Tag: فیصل واوڈا

  • اسحاق ڈار اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے: فیصل واوڈا

    اسحاق ڈار اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے: فیصل واوڈا

    لاہور:  پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور  وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حکومت پر اس وقت پچھلے تمام برسوں کا بوجھ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    [bs-quote quote=”عوام کو برباد کرنےوالے یہی لوگ ہیں اور پھر ملک چھوڑ کربھاگ جاتے ہیں” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر  نے سابق حکومت کو آڑے ہاتھ لیتےہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اگر اچھے وزیرخزانہ ہوتے، تو بھاگنے کے بجائے مقدمات کا سامنا کرتے، مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا ہم نے غلط طریقے سےڈالر کو روک رکھا تھا.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ماضی میں ڈالرغیرقانونی طریقے سے روکا گیا، گند صاف کرنے میں وقت لگے گا، پی ٹی آئی نے خوشی خوشی یہ سارا بوجھ اٹھا لیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو غریب کرنے والی ن لیگ ہی ہے، عوام کو برباد کرنےوالے یہی لوگ ہیں اور پھر ملک چھوڑ کربھاگ جاتے ہیں.


    مزید پڑھیں: نیب نے اسحاق ڈار، سعد رفیق، انوشہ رحمان اور ثنا اللہ زہری کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی


    وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب سے ابھی تک کسی قسم کا بیل آؤٹ پیکج نہیں مانگا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بہت اچھے انداز سے اپنے کام کو سرانجام دے رہے ہیں.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب گئے تو پیسوں کے لئے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی، ہم نےامریکا کو پہلی بار برابری کی سطح پر مذاکرات کے لئے مجبور کیا ہے.

  • ن لیگ کی سیاست فقط الزام تراشی کی سیاست ہے: فیصل واوڈا

    ن لیگ کی سیاست فقط الزام تراشی کی سیاست ہے: فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ن لیگ کی سیاست فقط الزام تراشی کی سیاست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  فیصل واوڈا نے  ن لیگ کا آڑے ہاتھ لیتےہ وئے کہا کہ ن لیگ کا کام الزام تراشی کرنا ہے، مسلم لیگ ن نے عوام کے پیسے چرائے اور کرپشن کی۔

    پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، فیصل واوڈا

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ہمارے لیےخزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے، پاکستانی معیشت کی حالت بہت خراب ہے، ملکی معیشت مضبوط کرنے کے لیے حکومت کام کر رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل ڈوب گئی مگر شریف خاندان کی مل اربوں روپے کمارہی ہے، نوازشریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ بنالیے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف نے سعودی عرب میں ملز بنالی اور ملک کا برا حال کردیا۔

  • سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہی ہیں، فیصل واوڈا

    سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہی ہیں، فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم کی واردات میں اضافہ افسوسناک ہے، سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ سالوں بعد محکمہ پولیس میں دو اچھے افسر آئے ہیں، پولیس کے محکمے میں ٹریننگ کا فقدان ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت غیرسنجیدہ ہے، امن و امان برقرار رکھنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، وفاق خاموش نہیں بیٹھے گا جو آپریشن ہم کرائیں گے سب کو نظر آئے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، جرائم پیشہ عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا قانون منظور کرایا جائے۔

    واضح رہے کہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے گزشتہ روز پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھی ہیں جبکہ کراچی میں گاڑیوں کی تعداد 20 سے 25 لاکھ ہو چکی ہے، اسٹریٹ کرائم کا طریقۂ واردات وہی پرانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب شہری لوٹ مار کی رپورٹ زیادہ کر رہے ہیں، پولیس بھی متحرک ہے، ملزمان پکڑے جا رہے ہیں، 6 ہفتے میں بڑی تعداد میں اشتہاری ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • دس محرم کے بعد ایسی خبر آئے گی جو 65 سال میں کسی نے نہیں سنی، فیصل واوڈا

    دس محرم کے بعد ایسی خبر آئے گی جو 65 سال میں کسی نے نہیں سنی، فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد ایسی خبر آئے گی جو 65 سال میں کسی نے نہیں سنی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے اندر ملک توڑنے کی سازش ہوئی تھی، اسی سازش کے تحت ن لیگ، پی پی نے بلیک منی کو وائٹ بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقدام اُٹھالیا ہے جلد خبر سننے کو ملے گی، بغیر کام کیے 35 ارب روپے اکاؤنٹ میں آنے والی خبریں جلد سامنے آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: سندھ حکومت اپنی گاڑیاں بچانے کے لیے اب قانون بنانے جا رہی ہے، فیصل واوڈا

