Tag: فیصل واوڈا

  • فیصل واوڈا کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

    فیصل واوڈا کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے جے یو آئی ف کے سربراہ کے بیان پر کہا کہ مولانافضل الرحمان نے جارحانہ باتیں کی لیکن آصف زرداری منالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ مولانافضل الرحمان نے جارحانہ باتیں کی لیکن آصف زرداری منالیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کاآخری اقتدار نظر آرہاہے، ایم کیوایم آئندہ سیاست میں رہےگی پاور میں نظر نہیں آرہی، پیپلزپارٹی موجود رہےگی لیکن اسے بھی کافی نقصان ہوگا۔

    سابق وزیر نے کہا کہ آئندہ ایک دوسال میں گندانظام چھٹ جائےگااچھا نظام آئےگا، آئندہ الیکشن موجودہ الیکشن سے بہترہوں گے،اچھانظام آئے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار اچھی فصل لگاتے ہیں لیکن طوفان فصل اجاڑ دیتا ہے، اکڑے ہوئے درخت اورگھاس میں فرق ہے، طوفان آتا ہے تو اکڑے ہوئے درخت گر جاتے ہیں۔

  • بہتر ہوتا نواز شریف پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے، فیصل واوڈا

    بہتر ہوتا نواز شریف پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بہترہوتا نواز شریف اسٹیٹس مین بن کرآتے اور پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج سےمتعلق سب نے اپنی اپنی رائے دی، زمینی حقائق دیکھتے ہوئے بات کرنی چاہیے، میں کئی ماہ پہلےسےکہہ رہاتھا کہ اتحادی حکومت بنےگی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف وزیراعظم کیوں نہیں بنے، بہترہوتا نوازشریف اسٹیٹس مین بن کرآتے اور پی ٹی آئی کوحکومت بنانے کی دعوت دیتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ کیا مسلم لیگ ن میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےکوئی اورامیدوارنہیں تھا، سیاسی خاندان میں پیدا ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بھی قابل ہیں، ہرایک شخص کی اپنی مہارت ہوتی ہے،مریم نوازمیں وہ مہارات نہیں، جیل جانےوالاسیاسی لیڈرہوتاہےتوپھرسارےمجرم سیاسی لیڈرہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حتجاج کسی مسئلےکاحل نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کواب مزاحمت سے پیچھے ہٹنا چاہیے، عمرایوب بہترین سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی کوجن لوگوں نے بنایا تھا وہ کہاں ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ حسب حال حسب ضرورت فیصلے ہوں گے تو نظام نہیں چلےگا، بانی ایم کیوایم،نوازشریف کودیکھ کرسبق سیکھنا چاہیے، سسٹم کے اندر رہ کرسسٹم کودرست کریں اور ایک قدم پیچھے ہٹ کرمفاہمت کی راہ پرچلیں، پاکستان اس وقت مزاحمت کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ سلطان علی الانہ وزیر خزانہ کے لیے موزوں امیدوار ہیں، سلطان الانہ بڑی سرمایہ کاری لاسکتےہیں اور آئی ایم ایف سےاچھی ڈیل کرسکتے ہیں۔

  • پیپلزپارٹی  اقتدار کے مزے لیں گی اور سارا ملبہ ن لیگ پر گرے گا،  فیصل واوڈا

    پیپلزپارٹی اقتدار کے مزے لیں گی اور سارا ملبہ ن لیگ پر گرے گا، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں ، وہ اقتدار کے مزے لیں گی اور ساراملبہ ن لیگ پر گرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی پوزیشن کھوکھلی رہ جائے گی، دبوچ لیں گے ، کھالیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں،اقتدار کے مزےلیں گے، اتحادی حکومت بن رہی ہے، آئینی پوزیشن ساری لے لی جائیں گی۔

    سابق وزیر نے کہا کہ دوبارہ کہتا ہوں نوازشریف وزیراعظم بنتےہیں تو6ماہ حکومت رہے گی، شہبازشریف وزیراعظم بنتےہیں توایک ڈیڑھ سال حکومت چلے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوجون میں24ارب ڈالر قرضے واپس کرنے ہیں، کہاں سے دیں گے ، آئی ایم ایف کے معاملات بھی ہیں، بجٹ بھی پیش کرنا ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے حوالے سے فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کا وزیراعلیٰ کے پی کیلئے نام چلنے دیں آگے کچھ نہیں ہوگا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا آخری اقتدار ہے، مزے لیں پھر انہیں کون پوچھے گا، آئندہ ن لیگ اور ایم کیوایم اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے اتنے ووٹ ڈال دئیے کہنا پڑا بس کردو کراچی والو۔

