Tag: فیصل واوڈا

  • کل پنجاب سے آنے والے چور نے دوسرے چوروں کو گلے لگالیا: فیصل واوڈا

    کل پنجاب سے آنے والے چور نے دوسرے چوروں کو گلے لگالیا: فیصل واوڈا

    کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا  ہے کہ انھوں نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ سندھ حکومت کی سیاست نیا رخ اختیار کرلےگی اور الحمدللہ ان کی بات سچ ثابت ہوئی۔ 

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی، کل پنجاب سے آنے والے چور نے دوسرے چوروں کو گلے لگالیا۔

    [bs-quote quote=”خواجہ سہیل منصورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، وہ نئی پارٹی بنا کربانی ایم کیوایم کےحوالے کرنا چاہتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ سہیل منصورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، خواجہ سہیل منصورکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، جیل بھجوائیں گے، خواجہ سہیل نئی پارٹی بنا کربانی ایم کیوایم کےحوالے کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فاروق ستار، بہادرآباد، پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی گیم ہورہا ہے، کروڑکاپلاٹ فروخت ہوا، ایک کروڑ خدمت خلق فائونڈیشن کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں خط جمع کرا دیا ہے، ایف آئی اےکام نہیں کرے گی، تو اس کے لئے مسئلہ ہوگا، کھربوں روپے کی چوری کرنے والے اربوں کی چوری کیسے سامنے لائیں گے، خط میں ایف آئی اے کو پانچ دن میں جواب دینے کا کہا ہے۔


    ایم کیو ایم سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی


  • عمران، واوڈا ملاقات، پی ٹی آئی کو کراچی میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ، اہم وکٹیں گرنے کا امکان

    عمران، واوڈا ملاقات، پی ٹی آئی کو کراچی میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ، اہم وکٹیں گرنے کا امکان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے اپنی جماعت کو شہر قائد میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں انھوں نے فیصل واوڈا سے اہم ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اب روشنیوں کے شہر پر توجہ مرکوز کر لی اور پارٹی چیئرمین نے کراچی کی سیاست میں‌ متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    اس ضمن میں‌عمران خان اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا میں‌ ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پارٹی چیئرمین کی جانب سے انھیں‌ کلیدی ذمے داری سونپی گئی.

    پارٹی ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ کراچی کی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گر سکتی ہیں اور کئی اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں‌ شمولیت اختیار کرسکتی ہیں.

    پارٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے فیصل واوڈا کو گرین سگنل دے دیا. اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے تنظیمی معاملات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، عمران خان نے مزید مشاورت کے لئے فیصل واوڈا کو اسلام آباد میں‌ روک لیا ہے.

    عمران خان کی جانب سے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، کراچی میں انتخابی مہم، پارٹی تنظیم سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں.

    یاد رہے کہ 2013 انتخابات میں‌ کراچی میں‌ پی ٹی آئی کو غیرمتوقع ردعمل ملا تھا، ایک اندازے کے مطابق عمران خان کی جماعت کراچی سے ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ لینے میں‌ کامیاب رہی تھی. البتہ وہ نشستیں اپنے نام نہیں‌ کرسکی. پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ناکامی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا.

    واضح رہے کہ 2013 کے بعد کراچی میں‌ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں‌ پی ٹی آئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں‌ کرسکی. البتہ اب عمران خان نے دوربارہ پارٹی کو کراچی میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.


    شریف خاندان کے جھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،عمران خان



  • ایم کیو ایم سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی

    ایم کیو ایم سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی

    کراچی : فیصل واوڈا کی ایم کیوایم کے حوالے سے پیش گوئی درست نکلی، ایک ماہ قبل ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے سینیٹ کی ساری نشستیں بیچ دی ہیں، تاہم فروغ نسیم جیت سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے ایک ماہ قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی.