    واضح رہے کہ فیصل واوڈا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے ذاتی خرچ کے لیے نہیں لیے جائیں گے بلکہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے، ماضی میں حکمران کسی ملک کے پاس گئے تو وہ کشکول لے کر گئے۔

    رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آخری ڈیم 1969 میں بنا تھا اس کے بعد کچھ نہیں ہوا، ملک کا حلیہ بگاڑنے والوں کا یہ کہنا کہ پاکستان ٹھیک ہو جائے یہ تبدیلی ہی ہے، حکومت اب جاگ گئی ہے اور ترجیحی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

  • سندھ حکومت اپنی گاڑیاں بچانے کے لیے اب قانون بنانے جا رہی ہے، فیصل واوڈا

    سندھ حکومت اپنی گاڑیاں بچانے کے لیے اب قانون بنانے جا رہی ہے، فیصل واوڈا

    کراچی: قومی اسمبلی کے رکن فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی گاڑیاں بچانے کے لیے اب قانون بنانے جا رہی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن ہوا مگر کارروائی منطقی انجام تک نہ پہنچی۔

    انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینے کا مطلب یہ ہے کہ عوام کو ملک میں اونر شپ دی جا رہی ہے، حکومت مسائل کے حل کے لیے مثبت اقدامات کرے گی تو سب خود ہی آگے آئیں گے۔

    فیصل واوڈا نے آئی ایم ایف سے قرضے کے حوالے سے کہا ’میری ذاتی رائے ہے کہ حکومت کو ضرورت پڑے تو آئی ایم ایف جا سکتی ہے تاہم اطلاع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائے گی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضے ذاتی خرچ کے لیے نہیں لیے جائیں گے بلکہ عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے، ماضی میں حکمران کسی ملک کے پاس گئے تو وہ کشکول لے کر گئے، پی ٹی آئی کی حکومت عالمی سطح پر لین دین کی سیاست نہیں کرے گی، امریکی وزیرِ خارجہ پاکستان آئے تو برابری کی سطح پر بات ہوئی۔


    مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب، 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی


    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کی حکومت پانی کے سنگین مسئلے کو اجاگر کر رہی ہے، پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے قانون بنانے کی تجویز اچھی ہے، عوام کو پہلے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے، پانی کے سنگین بحران کی وجہ سے مستقبل میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آخری ڈیم 1969 میں بنا تھا اس کے بعد کچھ نہیں ہوا، ملک کا حلیہ بگاڑنے والوں کا یہ کہنا کہ پاکستان ٹھیک ہو جائے یہ تبدیلی ہی ہے، حکومت اب جاگ گئی ہے اور ترجیحی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس کے ایجنڈے میں وزرا کی لگژری گاڑیوں کا استعمال بھی شامل ہے، سپریم کورٹ نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے منع کردیا تھا۔

  • فیصل واوڈا نے سانحہ بلدیہ کیس میں فریق بننے کا اعلان کر دیا

    فیصل واوڈا نے سانحہ بلدیہ کیس میں فریق بننے کا اعلان کر دیا

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے سانحہ بلدیہ کیس میں فریق بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’میں سانحہ بلدیہ کیس میں فریق بننے جا رہا ہوں۔‘

    تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج کا دن بہت بھاری دن ہے، یہ دن قائد اعظم کی رحلت کا دن ہے، ٹوئن ٹاور کا واقعہ بھی اسی دن ہوا، سانحہ بلدیہ فیکٹری بھی اسی دن سے جڑا ہے اور آج بیگم کلثوم کا بھی انتقال ہوا۔

    فیصل واوڈا نے سانحہ بلدیہ فیکٹری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں 250 لوگ مار دیے گئے اور ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اس پر بھی آواز اٹھنی چاہیے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری کے سانحے کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ اس سانحے میں کون ملوث تھا، لیکن اس پر کوئی آواز نہیں اٹھ رہی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ بلدیہ کو چھ سال بیت گئے، مقدمہ آج بھی عدالت میں زیر سماعت ہے


