Tag: فیصل واوڈا

  • ‘ارشد شریف کیس میں فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کیا جانا چاہیے’

    ‘ارشد شریف کیس میں فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کیا جانا چاہیے’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کیس میں فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کیا جانا چاہئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشد شریف کیس کے حوالے سے کہا کہ ارشد شریف پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ اسے زبردستی باہربھیجاگیا، یہ اس طرح کی سازش ہے جس طرح سائفرپرکی تھی، اس میں بھی اس قسم کے ثبوت آگے چل کر سامنےآئیں گے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس شخص کامکروہ چہرہ آگے چل کرسامنےآئےگا، میں دعویٰ سے کہتا ہوں اس بات کو پر انکوائری کے بعد سامنے لے آئیں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف سے متعلق تھریٹ الرٹ فرمائشی تھا، تھریٹ الرٹ اس لئےجاری کیا تاکہ ارشد شریف کو ڈرایا دھمکایا جائے ، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا آپ کو اسلام آباد میں قتل کر دیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ ارشد شریف اس دھمکی میں آکر دبئی چلا گیا، دبئی میں جن لوگوں کو ویزاختم ہوتا ہے تو کیا انہیں جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ، پہلے وارننگ اور نوٹس پھرجرمانہ ہوتا ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کئی بار ایسا ہوا کہ دبئی میں ویزاختم ہونے کے بعدبھی لوگ وہاں رہ کراپیل کرتےہیں، اس کے بعد ارشد شریف کوکینیابھیجا گیا۔

    فیصل واوڈا کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ تحقیقاتی کمیشن کرے گا، لیکن فیصل واوڈا کو شامل تفتیش کیا جانا چاہئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کل وہ کہنا چاہتا تھا کہ میرے پارٹی کے بندے نے کام کیا لیکن کہہ نہیں سکا، اس نے بالواسطہ عمران خان پرالزام لگایا لیکن پھر ساتھ ہی کہہ دیا کہ عمران خان میرے چیئرمین ہیں ۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ان کو جب بھی لانگ مارچ کرنا ہوتا ہے ان کو ڈیڈباڈی چاہئیے ہوتی ہے، اب صحافی کی ڈیڈ میسر آئی ہے، اس پر اپنے فسادی لانگ مارچ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

  • نااہلی کیس : ‘فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا’

    نااہلی کیس : ‘فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا’

    اسلام آباد : نااہلی کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہا کہ فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا ، ریٹرننگ افسر کو دکھایا گیا پاسپورٹ ایکسپائر ہوچکا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    وکیل فیصل واوڈا نے بتایا کہ ریٹرننگ افسر نے منسوخ امریکی پاسپورٹ دیکھ کر تسلی کی، جس پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جس منسوخ شدہ پاسپورٹ پر انحصار کررہےہیں وہ ایکسپائر تھا۔

    جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ ریٹرننگ افسر کو پاسپورٹ 2018 میں دکھایا گیا تھا جبکہ آر او کو دکھایا جانیوالا پاسپورٹ 2015 میں ایکسپائر ہوچکا تھا، نیا پاسپورٹ بنوائیں تو پرانے پر منسوخی کی مہر لگتی ہے۔

    جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ منسوخ پاسپورٹ شہریت چھوڑنے کا ثبوت کیسے ہو سکتا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ تو بہت سنجیدہ ہوگیاہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا ، جس پر وکیل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کا متن تھا کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ نہیں تو جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بیان حلفی میں پاسپورٹ کامطلب دوسرے ملک کی شہریت تھا۔

    جسٹس عائشہ ملک نے مزید کہا کہ جو پاسپورٹ ریکارڈ پر ہے اس کا اور منسوخ پاسپورٹ کے نمبر مختلف ہیں، مختلف نمبرز سے واضح ہے زائد المعیاد کے بعد نیا پاسپورٹ بھی جاری ہوا۔

    جس پر وکیل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں ہے تو جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہائی کورٹ کے پاس تاحیات نااہل کا اختیار موجود ہے۔

    فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے تیاری کیلئے وقت مانگ لیا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ان سولات کے جواب آپ کو آئندہ ہفتے بھی نہیں ملنے۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