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ایم کیوایم نے اپنی ساری نشستیں فروخت کردیں ہیں، اگر ایم کیوایم کی طرف سے کوئی جیتا بھی تو وہ فروغ نسیم ہوں گے، رہنما پی ٹی آئی نے یہ پیش گوئی9جنوری کو کی تھی۔

    واضح رہے کہ نو فروری کو فیصل واوڈا نے فاروق ستار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے دعوے میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ کی چار نشستیں فروخت کردی ہیں اورعامر خان کو اس ڈیل کا پتہ چل گیا تھا۔


    مزید پڑھیں: فاروق ستارنے سینیٹ کی چارنشستیں فروخت کردیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ہونے والا اختلاف سب محض ڈرامہ اور تماشہ ہے، سربراہ ایم کیو ایم نے سینیٹ کی سیٹوں کا جو سودا کیا ہے اس کا خریدار کوئی اورنہیں پیپلزپارٹی ہے، ایم کیوایم کی چار سیٹیں کوڑیوں کے دام پیپلزپارٹی کو ہی ملیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • فاروق ستارنے سینیٹ کی چارنشستیں فروخت کردیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    فاروق ستارنے سینیٹ کی چارنشستیں فروخت کردیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ کی چار نشستیں فروخت کردی ہیں، عامر خان کو اس ڈیل کا پتہ چل گیا ہے۔

    اس بات کا انکشاف انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے فاروق ستار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں ہونے والا اختلاف سب محض ڈرامہ اور تماشہ ہے، سربراہ ایم کیو ایم نے سینیٹ کی سیٹوں کا جو سودا کیا ہے اس کا خریدار کوئی اورنہیں پیپلزپارٹی ہے، ایم کیوایم کی چار سیٹیں کوڑیوں کے دام پیپلزپارٹی کو ہی ملیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ان سیٹوں کی فروخت کے بارے میں ڈیل کا علم رابطی کیمٹی کے رکن عامرخان کو بھی ہوگیا ہے اور یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ تنظیم اور کارکنان عامرخان کے ساتھ کھڑے ہیں، پونے دو ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عامر خان ایم کیو ایم کو لیڈ کریں گے۔

    اس بار متحدہ کو چار نشستین ملنا بہت مشکل بلکہ ناممکن ہے،ایم کیو ایم پاکستان نے بہت تیر مارا تو شاید فروغ نسیم سینیٹر بن جائیں، بیرسٹر فروغ نسیم اچھے آدمی ہیں ذاتی طور پر ان کو سپورٹ کروں گا۔

    فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ فاروق ستارکو نئے آئین میں ویٹو پاور حاصل ہے، انہوں نے وہ آئین چوری چھپے الیکشن کمیشن میں جمع بھی کرادیا ہے۔


    مزید پڑھیں: موجودہ حکومت پنجاب کی ایم کیو ایم ہے، فیصل واوڈا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • فیصل واوڈا کی ایم کیو ایم اور پی ایس پی سے  بغیر اطلاع دیے ملاقات پرعمران خان نالاں

    فیصل واوڈا کی ایم کیو ایم اور پی ایس پی سے بغیر اطلاع دیے ملاقات پرعمران خان نالاں

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا ہمیں بتائے بغیر ایم کیو ایم اور پی ایس پی سے ملے جس پر عارف علوی فیصل واوڈا سے وضاحت طلب کریں گے.

    عمران خان بلین ٹری کنونش کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی فیصل واوڈا پارٹی قیادت کو آگاہ کیے بغیر ایم کیو ایم اور پی ایس پی قیادت سے ملے جس پر پارٹی ایکشن لے گی اور عارف علوی فیصل واوڈا سے وضاحت لیں گے.

    انہوں نے کہا کہ قوم حدیبیہ پیپرملز کیس کی طرف دیکھ رہی ہے اور یہ حیران ہیں میرٹ پر فیصلے کیسے ہورہے ہیں؟ مسلم لیگ (ن) میں باغی گروپ بن چکا ہے اور سینئر لیڈرز اب نوازشریف کے ساتھ نہیں رہے کئی باغی اراکین کے ہمارے ساتھ رابطے ہیں جب کہ شاہد خاقان عباسی مفلوج وزیراعظم ہیں.

    عمران خان نے کہا کہ مجھ سے عدالت نے جو بھی چیزمانگی میں نے فراہم کی ہے اور اگر ایک بھی جعلی کاغذ دیا ہو تو اس مقدمے سے میں خود نکل جاؤں گا، مجھے فیصلے کی کوئی فکرنہیں جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کروں گا اگر بددیانت ہوتا تو برطانیہ میں ٹیکس نہ دینے پر دھر لیا جاتا.

