Tag: فیصل واوڈا

  • آئے بیٹھے بات کی اور چلے گئے: فیصل واوڈا

    آئے بیٹھے بات کی اور چلے گئے: فیصل واوڈا

    اسلا آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی کا نتیجہ وہی نکلا، آئے بیٹھے بات کی اور چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آل پارٹیز کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مشہور فارسی کہاوت نقل کی ’نشستند و گفتند و برخاستند‘۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انھوں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن مفادات کے لیے ایک ساتھ بیٹھیں گے لیکن حقیقت میں ساتھ ہوں گے نہیں۔

    ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لکھا کہ انشاء اللہ بجٹ ضرور منظور ہوگا، ایسی کئی اے پی سیز آئیں گی اور چلی جائیں گی، اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں پڑے گا۔

    یاد رہے کہ منگل کو وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ اپوزیشن احتجاج کے لیے باہر نکلے، ہم سہولتیں فراہم کریں گے، اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنے مفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: اے پی سی اعلامیہ

    خیال رہے کہ اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس کے بعد اعلامیہ جاری کر کے کہا گیا تھا کہ ملکی معیشت کی موجودہ صورت حال میں اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اب تک کیے جانے والے فیصلوں سے واضح ہو گیا ہے کہ صورت حال قابو میں نہیں ہے۔

    آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے اجتماعی استعفوں اور یوم سیاہ کی تجویز بھی دی، تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے استعفے دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

  • بجٹ پاس ہوجائےگا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، فیصل واوڈا

    بجٹ پاس ہوجائےگا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنےمفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ڈرامہ بازی این آر اونہیں دینے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، بجٹ پاس ہوجائے گا، حکومت کہیں نہیں جا رہی، اپوزیشن صرف احتساب سے بھاگنےکی وجہ سے یہ سب کررہی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کے لیے باہرنکلے، ہم سہولتیں فراہم کریں گے، اپوزیشن عوام کے لیے نہیں اپنے مفادات کے لیے باہرنکلنا چاہتی ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کسی طرح احتساب کا عمل رک جائے، حکومت ان کواین آراونہیں دے گی، یہ جتنی کوشش کرلیں۔

    بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن کرنے والے گرفتار ہورہے ہیں، فیصل واوڈا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات ن لیگ دور میں بنے تھے، ادارے آزاد ہیں ہم کہیں مداخلت نہیں کر رہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن میں ملوث لوگ گرفتار ہو رہے ہیں۔

  • بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن کرنے والے گرفتار ہورہے ہیں: فیصل واوڈا

    بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن کرنے والے گرفتار ہورہے ہیں: فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بجٹ سے گرفتاریوں کا کوئی تعلق نہیں، کرپشن میں ملوث لوگ گرفتار ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات ن لیگ دور میں بنے تھے، ادارے آزاد ہیں ہم کہیں مداخلت نہیں کررہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی نہیں ن لیگ اور پی پی نے مل کر لگایا تھا، آصف زرداری کے خلاف کیس 2015 میں بنا تھا، نیب کیس اور انکوائری میں فرق ہوتا ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز دور میں شیخ رشید اور جمشیددستی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوتے تھے، ن لیگ اور پی پی اپنی کرپشن بچانے کیلئے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔

    کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا

    ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا خاندان بیل یا ملک سے بھاگا ہوا ہے، حکومت کو قرضہ ورثے میں ملا، قوم کیلئے مشکل فیصلے لے رہے ہیں، ہم نے جو قرضہ لیا وہ صرف سود کی ادائیگی کیلئے لینا پڑ رہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عزت دیں گے تو عزت ملے گی بدمعاشی کرینگے تو بدمعاشی کرینگے، 2008سے2018 تک کون سا ایسا کام کیا ہوا جو ملک کی تقدیر بدل گئی؟

  • کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا

    کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کو باپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 24 ہزار ارب قرضے کی بات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، کمیشن میں جب شواہد آئیں گے پھرانہیں پتہ چلے گا۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ سربراہ کوئی بھی ہو کمیشن کومانیٹرعمران خان خود کریں گے، کمیشن میں تمام اداروں کی مدد لی جائے گی، ہوسکتا ہے کمیشن کے نتائج کم وقت میں ہی آجائیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کوباپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تھا، شہبازشریف فون کر کے گرفتاریوں کا حکم دیتے تھے۔

    وزیراعظم کا اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نگرانی میں ہائی پاورڈ کمیشن بنا رہے ہیں، 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا، اس کی رپورٹ بنے گی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہائی پاورڈ کمیشن میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور ایس ای سی پی شامل ہوگی، آئندہ ملک میں کوئی کرپشن نہیں کر سکے گا، اب ملک مستحکم ہوگیا، اور میں ان کے پیچھے جاؤں گا۔

  • فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے ایک اور اہم رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کردیا

    فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے ایک اور اہم رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف، آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد اب شاہد خاقان عباسی کی باری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اب کون گرفتار ہوگا کہ سوال پر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ شاہد خاقان عباسی جلد جانے والے ہیں۔

    اسحاق ڈار، علی عمران ،سلمان شہباز ملک سے فرار ہوگئے، نواز شریف کے دونوں بیٹے مفرور اور بیٹی ضمانت پر ہیں، ملک بہتر حال میں تھا تو یہ سارے لوگ مفرور یا جیل میں کیوں ہیں؟ پیپلز پارٹی پر مقدمات ن لیگ کے دور میں بنائے گئے۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام شکلوں کیلئے جیلیں کم پڑ گئی ہیں، عوام ان سے پوچھیں گے 30ہزار ارب کا قرضہ لیا وہ کہاں گیا،65سال سے معیشت تباہ کرنے والے آج ہم سے سوال کر رہےہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ کے سیکیورٹی حصار کا خرچہ بھی اپنی جیب سے دیتے ہیں لیکن ایک سابق وزیراعظم خیرات میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے بیٹھا جو وزیر اعظم زکوٰة میں ملنے والا ہار اپنی بیوی کو دے دے وہ معیشت کا کیا حال کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایلیٹ کلاس کا احتساب ہوجائے تو ملک ترقی کرتا نظر آئے گا، حکومت میں آنے سے پہلے ان کی فنانشل صورتحال دیکھ لیں، نفیسہ شاہ اور ان کے والد نے عزیر بلوچ سے دیت میں 80کروڑ روپے لئے، یہ لوگ ارب پتی بن گئے لیکن حساب اور سوال ہم سے کر رہے ہیں۔

    ملک پر انہوں نے قرضہ چڑھا دیا اب ہم ٹھیک کرنے کی بات کررہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں پراپرٹی ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا، سوشل میڈیا پر بےنامی جائیدادکےالزامات جھوٹے ہیں۔

  • عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

    عوام کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عوام کو سب معلوم ہے وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور نون لیگ کے مصدق ملک بھی موجود تھے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں، نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباؤ ہو، عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت مسترد کی.

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو ان کے اتحادی ہیں انہوں نے فائل کیے تھے، عوام کو سب معلوم ہے وہ بےوقوف نہیں، وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلیں گے، موجودہ حکومت کی اب این آراو کی کوئی پالیسی نہیں ہے.

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت نے سیف الرحمان کو اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا، اسحاق ڈار ان کے بیٹے اور شہبازشریف کا داماد مفرور ہے.

    یہ لوگ پاکستان واپس آئیں کیوں مفرور ہیں، عدالت میں پیش ہوکر احتساب کا سامنا کریں. کیا یہ لوگ سیف الرحمان کا دور بھول گئے ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی نظر میں جمہوریت یہ ہے کہ پہلے آپ کی باری پھر ہماری۔

  • اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے لندن آیا ہوں،  فیصل واوڈا

    اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے لندن آیا ہوں، فیصل واوڈا

    لندن : وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس لے جانے کیلئے آیا ہوں، ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر ساتھ لے جاؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر واٹر ریسورسز فیصل واوڈا لندن پہنچ گئے ایئر پورٹ پر پاکستان ہائی کمیشن عملے نے فیصل واوڈا کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو واپس پاکستان لے جانے کیلئے یہاں آیا ہوں، دونوں شخصیات کے گلے میں ہاتھ ڈال کر اپنے ساتھ لے جاؤں گا۔

    فیصل ووڈا کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ پر کام چل رہا ہے۔

    نون لیگی رہنما عابد شیرعلی سے متعلق صحافی کے ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ عابد شیر علی کون ہے؟ انسانوں سےمتعلق سوال کریں، انہوں نے بتایا کہ لندن کی جائیداد میں نے گوشواروں میں ظاہر کر رکھی ہے۔

  • فیصل واوڈا کا کاروبار،روزگارکی فراہمی کیلئےسیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کااعلان

    فیصل واوڈا کا کاروبار،روزگارکی فراہمی کیلئےسیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کااعلان

