Tag: فیصل واوڈا

  • فیصل واوڈا سینیٹ رکنیت سے مستعفی

    اسلام آباد: فیصل واوڈا ایوان بالا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔

    فیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں بتایا کہ بطور سینیٹر اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کر دیا ہے، یہ سیٹ عمران خان کی امانت تھی۔

    فیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اخلاقی طور پر اور سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں اپنا فرض ادا کر دیا۔

    انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے یوئے کہا کہ عمران خان سمیت تمام سینیٹرز کا شکرگزار ہوں، سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

  • سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات : جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

    سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات : جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

    لاہور : سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کو کل طلب کرلیا اور تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ لانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی نے فیصل واوڈا کوطلب کرلیا اور پنجاب حکومت نے فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    جےآئی ٹی نے فیصل واوڈا کو تمام ریکارڈ سمیت کل طلب کیا ہے اور تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت
    کی ہے۔

    سانحہ وزیرآباد کیس کی جےآئی ٹی نے یاسمین راشد ،حماد اظہر سمیت 35 افراد کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    یاد رہے فیصل واوڈا نے آزادی مارچ میں خون خرابے کے خدشے سے متعلق بیان دیا تھا۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملہ کیس میں جےآئی ٹی نے تینوں ملزمان سے تحقیقات کرکے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔

  • سر آپ کے حکم اور خواہش پر پنجاب، کے پی حکومت ٹوٹتی نظرنہیں آرہی، فیصل واوڈا

    سر آپ کے حکم اور خواہش پر پنجاب، کے پی حکومت ٹوٹتی نظرنہیں آرہی، فیصل واوڈا

    کراچی : تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر آپ کے حکم اور خواہش پر پنجاب، کے پی حکومت ٹوٹتی نظر نہیں آرہی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر اپنے پیغام میں کہا کہ سر آپکے حکم اور خواہش پرپنجاب،کےپی حکومت ٹوٹتی نظرنہیں آرہی،نظام چلتا رہےگا، سر بند گلی سے نکلیں ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے نظام بدلیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ منفی سیاست جو آپکے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔

    خیال رہے عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے، آج چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں ارکان اسمبلی سے رائے لی جائے گی۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی تھی۔

  • جب تک میرا استعفی  منظور نہیں ہوتا میں سینیٹر ہوں، فیصل واوڈا

    جب تک میرا استعفی منظور نہیں ہوتا میں سینیٹر ہوں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں سینیٹ سے استعفیٰ دوں گا ، یہ سیٹ عمران خان کی تھی، جب تک میرا استعفی منظور نہیں ہوتا میں سینیٹر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی احسان ہےفتح دی، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے، محترم بینچ نے میرے لئے جو الفاظ ادا کیے میرے لئے قابل فخرہیں۔

    سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے قانونی غلطی کی تھی، مجھےانصاف ملاہے، میں سینیٹ سےاستعفیٰ دوں گا ، یہ سیٹ عمران خان کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ کل الیکشن ہوں،6 ماہ بعد یا اگلے گھنٹے میں لڑنےکیلئےاہل ہوں،عمران خان سےتعلق تھا ہے اوررہےگا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللہ نے اگر کسی کو دینا ہے تو کوئی روک نہیں سکتا، قابل ایماندار افسراور حافظ قرآن آرمی چیف بنے ہیں۔

    سابق رہنما نے کہا کہ جلد از جلد الیکشن مانگنا ہمارا آئینی حق اور ٹائم پر ہونا بھی آئینی حق ہے، ابھی فی الحال میں کسی پارٹی میں نہیں جارہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی شواہد کے نام لینابہت زیادتی ہے، عمران خان آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرلیتے ہیں، خان صاحب آدھی رات کو آواز دینگے ہم حاضرہیں جلسہ ہم ٹی وی پردیکھیں گے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کی سیاست کوبندگلی میں لے آئے ہیں،عمران خان جیسے لیڈر کو کسی کے خلاف بنا ثبوت کے بات نہیں کرنی چاہیے۔

    سابق رہنما نے واضح کیا کہ جب تک میرا استعفی منظور نہیں ہوتا میں سینیٹر ہوں، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑوسینیٹرنہیں میں ہوں، سینیٹ کی نشست عمران خان کی تھی ویسےبھی استعفیٰ دینا تھا۔

  • فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کرلی ، تاحیات نااہلی ختم ، 5سال کے لیے نااہل قرار

    فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کرلی ، تاحیات نااہلی ختم ، 5سال کے لیے نااہل قرار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی جانب سے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر غیر مشروط معافی مانگنے پر تاحیات نااہلی پانچ سال کی نااہلی میں تبدیل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