  • درست پیشگوئیاں، فیصل واوڈا کی  دھوم مچ گئی

    درست پیشگوئیاں، فیصل واوڈا کی دھوم مچ گئی

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی درست پیشگوئیاں سے سیاسی حلقوں میں دھوم مچ گئی ، فیصل واوڈا نے 2022 سے جو پیشگوئی کی حرف بہ حرف درست نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے سے خبریں تھیں یا تجزیے، سیاسی منظر نامہ پہلے سے بھانپ جانا اور آن ریکارڈ مستقبل کی چیزیں بتا دینا، فیصل واوڈا کی دھوم مچ گئی۔

    فیصل واوڈا نےدوہزار بائیس سے مستقبل کی باتیں بتانا شروع کیں، جو ہر بات حرف بہ حرف درست نکلی، الیکشن چھے ماہ آگے گئے، واوڈا نے بہت پہلے بتا دیا تھا۔

    عام انتخابات آٹھ فروری کو ہوئے، کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی۔ واوڈا نے ن لیگ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے متعلق جو کہا سچ نکلا۔

    فیصل واوڈا کی پیشگوئیوں کا سلسلہ نی رکا نہ تھما، ن لیگ الیکشن میں زیادہ سیٹیں نہ لے سکی اور نواز شریف نے وکٹری اسپیچ کینسل کی جبکہ اگلے دن گول مول خطاب کیا، ن لیگ اسّی کے قریب نشستیں ہی جیت سکی۔

    واوڈا یہ بھی کہتے ہیں الیکشن کے بعد جو حکومت بنے گی وہ زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

  • فیصل واوڈا نے ایک اور پیش گوئی کردی

    فیصل واوڈا نے ایک اور پیش گوئی کردی

    اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 90 میں سے تیس ن لیگ اور باقی تیس کا بھاؤ لگ گیا، کچھ دن میں پی ٹی آئی کے پاس صرف تیس اچھے بچے رہ جائیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 90 آزاد امیدوار ادھر اُدھر بکھر جائیں گے ، 30 آزاد امیدوار ن لیگ میں چلےجائیں گے 30سے35امیدواروں کا بھاؤلگ گیا، 4 سے 6 روزمیں بک جائیں گے ، جس کے بعد پی ٹی آئی کےپاس صرف 30 اچھے بچے رہ جائیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے کہا تھا آدھے گھنٹے میں نتیجہ نہ آیا تو ایکشن لوں گا، ایکشن تونہیں ری ایکشن ضرور نظر آرہاہے، چیف الیکشن کمشنر پر کسٹمز کے کیسزہیں۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ آزادامیدواروں کو جمہوری پیکج اچھاملے گا،پیپلزپارٹی انہیں توڑلے گی، اسلام آباد میں ہماری موجودگی کا بھی تھوڑافائدہ ہوگا، ہم بھی دوستوں کو لاکر پیکج دلوائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ 9مئی سےا یک سال قبل سچی بات پر پارٹی سے نکالا گیا، الیکشن 2024 کو جوڈیشل سلیکشن کہتا ہوں، پاکستان میں جو کچھ ہوانئی چیزنہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سب سے پہلے پتہ کرنا ہوگا پاکستان یہاں تک کیسےپہنچا، وہ کون ہےجس کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی، زرداری کو14سال جیل ہوئی، وہ کون ہے، جس نے بلیک لاڈکشنری ایجاد کر کے نوازشریف کونااہل کیا، وہ کون ہےجس نے نواز شریف کو بیوی کی تدفین کیلئے نہ آنے دیا۔

    انھوں نے سوال کیا بانی پی ٹی آئی کی حکومت کیخلاف کس نے زبردستی عدم اعتمادلانےکاکہا، کس نے پابند کیا کہ بانی پی ٹی آئی  کی حکومت کیخلاف عدم اعتمادلائیں، وہ کون ہیں جوہفتہ وارچھٹی کو بھی اپنے آفس آئے، وہ کون ہےجس نےقیدی وین دکھائیں، وہ کون ہے، جس نے 12 بجے پی ٹی آئی حکومت کو پابند کیا کہ نیچےاتریں، وہ کون ہے جس نے نسلہ ٹاورگرایا، ریکورڈک میں اربوں کانقصان پہنچایا۔

