Tag: فیصل واوڈا

  • میئر کراچی کے انتخابات میں لوگ کھل کرفروخت ہوئے ہیں، فیصل واوڈا

    میئر کراچی کے انتخابات میں لوگ کھل کرفروخت ہوئے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ میئر کراچی کے انتخابات میں لوگ کھل کرفروخت ہوئے ہیں، ایک بندے کے ریٹ پر پوری پارٹی بک گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں کراچی میں میئر الیکشن کے حوالے سے کہا کہ
    منڈی میں جوبھاؤلگائےگابکرااس کاہوگا، اخلاقیات ہمارے ملک میں ہے نہیں، جمہوریت بھی ختم ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میئرکراچی کےانتخابات میں لوگ کھل کرفروخت ہوئے ہیں، یہ توایک بہانہ بن گیا ہے ہمیں اٹھالیاگیاتھادھمکی دی گئی تھی،فیصل واوڈا

    سابق رہنما نے مزید کہا کہ جمعہ بازار کا بھی جمعہ بازار تھا، ایک بندے کے ریٹ پر پوری پارٹی بک گئی۔

    خیال رہے گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 173 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ مل سکے۔

    الیکشن کے نتائج آنے کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان پتھرائو اور جھگڑا بھی ہوا تھا ، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • فیصل واوڈا کا بڑا انکشاف

    فیصل واوڈا کا بڑا انکشاف

    کراچی : تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگلے 72 گھنٹے میں ایک اور کیڑا چھوڑ جائے گا۔ یہ اپنی جان بچانے کیلئے خان کوچھوڑ کر نکل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی کا پارٹی نہ چھوڑنے سے متعلق ویڈیو بیان اور ساتھ میں پارٹی سے علیحدگی کی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جبکہ علی زیدی کی جانب سے انہیں پارٹی سے معطل کئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی ٹوئٹ کردیا۔

    فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘میں قوم کومسلسل کہتا رہا اب خودکیڑےاورسانپوں کی اصلیت دیکھ لیں،میں خان کو بچانے کیلئے پارٹی سےنکالاگیا،یہ سب اپنی جان بچانے کیلئے خان کو چھوڑ کر نکل رہے ہیں۔’

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ’ اس گٹرکےکیڑےکی باتیں یادہیں نہ آپکو، دی اینڈ کہنے والے کا خود دی اینڈ ہوگیا، اگلے 72 گھنٹے میں ایک اور کیڑا چھوڑ جائے گا۔’

    یاد رہے آج صبح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، پاک افواج ہمارا فخر ہے، 9 مئی واقعات کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ دوں گا، پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، میں نو مئی واقعات کی دوبارہ مذمت کرتا ہوں، پاک افواج کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں۔

  • کرپشن کے کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے کا نام فیض حمید ہے، فیصل واوڈا

    کرپشن کے کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے کا نام فیض حمید ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کرپشن کے اس کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے کا نام فیض حمید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 190 ملین پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کیس میں نیب نے طلب کیاتھا، جب یہ معاملہ چل رہاتھا اس وقت میں وفاقی وزیرتھا، نیب کی جانب سے کافی تفصیل سے سوال جواب ہوئے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں اپنی بات پرقائم ہوں امید ہے قانون اپنا راستہ لے گا، شہزاد اکبر، خان صاحب، زلفی بخاری سمیت دیگر نام لئے جارہے ہیں لیکن کرپشن کھیل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والے کا نام فیض حمید ہے۔

    سابق رہنما نے کہا کہ تنخواہ دار بندے کے پاس 10 کروڑ کی چیز آجائے تو باقی پیچھے کیا بچ جاتاہے، یہ تو چھوٹا سا کیس ہے ابھی تو بڑے بڑے جرائم سامنے آئیں گے، میرے اندر بڑے بڑے راز موجود ہیں ابھی تو وہ بتا بھی نہیں رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی باقیات آج بھی سینیٹ میں موجود ہے، سینیٹ کےسینیٹرز جو کرتے رہے وہ بھی بتادوں گا، پاکستان اس نہج پرپہنچ گیا کہ اس کی بقا کو پہلے رکھ کرملک کی بات کریں۔

