Tag: فیصل واوڈا

  • شہباز شریف کو جواب دہ نہیں، پی اے سی میں ڈراما بازی نہیں ہونے دیں گے: فیصل واوڈا

    شہباز شریف کو جواب دہ نہیں، پی اے سی میں ڈراما بازی نہیں ہونے دیں گے: فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صرف وزیر اعظم اور عدلیہ کو جواب دہ ہوں، انھیں جواب دہ نہیں، جو ایک دن پہلے جیل سے آئیں اور مجھ سے سوال پوچھیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کسی کا نوکر نہیں، صرف وزیراعظم اورعدلیہ کو جوابدہ ہوں.

    انھوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کوئی ڈراما کریں گے، تو میری منسٹری جواب دہ نہیں.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک دن کےنوٹس پر نہیں جاؤں گا، نہ ہی میری منسٹری کا کوئی بندہ جائے گا، پی اے سی میں جو ڈراما بازی ہورہی ہے، وہ نہیں ہونے دیں گے.


    مزید پڑھیں: مہمند ڈیم پر اسی ماہ کام شروع ہوگا: واپڈا


    وفاقی وزیرآبی وسائل نے کہا کہ دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ مہمند ڈیم نہ بنایا جائے، نیسپاک نے منصوبے کا جائزہ لیا ہے، کنٹریکٹ میرٹ پردیا گیا.

    انھوں نے مزید کہا کہ کنٹریکٹ کی جس کوجیسی تحقیقات کرنی ہے کر لیں، میں یہاں موجود ہوں، صرف عدالت اور وزیر اعظم کو جواب دوں گا.

  • چوہدری نثار ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنائیں گے، فیصل واوڈا

    چوہدری نثار ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنائیں گے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں چوہدری نثار ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنائیں گے، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنائیں گے ہم تو خود ان کو تاش کے پتوں کی طرح بکھرتے دیکھ رہے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سارے لوگ بے ایمان اور چور نہیں ہیں، بہت سے لوگوں کو اندر جانا، بہت سے لوگوں کو باہر آنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے سال کے تحت بہت ساری خوشخبریاں آئیں گی، پنجاب میں پی ٹی آئی مضبوط ہوگیی یہ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزارت کے ماتحت کسی بھی معاملے پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، اپنی وزارت میں خود بھی میں کوئی کنٹریکٹ نہیں دے سکتا، میری وزارت سے متعلق کوئی بھی کنٹریکٹ تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہوگا۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک یقینی ہے، پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جاسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیراعلیٰ کا نام بھی شاہ ہی ہوگا، جو لوگ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں وہ شاہ ہیں اور میرے دوست ہیں۔

  • سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

    سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے: فیصل واوڈا کا دعویٰ

    کراچی: پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک یقینی ہے، پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور گورنر سندھ کی ائیر پورٹ پر ملاقات ہوئی، فیصل واوڈا نے کہا کہ 20 سے 26 لوگوں کے فارورڈ بلاک کی اطلاعات ہیں۔

    [bs-quote quote=”جو لوگ وزیرِ اعلیٰ بن سکتے ہیں وہ شاہ ہیں اور میرے دوست ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیرِ اعلیٰ کا نام بھی شاہ ہی ہوگا، جو لوگ وزیرِ اعلیٰ بن سکتے ہیں وہ شاہ ہیں اور میرے دوست ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں، صدرِ مملکت عارف علوی کو بریفنگ دے دی، ان کے گھر پر اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی کا سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر ہنگامی اجلاس آج ہو رہا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ اجلاس صدرِ پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعلیٰ سندھ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم شور کریں گے: علی زیدی


    اجلاس میں خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور دیگر شرکت کریں گے، اجلاس میں سندھ کے سیاسی منظر نامے پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ ان سے رابطے کر رہے ہیں، ایم پی ایز فون کر رہے ہیں کہ ہماری جان چھڑاؤ۔

  • مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیئے: شیخ رشید

    مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیئے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، اتنا بڑا گند نکلا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی قبر بھی آنسو بہا رہی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نیوز کانفرنس کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ریلوے زمین سے متعلق فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔ 4 جنوری کو فیصلہ انصاف پر مبنی ہی ہوگا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے سے متعلق 123 کیسز زیر التوا ہیں، 1990 اور 1991 سے کیسز چل رہے ہیں۔ ریلوے افسر کو تبدیل کرنا چاہتے تھے جنہوں نے اسٹے لے لیا ہے، چیف جسٹس نے بھی متعلقہ ریلوے افسر کو طلب کرلیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، اتنا بڑا گند نکلا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی قبر بھی آنسو بہا رہی ہوگی۔ جس پر نیب کا کیس ہے اس کی انکوائری لازمی ہونی چاہیئے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فکر لاحق ہوگئی ہے آصف زرداری کا تو جیل دوسرا گھر ہے، آصف زرداری جیل میں تھے تو پلان کر کے کرمنلز سے رابطے کیے۔ نام ای سی ایل میں آگیا ہے تو اللہ کی طرف سے یہ سزا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جن حالات میں اقتدار ملا وہ کسی امتحان سے کم نہیں، عمران خان ذمہ داریاں پوری نہ کرتے تو پھر عوام شکوہ کرتے۔ اقتدار کے لیے خواہشیں اور قبریں بنیں گی تو اس ملک میں استحکام نہیں ہوگا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بھٹو کہا کرتے تھے یہ سارے گندے انڈے ہیں، 30 مارچ سے پہلے پہلے سارے گند پر جھاڑو پھر جائے گا۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو رکھ دیا گیا۔ گزشتہ حکومت بھارت کے آگے جھکی ہوئی تھی، مودی نے جو کہا نواز شریف نے وہ سب مانا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی بات ہو رہی ہے نہ سمجھی جا رہی ہے۔ معلومات ہیں کہ بانی ایم کیو ایم علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ہیں، بانی ایم کیو ایم کے گندے انڈے جو بچ گئے ہیں وہ صاف ہوں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ سے رابطے میں ہوں، ملزمان تک تقریباً پہنچ چکے ہیں۔ اب کوئی واقعہ ہوا تو چوک پر قاتلوں اور غنڈوں کی لاشیں دیکھیں گے۔ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کھود کر نکالیں گے۔

  • ای سی ایل میں نام ہے یا نہیں، بلاول بھٹو سفر کرکے دیکھ لیں، فیصل واوڈا

    ای سی ایل میں نام ہے یا نہیں، بلاول بھٹو سفر کرکے دیکھ لیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ہے یا نہیں بلاول بھٹو سفر کرکے دیکھ لیں، وہ سفر کے لیے نکلیں گے تو جواب بھی مل جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوا ہے، ہم ان کی طرح کرپشن کرپشن کی سیاست نہیں کرسکتے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری نے لاڈلے کا ذکر کیا تو لاڈلے تو نواز شریف ہیں، انہوں نے پھٹے ہوئے ڈھول کی بات کی تو وہ بھی نواز شریف ہیں، والد کہہ رہے ہیں حملہ کریں گے اور بیٹا آلہ کار ہونے کا الزام لگا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے خلاف کسی نے آواز نہیں اٹھائی، 18ویں ترمیم کالا قانون ہے، اکیلا کھڑا ہوں اس کے خلاف لڑوں گا۔

    یہ پڑھیں: نوازشریف نے رہائی کے عوض حکومت کو دو ارب ڈالر کی آفرکی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    فیصل واوڈا نے کہا کہ 2 جماعتیں پارلیمںٹ کی بے حرمتی کی بات کررہی ہوں تو ایسی پارلیمنٹ کو بلڈوز کردیا جائے، ایک سے 13 شوگر ملیں بن گئیں اس بے حرمتی کی بات کریں، ٹریکٹر اسکیم، سبسڈی سے اومنی گروپ کو فائدہ ہوا اس بے حرمتی کی بات کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی کے خلاف بات کریں تو ن لیگ جواب دیتی ہے، ن لیگ پر بات ہو تو پی پی جواب دے رہی ہے، جب ان کی کرپشن پر گفتگو کریں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر مینڈیٹ دلایا گیا ہے تو پیپلزپارٹی کو سندھ کیسے مل گیا، انہیں سندھ مل جائے تو ٹھیک ہمیں وفاق ملا تو ان کو غلط لگتا ہے۔

  • بے نامی جائیداد ثابت کریں، فیصل واوڈا کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج

    بے نامی جائیداد ثابت کریں، فیصل واوڈا کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج

    اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے تمام اثاثے نامزدگی میں ظاہر کئے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بے نامی جائیداد ثابت کریں، وہ جائیداد بھی دے دوں گا، چیلنج کرتا ہوں ن لیگ، پی پی ثابت کریں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں، میرے والد، میرے پردادا نے کبھی سرکاری نوکری نہیں کی، میری پانچ نسلوں میں کسی نے سرکاری نوکری نہیں کی، اتنا بڑا مافیا تھا تو پیپلزپارٹی، ن لیگ نے آج تک مجھ سے باز پرس کیوں نہیں کی۔

    فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ معذرت کے ساتھ کیا میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے بڑا چور تھا، نواز شریف پچھلے ادوار میں این آر او کرکے 9 سال کے لیے سعودی عرب گئے۔

    مزید پڑھیں: عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا پر یہ الزام لگایا تھا کہ انھوں نے گیارہ ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کر کے وسطی لندن میں جائیداد خریدی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ان الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

  • فیصل واوڈا کی جرمن سفیر سے ملاقات، آبی مسائل اور کراس بارڈر فنڈنگ پرتبادلہ خیال

    فیصل واوڈا کی جرمن سفیر سے ملاقات، آبی مسائل اور کراس بارڈر فنڈنگ پرتبادلہ خیال

    کراچی:‌ وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے جرمن سفیرمارٹن کوبلر کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر  برائے آبی وسائل اور جرمن سفیر کی اس ملاقات میں‌ آبی مسائل اور ممکنہ حل سمیت دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی.

    ملاقات میں‌ آبی مسائل کے حل کے لئے کراس بارڈر فنڈنگ پرتبادلہ خیال بھی ہوا. جرمن سفیر کا پاکستان کے ساتھ آبی معاملات پر تعاون بڑھانے کا وعدہ کیا.

    اس اہم ملاقات میں بھی چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکا م بھی ملاقات موجود تھے.

    اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے عالمی سطح پرآواز بلند کر رہے ہیں، پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے.


    مزید پڑھیں: عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب


    وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جرمن سفیر نے تعاون کی یقین دہانی اورمثبت جواب دیا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پورے ملک میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس گرائیں گے، واپڈا کو کارپوریٹ ادارہ بنارہے ہیں، امید ہے پانی کی کمی کے مسائل پرجلد قابو پالیں گے۔

  • کیمرہ مین پر تشدد : ن لیگ شکر منائے کہ میں وہاں موجود نہیں تھا، فیصل واوڈا

    کیمرہ مین پر تشدد : ن لیگ شکر منائے کہ میں وہاں موجود نہیں تھا، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صحافی برادری پر ن لیگ کا یہ حملہ افسوسناک ہے، ن لیگ شکر منائے کہ میں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھا۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیصل واوڈا نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے تغافل کی جتنی مذمت کریں کم ہے، ن لیگ کی جانب سے کیے گئے محض مذمتی بیان سے اس سانحے کی تلافی نہیں ہوسکتی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ن لیگ کا صحافی برادری پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، ن لیگ کو شکر منانا چاہیے کہ میں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود نہیں تھا، سزا دیئے بغیر ہم نواز شریف کے گارڈز کو جانے نہ دیتے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے گارڈز کو واقعے پر معذرت کرنی چاہئے، کیمرہ مین کی صحت یابی تک مالی اعانت بھی ن لیگ کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ اسمبلی کے باہر سابق وزیراعظم نوازشریف کی فوٹیج بنانے پر ان کے گارڈز نے نجی ٹی وی کیمرہ مینوں پرحملہ کردیا، سماء اور ہم نیوز کے کیمرہ مین نوازشریف کے گارڈ کے تشدد سے زخمی ہوگئے۔

    نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس سے واپسی پر جیسے ہی گاڑی میں بیٹھے ان کے گارڈ نے کیمرہ مینوں پر تشدد شروع کر دیا، نوازشریف کے گارڈ نے زمین پر گرے سما کے کیمرہ مین واجد علی کے منہ پر اچھل کر لات ماری اور بھاگ گیا ۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف کے گارڈ کے تشدد سے کیمرہ مین بے ہوش، حکومت کی مذمت

