Tag: فیصل واوڈا

  • علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، فیصل واوڈا

    علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب دیکھیں گے کہ علیم خان کو شہباز شریف جیسی سہولیات ملتی ہیں یا نہیں، عمران خان کے آنے سے ادارے آزاد ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
    فیصل واوڈا نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے، ان کے خلاف کیس2005کا ہے، نیب آزاد ادارہ ہے اس نے علیم خان کو بلایا اور گرفتار کیا۔

    علیم خان پر الزام ثابت نہیں ہوا، نیب آزاد ادارہ ہے اسے اپنا کام کرنے دیں، علیم خان نے استعفیٰ دیا اور کہا کہ مقدمے کا سامنا کروں گا، گرفتاری کے بعد علیم خان یا پی ٹی آئی دوسروں کی طرح نیب کو گالیاں نہیں دیں گے اور نہ ہی علیم خان کی طبیعت خراب ہوگی نہ وہ یہ کہیں گے کہ مجھے اسپتال لے جائیں۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ علیم خان کو شہباز شریف کی طرح سہولیات ملتی بھی ہیں یا نہیں؟ اب نیب کا امتحان ہے کہ کیا علیم خان کو منسٹر انکلیو میں لے جایا جائے گا؟ اب علیم خان پھنسیں گے یا پھر نیب کا امتحان ہوگا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنے قائد عمران خان کی سیاسی تربیت کی بدولت ہمارے لوگ وزارتیں چھوڑ رہے ہیں، وزیراعظم کے آنے سے ادارے آزاد ہوئے، اللہ کے بعد فیصلہ کرنے کی کوئی طاقت ہے تو وہ ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں۔

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مصدق ملک نے کہا ہے کہ اب ان کے کسی اور لیڈر کو پکڑا جائے گا اس کا مطلب بھی انہیں ہی معلوم ہے، گرفتاری کے بعد ایسی ایسی بیماریاں سامنے آتی ہیں جو دور اقتدار میں نہیں آتیں، نواز شریف کی طبیعت خراب ہے، اسپتال انسانیت کے تحت بھیجا گیا۔

    شاہد خاقان عباسی کی ایئربلو ترقی کرتی گئی مگر قومی ایئرلائن ڈوبتی گئی، وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بدل کر کہاں اور کیا کرنے گئے تھے یہ معلوم کریں۔

  • سندھ ہائی کورٹ  کا نیب کو میئرکراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست کا جائزہ لینے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا نیب کو میئرکراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست کا جائزہ لینے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے فیصل واوڈا کی درخواست نمٹادی، چیف جسٹس نے حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نیب کوحکم نہیں دے رہے، نیب معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا نیب میئر کراچی وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈاکی درخواست کاجائزہ لے۔

    وکیل فیصل واوڈا نے کہا عدالت نیب کوباقاعدہ تحقیقات کاحکم دے، جس پر عدالت نے واضح کیا ہم نیب کوحکم نہیں دے رہے، نیب معاملے کا قانون کے مطابق جائزہ لے۔

    [bs-quote quote=” آپ تو وفاقی حکومت کا حصہ ہیں،نیب سے کیوں تحقیقات نہیں کراتے ، کرپشن کےخلاف تووفاقی حکومت بھی تحقیقات کراسکتی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ”][/bs-quote]

    چیف جسٹس نے فیصل واوڈاکےوکیل سےمکالمے میں کہا کون کتنا صادق اور امین ہیں, پنڈورا باکس کھل جائے گا، آپ تو وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، پھر حکومت کیا کر رہی ہے ،نیب سے کیوں تحقیقات نہیں کراتے ، کرپشن کےخلاف تووفاقی حکومت بھی تحقیقات کراسکتی ہے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا نیب بتائے، نیب کیا قانونی رائے رکھتی ہے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا عدالت نیب کو جو حکم دےگی قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

    بعد ازاں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خردبرد کے معاملے پر وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈاکی درخواست نمٹا دی۔