    سابق سینیڑ کا کہنا تھا کہ عدت میں نکاح کیس سے قوم کے سامنے کیا روایت قائم کی گئی، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے،کیا کیا نہیں گیا، وہ کون ہے، جس نے ریپ کے ملزم کو سزا سنانے کے بجائے متاثرین سے سوالات کیے، جس نے ریپ کےمتاثرین سے سوالات کرکے ان کا ریپ کیا، وہ کون ہےجس نےآئین وقانون کی ٹھیکے داری اٹھائی ہوئی ہے، وہ کون ہےجس نے پنجاب، کے پی میں الیکشن نہ کرواکرشب خون مارا اور جو سلیکٹڈ ٹائم پر چھ کو چھ اورنو کو نو پڑھتا ہے۔

    الیکشن کے سوال پر انھوں نے کہا کہ آر او کے فیصلے بڑی تعداد میں چیلنج کیےجارہےہیں، فارم45 پر چند فیصلے آجائیں گے، باقی پر چنے اور چھولے کھائیں۔

    فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ وہ کون ہے جو صادق اورامین کےسرٹیفکیٹ دیتےہیں ، جواپنی کرپشن پراستعفیٰ دیکر آگے کچھ نہیں ہونے دیتے اور پنشن لیتےہیں، وہ کون ہےجن کے بچے ویلنگ،ڈیلنگ کرتے ہیں اورکچھ پتہ نہیں چلتا، وہ کون ہے جو کچھ نہیں کرتے لیکن جون، جولائی، نومبر، دسمبرکی چھٹیاں لیتے ہیں، وہ کون ہے، جو ہٹنے کے بعد بھی 200 یونٹ بجلی لیتےہیں، وہ کون ہےجواپنےکام کےعلاوہ ہرکام جانتاہے، وہ کون ہے جوغریب کوکچھ نہیں دیتے،بیوہ کوبے گھر کردیتےہیں۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ وہ کون ہےجنہوں نے شفاف الیکشن کروائے، وہ کون ہےجنہوں نےصادق،امین طریقےسےالیکشن ہونےدیے، وہ کون ہے جن کی ذمہ داری تھی شفاف الیکشن کرانا، قوم کوکون کوڈھونڈناہوگااوراس سےکام کراناہوگا اور کون کو ڈھونڈ کر 141ویں نمبر سے پہلے نمبر پر لانا ہوگا۔

    فارم 45 سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 ہارنے اور جیتنے والے دونوں امیدواروں کے پاس ہیں، فارم45 پر چھولےہی کھائےجاسکتےہیں سب جاکرکھائیں ، کون جب تک فیصلہ کرے گا تب تک مدت پوری ہوجائےگی، حکومت کی مدت زیادہ سےزیادہ 2سےڈھائی سال تک ہوگی۔

    نئی حکومت کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کومائنس کرکےنوازشریف کووزیراعظم بنایاتو4سے6ماہ میں پٹاخاپھٹ جائے گا، نگراں حکومت کوہی آگے چلنے دیتے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی اور ڈالرعروج پرہوگا،عوام کیسےگزاراکرے گی ، 40 سال میں بگاڑ پیدا کرنے والے اب کیا کر لیں گے، حکومت بنانے کیلئے جو نمبرز دیے تھےوہی آئےہیں اور 8ماہ قبل جوباتیں کیں سب درست ہورہی ہیں۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ڈیڑھ سال چلے گا اس کےبعدحقیقی جمہوریت آئےگی، ڈیڑھ سال بعد ان میں سے بہت سی شکلیں مائنس ہوجائیں گی۔

    بیرسٹرگوہر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر وفاق میں تو نہیں چاند پر ضرورحکومت بناسکتے ہیں۔

    آصف زرداری سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نےمجھےبیٹےکامنصب دیاہے، آصف زرداری سیاست کے ماسٹرہیں، سب کودبوچ کرلےجائیں گے، اگر نوازشریف وزیراعظم بنے تو بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب ہوگی۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کسی کوچھوڑنا ہوا تو سرعام چھوڑوں گا۔