    فیصل واوڈا نے بتایا کہ اس کرپشن کاماسٹرمائنڈفیض حمیدہے، میں ابھی فیض حمید کےصرف پاکستانی اثاثوں کی بات کررہاہوں، کچھ اور لوگ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں ، ان کی کرپشن داستان کی پہلی سیڑھی قوم کے سامنے رکھ دی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے جو سکھایا تھا میں نے آج وہ پوراکردیا، خان صاحب آپ مجھےفلسفہ سناکربھول گئےمیں وہیں کھڑاہوں، آپ نئے والے خان صاحب ہیں میں پرانےوالےخان صاحب کےفلسفے پر چل رہاہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ جب میں پارٹی سےنکالاگیا توخان صاحب آسمانوں پرتھے، میں نےجوجوکہاتھاوہ سب کچھ8ماہ میں ہوگیا، میں نے کہا تھا کہ یہ نیب کا کیس بنے گا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے بھی میرا ساتھ دیاتھا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کسی کے باپ کا کھاتا ہوں ناپہلے کھایا نا اب کھاتا ہوں، مجھےکسی نےنہیں کہااورنہ کوئی کہہ سکتاہے،سب جانتے ہیں ، ہمیں بریف نہیں کیا گیا سیلڈ لفافہ دکھا کر معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کاپیسہ حکومت پاکستان کےاکاؤنٹ میں آناتھا، یہ 460 بلین سے اوپر کا پیسہ تھا، پہلے بھی کابینہ میٹنگ میں کہاتھا شہزاد اکبر سلطانی گواہ بن کر بھاگ جائے گا، ہمیں زبانی بتایا گیا تو کہا کیا ایسا ہوتا ہے بند لفافہ دکھا کر فیصلہ لیا جائے، اس سے بہتر خودہی فیصلہ کرلیتے۔

    سابق رہنما نے کہا کہ عقل مند آدمی وہ ہوتا ہے جو ٹائم سے پہلے باتیں بتادے، اگرآپ اتنے مخلص تھے تو پہلے بتاتے، میں نے تو پابندی کا پہلے بھی بتایا تھا، خان صاحب کو بتایا تھا کچھ سانپ آگے آنا چاہتے ہیں، میں پرانے پاکستان اور پرانے خان صاحب کے فلسفے کیساتھ چل رہاہوں۔

    عمران خان کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اللہ کی مہربانی سے کوئی آنچ نہیں آسکتی ، اللہ کی طرف سے جب باری آگئی تو آگئی، صدر صاحب نے جو کام کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس میں بہت بڑارول ایوان صدر اور عارف علوی کا ہے۔

    تحریک انصاف پر پابندی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پابندی تونہیں لگنی چاہئے مگر جو کام کرا دیے گئے وہ پابندی کیلئے کافی ہیں، پابندی سے زیادہ کام کردیےگئے ہیں۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان دلیرآدمی تھے لیکن عمران خان آج وہ آدمی نہیں جو پہلے تھے۔

  • ایک نکما، نالائق، زہریلا سانپ جو وزیراعظم بننے کیلئے خان  کو ڈستا رہا ، فیصل واوڈا کا معنی خیز ٹوئٹ

    ایک نکما، نالائق، زہریلا سانپ جو وزیراعظم بننے کیلئے خان کو ڈستا رہا ، فیصل واوڈا کا معنی خیز ٹوئٹ

    کراچی : سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ایک نکما، نالائق، زہریلا سانپ جو وزیراعظم بننے کیلئے خان کو ڈستا رہا، یہ 24 سے 48 گھنٹے پارٹی میں نکل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک نکما، نالائق، زہریلا سانپ جو وزیراعظم بننے کیلئے خان اور اسکی پارٹی کو ڈستا رہا، اس کے ساتھ ایک اور کیڑا دونوں نے 9 مئی کا گھناؤنا کام کرواکر ملبہ خان پر ڈال دیا، 24 سے 48 گھنٹے پارٹی میں نکل جائیں گے قوم دیکھ لے میں اسکی نشاندہی کر رہا تھا۔

    گذشتہ روز فیصل واوڈا نے عمران خان کی نیب میں پیشی کے حوالے سے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے اسی فیصد امکانات ہیں، جب کہ میرے مطابق اسی فیصد امکانات نہیں ہیں، آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے، سر اگر آپ اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب سمجھیں گے۔

