Tag: فیصل چوہدری

  • پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا، فیصل چوہدری

    پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا، فیصل چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے کوئی نہیں نکال سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل فیصل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے پارٹی سے کوئی نہیں نکال سکتا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں بات کروں گا، بس کے نیچے آنے والا نہیں، بس کو باہر بھیجوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ کسی کو بات کرنی ہے تومیرے منہ پر کرے، جوالزام لگائیں گے جواب دوں گا، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تواصول بھی وہی چلیں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا

    پی ٹی آئی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کو بانی پی ٹی آئی کے پیغام کا انتظار ہوتا ہے، جیل کے باہر میڈیا ٹاک پرپابندی قانون کے خلاف ہے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل چوہدری کا کردار ایک عرصے سےمنفی رہا ہے ، آج عمران خان نے کہا کہ فیصل چوہدری کولیگل کمیٹی سے نکال دیا جائے، ان کی ہدایت پر ان کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

  • بانی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا

    بانی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل چوہدری کا کردار ایک عرصے سےمنفی رہا ہے ، آج عمران خان نے کہا کہ فیصل چوہدری کولیگل کمیٹی سے نکال دیا جائے، ان کی ہدایت پر ان کو لیگل کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

    سلمان اکرم نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ الائنس پرمثبت بات چیت ہوئی ہے، عید کے بعد مولانا فضل الرحمان سےمزیدبات چیت بھی ہوگی اور تحریک کو کیسے لے کر چلنا ہے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس ہوگا تو جو بھی کرنا ہے مشترکہ طور پر کریں گے، سڑکوں پراحتجاج ہوگا یا کچھ اور اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    سلمان اکرم راجہ نےمزید کہا کہ بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کے حوالے سے غلط بیانیہ بنایا گیا،عدالت نے صرف یہ حکم دیا تھا اڈیالہ جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک نہ کی جائے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری حراست کے کچھ دیر بعد رہا

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری حراست کے کچھ دیر بعد رہا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس چوکی منتقل کیا گیا، ان کی گزشتہ روز جیل انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

    فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پولیس اہلکار ساتھ لے گئے تھے۔

    قبل ازیں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازتِ دی تھی۔

    ہ اے ٹی سی کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے جیل سپرنٹینڈنٹ وکلا کو رسائی دیں۔

    وکلا کی جانب سے اے ٹی سی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرایا گیا تھا، وکالت نامہ ملک وحید انجم ، عرفان احمد نیازی ، فیصل چوہدری اور عمران نیازی کی جانب سے جمع کروایا گیا۔

    وکالت نامہ بانی پی ٹی آئی کے تھانہ آر اے بازار مقدمے کے حوالے سے جمع کروایا گیا ہے۔

  • مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں بھی دی جاتی تو بھی کریں گے، فیصل چوہدری

    مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں بھی دی جاتی تو بھی کریں گے، فیصل چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں بھی دی جاتی تو بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘الیونتھ آور’ میں کرتے ہوئے بتایا کہ کل سے ہی ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا گیا ہے، مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت نہیں بھی دی جاتی تو بھی کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کہتے ہیں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تو وہی کریں گے جو 26 نومبر کو کیا لیکن صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ویسے ہی ہونے جا رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کل رات متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا، مولانا فضل الرحمان موجود تھے، شاہدخاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کے اتفاق سے اعلامیہ پڑھا۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ ظاہر ہے ہرجماعت کا اپنا نظریہ اور اصول ہوتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کھڑی ہوئی ہیں۔

    جے یو آئی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ تعلقات میں جوشدت تھی پہلے بھی کم کی، مولانا فضل الرحمان کیساتھ آئندہ بھی بیٹھ کر مسائل حل کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ مشترکہ اعلامیے میں حکومت سے مستعفی اور الیکشن کا مطالبہ کیا گیا، اپوزیشن جماعتیں اس حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتی، کیونکہ حکومت نے مینڈیٹ چرایا ہے اسی لیے آزاد الیکشن کمیشن کا مطالبہ کیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے الیکشن کے نتائج نہیں مانے اور فارم 47 کا سہارا لیا، پیپلز پارٹی اورن لیگ اس وقت بی ٹیم بنی ہوئی ہے، دونوں جماعتیں فارم 47 کی پیداوار ہیں جسے عوام تسلیم نہیں کرتے۔