    خیال رہے کہ گزشتہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی درمیان ہونے والی میٹنگ میں تیسری سیاسی جماعت کے رہنما کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا تھا اور جنہوں نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان اتحاد میں کلیدی کردار کیا تاہم چند سیاسی تجزیہ نگاروں کا دعوی ہے کہ میٹنگ میں موجود تیسری شخصیت فیصل واوڈا تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

    سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ حماد صدیقی کےانکشافات کےبعد ہلچل مچ جائےگی کیونکہ حماد صدیقی تو ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی جی سربراہی بھی کرتے رہےہیں۔

    ہم چاہتےہیں سانحہ بلدیہ اور12مئی کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو، حمادصدیقی کوجلد سےجلد پاکستان منتقل کر کے اس کا کیس فوجی عدالت میں چلانا چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی عدالتوں پرلوگوں کو زیادہ اعتماد ہوتاہے، کیس میں کسی قسم کی تاخیر سے نقصان ہوگا کئی گواہ مارے جائیں گے، لواحقین کو انصاف فوجی عدالت سے جلد ملے گا اور عوام بھی اعتماد کریں گے۔


    مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ، حماد صدیقی کے انکشافات، پی ایس پی کو مشکلات 


    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما حماد صدیقی کے سانحہ بلدیہ فیکٹری اور12مئی سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کےانکشافات سے ایم کیوایم پاکستان، پی ایس پی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

  • موجودہ حکومت پنجاب کی ایم کیو ایم ہے،  فیصل واوڈا

    موجودہ حکومت پنجاب کی ایم کیو ایم ہے، فیصل واوڈا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے حسن کو لے کر چل رہے ہیں، جب تک حکمران دھونس دھاندلی نہیں کرتے، پرامن رہیں گے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پنجاب کی ایم کیو ایم ہے، دھونس دھاندلی کی باتیں کرنے والے کچھ کرینگے تو وہ بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ پرامن احتجاج کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی پرامن رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں غنڈے بدمعاش یا ڈنڈوں کی بات کرنے والے نہیں ہیں، غنڈہ گردی کرنا موجودہ حکومت کا دستور ہے، جلسے میں خواتین کے تحفظ کی حکمت عملی بنیادی چیز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام نہیں چلنے دینگے۔ رائے ونڈ بھی قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے بنا ہے، مودی سرکار رائے ونڈ آ سکتی ہے تو ہم کیوں نہیں۔

  • شہر میں ٹریفک جام ، فیصل واؤڈا کی شہریوں سے معذرت

    شہر میں ٹریفک جام ، فیصل واؤڈا کی شہریوں سے معذرت

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا نے شہریوں سے گزشتہ روز ٹریفک جام کی معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس سمیت کرپشن اور بدعنوانی جمہوری حق ہے اسے جاری رکھوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمانت کے بعد اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم میرا مقصد عوام کو تنگ کرنا نہیں تھا‘‘۔

    پڑھیں: شارع فیصل پر احتجاج، بدترین ٹریفک جام، فیصل وائوڈا گرفتار،لاٹھی چارج

    رہنماء تحریک انصاف نے عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری جانب سے مظاہرین کو سڑک بلاک کرنے کی کوئی کال نہیں دی گئی تھی تاہم نیشنل ہائی وے پر پہلے سے دھرنا جاری تھا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  فیصل وائوڈا گرفتار: پی ٹی آئی کی مرکزی اور کراچی قیادت میں اختلاف

    انہوں نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم کے خلاف بہت سارے ثبوت موجود ہیں جو اداروں کو دوں گا اور اسی طرح وفاقی حکومت کی کرپشن پر بھی ثبوت موجود ہیں تاہم ادارے حکومت کے خلاف کارروائی نہیں کرتے اس لیے اُن کے خلاف عوامی سطح پر احتجاج جاری رکھا جائے گا‘‘۔

    خبر پڑھیں: فیصل واؤڈا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی راؤ انوار