  • فیصل واوڈا کی شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کی اپیل

    فیصل واوڈا کی شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کی اپیل

    کراچی : سابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کی اپیل کردی اور کہا یقین ہےدرخواست فوری سنی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مئی واقعہ کرانےکےبعدپی ٹی آئی لیڈرشپ نے معصوم عوام اور ورکرکو تنہا چھوڑ دیا، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے یہ کہہ کرتنہاچھوڑ دیاکہ 9مئی کےواقعےسےکوئی تعلق نہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مثبت کرداراداکرتے ہوئے درخواست کرتاہوں پی ٹی آئی ورکرزسمیت شیریں مزاری کوفی الفوررہاکیاجائے، مجھے یقین ہے میری درخواست فوری سنی جائے گی۔

    اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے لکھا تھا کہ خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے اسی فیصد امکانات ہیں، جب کہ میرے مطابق اسی فیصد امکانات نہیں ہیں، آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے، سر اگر آپ اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب سمجھیں گے۔

  • خان صاحب کو کہا تھا آستین کے سانپوں کو پہچانیں، فیصل واوڈا

    خان صاحب کو کہا تھا آستین کے سانپوں کو پہچانیں، فیصل واوڈا

    کراچی : سابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو کہا تھا آستین کے سانپوں کو پہچانیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ کہا تھا خان صاحب کو کہا تھا آستین کے سانپوں کو پہچانیں اور ریڈ لائن کراس نہ کریں لیکن آپ ریڈلائن پر ریڈلائن کراس کرتے رہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ دیر ہوگئی، پنجاب سے کے پی، کراچی اور پھر اسلام آباد تک نہ رکنے والا مرحلہ تھمتا نظر نہیں آرہا۔

    گذشتہ روز کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کچھ گٹرکے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے، مگر اب آدھا تیترآدھا بٹیر نہیں چلےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان بے غیرتوں کے بہکاوے میں آکر کچھ بچے، ماں اور بہنیں گمراہ ہوگئیں، سازش کے تحت لوگوں کو گمراہ کیا گیا، میں تو ان واقعات سے قبل ہی خبردار کرچکا تھا کہ آپ لوگ گمراہ نہ ہوں، اب آپ کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتار نوجوانوں اور بچیوں سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا تھا کہ جن لوگوں نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا انہیں سخت سزا دینی چاہیئے، یہ بے غیرت پاکستان سے بڑے ہوگئے ہیں، اگران بے غیرتوں کو سزا نہیں ملی تو بہت برا ہوگا۔

  • بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جارہی ہے، فیصل واوڈا

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جارہی ہے، فیصل واوڈا

    کراچی: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ یہ عدلیہ بھی ہماری ہے،فوج اور پولیس بھی ہماری ہے، اداروں کو بچانےکیلئے کسی بھی حد تک جاناپڑےتو جاؤں گا۔

    کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کچھ گٹرکے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے، مگر اب آدھا تیترآدھا بٹیر نہیں چلےگا۔

    انہوں نے کہا کہ ان بے غیرتوں کے بہکاوے میں آکر کچھ بچے، ماں اور بہنیں گمراہ ہوگئیں، سازش کے تحت لوگوں کو گمراہ کیا گیا، میں تو ان واقعات سے قبل ہی خبردار کرچکا تھا کہ آپ لوگ گمراہ نہ ہوں، اب آپ کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتار نوجوانوں اور بچیوں سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ جن لوگوں نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا انہیں سخت سزا دینی چاہیئے، یہ بے غیرت پاکستان سےبڑے ہوگئے ہیں، اگران بے غیرتوں کو سزا نہیں ملی تو بہت برا ہوگا۔

    اپنی دھواں دھار نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اپنی تنصیبات کو آگ لگوا دیں تو میں اپنی سیاست پرلعنت بھیجتاہوں، پی ٹی آئی بد قسمتی سے دوسری ایم کیوایم بننےجارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: 9 مئی پر قوم کی توہین کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

    سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان ہےتو عدلیہ،فوج ،میڈیا سب کچھ ہے،ہمیں تربیت ملی تھی کہ اصولوں پرکھڑے رہو، واضح کررہا ہوں کہ اداروں کو بچانے کیلئےکسی بھی حد تک جاناپڑے تو جاؤں گا، میرے خلاف جتنی فائلیں ہیں کھول لیں۔

