اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی وکیل سے ہائی کورٹ کا جج بنتے وقت دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیر فیصل واوڈاکے خط کاجواب دے دیا۔
جس میں کہا ہے کہ آئین میں جج بننے کیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ہے، کسی بھی وکیل سے ہائی کورٹ کا جج بنتے وقت دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے6ججزکےخط پرازخود کیس کی کارروائی میں اس بات کوواضح کیا، جسٹس اطہرمن اللہ نے بتایا جسٹس بابرستار کےگرین کارڈ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا۔
رجسٹرار آفس کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نےڈسکشن کےبعدجسٹس بابرستارکوبطور جج مقرر کرنےکی منظوری دی، یہ عدالت جوڈیشل کمیشن میں ہونیوالی ڈسکشن کاریکارڈ نہیں رکھتی۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ پریس ریلیزمیں وضاحت تھی جسٹس بابر ستارنے چیف جسٹس کو بتایا تھا وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔
یاد رہے فیصل واوڈا نے جسٹس بابرستار کی تعیناتی سےقبل گرین کارڈ ہولڈرہونے کی انفارمیشن فراہم کرنے کا ریکارڈ مانگا تھا۔
گذشتہ روز سابق وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بطور سینیٹر مجھے خط کا جواب نہیں دیاجارہا تو عام آدمی کوکیسے ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون ساز کسی دہری ملک کی شہریت نہیں رکھ سکتا، اصول کے تحت اس سیاستدان کو دہری شہریت جائز نہیں توپھرجج کیوں، آپ کے لئے حلال ہمارے لئے حرام ہے ایسا کیوں ہے، میاں صاحب پر نااہلی کا کیس اس قانون سازی سے ختم کردیا جاتا ہے، جو آپ کیلئے حلال ہے وہ ہمارے لئے حلال کیوں ہے۔
اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب کوئی پاکستان میں پگڑی اچھالے گا توہم اس کا فٹبال بنائیں گے ، کوئی پیارکرے گا تو پیاردیں گے ، اگر بدمعاشی کرے گا ڈبل بدمعاشی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 28مارچ2024چھٹی کےدن ایک پریس ریلیزآتی ہے، پریس ریلیز میں لکھا گیا کہ جج بننے سے پہلے آگاہ کیاگیا تھا، 15 روز گزر گئے کہ خط میں تفصیلات مانگی مگر جواب نہیں آیا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پریس ریلیز میں جسٹس بابر ستار فرماتے ہیں کہ چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، میں نے خط لکھاکہ جس طرح آپ نے آگاہ کیا اس کی تفصیلات سےآگاہ کیا جائے۔
کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلےگا ترازو پر شواہد دیناپڑیں گے
فیصل واوڈا نے کہا کہ لوگوں کے دلوں میں شک وشبہات آرہےہیں، کسی پر الزام لگانےسے کام نہیں چلےگا ترازو پر شواہد دیناپڑیں گے، کوڈ آف کنڈکٹ آرٹیکل2کےتحت کہاگیا کہ جج اللہ سے ڈرنے والا اور اچھی زبان ہونی چاہیے۔
انھوں نے بتایا کہ آرٹیکل2 کے تحت ججز کے بارے میں کہا گیا کہ کوئی لالچ نہیں ہونی چاہئے، کوئی پیپر ورک ہے تو وہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
مجھے خط کا جواب نہیں دیاجارہا تو عام آدمی کوکیسے ملے گا
سابق وزیر نے کہا کہ بطور سینیٹر مجھے خط کا جواب نہیں دیاجارہا تو عام آدمی کوکیسے ملے گا، میری ماں کیلئے سوشل میڈیا پر بیان بازی ہورہی تھی اس وقت بھی نوٹس لیاجاتا ، دودن پہلےکراچی میں جوزیادتی کا واقعہ ہوااس پرکوئی نوٹس لےلیتا، کل پنجاب میں ایک بچی کو زیادتی کےبعدقتل کیاگیا اس پربھی نوٹس لےلیتے۔
اتنے بڑےآئینی اور قانونی عہدوں پربیٹھےہیں تو کلیئرکریں
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ باربار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیاجارہاہے ، اگر آپ کے پاس شواہد ہیں تو دیں ہم آپ کیساتھ کھڑے ہونگے، اگر شواہد نہیں ہیں تو پھر مسائل ہیں ، مسئلےکاحل یہی ہےقوم چاہتی ہے، اتنے بڑےآئینی اور قانونی عہدوں پربیٹھےہیں تو کلیئرکریں۔
