Tag: فیصل واوڈا

  • مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس کو بھی مدعو کیا گیا ہے

    مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس کو بھی مدعو کیا گیا ہے

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ہی مہمند ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیرکا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیرکی منظوری دی گئی، افتتاح 2 مئی کو کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیرونی اوراندرونی قوتوں نے مہمند ڈیم کو کالا باغ بنانے کی کوشش کی، مگر انھیں ناکامی ہوئی۔ وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاحی تقریب کے لئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار آرمی چیف کو بھی مدعوکیا گیا ہے.

    پریس کانفرنس: صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے،فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کا پروجیکٹ 54 سال سے پھنسا ہوا تھا، یہ میری پیدائش سے بھی پہلے کا منصوبہ تھا، جو اس دور حکومت میں مکمل ہوگا.

    خیال رہے کہ اس موقع پر کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔

    اس موقع پر انھوں نے پی ٹی ایم کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

  • صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے،فیصل واوڈا

    صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے، ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واﺅڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ہفتے دس دن میں ملک میں نوکریاں زیادہ ہو جائیں گی اور نوکریوں کے خواہش مند کم پڑ جائیں گے، چند ہفتوں میں حالات اتنے اچھے ہو جائیں گے کہ پان سگریٹ والے بھی آکر کہیں گے کہ آﺅ ہم سے ٹیکس لے لو۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، وہ غیب کا کچھ نہیں بتا سکتے، حمزہ شہباز کی گرفتاری کے معاملے کی منطق میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ اگر ہم ٹیکس میں تاجروں کو آسانیاں دیں گے تو پوری دنیا سے پاکستان بزنس آئے گا جب حکومت ترقی کے لئے سخت فیصلے لیتی ہے تو احتساب و ٹیکس کا نظام واضح کام کرتا ہے، اداروں کے اندر بھی ہم نے ن لیگ کے لوگ پکڑے ہیں جو حکومت کو کمزور کر رہے تھے ۔

    مزید پڑھیں : گزشتہ حکومت نےقرضوں کاجوبوجھ چھوڑاانشااللہ ختم کریں گے، فیصل واوڈا

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی وزیر کا کہنا تھا گزشتہ حکومت نےقرضوں کاجوبوجھ چھوڑاانشااللہ ختم کریں گے، حکومت کووراثت اورجہیزمیں لمبےچوڑےقرضے ملے، جن قرضوں کاسوددےرہےوہ پی ٹی آئی نےنہیں لیے، حکومت عوام کوہرمعاملےپراعتمادمیں لےرہی ہے۔

  • مہمندڈیم کاٹھیکہ ایوارڈ ہوگیا ہے، وزیراعظم جلد ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،فیصل واوڈا

    مہمندڈیم کاٹھیکہ ایوارڈ ہوگیا ہے، وزیراعظم جلد ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے،فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیرعظم جلد مہمندڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکاڈیم کےلیےبہت اچھاکرداررہا، مہمندڈیم کےسنگ بنیادپر ان کوبلائیں گے، حکومت کووراثت اور جہیزمیں لمبے چوڑے قرضےملے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاق نے پانی سے متعلق جو بھی کرناہوگا کرےگا، مہمند ڈیم کا کام شروع کرا چکے ہیں، وزیرعظم جلد مہمند ڈیم کی تعمیر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، حب ڈیم سے پانی کی چوری روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

    مہمندڈیم کاٹھیکہ ایوارڈہوگیا،جلدسنگ بنیادرکھاجائےگا

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کشمیرکےعوام بھی ہمیں باقی پاکستان کی طرح عزیزہیں، سندھ میں غیرقانونی ٹینکرزمافیاکیخلاف کارروائی کریں گے ، آزادکشمیر کے لیے سیاست سے بالا ہوکر کام کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا آج ہم نےآزادکشمیرہائیڈل پروجیکٹ کامسئلہ حل کردیا، آزادکشمیر سے بھی ایک روپے10پیسے فی یونٹ پیسے لیں گے، نیلم جہلم سے بجلی کی پیداوار 103فیصد جو استعداد سے زیادہ ہے، آزادکشمیرمیں ن لیگ کی حکومت ہے، ہم سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر کام کررہےہیں۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکاڈیم کےلیےبہت اچھاکرداررہا