    یاد رہے جولائی 2018 پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے شہری حکومت کی مبینہ اربوں روپے کے فنڈز میں خردبرد سے متعلق مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 20 ماہ میں مئر کراچی وسیم اختر کو شہر کے ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے جاری کئے گئے ، اس کے باوجود شہر کی حالت نہیں بدلی، ہر شعبے میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ کے ایم سی کے فنڈز کا آزاد آڈیٹ کرانے اور چیئرمین نیب کو وسیم اختر کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی ہدایت کی جائے۔

  • سانحہ ساہیوال متاثرین کے وکیل کو ہراساں کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا: فیصل واوڈا

    سانحہ ساہیوال متاثرین کے وکیل کو ہراساں کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا: فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے وکیل شہباز بخاری کو ہراساں کرنے والوں پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کے وکیل شہبازبخاری کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب سے جان کو خطرہ ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    فیصل واؤڈا نے ساہیوال واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو غیر سیاسی کرنے میں وقت لگے گا، آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ کے ماتحت ہیں معاملے پر وہی ایکشن لیں گے۔

    سانحہ ساہیوال : پنجاب پولیس کی غفلت نے فرانزک ڈپارٹمنٹ کو پریشانی میں مبتلا کردیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وکیل کے لیے ایمانداری سے کام کرنے میں کسی قسم کا دباؤ نہیں آنے دیں گے، سانحہ پر شفاف تحقیقات ہوگی۔

    خیال رہے کہ سانحہ ساہیوال میں مقتولین کے ورثا کے وکیل سید شہباز بخاری نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی ٹی ڈی پنجاب سےجان کوخطرہ ہے مقتول خلیل کے بھائی جلیل اور مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہمیں اپنی جان کی پرواہ نہیں صر ف انصاف چاہیے۔

    واضح رہے کہ 19 جنوری کو ہونے والے سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں 13 سالہ بچی کو ماں سمیت 4 معصوم شہریوں کو انتہائی بیدردی اور سفاکانہ طریقے سے گولیوں سے چھلنی کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

  • کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،فیصل واوڈا

    کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا،فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کسی کاباپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا ،عمران خان وعدے پورےکریں گے اور دیگرکی سیاست دفن ہوجائے گی، مہمند ڈیم ہر حال میں بنےگا، کوئی نہیں اسے روک سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بلدیہ کالونی میں عوام سےخطاب کرتے ہوئے کہا 18 ویں ترمیم کےبعدپانی پہنچانا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے ، حد سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کررہاہوں ، علاقہ مکینوں کا شکوہ بجا ہے ،ایم این اے صوبائی حکومت کے تعاون کے بنا کچھ نہیں کر سکتا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کام کےمعاملےپرسندھ حکومت سےبہترمعالات بن رہے ہیں، بہت سارے نہیں تو کچھ کام ہوہی رہے ہیں، مہمند ڈیم ہرحال میں بنےگا، کوئی نہیں اسے روک سکتا، سارے پاکستان کےلوگوں سے کہتاہوں ڈیم بننے دو۔

    سارےپاکستان کےلوگوں سےکہتاہوں ڈیم بننے دو

    وزیرآبی وسائل نے کہا اربوں روپے کے ٹیلی میٹرز تباہ کر دیے گئے، چاروں صوبوں میں ٹیلی میٹرز لگاکر دیں گے، مرادعلی شاہ نے کہا ہم آپ کو کسی کام سے نہیں روک رہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹو مراد علی شاہ ہیں ان کو سپورٹ کروں گا، مراد علی شاہ میری بات سنیں گے، سندھ جتنا آپ کاہے اتنا میرا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے، تجاوزات کیخلاف آپریشن میں جائز چیزیں بھی گرائی جارہی ہیں، ڈی ایم سی کے دفتر پر چھاپہ مارا وہاں کوئی نہیں تھا، مخالف سیاسی جماعتوں کا کام سب سے پہلے کرتاہوں اور کرتا رہوں گا۔

