظ رہیں گے ، میری دفاعی بجٹ بڑھانے کی بات پرپورے سینیٹ نے لبیک کہا، بھارت کو بدترین شکست دی ،آج ہم ایک قوم بنے ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت جو اگلی منصوبہ بندی کررہا ہے،اس کو کاؤنٹر کرنے کیلئے ایک آواز ہونا ہوگا۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بیانات سن کر مایوسی ہوئی ہے، سپہ سالار تاحیات سپہ سالارہیں باقی تین فورسز کو لیڈ کریں گے، سپہ سالار کو نئی ذمہ داری اسی لیے دے رہے کہ ملک مزید روشن کریں، ہم چاہتے ہیں بھارت کہ بچے بھی پڑھیں ہمارے بھی پڑھیں۔

  • فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

    فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سید عاصم منیر کی ہدایت تھی کسی سویلین کو نقصان نہ پہنچے، پاک افواج نے بھارتی فوج کے 285 لوگوں کو مارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنا پیٹ کاٹ کے اپنا دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا، اب ڈیولپمنٹ کی نہیں ڈیفنس کی بات کرنی ہے، فوج کی تمام فورسز کی تنخواہوں کو ڈبل کرنا پڑے گا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس وقت ایک پرچم کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کو آن بورڈ لیں، فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانے کا کام اپوزیشن کو ساتھ ملائے بغیر نہیں ہوسکتا ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں کمزور سمجھ رہا تھا ہم نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان سیز فائر کا دفاع کررہا ہے لیکن یہ ہماری کمزوری نہیں، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں پھر ڈیولپمنٹ کی بات کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان کے آگے اپنی طاقت واضح کرچکے ہیں، ہندوستان میں فوج کی تعداد ہم سے زیادہ ہے اور ہم ابھی تک اپنا بھر پور دفاع کررہے ہیں، فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی میں اپوزیشن کو بھی شامل کریں نہیں تو آن بورڈ لیں۔

  • بانی پی ٹی آئی، شہباز، نواز شریف، آصف زرداری، سب حب الوطن ہیں، فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی، شہباز، نواز شریف، آصف زرداری، سب حب الوطن ہیں، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی سب حب الوطن ہیں، ہم کسی کی حب الوطنی پر بات نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خبریں افواہیں ہیں،ایسی صورتحال نظرنہیں آتی، یہ پروپیگنڈہ اور فلاپ شو ہے، پاکستانی اب یہ سب سننا بھی نہیں چاہتے۔

    بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک آرمی چیف کی بدولت ملنے والی جیت کا جشن منا رہا ہے، اس وقت سیاست غیرمتعلقہ ہوچکی ہے، آرمی چیف کا جو کریڈٹ ہے وہ انھیں ملنا چاہیے۔

    پاک فضائیہ نے دنیا بھر میں بھارتی فضائیہ کو شرمندہ کردیا، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا کہ مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں آج کے بجائے ابھی ہونے چاہئیں، اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت سب مضبوط ہیں کوئی عدم اعتماد نہیں آ رہی ، بجٹ میں حکومت کومسئلہ مسائل ہوسکتا ہے۔

    سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دیں گے کچھ لیں گے کچھ آپ کی مانیں گے کچھ اپنی منوائیں گے، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات کی باتیں خوش آئند ہیں۔