    انھوں نے کہا آزادکشمیرکوپہلے70کروڑروپےپرافٹ ملتاتھا، اب11 ارب روپےملیں گے، اضافی پرافٹ ملنے سے پیسے آزادکشمیرکی فلاح پرخرچ ہوں گے، کوہالہ ہائیڈرو پروجیکٹ کا ازسرنو ڈیزائن بنانا ممکن نہیں، پروجیکٹ کے کچھ مسائل سنجیدہ ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا 18 ویں ترمیم کےبعدپانی بھی صوبائی معاملہ ہے، حب ڈیم سے متعلق کچھ شکایات آرہی ہیں، جلد دورہ کروں گا، سندھ حکومت کےساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کھلے دل سے کہا مل کرمسائل حل کریں گے۔

    وفاقی وزیرآبی وسائل نے کہا غیرقانونی ہائیڈرینٹس سےمتعلق مشترکہ چھاپوں پراتفاق ہوا، مشترکہ نہ ہواتوچھاپہ مارنے کے لیے میں اکیلے کافی ہوں، سیلاب کے خطرے سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کیاہے، وفاقی حکومت تیار ہے اور مانیٹرنگ سسٹم بنایاجارہاہے۔

    سیلاب کے خطرےسےصوبائی حکومتوں کوآگاہ کردیا ہے

    ان کا کہنا تھا ویں ترمیم میں اچھی چیزیں ہیں لیکن بہتری کی گنجائش ہے، انسان کےبنائےہوئےقوانین میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، پانی کےمسئلےپروفاق اورصوبوں میں اچھاورکنگ ریلیشن ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکاڈیم کےلیےبہت اچھاکرداررہا، ڈیمزکی تعمیرصرف فنڈسےممکن نہیں ہے، مہمندڈیم کاٹھیکہ ایوارڈ ہوگیا، جلدسنگ بنیادرکھا جائے گا، جسٹس(ر)ثاقب نثارکومہمندڈیم سنگ بنیادپربلائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا گزشتہ حکومت نےقرضوں کاجوبوجھ چھوڑاانشااللہ ختم کریں گے، حکومت کووراثت اورجہیزمیں لمبےچوڑےقرضے ملے، جن قرضوں کاسوددےرہےوہ پی ٹی آئی نےنہیں لیے، حکومت عوام کوہرمعاملےپراعتمادمیں لےرہی ہے۔

    حکومت کووراثت اورجہیزمیں لمبےچوڑےقرضے ملے، جن قرضوں کاسوددےرہےوہ پی ٹی آئی نےنہیں لیے

    انھوں نے مزید کہا ذاتی طورپراٹھارویں ترمیم کےبعض نکات پراعتراض ہے، اولین ترجیح عوامی مسائل کاہنگامی بنیادوں پرحل ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ عوامی مسائل پربلاتفریق تعاون ہوگا۔

  • پانی بحران ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی حکمت عملی بنائیں گے: فیصل واوڈا

    پانی بحران ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی حکمت عملی بنائیں گے: فیصل واوڈا

    اسلام آباد: آج وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور وزیر اعلیٰ کے  پی محمود خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا.

    اجلاس میں خیبر پختونخوا میں پانی کے مسائل اور نئے ڈیم کی تعمیرکا معاملہ زیر بحث آیا، اجلاس وزیر اعظم آفس میں ہوا، جس میں صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے.

    اس اجلاس میں داسو ڈیم کی تعمیر کے لئے دستیاب وسائل پر تبادلہ خیال ہوا. صوبے میں پانی کی کمی پرقابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا.

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے فراہمی آب فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت پانی کامسئلہ حل کرنےمیں سنجیدہ ہے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جامع فریم ورک پرکام جاری ہے، چھوٹے بڑے نئے ڈیمز کی تعمیر کے لئے وسائل کا جائزہ لے رہے ہیں.

    مزید پڑھیں: فیصل واوڈا کا حلقے کے عوام کو ذاتی وسائل سے سہولیات فراہم کرنے کا بڑا اعلان

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بڑے منصوبوں کے لئے ملکی وغیرملکی اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں، پانی بحران ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کی حکمت عملی بنائیں گے.

