Tag: فیصل واوڈا

  • جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا الزام، فیصل واوڈا کی نااہلی کیلیے درخواست دائر

    جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا الزام، فیصل واوڈا کی نااہلی کیلیے درخواست دائر

    اسلام آباد : وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کےلیےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی، درخواست امن ترقی کےچیئرمین فائق شاہ کی جانب سے دائرکی گئی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کرایا،جعلی حلف نامہ جمع کرانے پرفیصل واوڈا کوآئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

    خیال رہے آرٹیکل 62 پارلیمنٹ اراکین کی اہلیت سے متعلق ہے جس کی مختلف شقیں ہیں، جس پر پورا اترنا ضروری ہے، کوئی ایسا شخص پارلیمنٹ کا رکن بننے کا اہل نہیں جو پاکستان کا شہری نہ ہو۔

    رکن قومی اسمبلی کی عمر 25 سال ہونا ضروری ہے اور بطور ووٹر اس کے نام کا اندراج کسی بھی انتخابی فہرست میں موجود ہو جو پاکستان کے کسی حصے میں جنرل سیٹ یا غیر مسلم سیٹ کے لئے ہو۔

    رکن سینیٹ کی صورت میں 30 سال عمر ہونا ضروری ہے اور ایسے شخص کا صوبے کے کسی بھی حصے میں بطور ووٹر نام درج ہو۔

    آرٹیکل 62 ڈی کہتا ہے کہ ایسا شخص اچھے کردار کا حامل ہو اور اسلامی احکامات سے انحراف کے لئے مشہور نہ ہو اور اسلامی تعلیمات کا خاطر خواہ علم رکھتا ہو اور اسلام کے منشور کردہ فرائض کا پابند ہو، نیز کبیرہ گناہ سے اجتناب کرتا ہو۔

    آرٹیکل 62 ون ایف کے مطابق پارلیمنٹ کا رکن بننے کا خواہش مند شخص سمجھدار ہو، پارسا ہو، ایماندار ہو اور کسی عدالت کا فیصلہ اس کے خلاف نہ ہو جبکہ اس نے پاکستان بننے کے بعد ملک کی سالمیت کے خلاف کوئی کام نہ کیا ہو اور نظریہ پاکستان کی مخالفت نہ کی ہو۔

  • ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں، فیصل واوڈا

    ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں، فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ کئی ہفتوں پہلے ہی ن لیگ کے رہنماؤں کی اصلیت بتا دی تھی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ نام نہاد جمہوری لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، شاید وہ بھول گئے یہ 2013 ہے نہ اس دور کے لوگ موجود ہیں، اس وقت وزیراعظم عمران خان ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں، حکومت ان لوگوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دے گی، ان سے باتیں ہی کروا لو کہ ووٹ کو عزت دو۔

    مریم نواز کو کسی صورت بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیں گے، فیصل واوڈا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کسی صورت ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ امیر قیدی انگور کھارہا ہے اورغریب جیل میں ہے، عمران خان بھی واضح کہہ چکے ہیں کہ اب ایسی سہولت نہیں دیں گے، عدالت نام نکالنے کا فیصلہ دیتی ہے تو اس کو چیلنج کریں گے۔

  • ‘قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو، پلیٹلیٹس بڑھانے کیلیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں’

    ‘قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو، پلیٹلیٹس بڑھانے کیلیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو ، نام نہادبیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کے لیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں جبکہ فواد چوہدری نے کہا کھاؤ پیو بیماری کاعلاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہوٹل میں تصویر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستانی قوم دیکھے ان بے شرم لٹیروں کو، نوازاینڈ دی گینگ اشتہاری مجرمان ، نام نہادبیماری پلیٹلیٹس بڑھانے کے لیے نہاری، پائے کا استعمال کرتے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ کام بھی عوام کےلوٹے ہوئے پیسوں سےکرتےہیں، بھاگ گئے بھگوڑے،بیچارے بات کرتے تھےووٹ کوعزت دو، ہا ہا ہا۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف کی ہوٹل میں تصویر پرردعمل دیتے ہوئے کہا لندن کے اسپتال کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں ملاقات کے مناظر دیکھئے ، کھاؤ پیو بیماری کاعلاج انتہائی انہماک سے جاری ہے ، سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

    فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔

  • ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی بدولت شریف فیملی باہر جا رہی ہے، فیصل واوڈا

    ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی بدولت شریف فیملی باہر جا رہی ہے، فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی بدولت شریف فیملی باہر جا رہی ہے، یہ سب وہاں جا رہے ہیں جہاں اشتہاری رشتے دار، لوٹی ہوئی دولت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط ہے تیمارداری کوئی اور نہیں کرسکتا، ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط یہ ہے تیمارداری صرف مریم کرسکتی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی بدولت ابو،چچا اور پھرمریم بھی جا رہی ہیں، یہ سب وہاں جا رہے ہیں جہاں اشتہاری رشتے دار، لوٹی ہوئی دولت ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ہے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جس کو بدلنے عمران خان آئے ہیں، اس فرسودہ نظام کے خلاف پہلے لڑائی کی تھی اب جنگ کریں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری کابینہ کو موصول نہیں ہوئی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہے، ابھی تک ایسی سمری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ متعدد وفاقی وزرا نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے، میری ذاتی رائے یہی ہے کہ نواز شریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے سب کا حامی ہونا مشکل ہے۔

  • ‘ شکریہ مولانا ، حکومت کو اور مضبوط  کرنے کے لئے’

    ‘ شکریہ مولانا ، حکومت کو اور مضبوط کرنے کے لئے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے چند درجن لوگ لاکر حکومت کو اور مضبوط کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ کیا اور کہا کرائے کے احتجاجی حکومت گراتے گراتے خود گرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا شکریہ مولانا، آپ نے چند درجن لوگ لا کر حکومت کو اور مضبوط کیا، اپوزیشن بھی ہے وہ جس میں پھوٹ ہے، کرائے کے احتجاجی حکومت گراتے گراتے خود گرگئے۔

    یاد رہے چند روز قبل فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کررہے ہیں، آنے والے وقت میں بتاؤں گا کہ احتجاج اوراس کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں۔

    مزید پڑھیں : مولانا فضل الرحمان ذاتی مفادات کے لیے احتجاج کررہے ہیں، فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کاحق ہے لیکن اس احتجاج کامقصد کیا ہے وہ تو بتائیں، ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دیں گے، ڈنڈا بردار فورس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    خیال رہے مولانافضل الرحمان نے آج اپنے مطالبات حکومت کےسامنےرکھنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا نماز جمعہ کے بعد قومی یکجہتی سے مارچ کا آغاز ہوگا ، اگر حکومت نے خلاف ورزی نہیں کی تو معاہدے کی مکمل پاسداری کریں گے۔

  • آبی شعبے کی بہتری، ڈیموں کی تعمیر کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا

    آبی شعبے کی بہتری، ڈیموں کی تعمیر کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آبی شعبے کی بہتری، ڈیموں کی تعمیر کے لیے موثراقدامات کیے جا رہے ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے ہائیڈرو پاور اور آبی شعبہ مزید ترقی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے صدر نے وفاقی وزیرفیصل واوڈا کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا دورہ کیا، تربیلا ڈیم، ہائیڈل پاور اسٹیشن اور ہائیڈرو پاورکے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا سمیت ورلڈ بینک کے حکام بھی موجود تھے، عالمی بینک نے پانی کے شعبے میں بہتری کے لیے فیصل واوڈا کی کوششوں کو سراہا ہے، وفد نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں مسائل حل کرنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آبی شعبے کی بہتری، ڈیموں کی تعمیر کے لیے موثراقدامات کیے جا رہے ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے ہائیڈرو پاور اور آبی شعبہ مزید ترقی کرے گا۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے ایم اے پی 378 پانی زرعی ضروریات پوری کرتا ہے، تربیلا سے بجلی کے 523 بلین یونٹس نیشنل گرڈ میں شامل ہوتے ہیں۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ڈیموں سے متعلق منصوبوں میں تعاون پر ورلڈ بینک کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

  • ‘مولانا فضل الرحمان اپنے دھرنے میں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں’

    ‘مولانا فضل الرحمان اپنے دھرنے میں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان اپنے دھرنے میں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، ڈنڈابردارجتھوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاست کےاندرریاست بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کومسئلہ کیاہےجس کیلئے دھرنا دیا جارہا ہے، اسلام کوکوئی خطرہ ہےجس پردھرنےکی تیاریاں ہیں؟

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بڑے دل کامظاہرہ کیا اور مذاکرات کی پیشکش کی ہے، بضد ہیں اوراحتجاج کرناچاہتےہیں توبےشک آجائیں، ڈنڈابردارجتھوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ولانا فضل الرحمان دھرنےمیں لوگوں کو مروانا چاہتے ہیں، ریاست کےاندرریاست بنانےکی اجازت نہیں دے سکتے۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورکمیٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز خٹک کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔

    وزیراعظم نے کہا تھا ملک کواس وقت اوربھی خطرات درپیش ہیں، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہےہیں، حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔

  • مولاناصاحب کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈلگوا دیے ہیں، فیصل واوڈا

