Tag: فیصل واوڈا

  • نو مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نواز شریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہوگیا، فیصل واوڈا

    نو مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نواز شریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہوگیا، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نو مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نواز شریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں 13،14 ماہ پہلے کی تھیں وہ ساری درست ثابت ہورہی ہیں، لوگوں کو اب احساس ہو رہا ہے، اس لیے سامنے آرہے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عثمان ڈارنےجوباتیں کی ہیں بالکل درست ہیں لیکن چندنام بھول گئے، 9 مئی کے واقعات کی کوئی بھی صفائی نہیں دے سکتا۔

    سابق وزیر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا آپ غلط کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ نہیں مانے، میرااورچیئرمین پی ٹی آئی کااختلاف اسی بات پرہواتھاکہ آپ غلط کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے بلی بھی شیربن جاتی ہے، کسی پر دباؤ تھا تو کیمرے کے سامنے کہہ سکتا تھا کیوں نہیں کہا، 9 مئی میں جولوگ ملوث تھے، سب لوگ ملبہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ڈالیں گے، میں نے کہا تھا کہ ان لوگوں کی قطاریں لگیں گی سب پارٹی چھوڑیں گے۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نوازشریف کی طیارہ ہائی جیک کیسےمعاف ہوگیا۔

    اسحاق ڈار سے متعلق بھی ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کرکے گئے تھے، پھر واپس آکر تمام کیسز معاف کروائے۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ کسی پر دباؤ ہے تو آکر ٹی وی پر بولے یا ٹوئٹ کریں کیوں نہیں کررہے۔

    مظاہرین کی جانب سے شہباز شریف کو روکنے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اقتدار کیلئے ابھی گلی کوچے گئے ہیں اور شہبازشریف کو لوگوں کی گالیاں پڑی ہیں۔

    عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پرحملے عارف علوی کی بیعت لے کرہی کیے جارہے تھے، عارف علوی کے خلاف بھی کیس تیار ہیں۔

  • عثمان ڈار کا بیان ؟  فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کردیا

    عثمان ڈار کا بیان ؟ فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان ڈار سامنے آگئے ہیں ، فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلد سامنے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عثمان ڈار کے بیان پر کہا کہ عثمان ڈار کو احساس تھا مگر شروع میں ہمت نہیں تھی، انھوں نے جو نام لئے سو فیصد درست ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار کچھ نام لینا بھول بھی گئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے ہی ساتھی انہیں لے ڈوبے ہیں، یہ اچھا اقدام ہے کہ لوگ اپنی غلطی تسلیم کررہےہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند روز میں فرخ حبیب اور صداقت عباسی ودیگرلوگ بھی سامنے آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلےکہا تھا سب بتادیں گے ثبوت دے دیں گے، بندوق سےگولی خان صاحب نےچلائی تھی، دھرنے کا مقصد آرمی چیف کو ہٹانے کی کوشش کی تھی اور ان کا مقصد موجودہ چیف کے بجائے اپنے خاص بندے کو چیف بنانا تھا۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہی کام انھوں نے چیف جسٹس کیلئے بھی کیا، موجودہ چیف جسٹس اور سپہ سالار قوم کے ہیرو ہیں، مایوس نہیں کریں گے۔

  • ن لیگ کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا ہے، فیصل واوڈا

    ن لیگ کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا ہے، فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا ہے، مریم نوازکے جلسے میں 500 لوگ بھی نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے۔ چیف آرگنائزر مریم نوازکے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے5 لاکھ لوگ مینار پاکستان کیسے آئیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس نہیں آنا چاہیے۔ 21 اکتوبر کو نوازشریف واپس آرہے ہیں اور23 کو ارشد شریف کی برسی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ وہ ہونے والا ہے جس کے بعد یہ سیاست سے توبہ کریں گے۔ ن لیگ کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ نوازشریف واپس آکر جیل چلے جائیں۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں جیلر تو ہوں گے ورنہ نوازشریف کے لیے کوئی رونے والا نہیں ہوگا۔ ن لیگ آئین و قانون کی حکمرانی کی بات کرتی ہے، عمران ریاض کے ساتھ جو کچھ ہوا شہباز شریف کی حکومت تھی۔

    انھوں نے کہا کہ ارشد شریف کا جس دن قتل ہوا، مریم نواز نے جو ٹوئٹ کی ان کو شرم آنی چاہیے۔ ایک آدمی اگر آپ کا مخالف بھی ہے تو بھی ایسی ٹوئٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