    شہبازشریف کی باتوں کاجواب ایوان میں دوں گا

    فیصل واوڈا نے کہا سیاسی طور پر ایک دوسرے کو اچھا برا کہیں گے لیکن کام کریں گے ، جتنا وزیر وفاق کاہوں اتنا ہی پورے پاکستان کاہوں، شہبازشریف کی باتوں کا جواب ایوان میں دوں گا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کے عوام سے جھوٹ بولے، سندھ حکومت ہٹانے کی کبھی کوئی بات نہیں کی، روٹی، کپڑا، مکان، گیس، پانی، بجلی ملتی تو حالات بہتر ہوتے، وزیراعلیٰ سندھ کام کریں، نہیں کیا تو آپ میری طبیعت سے واقف ہیں۔

    عمران خان وعدےپورےکریں گے،دیگرکی سیاست دفن ہوجائے گی

    آصف زرداری کے بیان کے حوالے سے وزیرآبی وسائل نے کہا کسی کا باپ بھی پی ٹی آئی حکومت نہیں گراسکتا، عمران خان وعدے پورے کریں گے اور دیگرکی سیاست دفن ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس جادوکی چھڑی نہیں، تھوڑا وقت دیں پر کام ہوگا، بلدیہ میں دو اسکول بنارہاہوں، لڑکوں اورلڑکیوں کیلئے الگ الگ اسکول بنائے جائیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بائی پاس نہیں کریں گے۔

  • نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج کابینہ کرے گی: فیصل واوڈا

    نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج کابینہ کرے گی: فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ آج کابینہ کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کابینہ میں ای سی ایل سے نام نکالے جانے پر بحث کی جائے گی، کابینہ ہی اس کا فیصلہ کرے گی۔

    [bs-quote quote=”میرے خیال میں کابینہ دو نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے فیصلے پر نظرثانی اپیل کی طرف جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس 2 آپشنز ہیں، یا تو 2 افراد کا نام ای سی ایل سے نکال دیں گے یا پھر نظرثانی اپیل کی طرف جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کا حق ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل میں جائیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے پیرامیٹرز کو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ کابینہ ریویو پٹیشن کی طرف جائے گی۔

    فیصل واوڈا نے کہا ’جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، کیسز نواز شریف حکومت نے بنائے تھے، جے آئی ٹی کو معاونت کرنے کے لیے کہا گیا تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ ہوں۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’کیس کی تفتیش اسلام آباد اور پنڈی کی حدود میں رہے گی، سندھ نہیں جائے گی۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس: عمل درآمد بینچ بنانے کا حکم جاری، عدالت کا تفصیلی فیصلہ

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہو جائیں گے، فواد چوہدری سے زیادہ سخت باتیں دوسری طرف سے آتی ہیں، ان کا پی پی قیادت کی گرفتاری سے متعلق بیان سیاسی تھا۔

    فیصل واوڈا نے کہا ’اداروں کو آزادانہ کام کرنا چاہیے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، اداروں کو بھی سیاسی بیانات پر ردِ عمل نہیں دینا چاہیے۔‘

  • پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    پی ایس ایل فور، شائقین کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی بھرپور ایکشن کے منتظر

    کراچی: پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برینڈ بن گیا ہے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پی ایس ایل کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 14 فروری سے پی ایس ایل کے سیزن فور کا آغاز ہونے جارہا ہے، شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاست دان بھی پی ایس ایل کے سحر میں مبتلا ہیں۔

    سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ملک کا مثبت پہلو بحال کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے سب کو چاہئے کہ قومی ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کریں۔

    وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی کنگز میری جان ہے، کراچی میرا شہر ہے کراچی کنگز ہماری ٹیم ہے اور میری نیک خواہشات کے کراچی کنگز کے ساتھ ہیں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کراچی کنگز ایونٹ میں اچھا پرفارم کرے، شائقین کرکٹ کو جیت کا جشن منانے کا موقع فراہم کرے گی اور کراچی میں ہی فائنل جیتے گی۔

    سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم مضبوط ہے امید ہے فائنل کھیلے گی، انشاء اللہ کراچی کنگز عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