انھوں نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سستی روٹی،غریب کیلئےاسٹےآرڈر آیا جب40کی روٹی ہوئی کوئی اسٹے آرڈرنہیں ہوا، نسلہ ٹاورگرایاگیالوگ سڑکوں پرآگئے کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آصف زرداری کو 14سال جیل ہوئی وہ کس قانون کےتحت ہوئی ، بلیک لا ڈکشنری کےتحت نوازشریف کو نااہل کردیاگیاکوئی پوچھنےوالانہیں ، بانی پی ٹی آئی کی چلتی ہوئی حکومت تھی عدالت چھٹی والے دن کھول دی گئی ، 46سال بعدآپ بتارہےہیں کہ بھٹوصاحب کوجوڈیشل مرڈرہوا۔
اصول کے تحت سیاستدان کودہری شہریت جائز نہیں توپھرجج کیوں؟
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ قانون ساز کسی دہری ملک کی شہریت نہیں رکھ سکتا، اصول کےتحت اس سیاستدان کودہری شہریت جائز نہیں توپھرجج کیوں، آپ کے لئےحلال ہمارے لئےحرام ہےایسا کیوں ہے، میاں صاحب پرنااہلی کاکیس اس قانون سازی سے ختم کردیاجاتاہے، جو آپ کیلئے حلال ہے وہ ہمارے لئے حلال کیوں ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ آئین و قانون میں کہاں لکھا ہے فوج سرحدوں پر جانیں دےاور ان کا تمسخر اڑایا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہر چیز کا جواب مل رہا ہے مگر اس خط کاجواب مجھےنہیں مل پارہا، آپ شواہددیں ہم آپ کے ساتھ کھڑےہونگے، پاکستان کیساتھ بہت زیادہ مذاق اور کھلواڑ ہوچکا ہے، تمام چیزوں پرنظرثانی کریں تاکہ شک و شبہات دور ہوں۔
انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں میرے خط کا جواب بہت جلدآئےگا، اب کوئی پاکستان میں پگڑی اچھالے گا توہم اس کا فٹبال بنائیں گے ، کوئی پیارکرےگاتوپیاردیں گےبدمعاشی کرےگاڈبل بدمعاشی کریں گے۔
ہمارے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیاجائے
سابق وزیر نے زور دیا کہ ہمارے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کیاجائے ، کچھ سیاستدان بھی اداروں کو نشانہ بنانے میں شامل ہیں، پردوں کے پیچھے بیٹھ کر بات نہ کریں کھل کر آگےآئیں ، بہت کچھ جانتا اور سمجھتا ہوں ، بہت سے شواہد اور ہوم ورک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کونشانہ بنانابندکریں بس بہت ہوگیا، اگریہ فوج نہیں ہوگی توپاکستان بھی نہیں بچےگا، سرحدوں پرجوقربانیاں دے رہے ہیں ان کی وجہ سےہم بچےہوئےہیں۔
بغیرپگڑیاں اچھالے اپنےمنصب پر کام کریں
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ کام نہ کریں ان سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا، سوشل میڈیاپرآپ سب کچھ کریں لیکن اپنی ذات کیلئےنہیں، بغیرپگڑیاں اچھالے اپنےمنصب پر کام کریں ، تاکہ ہمیں اطمینان ہوفیصلےایسےنہیں ہونگے جس کا ریکارڈ نہ ہو۔
اصول اگر ہمارے لئے ہیں تو آپ پر بھی لاگو ہوں گے
ان کا کہنا تھا کہ ان سب معاملات پر اب سپریم جوڈیشل کونسل کو مداخلت کرنا ہوگی ، اصول اگر ہمارے لئے ہیں تو آپ پر بھی لاگو ہونگے ، جو الزام انٹیلی جنس اداروں پر لگایاگیا اس کے ثبوت دیں تاکہ ہم ساتھ کھڑے ہوں۔
جن جن پر آپ نے الزام لگایا شواہد دیں
سابق وزیر نے کہا کہ اللہ کے ڈر سے اپنے منصب پررہتے ہوئے بغیر پگڑیاں اچھالے فیصلہ کریں ہمیں ڈر نہیں ، آپ کے یہاں خوداحتسابی ہے تو پھر جن جن پر آپ نے الزام لگایا شواہد دیں۔
انھوں نے بتایا کہ میں جسٹس منصور،جسٹس عائشہ ملک،چیف جسٹس بندیال کےسامنےپیش ہوا، خداکی قسم کھا کر کہتا ہوں آپ جب ایسےججزکےسامنےبیٹھیں توسینہ چوڑاہوجاتاہے۔
فیصل واوڈا نے خبردار 2میڈیا ہاؤسز کو خبردار کردیا
فیصل واوڈا نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 2میڈیا ہاؤسز کو بتانا چاہتاہوں وہ دن چلےگئےجب آپ آئین وقانون کے ٹھیکیداروں کوملاکرسیاستدانوں کو اٹھاتے اور بٹھاتےتھے، میں بتاؤں گااٹھانا اور بٹھانا کسی کہتے ہیں کوئی یہاں پگڑیاں نہیں اچھال سکتا۔
سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی مذمت
سابق وزیر نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویسی میں مداخلت کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جاسکتی لیکن جس کیساتھ مداخلت ہوئی وہ نوٹس لے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میراکوئی ذاتی مفادنہیں پاکستان کی بات کررہاہوں، غریب کو اگر دو روٹی مل رہی ہے تو اسٹے آرڈرنہ دیں ، دیکھنا ہوگاکون سا انتشاری ٹولہ ہے جو ملک کونقصان پہنچارہاہے۔
پی پی یا پی ٹی آئی کیساتھ کچھ غلط ہوگا تو میں ساتھ کھڑاہوں گا
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی پی یا پی ٹی آئی کیساتھ کچھ غلط ہوگا تو میں ساتھ کھڑاہوں گا، دھمکی نہیں دےرہا صرف یہ کہا کہ پیارسےبات کرینگےتوپیارسےبات کرونگا، آپ مجھے عزت دیں گےتوڈبل عزت دوں گا، آپ اگربدمعاشی کریں گےتوڈبل بدمعاشی کروں گا۔
انصاف پٹری پر نہیں آئے گا تو پاکستان بھی پٹری پر نہیں جائے گا
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں مگر ہم حق کے ساتھ ہیں، انصاف پٹری پر نہیں آئے گا تو پاکستان بھی پٹری پر نہیں جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی روایت ہے کہ باپ سے معافی مانگنا پڑتی ہے، ملک کا مزید نقصان نہ کریں ایسا نہ ہو واپسی کا کوئی راستہ نہ رہے۔
اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گھر کے سربراہ سے تو معافی مانگنا پڑتی ہے، ہم باپ سے لڑ بھی پڑتے ہیں آخر میں معافی ہی مانگنی پڑتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ذمہ داری دکھانے کی ضرورت ہے، ووٹ لے کر آگئے ہیں تو اب اس کو ذاتی دشمنی نہیں بنانا چاہیے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں ہورہی، صرف موجودہ حکومت سے ہی پی ٹی آئی بات چیت کرسکتی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ تحریک انصاف میں سارے ہی اینٹی اسٹیبشلمنٹ ہیں۔ ہر پارٹی میں ایسا ٹولہ ہوتا ہے جو انتشار کو ہوا دیتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک شرارتی ٹولے نے جارحانہ لائحہ عمل اختیار کررکھا ہے، پی ٹی آئی والوں کی اندر سے خواہش ہے بانی جیل میں رہیں۔ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کے مزے لیتے رہنا چاہتے ہیں۔
سابق رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ لوگ ایک دو ایسا بیان دیتے ہیں کہ بانی تک اطلاع پہنچے میرے بندے کھڑے ہیں، بیانات دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق چیزیں جلد منظرعام پر آئیں گی۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کی جنگیں بھی آخر میں مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتی ہیں۔ ہمارے ملک میں پونے 6 کروڑ نوجوان ہیں ذہن سازی مثبت کرنی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے تمام الیکشن متنازع رہے ہیں۔ 9 مئی واقعات پر سزائیں دی جاتیں تو آج اس قسم کی باتیں نہیں ہوتیں، پاکستان میں سزا اور جزا کا نظام نہیں، ملک کی سمت درست نہیں ہوسکتی۔
انھوں نے کہا کہ کیا ملکی تاریخ میں دھاندلی شدہ الیکشن واپس ہوا؟ ماضی میں اگرمتنازعہ الیکشن واپس نہیں ہوا تو آج بھی نہیں ہوگا، آج کا الیکشن متنازعہ ہے، اس سے پچھلا بھی تھا اور اس سے پچھلا بھی۔
کراچی : سینیٹ انتخابات میں ایم کیوایم کے 17 اور پیپلز پارٹی کے 6 ارکان سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈا کو ووٹ دیں گے، جس کے بعد فیصل واوڈا کی جیت یقینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی جیت یقینی ہے، انتخابات مین ایم کیوایم کے سترہ اور پیپلز پارٹی کے چھ ارکان فیصل واوڈا کو ووٹ دیں گے۔