  • فیصل واوڈا کی سابق چیف جسٹس اور نئے چیف جسٹس سے متعلق پیشگوئیاں درست نکلی

    فیصل واوڈا کی سابق چیف جسٹس اور نئے چیف جسٹس سے متعلق پیشگوئیاں درست نکلی

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی دو پیش گوئیاں درست ثابت ہوگئیں، انھوں نے 18 ستمبر کو ٹی وی انٹرویومیں کہا تھا نئے چیف جسٹس آتے ہی فیض آباد دھرنا کیس کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی سابق چیف جسٹس اور نئے چیف جسٹس سے متعلق پیشگوئی درست نکلی۔

    فیصل واوڈا کی دو پیش گوئیاں کی تھی ، اٹھارہ ستمبر کو ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ نئے چیف جسٹس آتے ہی فیض آباد دھرنا کیس کھولیں گے جبکہ سات ستمبر کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں پیش گوئی کی تھی عطا بندیال جاتے جاتے تیرہ کے ٹولے کی ترامیم اڑا کر رکھ دیں گے اور نیب کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔

    سابق وزیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانون سےکوئی بالاترنہیں،اس وقت دوہی ہمارےہیروزہیں، ایک آرمی چیف اور ایک چیف جسٹس جوصرف ملک کیلئےکام کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی خود کو قانون سےبالاترسمجھتے تھے اب وہ مشکل میں ہیں، فیض آباددھرنا کیس بہت سےلوگوں کیلئےمشکلات پیدا کرے گا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشدشریف کےکیس کوبھی چیف جسٹس منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سیاستدان کاکام صبرکرنااورنظررکھناہے جس پر میں نے عمل کیا۔

  • فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس میں فیصلے کو زبردست قرار دے دیا

    فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس میں فیصلے کو زبردست قرار دے دیا

    اسلام آباد : سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نیب ترامیم کیس میں فیصلے کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا اسکا فائدہ صرف عوام کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زبردست فیصلہ آیا ہے،اسکا فائدہ عوام کو ہوگا، 16ماہ پی ڈی ایم جماعتوں نے خود کو قانون کے دائرے سے باہر نکالا، خوش آئند ہے کہ ان کے کیسز کھل گئے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ڈالر اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں، آرمی چیف کی کاوشوں کا نتیجہ ہےکہ پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے۔

    سابق سینیٹر نے امید ظاہر کی کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے ، کرپٹ لیڈرز کی جگہ اور انجام جیل ہے تبھی پاکستان ترقی کرسکتا ہے۔

    سابق حکمرانوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نے پاکستان کو صرف نقصان ،تکلیف دی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل بھی جائیں تو پاکستان کو ٹھیک نہیں کرسکتے، 16ماہ میں صرف قرضے لئے گئے اور عیاشیاں کی گئیں، نیب ترامیم کرکے شخصیات کے کیسز ختم کرائے گئے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی تاریخی فیصلے لیں گے جس سے قوم کو بہت فائدہ ہوگا،پرامید ہوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کےعوام کیلئے بہترین فیصلے کریں گے۔

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو میری سالگرہ ہے نوازشریف کی واپسی کیلئے اچھاٹائم نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نے پاکستان کو صرف نقصان ،تکلیف دی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل بھی جائیں تو پاکستان کو ٹھیک نہیں کر سکتے، 16ماہ میں صرف قرضے لئے گئے اور عیاشیاں کی گئیں، نیب ترامیم کرکے شخصیات کے کیسز ختم کرائے گئے۔

    انھوں نے نئے چیف جسٹس کے حوالے سے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی تاریخی فیصلے لیں گے جس سے قوم کو بہت فائدہ ہوگا،پرامید ہوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کےعوام کیلئے بہترین فیصلے کریں گے۔

  • فیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت گرنے کا کریڈٹ سپہ سالار کو دے دیا

    فیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت گرنے کا کریڈٹ سپہ سالار کو دے دیا

    اسلام آباد : سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے ڈالر کی قیمت گرنے کا کریڈٹ سپہ سالار کو دیتے ہوئے کہا آرمی چیف نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرکی قیمت جو گری ہے اس کا کریڈٹ سپہ سالار کو جاتا ہے، آرمی چیف نے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےاپنےوژن کےمطابق ڈی جی آئی ایس آئی کوڈائریکشن دی، ڈی جی آئی ایس آئی کی کمانڈمیں عملدرآمدکامنصوبہ پلان کیاگیا اور بہترین اندازمیں ڈی جی سی نےاس پرعملدرآمدکرایا۔

    سابق سینیٹر نے کہا کہ ایسے اقدامات سے 48 گھنٹے میں ڈالر کی قیمت 20،25 روپے نیچے آگئے، ڈالر 20 سے 25 روپےنیچے آنے سے پاکستان کواربوں کا فائدہ ہوا ہے۔