    کیمرہ مین اور رپورٹر نےگارڈ کو بھاگتے ہوئے پکڑ لیا لیکن پولیس اہلکار بچانے پہنچ گئے، بعد ازاں زخمی کیمرہ مین کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، اس موقع پر وہاں موجود صحافی دہائی دیتے رہے لیکن نوازشریف کی گاڑی تیزی سے گزر گئی۔

  • عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب

    عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی کو ان کے الزامات پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما کی جانب سے فیصل واوڈا کی لندن میں جائیداد کے الزامات پر پی ٹی آئی رہنما عابد شیر علی پر برس پڑے، انھوں نے کہا کہ لیگی رہنما کا ذہنی توازن خراب ہے۔

    [bs-quote quote=”عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    عابد شیر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا پر یہ الزام لگایا تھا کہ انھوں نے گیارہ ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کر کے وسطی لندن میں جائیداد خریدی۔

    عابد شیر علی کی جانب سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لندن میں فیصل واوڈا کی مبینہ پراپرٹی کے سامنے کھڑے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ان الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  عدالتی حکم کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسا نہ ہو مجھے خود بلڈوزر لے کر نکلنا پڑے، فیصل واوڈا


    فیصل واوڈا نے عابد شیر علی پر برستے ہوئے کہا کہ وہ تو بکنگھم پیلس کے سامنے بھی کھڑے ہو کر یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈا کی ملکیت ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے لیگی رہنما کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت لے کر آئیں، دعوے نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عابد شیر علی جیسے لوگوں کا علاج کرنا جانتے ہیں۔

  • عدالتی حکم کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسا نہ ہو مجھے خود بلڈوزر لے کر نکلنا پڑے، فیصل واوڈا

    عدالتی حکم کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسا نہ ہو مجھے خود بلڈوزر لے کر نکلنا پڑے، فیصل واوڈا

    کراچی : وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سےکوئی تعلق نہیں ، عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرز کی  املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزر لےکر نکلنا پڑے، جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرزکی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھےخودبلڈوزرلےکرنکلناپڑے۔

    [bs-quote quote=”عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھےشرم نہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    گیس بحران کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سی این جی بحران کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، اٹھارویں ترمیم کےبعدسی این جی صوبائی معاملہ ہے، ایسے بحرانوں کی وجہ سےہی اٹھارویں ترمیم کےخلاف ہوں ، اٹھارویں ترمیم کے باعث ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، جتنے اختیارات ہے ان کا استعمال کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیرنے کہا کہ کوشش ہےاپنےلیڈر کے وژن کےمطابق عوام کی خدمت کریں، پڑھالکھاآدمی ہوں بہت کچھ چلاسکتاہوں، عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھےشرم نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہماری حکومت نہیں،جتناکرسکتے ہیں کریں گے، 62 دن میں62 سال کےمسائل کوایڈریس کیا، چیئرمین ناراضی میں بھی کوئی بات کہیں گےتواس کوپوراکروں گا۔

    [bs-quote quote=”املاک گراکرکہاجارہاہےیہ نئےپاکستان کی قیمت ہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا نے کہا پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سےکوئی تعلق نہیں، عدالتی حکم کی آڑمیں پیسےکی لین دین اورڈرامےبازی ہورہی ہے، جو کراچی کےباپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری، املاک گراکرکہاجارہاہےیہ نئےپاکستان کی قیمت ہے۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے عابد شیر علی کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا ہر روز نشے میں دھر ہوکر بکواس کرتا رہتا ہے، ہرعمارت کےسامنےکھڑےہوجاتےہیں کہ یہ فیصل واوڈاکی ہے ، اپنےخیراتی فنڈسے عابدشیرعلی کاعلاج کراؤں گا۔

    مزید پڑھیں : کچھ وقت کے لیے کڑوی گولی کھانی پڑے گی، آگے حالات بہتر ہوجائیں گے، فیصل واوڈا

    یاد رہے چند روز  قبل وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا  کہ کچھ مہینوں کی بات ہے، ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا، کچھ وقت کے لیے کڑوی گولی کھانی پڑے گی آگے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 100 دن میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہے، بڑے ایشوز کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن پر سالوں سے توجہ نہیں دی گئی۔