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’گزشتہ روز کا احتجاج پارٹی کی جانب سے نہیں تھا تاہم میں پاکستان کی خاطر کچھ کرنا چاہتا ہوں اس لیے گمشدہ حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے باہر نکلا اور اس مسئلے کو عالمی سطح تک بھی لے کر جاؤں گا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل واوڈا کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی

    فیصل واؤڈا نے مزید کہا کہ ’’تحریک انصاف نہیں چھوڑ رہا اور عمران خان سے ہدایات لیتا رہوں گا مگر چیئرمین کو علم ہے کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے‘‘۔

    یاد رہے گزشتہ روز سول سوسائٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے بلوچ کالونی پُل سے اسٹار گیٹ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے اختتام پر فیصل واؤڈا نے شرکاء سے خطاب بھی کیا تھا تاہم پروگرام ختم ہوتے ہی ایس ایس پی راؤ انوار وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کنٹرینر میں داخل ہوئے اور انہیں گرفتار کرکے ائیرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔فیصل واؤڈا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اُن کی شخصی ضمانت ملازم نے لی تھی بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

     

  • کراچی: فیصل واوڈا کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی

    کراچی: فیصل واوڈا کی ضمانت منظوری کے بعد رہائی

    کراچی: شاہراہ فیصل پر حکومتی کرپشن کے خلاف دھرنا دینے والے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی گئی جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

    کراچی میں سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد فیصل واوڈا کو رہا کر دیا گیا۔ فیصل واوڈا کو رات کو ان کے ملازم کی شخصی ضمانت کے باوجود پولیس نے انہیں صبح تک رہا نہیں کیا تھا۔ کارکنوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر موجود رہی۔

    فیصل واوڈا کی گرفتاری، تحریک انصاف کی مرکزی اور کراچی قیادت میں اختلاف *

    تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو گزشتہ روز شارع فیصل پر دھرنا دینے پر گرفتار کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فیصل واوڈا نے گذشتہ روز ذاتی حیثیت میں شروع کی گئی مہم کے دوران حکومت کے خلاف شارع فیصل پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث ٹریفک جام ہونے پر ایس ایس پی راؤ انوار پولیس نفری کے ساتھ پہنچےاور انہیں گرفتار کر لیا۔

    دھرنے کے باعث شارع فیصل پر 5 گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔

    فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی راؤ انوار *

    دوسری جانب ایئرپورٹ تھانے پر فیصل واوڈا کی رہائی سے متعلق تفصیلات جاننے کی کوشش کرنے والے صحافیوں پر بھی پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور انہیں دھکے دے کر تھانے سے باہر نکال دیا۔

  • پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت ایم کیوایم سے مل کرڈرامہ کررہی ہے، فیصل واوڈا

    پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت ایم کیوایم سے مل کرڈرامہ کررہی ہے، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کیلئے ایم کیوایم کے ساتھ مل کرڈرامہ کررہی ہے۔

    وہ سندھ ہائیکورٹ کے باہر وسیم اختر کیخلاف درخواست کی سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے جرم میں ملوث شخص کراچی کا میئر بن گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں، احتساب کے عمل کو آگے لیکر چلیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت پاناما لیکس سے توجہ ہٹانے کے لئے ایم کیوایم سےمل کر گیم کررہی ہے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار حکومت کی ملی بھگت سے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما  کا کہنا تھا کہ عدالت نے درخواست مسترد نہیں ڈسچارج کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی جانب سے وسیم اختر کو نااہل قرار دینے کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظورکی تھی۔

    پٹیشن میں انہوں نے تقریب حلف برداری کی تقریب روکنے کی استدعا کی تھی، جسے مسترد کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ اگرآپ پر بھی دس الزام ہوں تو کیا آپ کو بھی الیکشن سے روک دیا جائے؟

    میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میچ کا مزا تو آخری اوورز میں ہی آتا ہے۔ سنگین جرم میں ملوث شخص جیل سے مئیر بن رہا ہے اگر عدالت نے حلف سے نہیں روکا تو اور آپشن بھی ہیں۔