    آٹے اور چینی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کی اسمگلنگ کیخلاف ایف سی نے بھرپور کارروائی کی، سندھ میں اسمگلنگ کیخلاف ڈی جی رینجرز نے کریک ڈاؤن کیا، سیاسی مداخلت نہیں اسی لیے بہترین کریک ڈاؤن کیے گئے اور جہاں سیاسی مداخلت ہوگی وہاں کریک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا جنازہ لے کر چلیں گے تو وہاں تباہی ہی ہے، نگراں وفاقی حکومت میں 80 فیصد لوگ صاف دامن والے ہیں، ایسےصاف دامن لوگوں کےگھروں میں رشتےمانگے جاتےہیں۔

    فرح خان سے متعلق انھوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دور میں ہی فرح خان کو4پاسپورٹ دیئےگئے، فرح خان کو4پاسپورٹ پرایف آئی اےکی مہریں بھی لگی ہوئی ہیں۔

  • کیا نئے چیف جسٹس کے آنے سے نواز شریف کو ریلیف ملے گا؟

    کیا نئے چیف جسٹس کے آنے سے نواز شریف کو ریلیف ملے گا؟

    اسلام آباد : سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ قانونی طور پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے شخص ہیں، مجھےنہیں لگتاآئندہ کے چیف جسٹس سے نوازشریف کوکوئی ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کو کچھ دیا ہے، چیف جسٹس عمرعطابندیال کے 10 دن رہ گئے ہیں وہ بھی ریٹائرڈہوجائیں گے۔

    فیصل واوڈا نے جسٹس فائر عیسیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ نئے چیف جسٹس سے متعلق پی ڈی ایم جماعتوں نے بیانیہ بنایا ہوا ہے، جسٹس فائزعیسیٰ قانونی طور پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے شخص ہیں، مجھےنہیں لگتا جو خواہشات کا بیانیہ بنایا گیا ہے وہ کسی جگہ پرپہنچےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھےنہیں لگتاآئندہ کے چیف جسٹس سے نوازشریف کوکوئی ریلیف ملےگا، موجودہ حالات میں کچھ لوگ رہ جائیں گے، کچھ بہہ جائیں گے کچھ اکھاڑ دیئے جائیں گے۔

    سابق سینیٹر نے بتایا کہ نوازشریف مجھے واپس آتےہوئےنظرنہیں آرہے، شہبازشریف پارٹ ٹائم آپشن ہیں، پارٹ ٹائم سیاستدان ہے ، جواقتدارکیلئےآتےہیں پھر لندن چلے جاتےہیں۔

  • ‘حاضر سپہ سالار پاکستان کیلئے سوچتے ہیں اپنی جیب بھرنے کیلئے نہیں’

    ‘حاضر سپہ سالار پاکستان کیلئے سوچتے ہیں اپنی جیب بھرنے کیلئے نہیں’

    کراچی : سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حاضرسپہ سالار پاکستان کیلئے سوچتے ہیں اپنی جیب بھرنے کیلئے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ سپہ سالار کے پاکستان کیلئے ویژن کی تعریف کررہے ہیں، سب پاکستانی بھی حاضرسپہ سالارکی ملک کیلئے بہتری کاویژن رکھنے پر تعریف اور سراہتےہیں۔

    فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےتواعتراف جرم کرلیاایکسپائرڈ14جماعتیں عوام کی بہتری میں ناکام ہوچکیں، پی ٹی آئی سمیت14جماعتوں کےپاس25،30سال حکومت کےباوجودملک کیلئےیہ ویژن کیوں نہ تھا؟ اس کے برعکس سپہ سالار کے پاس 6ماہ کے اندرہی عوام کی بہتری کاویژن ہے،وجہ کیا ہے؟

    سابق رہنما کا کہنا تھا کہ حاضرسپہ سالار پاکستان کیلئےسوچتےہیں اپنی جیب بھرنےکیلئے نہیں لیکن 14ایکسپائرڈجمہوری لیڈرز صرف اپنی جیب بھرنےکاسوچتے ہیں پاکستان کا نہیں۔

  • فیصل واوڈا کا اعظم خان کے انکشافات پر ردعمل آگیا

    فیصل واوڈا کا اعظم خان کے انکشافات پر ردعمل آگیا

    کراچی : تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کیلئے جو کیا وہ سب سامنے آگیا لیکن اب وہ پھنس چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے انکشافات پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان بند کمرے میں موجود تھے جب سائفر پر بات ہورہی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نےبیانیہ بنایاکہ امریکا نے نکالا پھر باجوہ صاحب نے نکالا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار کیلئے جو کیا وہ سب سامنے آگیا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےاقتدارکیلئےجو کیا وہ سب سامنےآگیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قمرجاویدباجوہ کوکہاتوسیع دیتےہیں پھر انہی کیخلاف بیانیہ بنایا، ذاتی مفاد کیلئے بات کریں گے تو مسائل پیداہوں گے۔