    فیصل واوڈا نے اعلان کیا کہ وہ سانحہ بلدیہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کیس میں فریق بنیں گے اور عدالت کو درخواست دیں گے۔

    واضح رہے کہ آج اس سانحے کو چھ سال مکمل ہو گئے ہیں، اس پر جے آئی ٹی بنی، تحقیقات میں پیش رفت کے دعوے کیے گئے، تاریخ پر تاریخ کے باوجود متاثرین کو آج تک انصاف نہ مل سکا۔

    11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں آتش زدگی سے خواتین سمیت 260 مزدور زندہ جل گئے تھے، بعد میں انکشاف ہوا کہ ایک سیاسی جماعت نے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔

  • اسٹریٹ کرائمز: فیصل واوڈا سندھ حکومت کے مقابل آ گئے، پولیس کی مدد کا اعلان

    اسٹریٹ کرائمز: فیصل واوڈا سندھ حکومت کے مقابل آ گئے، پولیس کی مدد کا اعلان

    کراچی: شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں اور اغوا کاریوں کے خلاف تحریکِ انصاف کے رکن قومی فیصل واوڈا سندھ حکومت کے مقابل میدان میں آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور اغوا کی وارداتوں کے خلاف پولیس کی مدد کا اعلان کر دیا، کہا کہ ان کی خدمات پولیس کے لیے حاضر ہیں۔

    کراچی میں پی ٹی آئی کے نہایت متحرک رہنما فیصل واوڈا نے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے پولیس کو اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے سی پی ایل سی اور پولیس چیفس سے معاملے پر رابطہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف جو کچھ کر سکا کروں گا، مغویوں کی بازیابی اور اسٹریٹ کرائمز پر پولیس کے ساتھ کام کروں گا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، سندھ حکومت میرٹ پر پولیس افسران لائے، شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرایا جائے۔


    گاڑی چِھننے کا معاملہ: فیصل واوڈا نے میئر کراچی کو نام نہاد وی آئی پی قرار دے دیا، معطل ایس ایچ او بحال


    خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے میئر کراچی وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چھن جانے کے معاملے پر ایس ایچ او کی معطلی والے معاملے میں بھی مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ پولیس افسر کو بحال کروایا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کالی بھیڑوں کو سنبھلنے کا بہت موقع فراہم کیا، کراچی پولیس چیف


    دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی کراچی میں امن و امان کے سلسلے میں آج اجلاس طلب کر لیا ہے، انھوں نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر اے آئی جی امیر شیخ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ آج گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس افسران کے ایک اہم اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی کا دعویٰ کیا۔

  • گاڑی چِھننے کا معاملہ: فیصل واوڈا نے میئر کراچی کو نام نہاد وی آئی پی قرار دے دیا، معطل ایس ایچ او بحال

    گاڑی چِھننے کا معاملہ: فیصل واوڈا نے میئر کراچی کو نام نہاد وی آئی پی قرار دے دیا، معطل ایس ایچ او بحال

    کراچی: شہرِ قائد کے میئر وسیم اختر کی سرکاری گاڑی چھن جانے کے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے معطل ایس ایچ او کو بحال کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کی سرکاری گاڑی چھن جانے کے بعد ڈی آئی جی جنوبی جاوید اوڈھو نے علاقے کے ایس ایچ او کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معطل کردیا تھا، فیصل واوڈا نے مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ ایس ایچ او کو بحال کروادیا۔

    فیصل واوڈا نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے فیصلہ واپس لے لیا، نئے پاکستان میں معطلی کی یہ ڈرامے بازی نہیں چلے گی، مئیر، وزیرِ اعلیٰ، وزیرِاعظم، کو ئی بھی ہو، قانون سب کے لیے برابر ہوگا۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پولیس افسران نے عام آدمی اور نام نہاد وی آئی پی میئر کے خلاف فرق ختم کیا۔‘

    انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ ایس ایچ او کی معطلی کا حکم نامہ روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کو کار چور گینگ کی گرفتاری اور میئر کی گاڑی ریکور کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں:  کراچی جنوبی زون میں گاڑیاں چھیننے والوں نے سرکاری گاڑیوں کو ہدف بنا لیا