  • ایم کیوایم ایک بیرنگ ہے جو ہر گاڑی میں فٹ ہوجاتا ہے، فیصل واوڈا کی تنقید

    ایم کیوایم ایک بیرنگ ہے جو ہر گاڑی میں فٹ ہوجاتا ہے، فیصل واوڈا کی تنقید

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک بیرنگ ہےجوہرگاڑی میں فٹ ہوجاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے وزیراعظم شہباز شریف کی لیک آڈیو کے حوالے سے کہا کہ جن پرفردجرم عائدہونی تھی وہ وزیراعظم بن گئے، یہ عوام کانہیں شریف خاندان کاپاکستان ہے ، 75سال سے ملک میں یہی ہو رہا ہے آگے بھی ہوتا رہے گا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں رشوت کوعام کیاجارہا ہے ، غریب جیلوں میں سڑتا رہے،یہ بری ہوتے رہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ پاکستان ایوان میں بیٹھے چند لوگوں کا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا ، کچھ نہیں ہوا، کیس کے گواہان مرگئے، تفتیشی افسر مر گیا کچھ نہیں ہوا۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 4،6 لوگوں کی وجہ سےمہاجرقوم ظلم وبربریت کاشکارہے، وسیم اختر بطور میئراربوں روپے کھا گئے کیا کچھ ہوا۔

    فیصل واوڈا نے اعلان کیا کہ ہم تو آڈیو لیک لے کر سپریم کورٹ جارہےہیں، ایم کیوایم ایک بیرنگ ہے، جو ہر گاڑی میں فٹ ہوجاتا ہے، اس مرتبہ بیرنگ کواچھی طرح کھول کربےنقاب کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا بیٹا جس وزارت پر بیٹھا ہے اس کی اسپیلنگ تک نہیں لکھ سکتا، قوم اور ملک کیساتھ ظلم ہو رہا ہے، ایسے لوگوں کو حکمران بنا دیا گیا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قوم کو دیکھنے کیلئے اب کچھ بچا نہیں ہے، دیکھئے گاعمران خان 16تاریخ کو جس حلقے سے کھڑے ہوں گے کامیاب ہوں گے۔

  • فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پر تاحیات کے بجائے ایک بار نااہل کرنے کی استدعا

    فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پر تاحیات کے بجائے ایک بار نااہل کرنے کی استدعا

    اسلام آباد پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے دہری شہریت پر سپریم کورٹ سے تاحیات نہیں بلکہ نااہلی کی استدعا کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ زندگی بھر کیلئے کسی کونااہل کرنا اتنا آسان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل پرسماعت کی۔

    عدالتی استفسار پر فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے بتایاکہ موکل نے امریکہ سفارتخانے کو شہریت چھوڑنے کا کہا تھا، جس پر جسٹس منصورعلی شاہ نے پوچھا کہ کیا زبانی بیان پرشہریت چھوڑی جا سکتی ہے؟

    جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے بیان حلفی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا کا امریکی پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوا تھا ، وکیل نے بتایا کہ اصل سوال تاحیات نااہلی کا ہے، جو الیکشن کمیشن نہیں دے سکتا۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا ڈیکلریشن عدالت ہی دے سکتی ہے، شواہد کا جائزہ لیے بغیر کسی کو بد دیانت یا بے ایمان نہیں کہا جا سکتا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے زندگی بھر کیلئے کسی کو نااہل کرنا اتنا آسان نہیں، عدالتی ڈیکلریشن کا مطلب ہے شواہد ریکارڈ کیے جائیں۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کا معیارمقرر کرچکی ہے، فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد چھوڑی ہے۔

    دوران سماعت وکیل نے دہری شہریت کے تحت نااہلی کی استدعا کرتےہوئے کہاکہ دوہری شہریت پر رکن صرف ڈی سیٹ ہوتا ہے، تاحیات نااہل نہیں، بعد ازاں عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

  • موجودہ حکومت کو 6 ہفتے  کے اندر گرا دیں گے ، رہنما پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

    موجودہ حکومت کو 6 ہفتے کے اندر گرا دیں گے ، رہنما پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو 6 ہفتے کے اندر گرا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ہفتے کے اندر موجودہ حکومت گرائیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مسلم لیگ ن بی کاکرداراداکررہاہے، الیکشن کمیشن کواب عمران خان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سےامید ہے انصاف پرمبنی فیصلہ کرے گی، اب عوام مداخلت کرے گی اور حکومت کو گرائےگی، ملک چوروں کو مل گیا ہے، ایک دوسرے میں تقسیم ہورہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گالی نہیں دیں گے،لوٹابھی کہیں گے، امپورٹڈحکومت بھی کہیں گے، عوام مداخلت کرے گی اور 6 ہفتےمیں الیکشن کرایا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا ، فیصل واوڈا آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا سے فون پر رابطہ کرکے ایم کیو ایم سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر فیصل واوڈا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    فیصل واوڈا آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے ، فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچاہوں ، وزیراعظم کا اعتماد اورہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پرویزخٹک اور عمران اسماعیل سمیت حکومتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    گذشتہ رات حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی تھی ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچادیا ہے، انشاءاللہ صبح تک فیصلہ ہوجائے گا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کیلئے موجود ہیں، ہم نے ان کو ایک وزارت آفر کی تھی، اس سے آگے کچھ چاہیں گے تو دے دیں گے، ہمارے دروازے ایم کیو ایم کے لیے کھلے ہیں، جس طرح چاہیں گے ایڈجسٹ کر لیں گے۔

    خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن، ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں ، فیصل واوڈا

    الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں ، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیار پر تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے، جس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا اختیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس ہوئی ، دوران سماعت فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیار پر تحریری معروضات جمع کرادیئے۔

    تحریری معروضات میں سپریم کے مختلف فیصلوں کا بھی حوالہ دیا گیا ، فیصل واوڈا نے کہا کہ جھوٹےبیان حلفی پر تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ فیصلوں سے واضح ہےکہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لانہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوآرٹیکل62ون ایف کےتحت تاحیات نااہلی کااختیارنہیں اور سیکشن 8سی کے تحت الیکشن کمیشن کسی امیدوار کونااہل قرارنہیں دےسکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کسی پبلک آفس ہولڈرکونااہل قرار دینےکامتعلقہ فورم الیکشن ٹربیونل ہے، جھوٹے بیان حلفی کی بنیاد پرنااہل قرار دینےکیلئےعدالتی ٹرائل لازم ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالت جھوٹے بیان حلفی پر فیصلہ دیتے ہوئے وجوہات بھی مدنظررکھے۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت 15مارچ کو کرے گا۔

  • پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب

    پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں، بائیکاٹ کے باوجود پی ٹی آئی کے 4 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔

    نثار کھوڑو کو 99 ووٹ ملے، جب کہ 2 ووٹ مسترد ہوئے، یہ نشست دہری شہریت پر فیصل واوڈا کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

    نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پی پی امیدوار سینیٹ نشست پر کامیاب ہوگیا، میں پی پی کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں، اور اپنی پارٹی اور لیڈر شپ کا شکرگزار ہوں، ہم سیاسی ورکر ہیں ہمیشہ جدوجہد کرتے ہیں۔

    سینیٹ کی نشست پر مجموعی طور  4 امیدواروں میں مقابلہ تھا، پی پی کی جانب سے نثار کھوڑو کو ٹکٹ جاری کیا گیا ، گل محمد جکھرانی، اور مختار  احمد دھامرا بطور آزاد امیدوار میدان میں تھے، جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آغا ارسلان کو ٹکٹ جاری کیا گیاتھا لیکن پی ٹی آئی نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

    تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سے بھی انتخاب میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔

  • تاحیات نااہلی  : سپریم کورٹ نے بھی فیصل واوڈا  کی فیصلہ معطل کرنے استدعا مسترد کردی

    تاحیات نااہلی : سپریم کورٹ نے بھی فیصل واوڈا کی فیصلہ معطل کرنے استدعا مسترد کردی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ نےاپیل پرسماعت کی۔

    فیصل واوڈا کے وکیل نے خالی نشست پرسینیٹ الیکشن روکنے اور تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

    چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزارکا الیکشن کمیشن کےاختیارسےمتعلق اعتراض اہم ہے، الیکشن کمیشن کے پاس تاحیات نااہلی کا اختیارغور طلب معاملہ ہے، جعلی بیان حلفی دیا گیا ہے، فوری فیصلہ معطل نہیں کرسکتے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جھوٹے بیان حلفی کے سنگین نتائج ہوں گے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

    یاد رہے 9 فروری کو الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مختصر فیصلے میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنےکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سےکام لیا اور کاغذات نامزدگی کےوقت جعلی حلف نامہ جمع کرایا،فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62ون ایف کےتحت نااہل قرار دیا گیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

  • فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  فیصل واوڈانے تاحیات نا اہلی کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں کہا اسلام آبادہائی کورٹ نےعجلت میں اپیل خارج کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے تاحیات نا اہلی کے فیصلوں کیخلاف اپیل دائر کردی۔

    فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی، اپیل میں الیکشن کمیشن اورمخالف شکایت کنندگان کوفریق بنایاگیا ہے۔

    اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوتاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نےعجلت میں اپیل خارج کی، استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کافیصلہ کالعدم قرار دیکر بحال کیاجائے۔

    یاد رہے 9 فروری کو الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مختصر فیصلے میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنےکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سےکام لیا اور کاغذات نامزدگی کےوقت جعلی حلف نامہ جمع کرایا،فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62ون ایف کےتحت نااہل قرار دیا گیا، وہ صادق اور امین نہیں رہے۔

    بعد ازاں فیصل واوڈا کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کر دی تھی اور فیصلے میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصل واوڈا کو نااہل کیا تھا، فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف مطمئن نہ کرسکے۔