    سابق رہنما نے کہا کہ جب سائفرپربات ہورہی تھی تواعظم خان موجودتھے اور میں جانتاتھا کہ وقت آئیگا تو اعظم خان اپنا دفاع کریں گے کیونکہ جب میڈیاکےسامنےہوتےہیں توانسان پھٹ جاتاہے، جب آپ اپنے اقتدار کیلئے کام کریں گے تو تاش کےپتوں کی طرح بکھرجائیں گے، دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم نے لانگ مارچ سے حاصل کیا کرنا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی پارٹی کا الیکشن اور سیاست میں کوئی کردار نہیں دیکھ رہا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کیا وہ قانونی معاملات میں پھنسیں رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دائیں بائیں موجود لوگوں کی خواہش ہے وہ جیل جائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں اسدعمر، شاہ محمود، شیریں مزاری،اعظم خان،چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی نظر آئے گی ، میٹنگ میں ایک دو اور لوگ ہوسکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں کیونکہ جب کوئی اپنی انا پر آجاتا ہے تو وہ نشہ انسان کو انسان نہیں رہنے دیتا۔

    فیصل واوڈا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ وزیریاوزیراعظم ہوں توسیکریٹ ایکٹ کےتحت باتیں نہیں کرسکتے، میں جوباتیں سمجھارہاتھاوہ سب ٹھیک ہوتی جارہی تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی قانونی شکنجےمیں پھنس گئے ہیں، پی ٹی آئی اور ان کے چیئرمین کا الیکشن میں کوئی فیوچرنظرنہیں آرہا، الیکشن میں پی ٹی آئی کاکوئی ٹکٹ ہولڈرہی نہیں ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ اعظم خان سائفر کا حصہ ضرور تھے لیکن جب کوئی غیرقانونی کام کرتے ہیں تو چیزیں چھپا لیتے ہیں ، شہزاداکبر بہت سی چیزیں چھپا کر لےگئے ہیں،میٹنگ منٹس بھی چرا کر لےگئے۔

    سابق رہنما کا کہنا تھا کہ اعظم خان چھوڑیں ان کےساتھ کوئی بھی نہیں رہےگا، اعظم خان چیئرمین پی ٹی آئی کےسب سےقریبی ساتھی ہیں، جب شکنجہ بڑا ہوگا تو بہت سے لوگ سامنے آئیں گے اور جتنا بھی بڑا جرم ہو جرم جرم ہی ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ انسان بہت کچھ سوچتا ہے مگر ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتاہے، کون آسمان پر رہے گا کون زمین پر وہ وقت ہی بتائے گا، کون عرش سےفرش اورکون فرش سےعرش پر جائے گا اب وہ وقت آگیا ہے۔

    سابق آرمی چیف کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ باجوہ صاحب برےآدمی تھےتوانہیں اچھاآدمی کیوں بنادیا، بقول آپ کےباجوہ صاحب نےپنجاب حکومت گرادی، لیکن ان سب چیزوں کے لئےارشدشریف اپناجان گنوابیٹھا۔

    سابق رہنما کا کہنا تھا کہ تحقیقات توملک میں70سالوں سےچل رہی ہیں مگرکسی انجام کونہیں پہنچیں، ان سب کالب لباب یہ نہیں تھاکہ وہ الیکشن چاہتےتھے، اس کالب لباب تھاکہ حاضر چیف نہ بنیں پرانے والےبن جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی اس کے بعدچاہتےتھے صدارتی نظام کے تحت بادشاہ بن جائیں۔

  • ارشد شریف کا لیپ ٹاپ چھپانے والے بھی نہیں بچیں گے، فیصل واوڈا

    ارشد شریف کا لیپ ٹاپ چھپانے والے بھی نہیں بچیں گے، فیصل واوڈا

    کراچی: سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ چھپانے والے بھی نہیں بچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے لکھا کہ شہید ارشد شریف کے قتل سے شہزاد اکبر کے تانے بانے ملتے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو جس دن دبئی سے نکلنا تھا اس دن شہزاد اکبر اسپین سے دبئی آیا تھا، شہید ارشد شریف کے خون کا حساب ہوگا۔

    فیض حمید کے سنگین جرائم کا تو ابھی ذکر ہی نہیں کیا، فیصل واوڈا

    ان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگ جیلوں میں ہونگے، ارشد شریف کا لیپ ٹاپ چھپانے والے، روپوش ہونے والے بھی نہیں بچیں گے سب سامنے آئیں گے۔