    دوسری طرف میئر وسیم اختر نے اپنے دفتر کی سرکاری گاڑی چھن جانے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ محرم سے قبل سرکاری گاڑی کا چھن جانا لمحۂ فکریہ ہے۔

    وسیم اختر نے کہا ’ڈیفنس میں اسٹریٹ کرائم دن بہ دن بڑھ رہے ہیں، سندھ حکومت نے گاڑی کے سلسلے میں مجھ سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، ڈی آئی جی نے ایکشن لیا ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا کارروائی ہوتی ہے۔‘

  • عامر لیاقت کیوں ناراض ہیں مجھے اس کا علم نہیں، فیصل واوڈا

    عامر لیاقت کیوں ناراض ہیں مجھے اس کا علم نہیں، فیصل واوڈا

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انھیں علم نہیں کہ عامر لیاقت کیوں ناراض ہیں، انھوں نے انٹرویو میں کیا کہا، یہ بھی علم نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ عامر لیاقت کو مجھ سے متعلق جو کہنا ہے کہیں میں اپنے باپ سے بھی نہیں ڈرتا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاع کے مطابق کراچی کا کوئی ایم این اے ناراض نہیں ہے، اگر کوئی ایم این اے ذاتی طور پر ناراض ہے تو دوستوں کو منائیں گے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما نے وزیرِ اعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر کہا ’6 سے 8 گاڑیوں میں جائیں اور روڈ بلاک کریں تو بھی ان کو راس نہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم ہیں ان کی عزت ہم سب کا فرض ہے، ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے مسائل جلد حل ہوں گے، انھوں نے وزیرِ اعظم ہاؤس اور دیگر سہولتیں بھی چھوڑ دیں ہیں۔


    عامر لیاقت کا بطور رکن اسمبلی اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان


    فیصل واوڈا نے پاک فوج کی حالیہ مہم ’ہمیں پاکستان سے پیار ہے‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ’دہشت گردی کے خلاف فوج فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے، سرحد پر فوجی جوان ہماری نیند کی خاطر اپنی قربانیاں دے رہے ہیں، شہدا کے لیے زبانی خرچ کےعلاوہ بھی ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔‘

    واضح رہے کہ عامر لیاقت کی ناراضی کی خبریں گردش کر رہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ عامر لیاقت کو سوشل میڈیا پر نظر انداز کیا گیا، آج انھوں نے گورنرسندھ کے عشائیے میں بھی شرکت نہیں کی۔

  • جو کام 35 سال میں نہیں ہوا وہ ہم کرکے دکھائیں گے، فیصل واوڈا

    جو کام 35 سال میں نہیں ہوا وہ ہم کرکے دکھائیں گے، فیصل واوڈا

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جو کام 35 سال سے نہیں ہوا وہ ہم کرکے دکھائیں گے، پیسے ملنے کا انتظار نہیں کروں گا اپنی جیب سے مسائل حل کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے، وزیر اعظم اسے دیکھ رہے ہیں، اللہ کے فضل سے ہم جیت چکے اب کام کرنے کا وقت ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ نیت صاف ہوگی تو منزل آسان ہے، جس نے کام کیا وہ آگے ہوگا چمچمہ گیر سب سے پیچھے ہوگا، کام اور طریقہ ایسا بنانا ہے چیف منسٹر کو بھی مجبور کردیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پورا بلدیہ میرا ہے اور میں آپ کا ہوں، ہم کہیں جھکے گے نہ دبیں گے، بہت سارے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں، ان میں ایم کیو ایم، پی ایس پی کے لوگ بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: ہمارے پاس کرپشن اور شارٹ کٹ کا کوئی راستہ نہیں، فیصل واوڈا

    واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ قانونی طریقے کے مطابق حلقے کھلوا سکتے ہیں، چاہیں جتنے حلقے کھلوا لیں ہم پھر بھی اپنا کام کرتے رہیں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی قانونی طریقے سے اپنا مقدمہ لڑنے کا حق ہے، ہم نے کہیں بھی حلقے کھلوانے کے معاملے پر اسٹے آرڈر نہیں لیا۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا ’پی ٹی آئی کی حکومت میں تمام ادارے اپنا اپنا کام کریں گے، تنقید اور حمایت کرنے والے تمام لوگوں کی عزت کریں گے۔‘