سندھ کی بارہ نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور ایک جنرل نشست پر ایم کیوایم جبکہ ایک پر فیصل واوڈا کی کامیابی یقینی ہ
پے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ فیصل واوڈاسینیٹربن جائے تو اس میں کیا حرج ہے، وہ پہلے کسی پارٹی میں تھے اب آزاد حیثیت سے لڑرہےہیں،ان کو سپورٹ ملتی ہے تو اچھی بات ہے۔
ن لیگ اور پی پی قائدین نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی، خالد مقبول صدیقی نے مسلم لیگ اور پی پی کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
کراچی: سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعدحالات مشکل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا کی صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کی ، جس میں صحافی نے سوال کیا کون سی جماعت سےسینیٹربننےجارہےہیں؟ تو انھوں نے جواب دیا آپ کی پارٹی سےسینیٹربننےجارہاہوں،میں آزادامیدوارہوں، ایم این اے،وفاقی وزیراور سینیٹر رہ چکا ہوں، میں پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی کا امیدوار نہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں پتہ نہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت کتنی ہے، سینیٹ کی نشست سےاستعفیٰ دےکرآیاہوں، کم عمری میں ایک ہی ٹکٹ پر تین عہدے ملے۔
سابق وزیر نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہواہے،وہ چاند پرحکومت بنائیں تو زیادہ بہترہے،بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بناسکتےہیں، اگر وہ میری پہلےباتیں مان لیتے تو صورت حال بہتر ہوتی۔
انھوں نے پیش گوئی کی کہ علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعدحالات مشکل ہوں گے، کے پی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، وہ 11بجےحلف لےسکتےہیں توجیل بھی جاسکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اللہ کی مددآگئی تو ن لیگ اورپی پی کی حکومت ایک،دوسال کی ہوگی، سچ بات کرنےپرمجھے پارٹی سے نکالاگیاتھا، جو ابھی پی ٹی آئی میں بیٹھیں ہیں وہی پارٹی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میں بھی آصف زرداری کو ویلکم کرسکتا ہوں وہ بھی مجھے ویلکم کرسکتے ہیں، میں پیپلزپارٹی سے امیدوار ہوں نہ کسی اور پارٹی سے امیدوار ہوں، جس طرح سیزن چل رہاہے اسی طرح آزاد امیدوار ہوں۔
اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کیلئے تیارہوجائیں، غریب آدمی کیلئے 15ویں روزیں تک مہنگائی دگنی سے بھی زیادہ ہوجائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو بھی دوربین سےدیکھ رہے ہیں مہنگائی کیلئے تیارہوجائیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کیلئے 15ویں روزیں تک مہنگائی دگنی سے بھی زیادہ ہوجائیں گی، اس وقت ایک عام فیملی کا50ہزارروپےمیں گزارانہیں ہوسکتا، ایک انسان کے لئے 30 سے 35 ہزار میں زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ سارے صوبوں میں سب کو حکومت دے دی گئی ہے، ایک مرتبہ پھر تجربے کیے جارہے ہیں، کارکردگی سب کی دیکھ لیں، کسی کے پاس بھی اب بہت زیادہ اسپیس نہیں ہے۔
آصف زرداری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تھپکی دیں گے اور پھر کھینچیں گے پھر ایک وقت آجائے گا کہ آصف زرداری کہیں گے اب بہت ہوگیا، پرائیویٹائزیشن جیسے ہی ہوگی اس کے بعد پیپلزپارٹی کو وفاق میں دیکھ سکتےہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں عدل کا نظام لے آئیں یہ ملک ترقی کر جائے گا، 20سال سےملک میں پرائیویٹائزیشن نہیں ہو رہی، ادارے نقصان کررہے ہیں۔
اتواروالےدن عدالتیں کھلنے کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کیلئے اتوار والے دن عدالتیں کھل سکتی ہیں، کبھی کسی غریب آدمی کیلئے آج تک عدالت اتوار والے دن کھلی ہے، مجبورنہ کیاجائےکہ ان لوگوں کانام بتاؤں جنہوں نےدھرنےمیں بانی پی ٹی آئی کو فون کیا۔