    یاد رہے کہ 9 مارچ 2019 کو وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط لکھا، جس میں‌ حلقے کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ذاتی تعاون کی پیش کش کی تھی۔

  • فیصل واوڈا کا حلقے کے عوام کو ذاتی وسائل سے سہولیات فراہم کرنے کا بڑا اعلان

    فیصل واوڈا کا حلقے کے عوام کو ذاتی وسائل سے سہولیات فراہم کرنے کا بڑا اعلان

    کراچی: وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط لکھا،  جس میں‌ حلقے کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ذاتی تعاون کی پیش کش کی ہے.

    وفاقی وزیرنے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے

    تفصیلات کے مطابق این اے 249 سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے.

    اپنے خط میں‌ انھوں‌ نے موقف اختیار کیا کہ حلقے کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، حلقے میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی بڑامسئلہ ہے.

    انھوں نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ میں مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت سے تعاون پر تیار ہوں.

    وفاقی وزیر نے اسکول، ڈسپنسریوں اور  آر ا و  پلانٹ کا خرچہ خود اٹھانے کی پیش کش کی ہے، ساتھ ہی انھوں‌نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج کی سہولتوں کا خرچ خود برداشت کرنے کی بھی پیش کش کی.

    مزید پڑھیں: وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اخراجات کا بوجھ وفاقی اور صوبائی حکومت پرنہیں ہوگا، حلقہ کے عوام کو سہولتیں ذاتی وسائل سے فراہم کروں گا.

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوامی مفاد کے پیش نظر مجھے وسائل کے استعمال کی اجازت دیں.

  • وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

    اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا زیرگردش اطلاعات بے بنیاد ہیں، غیر ذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سےگریز کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکو ہدایات دی گئیں، غیرذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سےگریزکیاجائے۔

    خیال رہے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطحیٰ اجلاس میں وزیر فیصل واوڈا کے ایل اوسی کے دورے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا شکر ہے آپ پستول لیکر ایل او سی کراس نہیں کرگئے اور تنبیہ کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر لگانا مناسب نہیں۔

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے، جس کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈاکنٹرول آف لائن پر  پہنچے اور تباہ شدہ تباہ شدہ بھارتی طیارے پر پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جو وائرل ہوگئیں تھیں۔

    خیال رہے اس سے قبل چینی قونصلیٹ پر حملے کے موقع پر بھی وفاقی وزیر فیصل واوڈا بلٹ پروف جیکٹ پہن کر اپنا اپنا پستول اُٹھائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

  • یہ مودی کے یار کا پاکستان نہیں نیا پاکستان ہے، بھرپورجواب د‌یا جائے گا، فیصل واوڈا

    یہ مودی کے یار کا پاکستان نہیں نیا پاکستان ہے، بھرپورجواب د‌یا جائے گا، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بھارت نےجارحیت کی پاکستان نےاپنےدفاع میں جواب دیا، خطےمیں امن چاہتےہیں ، یہ مودی کے یار کا پاکستان نہیں نیاپاکستان ہےبھرپورجواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت موجودہ صورتحال پر کہا یہ مودی کےیارکاپاکستان نہیں نیاپاکستان ہےبھرپورجواب دے گا، بھارت نےجارحیت کی پاکستان نےاپنےدفاع میں جواب دیا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم کسی سےکم نہیں صرف خطےمیں امن چاہتےہیں، بھارت جارحیت کرےگا تو بھرپور جواب دیا جائےگا۔

    یاد رہے پاکستان نے2بھارتی جنگی طیارےمارگرائے، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد 3 بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    مزید پڑھیں :  پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے

    بعد ازاں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سرپرائز دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعددن کی روشنی میں حملہ کیا، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔

    واضح رہے اس سے قبل  بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

    بھارتی دراندازی پر  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

    بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور مظفر آباد سیکٹر میں تین سے بچارمیل اندر آئے، بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں اپنا پے لوڈ کھلے علاقے میں گرایا، تاہم پے لوڈ گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

  • ڈیم ضرور بنے گا، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے، فیصل واوڈا

    ڈیم ضرور بنے گا، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ڈیم ضرور بنے گا، ٹینڈر ایوارڈ ہوگیا ہے، قوم کے اٹھارہ ارب روپے بچا لیے، ضمانت مل جائے تو بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان بحث و تکرار جاری رہی، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کے شور شرابے میں قوم کو خوشخبری سنادی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیم ضرور بنے گا اس کا ٹینڈر ایوارڈ ہوگیا ہے، بھاشا ڈیم منصوبے کی لاگت میں پندرہ فیصد اضافے کی اجازت تھی جو حکومت نے نہیں کیا۔