  • ’’میرے سامنے بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے‘‘، فیصل چوہدری

    ’’میرے سامنے بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے‘‘، فیصل چوہدری

    پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سامنے عمران خان کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے سامنے عمران خان کو کہا گیا کہ بات نہ مانی گئی تو بشریٰ بی بی کو سزا دیں گے۔

    فیصل چوہدری نے بتایا کہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشریٰ بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو کل طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہونگی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکاح کیس اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت ہے۔ اس کیس کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں مذاق بن رہا ہے۔

    فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عمران خان نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے۔ جسٹس اعظم خان کی طرح جسٹس انعام منہاس کو بھی نکاح کیس نہیں سننا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/190m-case-verdict-imran-khan-sentenced-to-14-years-in-prison/

  • بانی نے کہا ہے پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، فیصل چوہدری

    بانی نے کہا ہے پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں، فیصل چوہدری

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے بانی نے کہا پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کاکوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی نےبیرسٹرگوہرکوہدایت کی تحریری مطالبات دیں، اس وقت حکومت کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، دونوں فریقین ایک دوسرے کو اپنا ایجنڈا تحریری طور پر دیں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا مذاکرات پاکستان کیلئے ہیں میری ذات کیلئےنہیں، ملک کو فائدہ پہنچانےکیلئے مذاکرات کررہے ہیں اور چاہتے ہیں مذاکرات جلد کیے جائیں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کرانامذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

    رہنما نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے اور کہا میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔

    فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پروپیگنڈا اکاؤنٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی اہم ہدایات جاری کی ہیں اور کہا بشریٰ بی بی کےخلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ بشریٰ بی بی، شہدا اورعرب ممالک پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس سےپی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔

  • وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کل پنجاب پولیس نے روایتی بدمعاشی کی: فیصل چوہدری

    وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کل پنجاب پولیس نے روایتی بدمعاشی کی: فیصل چوہدری

    پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کل پنجاب پولیس نے روایتی بدمعاشی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ کل کے ڈرامے کا آج اختتام ہوا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کل پنجاب پولیس نے روایتی بدمعاشی کی۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ جیل سے نکلنے والے ہمارے رہنماؤں کو غیر قانونی گرفتار کیا گیا، عدالت کے حکم پر ہم اپنے رہنماؤں کو ٹرائل کیلئے لے گئے تھے اس دوران اڈیالہ چوکی کے افسران کسی نامعلوم جگہ سے ہدایات لیتے رہے، جج صاحب نے پولیس کی کلاس لیتے ہوئے تمام افراد کو رہا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی بحران سے مستفید ہوتی ہے اس لیے ختم ہونے نہیں دیتی، بحران میں کمی مذاکرات سے ہی آسکتی ہے جسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، عمر ایوب کی گرفتاری دراصل مذاکراتی کمیٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔

    فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے جارہے ہیں، آئین وقانون کے ساتھ ہونے والےکھلواڑ کا نوٹس لیا جائے، عوام میں موجود غم وغصہ عدالتیں ہی کنٹرول کرسکتی ہیں۔

    فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان تیزی سے تصادم کی طرف جارہا ہے، پہلے ہی بہت دیر ہوچکی ہے اس لیے عدالتی وقار کی حفاظت کی جائے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا ٹیم سے نکال دیا گیا

    بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ، فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا ٹیم سے نکال دیا گیا

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا ٹیم سے نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا ٹیم سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ان کو لیگل ٹیم سے ہٹا دیا۔

    فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف واٹس ایپ گروپس سے نکال دیا گیا، اختلاف ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہوا۔

    ایڈووکیٹ فیصل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان سے جھوٹ نہیں بول سکتا، ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اور ویسے جو کچھ ہوا اڈیالہ میں سب بتایا،مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی باقی کچھ نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے وہ ہر چیز کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے تھے اور بھائی سمیت مخصوص لوگوں کی پارٹی میں واپسی کی کوششوں میں تھے جبکہ ٹیم میں شامل ساتھی وکلا کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتےتھے۔

    دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کے بھائی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی اورصورتحال پربات چیت ہوئی، وکیل ہوں کسی کو فائدہ دے رہا ہوں تو وہ سروسز جاری رکھے گا، جو باہر دیکھا وہ اندر بیان کیا اور جو اندر دیکھا وہ باہر بیان کیا۔