    کراچی : وفاقی وزیر برائے آبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا نے کاروبار،روزگارکی فراہمی کیلئےسیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کااعلان کردیا ہے ، سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر ایک ہزار افراد کو ذاتی اخراجات سےفنڈز دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا کا بڑا فیصلہ کرلیا اور کاروبار،روزگار کی فراہمی کیلئےسیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کااعلان کردیا ہے ، ابتدائی طور پر ایک ہزار افراد کو ذاتی اخراجات سےفنڈز دیے جائیں گے۔

    سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کا آغاز آج NA 249 بلدیہ کراچی سے ہو گا، ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اسکیم پر صوبائی یا وفاقی حکومت کا کوئی پیسہ استعمال نہیں ہوگا۔

    اسکیم پر خرچ ہونے والی تمام رقم فیصل واوڈا خود اور مخیرحضرات کے تعاون سے ادا کی جائے گی۔

    یاد ہے دو ماہ قبل وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط لکھا تھا ، جس میں‌ حلقے کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ذاتی تعاون کی پیش کش کی تھی۔

    مزید پڑھیں : فیصل واوڈا کا حلقے کے عوام کو ذاتی وسائل سے سہولیات فراہم کرنے کا بڑا اعلان

    اپنے خط میں‌ انھوں‌ نے موقف اختیار کیا تھا کہ حلقے کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، حلقے میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی بڑامسئلہ ہے، حلقہ میں مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت سے تعاون پر تیار ہوں۔

    وفاقی وزیر نے اسکول، ڈسپنسریوں اور آر ا و پلانٹ کا خرچہ خود اٹھانے کی پیش کش کیے تھی اور ساتھ ہی بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج کی سہولتوں کا خرچ خود برداشت کرنے کی بھی پیش کش کی تھی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا اخراجات کا بوجھ وفاقی اور صوبائی حکومت پرنہیں ہوگا، حلقہ کے عوام کو سہولتیں ذاتی وسائل سے فراہم کروں گا۔

  • وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی طبیعت خراب ہو گئی، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کر سکے اور انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کی طبیعت خراب ہو گئی، انھیں اے ایف آئی سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فیصل واوڈا کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے علاج شروع کر دیا ہے، فیصل واوڈا کو انجائنا کی تکلیف ہوئی۔

    قبل ازیں فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث وہ اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مہمند ڈیم کی تقریب سے واپسی پر فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کا شکار

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی جگہ عمر ایوب نے سوالوں کے جواب دیے، روحیل اصغر نے اجلاس میں سوال کیا کہ بلوچستان میں ڈیم منصوبے تو سابق حکومت کے ہیں، یہ بتائیں وزیر اعظم ان منصوبوں کا افتتاح کب کر رہے ہیں۔

    عمر ایوب نے جواب دیا کہ افتتاح ان منصوبوں کا کرتے ہیں جن کے لیے ہماری حکومت فنڈز دیتی ہے، سابق حکومت نے کئی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جاری نہیں کیے تھے۔

    خیال رہے کہ دو مئی کو مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپسی پر فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کا شکار ہوگیا تھا اور پائلٹ نے تیز ہچکولوں اور جھکڑوں کے بعد ہیلی کاپٹر نیچے بہ حفاظت اتار لیا تھا۔

  • مہمند ڈیم کی تقریب سے واپسی پر فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کا شکار

    مہمند ڈیم کی تقریب سے واپسی پر فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کا شکار

    مہمند: مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپسی پر فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کا شکار ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب میں آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان بھی شریک ہوئے، تقریب سے واپسی  پر موسم کی خرابی کے باعث ایک ہیلی کاپٹر اپنا توازن کھو بیٹھا.

    اس ہیلی کاپٹر  میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور  چیئرمین واپڈا سمیت دیگر حکام سوار تھے.

    پائلٹ نے تیز ہچکولوں اور جھکڑوں کے بعد ہیلی کاپٹر نیچے اتار لیا، پائلٹ سمیت تمام افراد نے موسم کی بہتری کا انتظار کیا، موسم بہتر ہونے پر ہیلی کاپٹرنے دوبارہ اسلام آباد کے لیے اڑان بھری.

    خیال رہے کہ آج آبائی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ہمیں درس دے رہے ہیں کہ ملک کیسے چلانا ہے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    باپ مجرم، بیٹی ضمانت پر دونوں بیٹےمفرورہیں، داماد، گھر داماد اورسمدھی بھی مفرور ہیں، چھوٹے خادم اعلٰی بھی بھاگنے کے چکرمیں ہیں.

    بعد ازاں وزیر اعظم نے بھی فیصل واوڈا کے تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے جارحانہ اندازمیں تقریرکی اور درست کہا کہ ملک کو اندر سے خطرہ ہے، باہر سےنہیں.