    فیصل واوڈا نے نام لئے بغیر پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگانے کےبعد جو کہہ رہے ہیں ان کوایسا نہیں کرناچاہیےتھا،یہ وہی لوگ تھےجو کہتےتھے کہ کوئی گرفتارہوتاہےتو ان کوبیماری یاد آجاتی ہے، ان لوگوں نے بےشرمی،مکاری،جھوٹ کے تحت لوگوں کوگمراہ کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو سبق مجھےسکھایاتھاشاید وہ بھول گئےہیں،آج جو لوگ ملک کےباپ بنےہوئےہیں،ان کوسزا دینےکی ضرورت ہے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس :  فیصل واوڈا کو بھی نیب طلبی  کا نوٹس جاری

    190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس : فیصل واوڈا کو بھی نیب طلبی کا نوٹس جاری

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کی منتقلی کے کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

    فیصل واوڈا کو این سی اے سے ملنے والے 190ملین پاؤنڈ پر تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ، پی ٹی آئی کابینہ نے 190ملین پاؤنڈ پراپرٹی ٹائیکون سےسیٹلمنٹ کی منظوری دی تھی۔

    فیصل واوڈانے اسوقت بطور وفاقی وزیر اس سیٹلمنٹ کی مخالفت کی تھی اور بطور وفاقی وزیر اس سیٹلمنٹ کو نیب کا کیس قرار دیا تھا۔

    خیال رہے القادرٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو طلب کیا ہے۔

    نیب نے عمران خان کوالقادر ٹرسٹ کیس میں نوٹس وصول کرایا، نوٹس میں کہا گیا ہے عمران خان کل متعلقہ دستاویزات کے ساتھ القادرٹرسٹ کیس میں نیب پنڈی میں پیش ہوں۔

  • میں اور مصطفیٰ نواز کھوکھر پارٹی سے بڑی بے رحمی سے نکالے گئے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں اور مصطفیٰ نوازکھوکھر پارٹی سے بڑی بے رحمی سے نکالے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور مصطفیٰ نوازکھوکھر پارٹی سے بڑی بے رحمی سے نکالے گئے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک آدمی کوتوسیع دی گئی اس کے بعد دوبارہ توسیع کی کوشش کی گئی، الزامات لگا کر اسی شخص کو دوبارہ 6 مہینے کی توسیع دینےکی کوشش کی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ ایک شخص کو آؤٹ آف میرٹ اپنے مفاد کیلئے چیف بنانےکی کوشش کی گئی، اس شخص کو کریڈٹ دینا چاہیے ، جس نےاپنےدورمیں توسیع کےقانون کو ختم کردیا اور سسٹم ایسا بنا دیا گیا ہےکہ وہی چور بار بار اقتدار میں آتے رہتے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفیٰ نوازکھوکھر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی رائے سے اختلاف رائے کو خوشامدی ٹولہ اسے ہوا دیتا ہے، آج 73 سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں سب کے سامنے ہے۔

    مصطفیٰ نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام تجربے کیے گئے لیکن شفاف انتخابات کا تجرہ نہیں کیاگیا، سیاستدان میں جو کمزوری ہے انہیں تسلیم کرنی چاہیے، سیاست دانوں کے سامنےپاور کی گاجر لٹکائی جاتی ہے تواس طرف چل پڑتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شخصیات اتنی طاقتور ہوجاتی ہےکہ وہ آپس میں لڑپڑتی ہیں، مشرقی پاکستان میں ہم غلط چیزیں کیں جس کا نتیجہ بھی غلط نکلا، جانتے بوجھتے ہوئے حکومت لی ہے اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

  • سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کےلئے شیڈول جاری

    سینیٹ میں فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن کےلئے شیڈول جاری

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی۔

    فیصل واوڈا سینیٹ رکنیت سے مستعفی

    الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ سے خالی نشست پر پولنگ 25 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 5 سے 7 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی امیدواروں کی فہرست 20 جنوری کو جاری ہوگی، الیکشن کیلئے پولنگ سندھ اسمبلی کے ہال میں ہوگی۔