    اس طرح ہم نے اس پروجیکٹ میں پاکستانی قوم کے اٹھارہ ارب روپے بچا لیے ہیں، اپنی وزرات سے بچائے گئے اٹھارہ ارب سے بلوچستان میں پندرہ سال سے تاخیر کا شکار ڈیم بنانا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا پانی بالکل محفوظ ہے، مودی سرکار ہمارا پانی نہیں روک سکتی، ہم اپوزیشن اراکین کی باتوں کا جواب ان کی زبان میں جواب دے سکتے ہیں لیکن ہماری پرورش ایسی نہیں ہے۔

    نواز شریف کو ضمانت مل بھی جائے تو ای سی ایل سے نام نہیں نکالیں گے،

    علاوہ ازیں فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی پٹیشن کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے، ضمانت مل بھی جائے تو ای سی ایل سے نام نہیں نکالیں گے، نوازشریف کو علاج کرانا ہے تو پاکستان میں کرائیں بیرون ملک سے نہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو پریشانی اسی لیے ہے کہ بادشاہت کی زندگی گزارنے کے بعد عام آدمی کی زندگی برداشت نہیں ہوتی.

    وزیر اعظم عمران خان کے چہرے پر تھکاوٹ نظرآتی ہے کیونکہ وہ عوام کیلئے وزیراعظم بنے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کا آڈٹ ہوا ہے، اخراجات46فیصد نیچے آئے ہیں۔

  • سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، فیصل واوڈا

    سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیزاورفضول خیزبات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پانی نہیں روک سکتا، بھارت جان لے یہ نیا پاکستان ہے، بھارت جنگ کے نتائج سے باخبر رے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بہادرپاکستانی افواج بھارت کوبھرپورجواب دیں گی، بھارت کا جنگی جنون اس کو کوئی فائدہ نہ دے گا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ دھمکی کلبھوشن کیس سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت اپنی ناکامی کا ذمہ دارپاکستان کونہیں ٹھہرا سکتا۔

    بھارتی وزیر نے پاکستان کا پانی روکنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کر دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیرنتن گڈکری نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان کو جانے والے 3 دریاؤں کا پانی روکا جائے گا۔

    نتن گڈکری کا کہنا تھا کہ مشرقی دریاؤں کا پانی موڑ کر جموں و کشمیر اور پنجاب میں اپنے لوگوں کو دیا جائے گا۔

    بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ دریائے راوی پر شاہ پورکنڈی ڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، ڈیم پروجیکٹ سے جمع ہونے والا پانی مقبوضہ کشمیر میں استعمال کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے بھارت کوزبردست بہادرانہ جواب دیا، فیصل واوڈا

    وزیراعظم عمران خان نے بھارت کوزبردست بہادرانہ جواب دیا، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہراسکتا، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو زبردست بہادرانہ جواب دیا، کسی ڈرامہ کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو زبردست بہادرانہ جواب دیا، بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو نہیں ٹھہراسکتا، بھارت مذاکرات کی پیشکش کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے ، پاکستان امن چاہتاہے اور اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    فیصل واوڈا نے واضح کیا بھارت نےکسی ڈرامہ کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ بھارت کے پاس پلواما حملے کے ثبوت ہے تو پیش کرے کارروائی کریں گے، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو جواب دینے کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

    عمران خان نے کہا تھا واضح کہتا ہوں یہ نیاپاکستان اور نیا مائنڈسیٹ ہے، بھارت سے پوچھناچاہتا ہوں کیا ماضی میں ہی پھنسے رہنا ہے؟ کیا بھارت نے جب بھی کوئی واقعہ ہونا ہے اس کاالزام پاکستان پرلگاناہے، ہماری سوچ ہےکوئی یہاں سے باہر حملے کرے نہ یہاں دہشت گردی کرے۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے حملہ کیاتوجواب دینےکاسوچیں گےنہیں بلکہ جواب دیں گے، وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں ہوتا،بات چیت سےمسائل حل ہوتےہیں، جس طرح افغانستان میں ڈائیلاگ سےمسئلہ حل ہوایہاں بھی ایسےہی ہوگا۔