    سیاسی جماعتوں کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے بعد احتساب کے نعرے سے بھی پیچھے ہٹ گئے اور ن لیگ،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کےپاس منشورنہیں۔

  • پی ٹی آئی کے 60 ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    پی ٹی آئی کے 60 ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 60ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں جبکہ 20،25 ارکان بکنے کو تیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجزیے میں جو نمبر دیئے تھے، اس کے قریب آگئےہیں، انتخابات میں ن لیگ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ سےمتعلق پیپلزپارٹی سب کونچوڑ لے گی۔

    مسلم لیگ سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ن لیگ 80،82 کے نمبر تک پہنچ جائےگی، پرسوں کہاتھا میچ میں ایک اوور ٹینس بال کا ہوگا، ن لیگ اس پربھی چھکا نہیں مار سکے گی۔

    آزاد امیدواروں کے حوالے سے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ 35 ایسے امیدوارہیں جن کا پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد60 ہے جو بکنے کیلئے تیارہیں جبکہ 20،25 ارکان ایسے ہیں جو بکنے کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔

    سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومت 6ماہ چلانی ہے تو نواز شریف کو وزیراعظم بنادیں اور اگر حکومت سال ڈیڑھ سال چلانی ہے تو نواز شریف کو وزیراعظم نہ بنائیں۔

  • العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر فیصل واوڈا کا ردعمل

    العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت پر فیصل واوڈا کا ردعمل

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈ نے نواز شریف کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب میدان بالکل خالی ہے،نواز شریف نےتنہا دوڑنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کے دوران نواز شریف کی بریت پر کہا کہ بہت عرصہ پہلے کہا تھا نظام لیڈر کھڑے بھی کرتے اور گراتا بھی ہے، اب میدان بالکل خالی ہے نوازشریف نےتنہادوڑنا ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں گورکھ دھندا ہوگیا ہے، اس کی وضاحت بھی ہوچکی ہے، نوازشریف کو آج بری کر دیا گیا ہے ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں فیصلہ غلط ہواتھا، ماضی میں غلط فیصلہ کرنے والوں کیخلاف کیا ایکشن لیا جائے گا؟

    سابق وزیر نے کہا کہ بھٹو کا قتل 50 سال بعد مانا جا رہا ہے تو ذمہ داروں کیخلاف کیا کارروائی ہوگی، آصف زرداری کوجیل میں غلط رکھاگیاتوذمہ داروں کیخلاف کیاکارروائی کی گئی، پی ٹی آئی کیخلاف اتواروالےدن عدالت کھولی جاتی ہے،عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا لیکن پی ٹی آئی کیخلاف چھٹی کے دن انصاف ملتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کہتی ہے ریکوڈک میں اربوں روپےکانقصان کیاگیا، قوم کااربوں کانقصان کرنےوالوں کیخلاف کیاایکشن لیاگیا، اب بات ہوگی نظام کو بدلنے کی،اس کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک شخص ٹریفک پولیس والے کو بلوچستان میں کچل کرقتل کرتاہے، اس شخص کیخلاف فوٹیج بھی آجاتی ہیں لیکن باعزت بری ہو جاتا ہے، کراچی میں نسلہ ٹاورسےبڑےپلازےہیں جنہوں نےقبضےکیے، کراچی میں ایک ٹاورگراکردکھادیں مان جاؤں گا۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ وہ جمہوری پاکستان چاہیے جس میں غلط فیصلہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، جس نےغلط فیصلہ کرکےنسلہ ٹاورگرایااس کو بے گھر دیکھنا چاہتا ہوں، جس کے غلط فیصلوں کی وجہ سے اربوں کانقصان ہوا بھرائی کرتےدیکھناچاہتاہوں۔

    انھوں نے روز دیا کہ ملک میں گورکھ دھندا ہو رہا ہے، نظام کوبدلنےکی ضرورت ہے، نوازشریف مسائل کا بتاتے ہیں حل کیسےہوں گے ، اس کا جواب نہیں دیتے۔

  • آرمی چیف بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں لارہے ہیں ، فیصل واوڈا

    آرمی چیف بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں لارہے ہیں ، فیصل واوڈا