صحافی ارشدشریف سے متعلق انھوں نے کہا کہ صحافی ارشدشریف کےقتل کی تحقیقات نہیں کی جارہی ہیں، صحافی ارشدشریف کاقتل جمہوریت کاقتل ہے۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مسائل حل کرینگے تو ملک ترقی کرے گااور سیاستدان ترقی نہیں چاہتے، مسائل کاایک ہی حل ہےکہ دوسروں کو موقع دیں، کہیں تو میرٹ لائیں، لوہے کی بیساکھیاں بھی ٹوٹ جائیں گی۔
سابق وزیر نے کہا کہ یہ پہلا ملک ہے جہاں جیل جانے والے سیاستدان پر پھول نچھاور کیے جاتےہیں، جس وزیرخزانہ نے ڈالر 350 پر پہنچایا اس کو وزیرخارجہ بنادیاگیا، جس نےوزارت خزانہ میں ملک تباہ کیااب وزارت خارجہ میں تباہی کرے گا۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 9مئی کااحتساب بھی بہت سخت طریقےسےشروع ہونےجارہاہے، 9مئی کے احتساب کیلئے قانون بھی تبدیل کرنا ہوا تو ہوگا لیکن بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی سےمتعلق بیان اچھاہے۔
مریم نواز کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک طرف مولاجٹ،دوسری طرف بزدارٹوکاصوبہ ہے، آئن سٹائن کو اوپر رکھا ہوا ہے، ٹیسٹ کیس رمضان المبارک ہے۔
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے باریکی سے مسلم لیگ نون کا کام اتارا، وہ سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں لیکن کام پورا ہونے پر دھکا بھی دےدیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرزمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے ٹھیکیدار بننے والوں کوجمہوریت جمہوریت کھیلنےکاشوق تھا، سپہ سالارکوکریڈٹ جاتاہےکہ انہوں نےصورتحال کنٹرول میں رکھی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جمہوریت کےٹھیکیدارجیسے ہی آئے 11 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی، آج عام آدمی کوجتنی مہنگائی کا سامنا ہے ہفتہ 10 دن بعد دگنی ہوگی۔
زرداری کے حوالے سے سابق سینیٹر نے کہا کہ اس میں شک نہیں زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کھپےکانعرہ لگایا، کریڈٹ دیناچاہیےآصف زرداری نےمشکل وقت میں پاکستان کھپے کانعرہ لگایا، آصف زرداری کی کوالٹی ہے ساتھ لے کربھی چلتے ہیں اوردھکا بھی دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے باریک بینی سےکام اتاراہے، زرداری نےکہاآئن سٹائن نہیں گھبرایاتھاشہبازشریف بھی نہیں گھبرائے گا، پوری حکومت کا ٹیسٹ ٹرائل رمضان میں ہم دیکھ لیں گے۔
معاشی صورتحال سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایم ایف کااسٹرکچرپلان ابھی تک میزپرہی نہیں آیا ، 24ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں حکومت کوکوئی فکرہی نہیں، گوادرمیں تباہی آگئی ہےوہاں کوئی اعلیٰ شکل نظرہی نہیں آرہی۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی میں جوبھی لوگ ملوث ہیں ان کوسزائیں توہوناہیں ، 9مئی کےواقعات کےکیسزمیں طوفانی تیزی آنےوالی ہے، آرمی ایکٹ میں بھی ضرورت پڑی توترمیم کردی جائےگی، وزیراعلیٰ کے پی کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہونےوالا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت بہت زوربھی لگالےتو2سال چلےگی ، جیسےمیاں صاحب نےحکومت کو دھکا دیا تھا، ایسےان کودھکالگنےوالاہے،فیصل واوڈا
فیصل واوڈا نے مزید بتایا کہ 90لوگوں کوابھی خریدا نہیں گیا، وقت آئیگاوہ بھی30،35تک رہ جائیں گے، راستہ تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اچھےلوگوں کوآگےلاناچاہیے تھا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب اورکےپی میں جمہوریت کا قتل ہوا،سزاپرعمل ہوا تو آدھی کابینہ اڑجائےگی، کلیجہ چھلنی کردیں اور ریاست خاموش بیٹھی رہے ایسا بھی نہیں ہوسکتا۔