    چیف جسس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے آپ کو نیچا دکھانے کے لیے طلب نہیں کیا، عدالت کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں بلکہ ریگولیٹ کرنا ہے۔

    جسٹس عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آپ نے بطور رکن قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، آپ غلطی تسلیم کرتے ہیں تو پانچ سال کے لیے نااہل ہوں گے، ورنہ باسٹھ ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی پر کیس سنیں گے۔

    جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ اچھی نیت کے لیے سینٹ سے مستعفی ہوں، جس پر فیصل واوڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عدالت سے غیر مشروظ معافی مانگ لی۔

    فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینٹر شپ سے استعفی دے دیا، جس کے بعد عدالت نے فیصل واوڈا کو آرٹیکل 63 ون سی کے تحت پانچ سال کے کیئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دے دیا اور فیصل واوڈا کو اپنا استعفی فوری چیرمین سینٹ کو بھیجنے کا بھی حکم دے دیا۔

    عدالت نے فیصل واوڈا کو آئندہ جنرل الیکشن اور سینٹ انتحابات کے لیے اہل قرار دیا۔

  • میں اب تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوں، فیصل واوڈا

    میں اب تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں اب تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوں، عمران خان سےمتعلق پہلے بات کی نہ اب تسلیم کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا طلبی پر سپریم کورٹ پہنچے ، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا سپریم کورٹ نے آپ کو 2 آپشن دیئےہیں؟ جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ جو عدالت حکم کر ے گی وہ تسلیم کروں گا۔

    انھوں نے کہا کہ میں اب تحریک انصاف کاحصہ نہیں ہوں، عمران خان سےمتعلق پہلے بات کی نہ اب تسلیم کروں گا۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2 آپشن دیئے تھے۔

    چیف جسٹس نے کہا تھا کہ یا تو فیصل واوڈا اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 (1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں، بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیشرفت کرے گی۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے لیے کافی مواد موجود ہے،فیصل واوڈا کو اپنی غلطی تحریری طور پر تسلیم کرنی ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصل واوڈاپیش ہوکرکہیں کہ انہوں نے دوہری شہریت کی تاریخ بدلی، جس پر وکیل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہا الیکشن کمیشن قانون کی عدالت نہیں ہے، الیکشن کمیشن کسی کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

  • سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2 آپشن دے دیئے

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2 آپشن دے دیئے

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2 آپشن دے دیئے اور کل گیارہ بجے طلب کرلیا اور کہا فیصل واوڈا کو اپنی غلطی تحریری طور پر تسلیم کرنی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو 2 آپشن دے دیئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ یا تو فیصل واوڈا اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 (1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں، بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیشرفت کرے گی۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کےسامنےفیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے لیے کافی موادموجودہے،فیصل واوڈا کو اپنی غلطی تحریری طور پر تسلیم کرنی ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل واوڈاپیش ہوکرکہیں کہ انہوں نے دوہری شہریت کی تاریخ بدلی، جس پر وکیل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہا لیکشن کمیشن قانون کی عدالت نہیں ہے، الیکشن کمیشن کسی کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے مواد ہے ثابت ہے کہ فیصل واوڈا نے غلط بیان حلفی دیا، جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےپاس توتاحیات نااہلی کی ڈکلیئریشن کا اختیار ہے۔

    جسٹس منصورعلی شاہ نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کیوں اپنے سامنے موجود شواہد سے تاحیات نااہل نہیں کر سکتی؟ فیصل واوڈا نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے کئی جھوٹ بولے۔

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کل گیارہ بجے طلب کرتے ہوئے امریکہ کی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کا حکم دے دیا۔

  • سلمان اقبال کا ارشد شریف کے قتل  یا سازش سے کوئی تعلق نہیں، فیصل واوڈا

    سلمان اقبال کا ارشد شریف کے قتل یا سازش سے کوئی تعلق نہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سلمان اقبال کو اونر اور بطور دوست جانتا ہوں، سلمان اقبال کا ارشد شریف کے قتل میں یا سازش میں کوئی تانہ بانہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے ارشد شریف قتل کیس میں ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بلایا گیا تھا 10سوالوں پرمبنی سوالنامہ دیاہے، اہم کیس ہے ارشد شریف پلانٹڈ سازش کے تحت قتل ہوا ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں نے جب تک پریس کانفرنس نہیں کی تو پاکستان سورہا تھا، جو 4 باتیں کی تھی ایف آئی اے نے بھی کہا 100 فیصد درست بات کہی تھی۔

    سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشدشریف کاسازشی قتل ہوا،قریب سےگولی ماری گئی ہے، ارشدشریف کافون اورآئی پیڈنہیں ملا،اسکی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف ایسی شخصیت تھےجن کیلئےلوگ دل سےآگےبڑھ رہےہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہئے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتےہیں، ان بڑے لوگوں تک ہاتھ پہنچنا چاہیے جو اس میں ملوث ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ شواہد اوراسپیسفک سےآج تک ہم دورتھے لیکن آج کے دن ہم بہت قریب آگئےہیں، ارشدشریف قتل کیس بہت سیریزمسئلہ ہے، میرا خیال ہے سیاست سے بالاتر رہ کر گھٹیا قسم کا مذاق نہ کیا جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے، جوقتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار بھی ہیں، میں ایسی کوئی بات نہیں کرون گا جس سے وہ حرکت میں آجائیں۔

    ارشد شریف کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک ایماندارآدمی تھا، ہمیں گھٹیا سیاست،مذاق سےدوررہناچاہئے، میں بھی ارشدشریف کی والدہ کے بیٹےجیساہوں، والدہ کو پتا ہوگا کہ میرا ارشد شریف سے پیار اور دوستی کارشتہ تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ یہاں سے جانے اور آگے پہنچنے تک میں ارشد شریف سے رابطے میں تھا، شاید اللہ نےمجھے اس کام کے لئے چنا تھا، اس وقت میں نے بہت ساری باتیں بھی سنیں ، اللہ تعالیٰ میری باتوں کو درست ثابت کر رہا ہے، جو باتیں میں نے کہیں تھیں تو درست ثابت ہوئیں۔

    سلمان اقبال کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ سے سلمان اقبال کے حوالے سے بھی سوال ہوا، میں نے کلیئر بتایا کہ میں سلمان اقبال کو اچھی طرح جانتا ہوں، سلمان اقبال کو اونر اور بطور دوست جانتا ہوں، سلمان اقبال کا میرے مطابق قتل یا سازش سے بالکل تعلق نہیں، سلمان اقبال کا قتل میں یا سازش میں کوئی تانہ بانہ نہیں۔

    عمران خان کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے خان صاحب ایک اچھے انسان ہیں میرا پیار اور احترام کارشتہ ہے، ان سب نے ملکرعمران خان کو بند گلی میں دھکیلا ہے، عمران خان اندرسےصفائی شروع کریں تو سب کیلئے بہت بہترہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ قبل ازوقت ہوگاکہ میں اس انفارمیشن کولیک کروں، خان صاحب سےکوئی رابطہ نہیں کیانہ انہوں نےکیا لیکن اگر خان صاحب رات3بجے بھی آوازدیں گے تو میں حاضرہوں گا۔

  • ارشد شریف قتل کیس:  فیصل واوڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

    ارشد شریف قتل کیس: فیصل واوڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

    اسلام آباد : ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا، ایف آئی اے نے فیصل واوڈا کو 10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

    تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا سے ارشدشریف کےقتل کیس سے متعلق سوال جواب کئے ، فیصل واوڈا نے تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے فیصل واوڈا کو 10سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا۔

    خیال رہے تحقیقاتی ٹیم نے آج فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلب کر رکھا تھا، دونوں رہنماؤں کو ارشد شریف کو سیکیورٹی خدشات کی معلومات کے حوالے سے طلب کیا گیا۔

    واضح رہے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی دو رکنی ٹیم آج وزیر داخلہ سےملاقات کرے گی ، جس میں دبئی سے حاصل کی جانے والی معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو اسلام آباد میں تہلکہ خیز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھے، سازشیوں نے ڈرا دھمکا کر انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا وہ پاکستان سے دبئی گئے وہ ویزے کے اختتام تک وہاں رہے، سازش کے تانے بانے اور مقاصد کچھ اور ہیں میں نے گھر والوں کو بتادیا ہے مجھے کچھ ہوا تو تحفے میں انہیں بھی لاشیں ملیں گی۔

  • عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی

    عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی

    اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

    شوکاز نوٹس کامقررہ وقت میں جواب نہ دینے پر فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کی گئی۔

    تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر26اکتوبر کونوٹس جاری کیاگیا تاہم فیصل واوڈا نے شوکاز نوٹس کا مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پرانھیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

    نوٹس میں ان کو دو روز میں اپنی حالیہ پریس کانفرنس کے حوالے سے جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

    اظہار وجوہ نوٹس کے متن میں لکھا گیا تھا کہ آپ کی پارٹی رکنیت کیوں نہ منسوخ کردی جائے۔