    کراچی : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جس وقت آرمی چیف نے کمان سنبھالی اس وقت ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاتھا، ان کی کاوشوں سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل حافظ سید عاصم منیر کو افواجِ پاکستان کی قیادت سنبھالے ایک سال مکمل ہوگیا، سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی ہےہماراسپہ سالارحافظ قرآن ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ آرمی چیف نیک نیت آدمی ہیں، جس وقت آرمی چیف آئےملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاتھا، آرمی چیف بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں لارہےہیں، ان کی کوششوں سےپیٹرول کی قیمتیں ایک سال میں نیچےآئیں۔

    سابق وزیر نے کہا کہ ایک آدمی اگراچھاکام کررہاہےتوسراہناچاہیے، اس وقت پاکستان کےمسائل ختم ہورہےہیں، عوام کوفائدہ ہورہاجوکوئی سیاسی پارٹی نہیں کرسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا، آزمائے ہوئے لوگوں کو کیا آزمائیں گے، پہلی دفعہ دیکھ رہےہیں تمام مسالک کے لوگ چیف کے ساتھ لبیک کہہ رہے ہیں۔

  • لگتا ہے ن لیگ کی حکومت بنے گی، فیصل واوڈا

    لگتا ہے ن لیگ کی حکومت بنے گی، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کا جھکاؤ دیکھ لیں تو سمجھ آرہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت بنے گی، پیپلزپارٹی کے ہاتھ سے بلوچستان بھی نکل گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت بنا لےگی۔ پی ڈی ایم میں سب نے مزے لیے لیکن ملک تباہ ہوگیا، انھوں نے اپنے کیسز ختم کیے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ چاہے روٹی، کپڑا، احتساب کا نعرہ لگانے والے ہوں ملک کو کچھ نہیں دیا۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ گھڑی کے اگر 5 کروڑ چیئرمین کو ملے تو 25 کروڑ ہاتھ دھونے والوں کو ملے۔ پی ٹی آئی مزید حکومت میں رہتی تو ن لیگ، پی پی کےکرپشن کا ریکارڈ توڑ دیتے،

    سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نوازشریف کی حکومت مدت پوری کرے۔ نوازشریف کی حکومت زیادہ سے زیادہ 12 ماہ ہی چلے گی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق ابھی سوچ رہا ہوں۔ کسی پارٹی میں تو جا نہیں سکتا حصہ لیا تو آزاد امیدوار کے طور پر لوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نالائقی کی وجہ سے پی ڈی ایم کو حکومت ملی، شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

  • نواز شریف وزیراعظم بن بھی گئے تو …… فیصل واوڈا نے بڑی پیش گوئی کردی

    نواز شریف وزیراعظم بن بھی گئے تو …… فیصل واوڈا نے بڑی پیش گوئی کردی

    اسلام آباد :سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہے کہ نوازشریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13 سے17 ماہ ہی چلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تباہی کی ذمہ داریہ ہی جماعتیں ہیں جوآج درستگی کی بات کرتی ہیں، 9 مئی کے واقعات پر کہا جاتا ہے پی ٹی آئی نےا نتہائی غلط کام کیا، ن لیگ نےبھی آرمی چیف کےجہازکوہائی جیک کرنےکی کوشش کی تھی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بند کر دیا گیا اور ن لیگ کومیڈل پہنائےجارہےہیں، ملک میں نظام ہی تباہ ہےتودرستگی کیسےہوسکتی ہے۔

    سابق سینیٹر نے کہا کہ پہلےہی تاثر دیا جا رہا ہے کہ نوازشریف جیل نہیں جائیں گے، پی ڈی ایم حکومت نے16ماہ میں اپنےکیسزمعاف کرانےکےعلاوہ کیاکیاہے؟ ن لیگ بیانیہ تنقید تک لائے گی اوراس کےعلاوہ کچھ نہیں کرےگی۔

    انھوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے میں پی ٹی آئی حکومت ملوث تھی۔

    فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 35 دن میں جمہوری نظام کیساتھ سب چیزوں کو باندھ دیا جائے گا، اس کے بارےمیں مزید وضاحت 36 ویں دن کروں گا، نظام کواب صفائی کی ضرورت ہے، جمہوریت بھی رہے گی اورصفائی کی بھی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نےسسٹم کااپنےبچوں کیساتھ سلوک ایساہی دیکھناہےتواب کھڑاہونا ہوگا، میں نے کہا ہے نواز شریف وزیراعظم بن بھی گئے تو 13 سے17 ماہ ہی چلیں گے۔