    مزید پڑھیں: کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، جے پی ڈومنی نے ڈی ویلیئرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دے دیا

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں: فیصل واوڈا

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں: فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مہمند ڈیم پر جھوٹا بیانیہ ایوان میں پیش کیا.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتےہوئے کیا. اس دوران انھوں‌ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    [bs-quote quote=”پاکستان کی بہتری کے لئے مہمند ڈیم کی تعمیر نہیں رکے گی، مہمند ڈیم کا افتتاح ہوگا، تعمیر ہوگا اور پھر مکمل بھی ہوگا،” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے  پارلیمنٹ میں جھوٹا بیانیہ دیا اور ایوان سے بھاگ گئے، جس بربریت سے ملک کو لوٹا گیا، اسی بربریت سے جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرنے جو پیپرا رولز بتائے، وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، پیپرا رولز انگریزی میں سمجھ نہیں آتے تو اردو میں لاؤں گا.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ 54 سال سے مہمند ڈیم تاخیر کا شکار اور فائلوں کی حد تک تھا، مہمند ڈیم پر چیف جسٹس پاکستان کا نوٹس لینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں.

    انھوں نے کہا کہ جو اشتہار کے ذریعے ہوں، اُسے سنگل بڈنگ نہیں کہا جا سکتا، سنگل بڈنگ کے لئے وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے، وزیراعظم اور کابینہ کسی رشتے دار کو کنٹریکٹ دینے کی مجاز نہیں.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو تکلیف ہے کہ مہمند ڈیم کیوں بنایاجارہا ہے، مہمند ڈیم کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، انھوں‌نے پہلے بھی ملک میں ایسے کام کئے کہ انھیں منہ چھپانا پڑا.

    پاکستان کی بہتری کے لئے مہمند ڈیم کی تعمیر نہیں رکے گی، مہمند ڈیم کا افتتاح ہوگا، تعمیر ہوگا اور پھر مکمل بھی ہوگا.

    مزید پڑھیں: آئندہ نسلوں کو بچانے کے لیے ڈیم کے سوا کوئی راستہ نہیں، چیف جسٹس

    فیصل واوڈا کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس لے کر پاکستان کی سالمیت کی بات کی، مہمند ڈیم کے معاملے پر 5 کمپنیوں نے بڈنگ کے عمل میں حصہ لیا، 2017 نومبر میں ٹینڈرزکو کال ان کیا گیا، جون 2018 میں دستاویز جمع ہوئے، جون 2018 میں پی ٹی آئی حکومت یا عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ٹینڈر کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ ملکی و غیرملکی فورمز کی رپورٹ پر کیا گیا.

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں، پاکستان کے مسئلے حل ہوگئے تو ان کی سیاست دفن ہوجائی گی.

    ان کا کہنا تھا کہ فوج پر تنقید کرنے والوں نے آج آرمی چیف کی تعریف کی، جس کی خوشی ہوئی.

  • ن لیگ اور پی پی آج جتنا پیار کرتے ہیں اتنا ہم اپنے بچوں سے نہیں کرتے: فیصل واوڈا

    ن لیگ اور پی پی آج جتنا پیار کرتے ہیں اتنا ہم اپنے بچوں سے نہیں کرتے: فیصل واوڈا

    لاہور: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آج کا پیار دیکھا، اتنا ہم اپنے بچوں کو بھی نہیں کرتے۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’آج ن لیگ، پی پی والے ایک دوسرے کو بھائی بھائی کہہ کر بلا رہے ہیں۔‘

    [bs-quote quote=”مہمند ڈیم افتتاحی تقریب کی تاریخ پر چیف جسٹس مجھ پر ناراض ہوئے، چیف جسٹس سے حکومت کی طرف سے بھی معافی مانگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ پر 2 ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا کہا ہے، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کو جے آئی ٹی پر نیب نے بلایا تو انھیں پیش ہونا ہوگا۔

