Tag: فیصل واوڈا پریس کانفرنس

  • فیصل واوڈا کی آج کی پریس کانفرنس کے دو مقاصد ہیں، پی ٹی آئی رہنما کا انکشاف

    فیصل واوڈا کی آج کی پریس کانفرنس کے دو مقاصد ہیں، پی ٹی آئی رہنما کا انکشاف

    سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے ردعمل دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دو مقاصد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی آج کی پریس کانفرنس کے دو مقاصد ہیں، ایک مقصد تو یہ ہے کہ قوم کو بتانا القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ دوسرا مقصد بانی کو 20 جنوری سے پہلے اڈیالہ سے زبردستی بنی گالہ منتقل کرنا ہے، بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا جائےگا۔

    خیال رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی، بانی نے دستخط کیے تھے، کسی نے یہ کروایا تو اب کوئی نہیں مانے گا۔

    ’بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی‘

    کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے بانی کو پارٹی میں جیل سے لے کر مروانے تک کی پلاننگ ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما خود ہی بانی کیخلاف سازش میں مصروف ہیں بانی پی ٹی آئی کو کہتا رہا ان حواریوں کی بات نہ مانیں آج پی ٹی آئی والے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ جب 190 ملین پاؤنڈ کی اپروول ہوئی اس وقت میں وفاقی وزیر تھا بانی کو کہا تھا یہ نہ کریں نیب کا کیس بنے گا آپ کو جیل ہوگی،اب گل مُک گئی ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا ضرور ہونی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/military-trial-society-standing-welcome/

  • فیصل واوڈا نے نیب میں زمینوں پرقبضےکےشواہد جمع کرادیے

    فیصل واوڈا نے نیب میں زمینوں پرقبضےکےشواہد جمع کرادیے

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضے کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے سرکاری زمینوں پرقبضے میں صوبائی اوروفاقی حکومت ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نیب حکام کو کراچی میں جعلی این جی اوز کے نام پر سرکاری پلاٹس کی بندربانٹ کے خلاف شواہد نیب کے آفس جمع کرانے آئے تھے جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نیب نے تعاون کیلئے طلب کیا تھا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی رقم دہشت گردوں کی سہولت کاری کیلئے استعمال ہو رہی ہے،سرکاری زمینوں پر قبضے میں صوبائی اور وفاقی حکومتیں ملوث ہیں جس کے شواہد نیب میں جمع کرادیے ہیں میں صحافیوں کے ساتھ بھی یہ شواہد شیئر کرانا چاہتا تھا تا ہم نیب کی جانب سے کیس کے دوران شواہد کسی سے بھی شیئر کرنے کو منع کرنا ہے۔

    اس موقع پرایک صحافی کی جانب سے کھڈا مارکیٹ کے ایک پلاٹ پر کے قبضے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے بھرپور تردید کرتے ہوئے جواب دیا کہ کھڈامارکیٹ میں اگر میرایا میرے والد کا پلاٹ نکلا تو سیاست چھوڑ دونگا۔

    اس موقع پرانہوں نے مسلم لیگ کے رہنما طلال چوہدری کی جانب خود پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری کو "ٹی سی” کے نام سے پکارتے ہوئے جواب دیا کہ میں اس "ٹی سی” یعنی طلال چوہدری کی کسی بات کا جواب نہیں دونگا گالیاں دینے والوں سے فرق نہیں پڑتا۔

    دریں اثناءعمران اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کی کرپشن سے متعلق فیصل واوڈا نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے اور نیب جب بھی بلائے گا ہم معاونت کیلئے حاضر ہونگے۔