فیصل واوڈا نے مریم نواز کے رمضان پیکج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازخیرات کررہی ہیں اچھی بات ہےوالدکی تصاویر کیوں لگارہی ہیں، مریم نواز اسکول کا دورہ کررہی ہیں یہ آپٹکس پرانے تھے اب نہیں چلتے، یہ سسٹم،فیڈریشن،آئن سٹائن اوربزدارٹوکسی صورت نہیں چلےگا۔
سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے بیان پر رعمل آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’میں بزدار ٹو کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کو جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔‘
انہوں نے لکھا کہ کسی قابل انسان نے بزدار ٹو سے متعلق سیاسی سوال اٹھایا تو جواب ضرور دوں گا البتہ آپ کنیز کی اپنی زبانی ساری باتیں سن لیں وہ درست کہہ رہی ہیں۔
فیصل واوڈا نے عظمیٰ بخاری کا ن لیگ کے خلاف پرانا بیان بھی شیئر کردیا جس میں وہ کہہ رہی ہیں ابھی تو ن لیگ کی چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہٰں ابھی تو اور بھی نکلیں گی، ڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ، اتفاق فاؤنڈری کیس بھی کھُلنا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’را سے لے کر ہر غلیظ الزام ن لیگ کے بارے میں کنیز خود کہہ رہی ہیں میں نہیں۔‘
لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے، وہ بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فیصل واوڈا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کو اپنی دماغی حالت کا معائنہ کرانا چاہئے ، فیصل واوڈا خود 98 ووٹ تک لینے کا اہل نہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو خودکونسلرنہیں بن سکتااسےدوسروں پرتنقید کا حق نہیں، فیصل واوڈا بیان بازی کرکےمیڈیا میں زندہ رہنےکی کوشش کررہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈا جیسے لوگوں ماضی بن چکےاسی لئے ڈپریشن میں باتیں کرتے ہیں۔
بعد ازاں عظمیٰ بخاری کے بیان پر فیصل واوڈا نے درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بزدار ٹو کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں، کسی قابل انسان نے بزدار ٹو سے متعلق سیاسی سوال اٹھایا تو جواب ضرور دوں گا، البتہ آپ کنیز کی اپنی زبانی ساری باتیں سن لیں وہ درست کہہ رہی ہیں۔
،فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہاابھی تو ن لیگ کی چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہیں ابھی تو اور بھی نکلیں گی، آپ کی کنیز نے درست کہاڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ ،اتفاق فاؤنڈری کیس بھی کھُلنا ہے۔
سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ کاردار کی وائرل ویڈیو پر ردعمل آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ میاں صاحب کی عبرتناک سیاسی حالت کے بعد اللہ کا ڈر نہیں، بزدار ٹو کی اکڑ اور حقارت ایسی ہے جیسے پاکستان میں چیزیں سستی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بزدار ٹو کی اکڑ ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے، پیٹرول 150 اور روٹی 10 روپے کی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ بزار ٹو صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں، ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی نہیں رائے ونڈ محل میں یہ حرکت ہوسکتی ہے۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ یہ عوام کو اگر آپ ہم سے محبت کرتے ہیں تو ہم بھی کرتے ہیں کہنے والوں کا اصل چہرہ ہے، اللہ تعالیٰ اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز نے مبینہ طور پر لیگی رہنما عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