    وفاقی وزیر نے کہا ’جے آئی ٹی کو ہٹا دیا جائے تو یہ لوگ پھر نیا چیئرمین سینیٹ بنا دیں گے۔ روٹی، کپڑا، مکان، سبسڈی، شوگر مل سب کچھ اومنی کو دیا گیا، صوبے کی سیاست ہو رہی ہے، یہ ان کی جمہوریت ہے، اب بھی انفرادی این آر او کی تڑپ اور خواہشات اٹھ رہی ہے۔‘

    فیصل واوڈا نے کہا ’مہمند ڈیم افتتاحی تقریب کی تاریخ پر چیف جسٹس مجھ پر ناراض ہوئے، چیف جسٹس سے حکومت کی طرف سے بھی معافی مانگی، چیف جسٹس نے کہا کہ میں مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب میں نہیں آؤں گا۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  چیف جسٹس کا شکوہ : وزیراعظم کی مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت


    انھوں نے مزید کہا ’وزیرِ اعظم نے کہا ہے جب تک چیف جسٹس نہیں آتے تو افتتاحی تقریب کی تاریخ ملتوی کر دیں۔‘

    مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رزاق داؤد بہ طور ڈائریکٹر کمپنی سے مستعفی ہو چکے ہیں، رزاق داؤد کے کمپنی میں شیئر ہیں یا نہیں اس کا مجھے نہیں پتا، ملک میں ڈیم بن گیا تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی، ملک میں کہرام ہوگا تو اپوزیشن کی سیاست چلتی رہے گی۔

  • احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، فیصل واوڈا

    احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے این آر او کرلیں یہ آپ کے بھائی بن جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مک مکا چل رہا تھا، دونوں پارٹیوں نے ڈیم روکنے کے لیے سازش کی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 20 سال سے یہی کہہ رہے ہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں، ن لیگ کو کچھ کہیں تو پیپلزپارٹی کو برا لگتا ہے، پیپلزپارٹی کو کچھ کہیں تو ن لیگ کو برا لگتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کی مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پرتنقید، فیصل واوڈا کا جواب

    انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں پیپر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ٹھیکے سے متعلق اخبار میں اشتہار آنے کے بعد قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ڈیم بنے گا ٹھیکہ منسوخ نہیں ہوگا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں 53 سال بعد کوئی ڈیم بننے جارہا ہے، ڈیم، اسکول اسپتال بن جائیں گے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائے گی، اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم بھی بننے جارہا ہے، وزیراعظم عمران افتتاح کریں گے، ڈیم بننے سے عوام پانی سے محروم نہیں رہیں گے، داسو ڈیم کے لیے ن لیگ کی حکومت نے کوئی پیسے نہیں دئیے تھے۔

  • اپوزیشن جماعتوں کی مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پرتنقید، فیصل واوڈا کا جواب

    اپوزیشن جماعتوں کی مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پرتنقید، فیصل واوڈا کا جواب

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر تنقید اور کنٹریکٹ کی منسوخی کے مطالبے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ کی منسوخی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈیموں کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کہتے ہیں کنٹریکٹ منسوخی کا مطالبہ کرنے والے عناصر سازش کر رہے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈیموں کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ایسے عناصر ڈیموں کو متنازع بنا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈیم ملک کے لیے زندگی ہے، میں اس سے قطعی طور پر پیچھے نہیں ہٹوں گا، اور ہر سازش ناکام بنا دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کا کنٹریکٹ میرٹ پرہوا، اپوزیشن ڈیم کے کنٹریکٹ کی تحقیقات کرانا چاہے تو سو بسم اللہ، ہم وہ نہیں جو کمیشن کے لیے کام کرتے ہیں یا کک بیک لیتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم پر اسی ماہ کام شروع ہوگا: واپڈا


    خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے دو کمپنیوں کو ٹھیکا دینے کے کنٹریکٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کنٹریکٹ شفاف طریقے سے نہیں دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا، فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی پر شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں ہیں، دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ مہمند ڈیم نہ بنایا جائے، نیسپاک نے منصوبے کا جائزہ لیا ہے، کنٹریکٹ میرٹ پر دیا گیا۔