    مولاناصاحب کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈلگوا دیے ہیں، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کے لئے اڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیے ہیں، ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا شہبازشریف نے ساری زندگی بےایمانی اورچوری کی، شہبازشریف جیسے لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن کی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مولاناصاحب نے کہا ہم دیر تک بیٹھنے آرہے ہیں، مولاناصاحب جیسے بہت سے آئے اور چلے گئے، ان کےلئےاڈیالہ جیل میں بیڈ لگوا دیےہیں،ان کو ویلکم کریں گے تمام انتظام بھی کراکردیں گے۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں، شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    فیصل واوڈا نے کیس جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔

    خیال رہے مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ملک بھر سے ہمارے قافلے 27 اکتوبر اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا شروع ہوں گے‘۔

  • فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کرتی شہباز شریف کی درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی، شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی کراچی کے حلقہ این اے 249 میں فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

    شہباز شریف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ فیصل واوڈا کو 35 ہزار 349 جبکہ شہباز شریف کو 34 ہزار 626 ووٹ ملے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں دیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر سادہ کاغذ پر نتائج تھما دیے گئے، کئی فارم 45 پر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط بھی نہیں تھے۔

    درخواستوں کے مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی ویر برائے ریلوے شیخ رشید اور وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کیس جیتنے پر فیصل واوڈا کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے میں مسافروں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ جناح ٹرین کے ساتھ اکنامی کوچز بھی لگائی جائیں گی، 15 اکتوبر کو جناح ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا شروع ہونا کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری ہوگی۔ ریلوے قوم کا سستا ترین سفر ہے، ریلوے کی آمدنی میں بہتری آئی ہے۔ میں ریلوے اور عمران خان کو جوابدہ ہوں کسی اور کو نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ساتھ میں بھی چین جا رہا ہوں۔ عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا، عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ جس طرح اٹھایا ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    اپوزیشن کے مارچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں بڑا ڈینگی ہے مولانا صاحب نہ آئیں تو بہتر ہے، 27 اکتوبر خوش اسلوبی سے گزرے گا، 5 افراد کو عمران خان این آر او دے دیں، سب ٹھیک ہوجائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نا امید ہونے کی ضرورت نہیں عمران خان 5 سال پورے کریں گے، عمران خان نے اس ملک کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔

    فیصل واوڈا نے بھی کیس جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آج پھر شہباز شریف کو شکست ہوئی، ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں۔

  • ہمارا ایجنڈا مسئلہ کشمیراور کرپشن کا خاتمہ ہے، دباؤ میں نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا

    ہمارا ایجنڈا مسئلہ کشمیراور کرپشن کا خاتمہ ہے، دباؤ میں نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چوروں لٹیروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، حکومت کا دو نکاتی ایجنڈا مسئلہ کشمیر اور کرپشن کا خاتمہ ہے، دباؤہم نہیں اپوزیشن ہم پرڈال رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیلئے لڑیں گے، حکومت کا دو نکاتی ایجنڈا مسئلہ کشمیر اور کرپشن کا خاتمہ ہے، چوروں لٹیروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بڑی چوری کیساتھ ساتھ چھوڑی چوری والے کو بھی نہیں چھوڑیں گے، دباؤ ہم نہیں بلکہ اپوزیشن ہم پرڈال رہی ہے، کیا اپوزیشن نے کبھی اسمبلی میں مہنگائی یا دیگرمسائل پر بات کی؟ اپوزیشن اسمبلی میں صرف ایک بات کرتی ہے کہ پروڈکشن آرڈر دو اور ہمیں نہ پکڑو۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف سے ڈیل کرنے کی بات کررہے ہیں، وہ نوازشریف سے3،3گھنٹے ملاقاتیں کررہے ہیں، حکومت یاعدالت سے نہیں بلکہ آپس میں ڈیل کررہےہیں۔

    ن لیگ کے اپنے لوگ نوازشریف سے متعلق وضاحت دینے کو تیار نہیں، سینیٹ کے الیکشن میں ان کے ہی لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا، 80کروڑ روپے جاتی امرا کی دیوار پر لگادیئے، نقصان غریب آدمی کا ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا مسئلہ کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ ہے، ان کے ہاتھ سے سرکاری گاڑی چلی گئی جس کا ان کو شدید غم ہے۔

    کاروباری افراد نہیں اسحاق ڈار اور حسن اورحسین نواز ملک سے بھاگے ہیں۔30،35سال انہوں نے حکومت کی، مسائل کا ہم جواب کیسے دےسکتےہیں؟ پہلی مرتبہ ہماری حکومت آئی ہے اور ہم مسائل حل کررہے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پرچیزیں مہنگی ہورہی ہیں توہم اس کو کیسےسستا کرسکتے ہیں،
    مہمند ڈیم سے متعلق فنڈز سپریم کورٹ کے پاس موجود ہیں، میری وزارت کے جتنے بھی پروجیکٹ روکے گئے وہ پورے کرکے دکھارہا ہوں۔